JEHAD News

JEHAD News Dialy JEHAD Sialkot Estd 1948 Published from Sialkot. (Sh. Amjed)

Founder Sheikh Gulzar Ahmed Fida (Late)
• In remembrance of two hundred and ninety thousand Muslims who were martyred in one week at the place of Jammu Khatwa Tawi on November 6th 1947.

26/08/2023
21/08/2023
10/08/2023

Tehreek-e-Labaik Pakistan protest desecration of The Holy Quran against Sweden , protest in chowck Alama Iqbal Sialkot

https://youtu.be/iLVJjzyN44c
10/08/2023

https://youtu.be/iLVJjzyN44c

Tehreek-e-Labaik Pakistan protest desecration of The Holy Quran against Sweden , protest in chowck Alama Iqbal Sialkot

Editor "Jehad" Sh.Amjed Jameel Ahmed Meeting With Khawaja Muhammad Asif Minister Of Defence At Sialkot Cant
23/10/2022

Editor "Jehad" Sh.Amjed Jameel Ahmed Meeting With Khawaja Muhammad Asif Minister Of Defence At Sialkot Cant

02/09/2022
28/07/2022
04/06/2022
30/05/2022

ایک عابد نے خدا کی زیارت (دیدار و ملاقات) کے لیے 40 دن کا چلہ کیا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اور اسکا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام کو
‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اوراپنی مراد پا لو-
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا وہ کہتا ہے ۔ "میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"-
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی, وہ جس تانبہ ساز کو دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا 4 ریال ملیں گے- بڑھیا کہتی 6 ریال میں بیچوں گی- کوئی تانبہ ساز اسے 4 ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا-
‏بڑھیا نے کہا: میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور اسے 6 ریال میں بیچوں گی, کیا آپ 6 ریال دیں گے؟
تانبہ ساز نے پوچھا صرف 6 ریال میں کیوں؟ بڑھیا نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا: میرا بیٹا بیمار ہے، حکیم نے اسکے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے۔
‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا: ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 30 ریال میں خریدوں گا!!
بوڑھی عورت نے کہا: کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "کہا ہرگز نہیں،"میں واقعی 30 ریال دوں گا- یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور
‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 30 ریال رکھ دیئے !!! بوڑھی عورت بہت حیران ہوئی اور دعا دیتی جلدی سے اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بڑھیا چلی گئی تو میں نے تانبےدوکان والے سے کہا:
چچا، لگتا ہے آپکو کاروبار نہیں آتا؟!! بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی۔ اور آپ نے 30 ریال میں اسے خریدا ھے...
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
*میں نے برتن نہیں خریدا, میں نے اسکے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اسے پیسے دئیے ہیں, میں نے ایک ہفتے تک اسکےبیمار بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں, میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے*

عابد کہتا ہے میں سوچتا اور اسکو دیکھتا رہ گیا...
(اتنے میں غیر محسوس غیبی آواز آئی)
"دیکھ لیا اب تو گھر جا ، چلہ کشی اور صرف عبادات سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا, گرتوں کو تھامو اور غریب کا ہاتھ پکڑو ہم خود تمہارپے پاس چل کر آئیں گے"

اللہ کریم ھمیں سمجھ اور خلوص نیتی کیساتھ عمل کی توفیق عطا فرماۓ... اور بھلائی کا عمل اپنے ارد گرد سے کرنا چاھیے...
وما توفیقی الا باللہ
حکایت ۔بزم کن فیکون۔

27/05/2022
25/05/2022
25/05/2022

جس کی بھی نظر سے یہ پوسٹ گزرے وہ #کشمیری رہنما جناب #یاسین ملک صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کرے اللہ پاک #یاسین ملک صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
(نوٹ) یاسین ملک صاحب اس وقت #ھندوستانی قابض افواج کی بربریت کا شکار ہیں اور #پابند سلاسل ہیں
اللہ تعالی یاسین ملک صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین..

13/05/2022
18/03/2022

یونین آف جرنلسٹ کوٹلی لوہاراں کے اجلاس میں شرکت

09/02/2022

Kashmir Day in sialkot

08/02/2022

سیالکوٹ میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات۔۔۔
چھ رکنی ڈاکوئوں کے گروہ میں دو خواتین ڈاکو بھی شامل تھیں ڈاکوئوں کا گروہ تھانہ کینٹ کے علاقہ برگیڈئیر کالونی میں ہائی وے ڈیپارٹنمنٹ کے ٹھیکدار عرفان کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے اور 60 تولے زیورات لوٹ کر سفید کرولا کار میں فرار ہو گئے۔۔اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش کی لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ۔۔۔۔

08/02/2022

سرہالی (گوندل روڈ) سیالکوٹ سے 5 یوم قبل اغواء ہونیوالا شیرخوار بچہ بخیریت بازیاب کرا لیا ملزمہ خاتون گرفتار.*

تفصیلات کے مطابق سرہالی ہیڈمرالہ گاؤں کی رہائشی صائمہ بی بی دوائی لینے سول ہسپتال سیالکوٹ آئی تھی جو اپنے ایک سالہ شیر خوار بچے کو 8 سالہ بیٹی ہما کے پاس چھوڑ کر واش روم گئی تو اسی اثناء میں کوئی نامعلوم خاتون بچی کو ورغلا کر صائمہ بی بی کے ایک سالہ بیٹے احمد کو اغواء کر کے فرار ہو گئی.

ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شیرخوار بچے کے اغواء کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا ندیم طارق کی سربراہی میں بچے کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے .

ڈی ایس پی رانا ندیم طارق نے ایس ایچ او رنگپورہ تحسین محسن اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ بچے کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام شروع کیا سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمراز کی فوٹیج چیک کی سینکڑوں گاڑیوں لاری اڈوں، مزاروں اور دیگر مقامات پر چیکنگ کی گئی بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 دن کی شبانہ روز انتھک محنت کے بعد بچے کو شہر کے مضافاتی گاؤں بوتھ میں واقع ایک گھر کے اندر سے بازیاب کرکے اغواء کار خاتون گلشن حمید بی بی کو گرفتار کر لیا ہے.

مغوی بچے کی بازیابی پر والدین نے نم آنکھوں کے ساتھ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں.

ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.

خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس

Address

20/1052, Chowk Allama Iqbal
Sialkot
51310

Telephone

+923167969146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JEHAD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Newspapers in Sialkot

Show All