Azmuda totky or cooking

Azmuda totky or cooking 155

11/09/2022

کیا آپ سیلاب زدگان میں کسی ایسے بچیوں کو جانتے ہیں جنکے والدین فوت ہوگئے ہوں اور انکا گھر تباہ ہوگیا ہو؟ ایسے 30 بچیوں کے لئے النور انٹرنیشنل ایک orphan house کا لاہور میں آغاذ کر رہا ہے رہائش، کھانا پینا، تعلیم، کتابیں اور کپڑے سب ہماری ذمہ داری ان شاء اللہ
برائے رابطہ
03364033043

04/09/2022

*میکے جانے کے اصول::*

✨✨☂️☂️☂️✨✨

🎀 *میکے جانے سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا*.
⚖️ *ماں باپ سے ملنا اور رہنا اور ان کی خدمت کرنا بیٹیوں کے لئے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا بیٹوں کے لئے*۔۔۔۔

📍 میکے جائیں، رہیں۔۔۔ کھانے بنائیں کھلائیں
ہاں *بچوں کو سمجھا کے لے جائیں* کہ زیادہ شور نہیں کرنا.....

📍📍 *دوسرا* یہ کہ گھر میں کسی قسم کی *پولیٹکس* نہ ہو کہ ماں بہنیں مل کر بھابھی پہ اور ان کی روٹین پہ اعتراض کریں عموما *مسائل* جبھی جنم لیتے ہیں..... جب گھر آئی بہنیں مکمل ہولڈ چاہیں یا پھر مستقل مشوروں سے نوازتی رہیں۔۔۔ *مختصر یہ کہ کم سے کم مداخلت آپ کے بھائی کی زندگی میں ہو. ان کے لئے تحائف لیکر جائیں. محبت اور سلوک سے ایسے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں* ۔

✋🏻 دوسرے پہ *غیر ضروری برڈن* نہ ہو تو کوئی بھی تنگ نہیں ہوتا بلکہ جب کبھی *بھابھی نے کہیں جانا ہو* تو آپ ماں کے پاس میکے جائیں تا کہ وہ بھی تنہا نہ ہوں اور *بھابھی بھی سکون سے رہ کہ آئیں*۔۔
💡عموما رویے *دو طرفہ* ہی *اچھے یا برے* ہوتے ہیں اگر ہم خود اپنا *ازالہ* کریں گے تو دوسرا بھی یقینا احساس کرے گا ۔
💪🏻 اور سب سے *اہم بات* کہ *وراثت ایک شرعی حق ہے* جو کسی صورت آپ کی دلی مرضی کے بنا معاف نہیں ہو سکتا ۔

✨✨☂️☂️☂️✨✨

04/09/2022

*ماوں کیلئے ڈاکٹر کی کچھ ہدایات*
〰️〰️🌼🌹🌼〰️〰️

مائیں گھر کے کاموں اور بچوں کی دیکھ بھال میں اتنی مگن رہتی ہیں کہ اپنی صحت اور ارام کا خیال نہیں رکھتی ہیں۔ چلیں کہیں پر تو گھر میں ان کی چلتی ہی نہیں لیکن جہان پر ان کو وقت میسر ہو جائے ان کو اپنے لیے نہ سہی بچوں کے لیے اپنا خیال رکھنا چاہے۔کہ ماں کی بہتر ذہنی , جذباتی اور جسمانی صحت بچوں بلکہ خاندان کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

▪️1- ضروری نہیں کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک ہی دن میں کیا جائے ۔ایسے کرنے والی خواتین سٹریس میں رہتی ہیں اور ایسی ہی کئی قبر کے نیچے آرام فرما رہی ہیں ۔

▪️2 - اپنے آرام کیلئے کچھ وقت ضرور نکالیں ، کیونکہ کچھ دیر آرام کرنا اور کچھ من پسند کھانا کھانا قطع گناہ نہیں ہے۔
▪️3- اگر سر میں شدید درد ہے ،
تو اس درد کو دور کرنے لئےکچھ دیر لازماً آرام کریں ،ہو سکے تو کچھ دیر کیلئے قلولا کر لیں ۔ کیونکہ جو خواتین اپنے آرام کا دھیان نہیں رکھتیں ان کو اپنے گھر والوں کو وقت سے پہلے ایسے سفر کیلئے الوداع کہنے کیلئے تیار رہنا ہوگا جہاں سے واپسی کا کوئی رستہ نہیں ہے۔

▪️4- غنودگی کی حالت میں کام بلکل مت کریں ۔
کیونکہ یہ آپ کے دماغی صحت اور دیگر جسمانی اعضاء کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔ اور یہ آپ کی یادداشت پر اثر انداز ہو کر آپ کو بھولنے کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ۔لہذا اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں ، سیر و تفریح کیلئے وقت نکالیں اور دل کھول کر ہنسیں۔ کام پڑے نہیں رہیں گے ہو جائیں گے ۔
▪️5- اپنے زہنی سکون کیلئے، ہلکی پھلکی ورزش اور خود ریلیکس کرنے کا وقت نکالیں ، جیسے کہ یوگا ۔ کھلی اور تازہ فضاء میں گہرے سانس لیں اور پھر سانس کو چھوڑتے ہوئے اپنے اندر کی منفی سوچوں سے بھی چھٹکارا حاصل کریں ۔
▪️6- آئینے کے آگے کھڑے ہو کر اپنے آپ کو سراہیں ،
یہ آپ میں اور آپ کے اردگرد مثبت لہروں کو چارج کرے گا، جو آپ کے اندر خوداعتمادی کی چمک پیدا کرئے گا۔

▪️7- اپنے لئے دعوت کا انتظام کریں ، ضروری نہیں کہ آپ کا شوہر ہی آپ کو دعوت پر لیکر جائے ، اگر اس کے پاس وقت نہیں تو اپنے لئے یہ کام خود کریں ۔آپ خود بھی اکیلے جا سکتی ہیں ، کیونکہ آپ اس کی حقدار ہیں ۔

▪️8- اپنے روزمرہ کے معمولات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی مدد ضرور لیں ،کیونکہ ذہنی بوجھ عورتوں کا خاموش قاتل ہے ۔

▪️9- اگر آپ بہتر محسوس نہیں کر رہیں تو کسی ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں ،ممکن ہو تو اپنے نزدیکی ہسپتال چلی جائیں ، ورنہ فون پر رابطہ کریں ۔پر خود سے کوئی دوا مت لیں ۔ بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے دوا کا استعمال آپکے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

▪️10- وقتاً فوقتاً اپنا شوگر لیول اور بلڈ پریشر چیک کرتی رہیں ۔ ضروری نہیں کہ یہ تب ہی چیک کیا جائے جب انسان بیمار ہو ، بنا بیمار پڑے بھی احتیاط کی جا سکتی ہے اور ایسا کرنے سے بہت سی عورتیں بیمار ہونے سے بچ سکتی ہیں ۔
یقین کریں میں آپ کو بلکل درست صلاح دے رہی ہوں
اپنے آپ کی قدر کریں اپنے آپ سے پیار کرنا اور اپنا خیال رکھنا سیکھیں ،کیونکہ آپ سراہے جانے کے قابل ہیں ۔
اور یہ ہرگز نا بھولیں کہ آپ خدا کا ایک خوبصورت شاہکار ہیں_!!!

04/09/2022

🌸☘🌸☘🌸☘🌸*********************
🍀 *دل کی دھڑکن اور پیٹ میں گیس بن رہا ہو تو*🍀 ***********************

دل کی تیز دھڑکن ۔ اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیئے *سونف اور خشک دھنیا* ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں ۔ پھر اس میں *ڈیڑھ چھٹانک شکر ( چینی )* ملائیں ۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں ۔ *۔ ان شا اللہ فائدہ ہوگا*
☘🌸☘🌸☘🌸☘

04/09/2022

🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥 💐 *چہرے کے داغوں کے لیے خاص نسخہ*💐: دو چمچہ لیموں کا رس‘ ایک چمچہ گلیسرین‘ ایک چمچہ سہاگہ کا سفوف۔
ان میں ہم وزن پانی ملا کر آمیزہ تیار کرکے دن میں دو بار داغوں پر لگانا چاہیے۔ *اس کے علاوہ چہرے کے داغ دھبوں کیلئے تازہ دودھ بھی بہت اچھی چیز ہے۔ اُبلے ہوئے دودھ کی بالائی چہرے پر لگانے سے داغ دھبے زائل ہوجاتے ہیں.* 🍥🍥🍥🍥🍥🍥🍥

04/09/2022

🧉🍶🧄🍯
*بواسیر بادی یا خونی کے لئے بار ہا کا آزمودہ نسخہ*

امراض خبیثہ مرض میں بواسیر بہت ہی تکلیف دے مرض ہے اور 70- 80 فیصد لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں اور شرمندگی کی وجہ کسی کو بتاتے نہیں، بواسیر کے خاتمے کے لئے نسخے جات تو بتائے جاتے ہیں لیکن بواسیر پر تفصیل کے ساتھ لکھا نہیں جاتا ہے، بواسیر کی اقسام سے لے کر بواسیر کے علاج اور پرہیز تک لکھا جائے تا کہ جو لوگ اس بیماری کا شکار ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اور بندہ ناچیز کو دعائیں دے سکے،
یقین جانئے مجھے آپ لوگوں سے پیسے کا نہیں صرف دعاؤں کا لالچ ہے، آپ سب کو میں اپنی فیملی کا حصہ سمجھتا ہوں آپ سب لوگ میرے لیے قابل عزت و احترام ہیں،
*آغاز بواسیر*
یہ مرض اچانک اس وقت نمودار ہوتا ہے جب اس سے حفظ ما تقدم کے امکانات ختم ہوچکے ہوتے ہیں،
پیدائش مرض سے قبل علامات کچھ ملی جلی سی ہوتی ہیں،
مقام مقعد پر سوزش ، جلن اور تناؤ کا پایا جانا اس مرض کا آغاز ہوتا ہے، اس کا سبب وہ غلیظ اور فاسد سوداوی خون ہے جو حلقۂ مقعد کی باریک رگوں میں جمع ہو کر دوالی جیسی کیفیت پیدا کرتا ہے، جو ورم عضلات مقعد کی سی ہوتی ہے جنہیں مسے کہتے ہیں،
*بواسیرکی اقسام*
اس مرض کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں ۔
*(بادی اور خونی)*
بڑی آنت میں سوزش کی کیفیت پیدا ہونے با لخصوص آخری حصے میں ورم ہوجانے سے مقعد بھی متاثر ہوجاتا ہے، یوں مقعد کا منہ پھول کر مسے کی شکل اختیار کر لیتا ہے،
خونی بواسیر میں مقعد سے خون رس کر براز کے ساتھ نکلنے لگتا ہے،
جبکہ بادی بواسیر میں خون تو نہیں نکلتا البتہ تکلیف خونی بواسیر سے بھی زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ مقعد کے منہ پر مسے نمودار ہونے سے رفع حاجت کے وقت انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
*علامات*
خونی اور بادی بواسیر کی علامات میں کچھ زیادہ فرق نہیں پایا جاتا ۔
*بواسیر کی دونوں اقسام میں مریض شدید قبض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔*
*مقعد کے منہ پر تیز جلن اور خارش ہوتی ہے۔*
*براز کے اخراج میں تنگی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے* *مریض کی بھوک ختم ہوجاتی ہے اور قوتِ ہاضمہ میں خرابی پیدا ہوکر تبخیر،تیزابیت اور گیس پیدا ہونے لگتی ہے۔*
*براز کے مکمل طور پر اخراج نہ ہونے سے اپھارہ سا ہو کر پیٹ پھولا پھولا رہتا ہے۔ منہ سے بدبو آتی ہے۔*
*چہرے کی رنگت زرد ہو جاتی ہے*
*جسامت کمزور پڑ جاتی ہے۔*
*اعضاء میں دکھن کا احساس پیدا ہوکر جوڑوں اور کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔*
*نیند میں کمی اور مزاج میں چڑچڑاپن پیدا ہوکر طبیعت بے چینی کا شکار ہوجاتی ہے۔*

*بواسیرکے اسباب*
*بواسیرکے اسباب درج ذیل ہیں*
*ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کے دفتری ماحول میں کام کرنے والے افراد کو بواسیر لاحق ہونے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں۔*
*صبح سے شام تک بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ بھی اس مرض کا شکار بن سکتے ہیں۔*
*بواسیر کا مرض لاحق ہونے میں بہت سے عوامل شامل ہوتے ہیں۔*
*ان میں موٹاپا،گردے اور مثانے کی پتھری امراضِ معدہ، امراضِ جگر، انتڑیوں کی بیماریاں،دل کے امراض،دائمی قبض، فارمنگ مرغی ، ترش اور بادی اشیاء کا زیادہ استعمال، تیز جلاب آور ادویات کا مسلسل کھانا، سستی، کاہلی، خواتین میں دیگر اسباب کے ساتھ ساتھ بندشِ حیض اور دورانِ حمل بھی بواسیر کا ذریعہ بن جاتا ہے۔*
*منشیات،کولا مشروبات بیکری مصنوعات،بڑے گوشت کا تواتر سے استعمال، بیگن ، دال مسور، چائے اور سگریٹ نوشی کی کثرت بھی بواسیر کا باعث بنتا ہے۔*

*بواسیر سے بچاؤ کےلئے ہدایات*
*موسم خواہ کوئی ہو پانی کے استعمال میں کمی نہ ہونے دیں، 8 سے 10گلاس پانی روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں*
*خالی پیٹ چائے اور سگریٹ کے استعمال سے اجتناب برتیں*
*کچی سبزیوں کو بطورِ سلاد ہر موسم اور ہر کھانے میں لازمی شامل کریں*
*گوشت ہمیشہ سبزیوں میں ملا کر پکائیں*
*چاول کے شوقین خواتین و حضرات پلاؤ اور بریانی بناتے وقت تیز مصالحہ جات کی بجائے سبزیوں کی مقدار زیادہ رکھیں۔*
*کھانے کے فوراََ بعد سونے اور لیٹنے کی عادت ترک کردیں۔*
*کولا مشروبات کو دستر خوان سے دور رکھیں۔*

*اصول علاج*
اس مرض کے علاج کے طریقے یا تدابیر ہیں درج ذیل ہیں:_

*1 ۔ اصلاح اعضائے ہضم*
اعضائے ہضم مثلاً جگر ، معدہ اور آنتوں کی اصلاح کی جائے کیونکہ ان اعضاء کی اصلاح کے بغیر مکمل شفایابی ممکن نہیں اور بواسیر ان کے سوء مزاج کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔

*2۔ تحلیل مادۂ مرض*
معدہ اور جگر کی اصلاح کے بعد مادہہ مرض کو تحلیل کردیا جائے جن کے لئے معتدل حمام، ورزش اور اعضائے اسفل کی مالش ایک بہترین تدبیر ہے۔
ان تدابیر پر عمل اس وقت کیا جائے جب مرض زیادہ شدت کی حالت میں دورہ کے ساتھ نہ ہورہا ہو لیکن اگر اس کا دورہ شروع ہو کر مرض اور جوبن پر ہو تو پھر ان تدابیر کو ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

*3:_مسوں کو احتیاط کے ساتھ عمل جراحی کے ذریعے کاٹ دیا جائے ۔*
*4:_عمدہ غذائیں دی جائیں*
*5:_ ضرورت کے وقت مسوں کا منہ کھولنے کی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ رکا ہوا سوداوی غلیظ خون خارج ہوجائے۔*
*6:_ خون کو روکنے والی ادویہ استعمال کی جائیں۔*
*7:_۔ بواسیری مسوں کے زخم کے اندمال کی کوشش کی جائے۔*

*ھوالشافی*
*نسخہ :1*
*مرہم برائے بواسیر*
*کافور 50ﮔﺭﺍﻡ ،*
*ﺳﺖ پودینہ 5ﮔﺭﺍﻡ ،*
*روغن ناریل 10گرام،*
*ﺳﺎﺩﮦ ﻭیزلین 10گرام ،*
ﺳﺐ ﮐﻭ مکس کر کے مرہم بنا
لیں
*ترکیب استعمال*
متاثرہ جگہ ﮐﻭ ﺍﭼﮭﯽﻃﺮﺡ
ﺩﮬﻭﮐﺭ خشک ﮐر لیں
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮧ ﻣﺮﮨﻡ روئی پے لگا
ﮐﺭ صبح شام کم از کم 15دن استعمال کریں
اگر مرض ذیادہ پرانا ہو 30دن استعمال کریں

*نسخہ 2:کیپسول برائے بواسیر*

*کلونجی 70 گرام،*
*سرسوں کے بیج 100 گرام،*
*مغز نیم 100 گرام،*
*ترکیب تیاری و استعمال*
تمام اجزاء کا سفوف بنا کر 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں
پہلے دو دن 1+1+1 کھانے کے بعد تازہ پانی سے لیں
بعد میں 1+1. دن میں دو بار

*فوائد*
خونی و بادی بواسیر کا مکمل خاتمہ ،
پیٹ کے کیڑے کا مکمل خاتمہ،
قبض کے لئے بھی مفید ہے.
(دوا کا نصاب ایک ماہ سے تین ماہ)

04/09/2022

🌳🌹🌳🌹🌳🌹🌳 """"""""""""""""""""""""""""""" ❤ *قد بڑھانا*❤ """"""""""""""""""""""""""""""""

چھوٹا قد بعض اوقات شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہو ا ہو ، 🌿 *قد ڑھانے کیلئے چند نسخہ جات پیش کیے جاتے ہیں* ۔🌿
🍁 *نسخہ نمبر ایک*🍁 تخم سرس ، اجوائن دیسی ، ہم وزن پیس کر آدھا چمچ پانی میں کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں۔ 🍁 *نسخہ نمبر ۲*🍁 :۔ ساگ میں ادرک شامل کریں اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں ۔ 🍁 *نسخہ نمبر ۳* 🍁 ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں ملا کر رگڑیں ۔ صبح و شام دو یا چار رتی استعمال کریں *ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا* ۔
🌳🌹🌳🌹🌳🌹 .

04/09/2022

لٹکے ہوئے پیٹ کا ایسا نسخہ جو کرے پیٹ کی چربی جڑ سے ختم
اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد موٹی ہو جاتی ہے اور ان کا پیٹ بھی لٹک جاتا ہے یہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث ہوتا ہے جبکہ آج کل کم عمر بچیاں بھی وزن بڑھنے اور جسم میں چربی کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
ایسی خواتین و مرد کے لئے آج ہم لائے ہیں ایسا نسخہ جو شرطیہ طور پر جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کر دے گا۔

• جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کرنے والا تیل
ایلوویرا آئل یعنی روغنِ ایلوویرا لیں اس کی 120 ملی لیٹر مقدار ایک بوتل میں ڈالیں اب اس میں روغنِ زراوند 30 ملی لیٹر شامل کریں اب اس میں روغنِ چترک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس تیل کو گھٹنوں سے لے کر گردن تک نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں۔
اس کا روزانہ 15 منٹ مساج کریں اور پھر نہا لیں۔
یہ جسم میں جذب ہو کر جسم کی اضافی چربی کو حیرت انگیز طور پر پگھلائے گا اور اسکن ٹائٹ کرے گا۔
*گروپ برائے خواتین🧕🏻*
*گروپ اللہ کی محبت*
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘

04/09/2022

لٹکے ہوئے پیٹ کا ایسا نسخہ جو کرے پیٹ کی چربی جڑ سے ختم
اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد موٹی ہو جاتی ہے اور ان کا پیٹ بھی لٹک جاتا ہے یہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی کے باعث ہوتا ہے جبکہ آج کل کم عمر بچیاں بھی وزن بڑھنے اور جسم میں چربی کا اضافہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
ایسی خواتین و مرد کے لئے آج ہم لائے ہیں ایسا نسخہ جو شرطیہ طور پر جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کر دے گا۔

• جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ کرنے والا تیل
ایلوویرا آئل یعنی روغنِ ایلوویرا لیں اس کی 120 ملی لیٹر مقدار ایک بوتل میں ڈالیں اب اس میں روغنِ زراوند 30 ملی لیٹر شامل کریں اب اس میں روغنِ چترک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس تیل کو گھٹنوں سے لے کر گردن تک نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں۔
اس کا روزانہ 15 منٹ مساج کریں اور پھر نہا لیں۔
یہ جسم میں جذب ہو کر جسم کی اضافی چربی کو حیرت انگیز طور پر پگھلائے گا اور اسکن ٹائٹ کرے گا۔

04/09/2022

رانوں، کوہلوں اور کمر کے اطراف بڑھتے گوشت ںسے نجات کیلئے عمدہ مشروب

اس سے قطع نظر کے آپ مرد ہیں یا خاتون بڑھا اور نکلا ہوا پیٹ بے شک اچھی اچھی شخصیت کو عجیب بنا دیتا ہے، تاہم اب آپ اس سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی ادویات یا ورزش کے۔
جو افراد جو موٹاپے سے چھٹکارہ پانے کیلئے ادویات اور ورزش کو قبول نہیں کرسکتے ان کیلئے یہ ایک بہترین پانی ہے، جو بغیر کچھ خریدے آپ گھر میں موجود چیزوں سے بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی خاص محنت بھی درکار نہیں۔
آپ سب ہی کے گھر میں ادرک یقینا موجود ہوتی ہوگی۔ یہ ایک جادوئی جڑی بوٹی ہے، جو جسم کے اندر موجود فالتو چربی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے کے ذریعے آپ اپنے پیٹ، رانوں، کوہلوں اور کمر کے اطراف بڑھتے گوشت کے لوتھڑے کو کم کر سکتے ہیں۔
👈 اس مشروب کو بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے۔

💥ایک ادرک لیں اور اس کے کچھ پتلے پلتے کتلے کاٹ لیں۔

💥اس کے بعد اس ٹکڑوں کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ڈال دیں۔

💥آپ چاہیں تو اس میں پودینے کے دو تین پتے یا لیموں کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔

💥اس کے بعد اس پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ادرک کے سلائیس کا اضافہ کردیں۔

💥اس محلول کو پندرہ سے بیس منٹ تک چولہے پر ابالیں اور برابر چمچہ چلاتے رہیں۔

💥مقررہ وقت کے بعد اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کریں۔

💥اب اس مشروب کو روزانہ ہر صبح ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پینے کی عادت بنا لیں۔

💥چند دنوں میں آپ خود اپنی توند میں نمایاں کمی محسوس کریں گے۔

💥ادرک میں میگنیشم اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دوران خون کو بہتر بناتے ہیں۔

💥ادرک بخار میں کمی لانے اور زیادہ پسینے آنے کے مسائل سے بھی نجات دلاتی ہے

💥ادرک ملا پانی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے

04/09/2022

*مردانہ کمزوری کا علاج*

کشتہ شنگرف طلائی :-
شنگرف 20 گرام
ازراقی مدبر در روغن زرد 250 گرام
بالائی کھویا 200 گرام
پہلے شنگرف کو شیر مدار میں 1 ہفتہ تک تر رکھیں
کچلہ مدبر اور کھویا کو مکس کر کے 24 گھنٹے پڑا رہنے دیں ۔اسکے بعد ہاون دستہ سے کوٹ کر مرہم بنا لیں اسکی 6 ٹکیاں بنا لیں ۔ہر ایک ٹکی میں شنگرف کی ڈلی رکھ کر توے پہ جلا لیں ۔جب دونوں سائیڈ سے جل جائے تو دوسری ٹکی میں رکھ کر جلا لیں اسی طرح 6 ٹکیوں میں جلا کر شنگرف نکال لیں ۔3۔4 گھنٹے کھرل کریں 10 عدد ورق سونا 1۔1 کر کے کھرل کرتے جائیں
اس عمل کو بھی 4 گھنٹے دہرائیں
آپکا کشتہ شنگرف طلائی تیار ہے
خوراک آدھی رتی ملائی لبوب معجون یا مناسب بدرقہ سے دیں 14 خوراکیں 1 ماہ میں دیں
یہ وہ ککھ ہے جس کی تلاش میں دنیا پھرتی ہے
نامردی کو جڑ سے ختم کرکے گا ان شاء اللہ

04/09/2022

،حمل ٹھہرانے کا گھریلو دیسی علاج
مازو پھل بغیر سوراخ 50 گرام سونف 50 گرام ، مغز بادام 50 گرام، گائے کا دیسی گھی 50 گرام، چینی 50 گرام
ترکیب تیاری : پہلے سونف اور مازو کو باریک پیس لیں اور مغز بادام کو گرم پانی میں بھگو کر چھیل لیں اور سیدھی ضرب سے کوٹ لیں تا کہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہو جائیں پھر دیسی گھی کو آگ پر رکھ کر خوب گرم کریں جب کڑکڑا جائے تو اس میں باریک شدہ سونف و مازو ملا دیں اور پھر چینی ملا کر اتار لیں اور ذرا سرد ہونے پر مغز بادام شامل کریں بس حمل کی دوا تیار ہے اور غذا کی غذا بھی ہے
ترکیب استعمال : جس روز حیض شروع ہو اس روز مرد اور عورت دونوں دو چمچ بڑے کھانے والے صبح و شام ایک گلاس نیم گرم دودھ سے استعمال کرنا شروع کریں اور جب حیض سے فراغت ہو چکے تو اس روز ہمبستری کرنی چائیے اور متواتر سات روز دوا استعمال کرتے رہیں اور ہمبستری بھی کرتے رہیں امید تو ہے کہ پہلے ماہ ورنہ دوسرا حد تیسرے ماہ عورت کو حمل ہو جائے گا انشاءاللہ اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں تو دعاؤں میں ضرور یاد کیجئے گا
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن زیادہ استعمال کریں۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

04/09/2022

*صرف ایک ہفتے میں رنگ گورا کرنے والا سپر گھریلو ٹوٹکا چہرہ دودھ کی طرح سفید وائٹننگ کریموں کا خاندانی دشمن ٹوٹکا*


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

جلد کی رنگت عام طور پر اس میں پائے جانیوالے خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔ لیکن زیادہ تر موسمی حالات، آب و ہوا اور جلد کو سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے بھی اس کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، خشک جلد بھی رنگت میں تبدیلی کا باعث ہے۔ اگر آپ کی جلد جنیاتی طور پر سیاہ نہیں تو چند ایک گھریلو ٹوٹکوں سے جلد کی رنگت کو نکھارا جا سکتا ہے۔دودھ: دودھ میں کیلیشم کی کثیر تعداد ہوتی ہے

کیلشیم ہمارے جسم کا بہت اہم جزور ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ رنگ کی رنگت بہتر بنانے میں بھی معاون ہے۔ جسم کے اوپری جلد میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس کی کمی جلد کو سیاہ کرنے میں اہم کردار نبھاتی ہے۔ دودھ جسم میں کلیشیم کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی بھی دور کرتا ہے۔ استعمال کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کٹورا دودھ لیکر ایک کپڑا اس میں بھگو کر جلد رگڑیں۔ خشک ہونے پر دوبارہ یہ عمل دہرائیں۔ ایک ہفتہ تک غسل کے بعد یہ عمل دہرانے سے جلد کی رنگ میں واضح فرق محسوس کریں گے۔دہی: لیکٹک ایسڈ قدرتی طور پر جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ جو کہ جسم کے مردہ خلیوں کے چھڑنے کے رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ لیکٹک ایسڈ کی کمی جلد کے مردے خلیوں کو ہٹانے کی رفتار سست کردیتی ہے۔ لیکٹک ایسڈ کی کمی پوری کرنے کیلئے دیہی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کا استعمال بھی سادہ ہے ایک پیالہ دہی لیکر چند منٹ لیکر جلد پر اس کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ یا پھر دیہی، لیموں کا رس اور دلیا ملا کر ماسک بنائیں اور 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر بعد میں دھو لیں۔ یا پھر دیہی ایک چمچ، شہد 2 چمچ لیکر اس کا ماسک 10 سے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر دھولیں۔لیموں کا رس: لیموں میں موجودہ قدرتی خصوصیات جلد میں تیل کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے میں بھی معاون ہے۔ لموں کا رس کئی بلیچ کریموں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں ماہرین بتاتے ہیں کہ لیموں کا رس لیکر روئی کی مدد سے چہرے پر موجودہ سیاہ حصوں پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔اس کے علاوہ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کر آہستہ آہستہ چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور بعدازاں دھو لیں۔ لیموں کا رس، شہد اور زیتون کے تیل میں ملا کر 15سے 20 منٹ کیلئے چہرے پر مساج کریں۔ بعدازاں سادہ پانی سے دھو لیں۔ اس میں ایک احتیاط یہ برتیں کہ لیموں کا رس لگانے کے بعد دھوپ میں ہرگز نہ نکلیں اور جلد پر موجودہ زخموں پر ہرگز نہ لگائیں۔چاول کا پاو¿ڈر: ایشیائی ممالک میں خواتین طویل عرصے سے جلد کی رنگت نکھارنے کیلئے چاول کا پاؤڈر پانی میں استعمال کر رہی ہیں۔گروپ میں شامل ہونے کے لیے اس نمبر پر واٹس ایپ کریں ⁰³¹²⁶²³³⁹¹⁴ جدید سائنس نے بھی اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ چاول کا پاؤڈر جلد کی رنگت بہتر بنانے میں معاون ہے۔ چاؤل کا پاؤڈر ایک قدرتی طور پر جلد کو سورج کی کرنوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا ماسک بنانے کا طریقہ سادہ سا ہے۔ چاول پاؤڈر کے ایک کپ میں پیسٹ بنانے کیلئے دودھ اور گرم پانی ملائیں۔ پیسٹ بننے کے بعد چہرے پر لگائیں 20سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل 2 سے 3 بار ایک ہفتے میں دہرائیں۔بادام کا تیل: بادام کا تیل جلد کیلئے نہایت مفید ہے۔ اس میں موجودہ اسنترپت فیٹی ایسڈ، معدنیات اور وٹامن ای، B2، B6، پی پی جلد کی باہری رنگت کو ہلکا کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ یہ چہرے کی جھریوں سے بھی حفاظت کرتا ہے اور جلد پر موجود داغ ہٹانے کیلئے بھی مفید ہے۔ استعمال کا طریقہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ میٹھے باداموں کا تیل لیکر اسے تھوڑا سا گرم کریں اور چہرے اور گردن پر اس کا مساج کریں۔ 10 سے 15 منٹ کیلئے چہرے اور گردن پر لگا رہنا دیں بعدازاں تشو سے صاف کر دیں۔ سونے سے قبل یہ عمل دہرائیں۔ ٹماٹر: ٹماٹر میں ایک قدرتی ورنجن ایجنٹ ہے جو جلد کیلئے اچھا ہے۔ ٹماٹر کا رس جلد کو توانائی فراہم کرتا ہے جو جلد کی بیماریوں کیلئے ایک کامل علاج ہے

ٹماٹر میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔استعمال: ایک چھوٹا ٹماٹر لیکر اس کا گودا جلد پر لگائیں اور پھر خشک ہونے کیلئے 15 سے 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ آخر میں پانی سے دھو لیں۔ دوسری صورت میں ٹماٹر کا جوس کا ایک چمچ لیموں کے رس کے چند قطروں میں شامل کر کے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔ یہ تمام علاج جلد کو توانائی فراہم کرنے کے علاوہ جلد کی رنگت نکھارنے میں موثر ہیں۔

29/08/2022

🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥 ♦ *جلے ہوئے زخموں کے لیئے اکسیری مرھم* ♦

🔅ناریل کا تیل 250 گرام
🔅زیتون کا تیل 250 گرام
🔅رال سفید 100 گرام
*رال سفید کو پیس کر بلکل پاوڈر کرلیں ناریل اور زیتون کا تیل آپس میں ملادیں درمیانی سے تیز آنچ پر گرم کریں برتن بڑا ہونا چاہیئے اور گرم تیل میں رال سفید ملا دیں دوائی باہر کی طرف اٹھے گی جیسے ہی یہ اٹھے گی جیسے ہی ابلنے لگے فورا اسے ایک بڑے ٹب میں انڈھیل دیں جس میں پہلے سے مثل برف ٹھنڈا پانی بھرا ہوا ہو اور ہاتھ سے اسے اچھی طرح مسلنا شروع کریں ان شاءاللہ تھوڑی ہی دیر میں ساری دوا کریم کی شکل اختیار کرلے گی جب یہ بن جائے پانی گرادیں اور کریم محفوظ کرلیں 25 گرام فی مریض کے حساب سے دوائی استعمال کرائیں اور اللہ کی قدرت کا مشاہدہ کریں* !!!! 🔥🔥🔥🔥🔥🔥

29/08/2022

💠💠💠💠💠💠💠💠

🔹 *کالی مرچ کے استعمال کے یہ فوائد جانتے ہیں؟*🔹
کالی مرچ ایسا مصالحہ ہے جس کا پاکستان میں استعمال بہت عام ہے اور لگ بھگ ہر کھانے میں اسے ڈالا جاتا ہے۔

_کالی مرچ کے استعمال میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔_

*مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے میں ڈالنے سے ہٹ کر بھی یہ کتنی فائدہ مند ہے؟*

جی ہاں مختلف امراض کے ساتھ ساتھ یہ بہت کچھ ایسا کرتی ہے جو آپ کو حیران کردے گا۔ 🔹 *پیٹ کے مسائل دور کرے*🔹
غذا میں کالی مرچ کا زیادہ استعمال معدے کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ یہ معدے کے ایسے تیزاب کو بھی حرکت میں لاتی ہے جس سے کھانے جلد ہضم ہوتا ہے اور قبض ختم ہوجاتا ہے۔

🔹 *گیلی کھانسی سے آرام*🔹
گیلی کھانسی پر قابو پانا چاہتے ہیں تو کالی مرچ کو شہد کے ساتھ چائے میں استعمال کریں۔ کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لائے گی جبکہ شہد کھانسی سے آرام دلانے والی قدرتی چیز ہے۔ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور دو چائے کے چمچ ایک کپ میں ڈالیں، اس کے بعد اسے ابلتے ہوئے پانی سے بھردیں اور پندرہ منٹ بعد ہلا کر پی لیں۔ ایک اور گھریلو ٹوٹکا یہ ہے کہ لیموں کی قاش پر کالی مرچ چھڑکیں اور اس قاش کو جتنا ہوسکے چوسیں تاکہ کھانسی سے فوری ریلیف مل سکے۔

🔹 *کپڑوں کے رنگ مدھم نہ ہونے دے*🔹
دھونے سے آپ کی پسندیدہ شوخ رنگ قمیض کا رنگ مدھم ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو اگلی بار دھوتے ہوئے ایک چائے کا چمچ کالی مرچیں واشنگ مشین میں ڈالے گئے کپڑوں پر چھڑک دیں، جس کے بعد مشین کو چلائیں۔ یہ رنگوں کو برقرار رکھے گی۔

🔹 *تمباکو نوشی ترک کریں*🔹
ایک تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے۔ ایسے کرنے سے لوگوں کے گلے میں ایک جلن سی پیدا ہوتی ہے جو کہ کچھ ایسا لطف پہنچاتی ہے جیسے سیگریٹ پیتے ہوئے محسوس ہوتی ہے۔

🔹 *تھکے ہوئے مسلز کو آرام پہنچائیں*🔹
ورزش کے بعد عدم اطمینان محسوس ہورہا ہے؟ تنے ہوئے مسلز کو ڈھیلا کرنے کے لیے سیاہ مرچ کے تیل سے مالش کریں، یہ ایک گرم تیل مانا جاتا ہے جو اس جگہ خون کی گردش اور حرارت بڑھا دیتا ہے جہاں اسے لگایا جائے۔ دو قطرے سیاہ مرچ کے تیل کو چار قطرے روزمیری آئل میں ملائیں اور پھر اسے براہ راست جہاں لگانا ہو لگالیں۔

🔹 *جلدی نگہداشت کے لیے فائدہ مند*🔹
کالی مرچ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ یہ مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔ ۔

🔹 *نظام انہضام کی بہتری:*🔹 کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاﺅں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔

🔹 *کینسر سے بچاﺅ*🔹: مشی گن کینسر سنٹر کی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے میں مزاحم ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاﺅ روکنے میں ممدومعاون سمجھتی جاتی ہے۔
🔹 *دماغی حفاظت*🔹 ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے۔

🔹 *وزن گھٹانا*: 🔹 کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔

🔹 *صاف جلد* 🔹 رنگ کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور جلد کو زیادہ تعداد میں مختلف اجزاءاور آکسیجن ملتی ہے، جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

ان کے علاوہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسائیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔ 💠💠💠💠💠💠💠

29/08/2022

💕9 ایسی چیزیں
جنھیں بار بار گرم کر کے کھانا خطرناک اور نقصاندہ ہے. !!

💕1 آلو

” آلو کےسالن کو بار بار گرم کر کے !
بڑےشوق سےکھانا پسند کرتے ھیں !!
مگرآلو کو دوبارہ گرم کرنے سے !
اس میں بوٹيلينم بيکٹيريا پيدا ہو جاتا ہے !!!
جس سےآلو کا سالن
سلو پوائزن (slow poison)میں تبديل ہو جاتا ہے ؟؟؟
جس کی وجہ سے کمزوری!
نظر کا کم ہو جانا !
بولنےمیں دِکت !
اور فالج کا اندیشہ بڑہ جاتا ہے
مگر اس کے اثرات ظاہرہونے میں وقت لگتا ہے !
جس لیۓ ہمں پتہ نہیں چلتا کہ یہ بیماریاں کیسے اور کس طرح اٸیں ؟؟؟

💕2 تيل
” اکثر دیکھا گیا ہےکہ جو
تيل يا گيھ ہم تلنے کے لیٸے استعمال کرتے ہیں!
پکوڑے, مٹھایاں وغيره بناتےہیں !
اس گيھ یا تیل وغيره کو
کافي دفعہ استعمال کرتے ہیں!!
کافي دن تک !! !
جب تک وہ خود ڈل نہ جاۓ؟؟
اس طرح کرنا صحت کے لیۓ تمام ذیادہ نقصانڪار ہے. !!!

💕تيل کو دوبارہ گرم کرنے سے
ان اِلڊي آئٽس بنتے ہیں !!
اور اس میں۽ ٽوکسن پيدا ہوتا ہے !
جس کی وجہ سے
(acidity, hi blood pressure, heart problems ،cancer )
تيزابيت !
بي پي کا بڑہ جانا !!
دل, کينسر جيسی بيماريوں کا باعث بنتا ہے .!مگر ہم قسمت پرچھوڑ دیتے ہیں اور کھ دیتے ہیں کہ
ہمارے گهر میں نه شراب نوشي ہے !
اورنه کوٸ نشہ کرتا ہے!
نه ہی کوٸی سگريٽ نوشي کرتاہے !!
نه ہی کوٸی ایسی موروثي بيماري ہے !!!
تو یہ جان ليوا بيماريوں میں کس طرح
مبتلا ہو گٸۓ ؟؟
اس کاپتہ ہی نہیں کہ یہ بیماریاں
ایک ہی گیھ یا تيل کو بار بار گرم کرنےسےیہ آٸی ہیں بی. !!!

💕 3 چاۓ
” چاۓ اگر ٹھنڈی ہو جاۓ تو پھر اس کو گرم کر کے پی جاتے ہیں !!
مگر ہمیں اس بات کا پتہ ہی نہیں کہ اس طرح کرنے سے !!
جگر کو کافي نقصان ہوتا ہے!!!
خٗون کی نالیوں کو بڑأ کر دیتی ہیں اورجس کی سبب !!
دل کی تکليف پيدا ہو جاتی ہے !!
چاۓ کو دوبارہ گرم کرنے سے !
چاۓ میں(ٹينک ايسڈ) پيدا ہو جاتا ہے !
جو صحت کے لیٸےبہت زیادہ نقصان کار ہے.؟؟؟

💕 4 چاول
” چاول اکثر لوگ
صبح والے شام کو
اورشام والےصبح کو استعمال کرتے ہیں!!
چاول پکانے سے ہی اس میں (بيسيلا سيريس) بيکٹيريا پيدا ہو جاتا ہے !
چاولوں کو دوبارہ گرم کرنےسے وہ
بيکٽيريا ڊبل ہو جاتے ہیں !!
بیکٹیریا ذیادہ تعداد میں پیٹ کے اندر جانے سے پیٹ کو خراب کر دیتے ہیں !!!
جس وجہ سے پیٹ کی تکلیف جاتی ہی نہیں اور علاج وغیرہ کرانے سے بھی نہیں جاتی ؟
اور ہم پريشان ہو جاتے ہیں کہ کیا ہو گیا تکلیف ختم نہیں ہو رہی کوٸی دوا اثر نہیں کر رہی !!
اس کا اصل سبب چاولوں کو دوبارہ گرم کر کے کھانا ہی ہے؟؟

💕 5 گوشت
” اگرتو آپ گوشت کھانے کے شوقین ہیں تو
خواہ مخواهه گوشت کو دوبارہ گرم کر کے نہ کھاٸو !!
کیونکہ دوبارہ گرم کرنے سے
ان میں موجود پروٹين
اپنا اثر تبديل کردیتا ہے!
اور پیٹ میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے !!
اور آھستہ آھستہ
دوسری بيماريوں کا سبب بنتی ہیں !!!

💕 6 پالک
” پالک کو دوبارہ گرم کرنے سے
ان میں موجود نائٹريٽ
خطرناک زهر میں تبديل ہو جاتا ہے !
مطلب (slow poison) بن جاتا ہے !!
پالک کو دوبارہ گرم کر کے استعمال کرنے سے !
جسم میں (ٹاکسن) جمع ہو جاتے ہیں !!
اور کينسر جیسےموضي مرض پيدا ہو جاتے ہیں. !!!

💕7 انڊہ (بيضا)
” جو لوگ بيضا کوشوق سےکھاتےہی!
انهوں کو شايد يہ پتہ نہیں که ؟
انڈوں کو دوبارہ گرم کرنے سے !
اس میں ایسے زھریلے مادے پيدا ہو جاتے ہیں !!
جو (digestion system) ڊائجيشن سسٽم کو
خراب کر دیتے ہیں !!!
ڊائجيشن سسٽم کا بگاڑ یعنے سو بیماریوں کو دعوت عام دینے کے مترادف ہے ؟؟؟

💕8 سبز دھنیا
” اگر آپ لوگ سبز دھنیا کو دوبارہ گرم کر کھاتے ہو تو
اس میں موجود نائٹريٹ نائٹرائٹس میں تبديل ہو جاتے ہیں
یہ ایک طرح کا ٹاکسن ہے
يعني زهر ھے
يہ جسم میں آجانے سے
کتنے ہی قسم کی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ؟؟

💕 9 چقندر
” اگر آپ چقندر کھانے کے شوقین ہو تو یہ خیال رکھنا
!
چقندر کو دوبارہ گرم نہیں کرنا
کیونکہ وہ زهريلا ہو جاتاہے !!
یہ جسم میں ایسی خطرناک بيمارياں پيدا کرتا ہے
جس کاعلاج بہت مشکل ہو جاتا ہے...

29/08/2022

*آنکھوں کی بینائی برقرار رکھنے کے لیے 8 غذائیں*

ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے.. لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور wearable الیکٹرونک آلات کے بڑی تعداد میں ہر طرف پھیل جانے کے ساتھ ہم سب کو نظر (بینائی) کی لازمی کمزوری کا سامنا ہے۔ اسی طرح ہمارے بچوں کو بھی نظر سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔

تاہم ہم اپنے گھروں میں دستیاب بعض غذاؤں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ ان غذاؤں کو ہم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

آنکھوں کے حوالے سے ہم اکثر جن علامات سے دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کا لال ہونا، آنکھوں میں خشکی اور خارش کا ہونا شامل ہے۔ بالخصوص عمر میں اضافے کے ساتھ ان میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اگر آپ اپنی نظر کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی آٹھ غذاؤں کا استعمال کریں:

1– کیوی فروٹ
کیوی وٹامن"C" سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوتا ہے اس کے علاوہ تناؤ کو کم کرتا ہے اور بینائی کی طاقت کو بہتر بناتا ہے۔

2 – موسمی
یہ وٹامن"C" بھرپور ہوتی ہے۔ موسمی نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں اس کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

3 – گاجر کا جُوس
گاجر کیروٹن اور وٹامن "A" سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ نظر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہترین عناصر میں سے ہے۔

4 – ہلدی
ہلدی بہترین غذائی عناصر میں سے ہے جو وٹامن "A" ،"B" اورE" " سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھ کے قدرتی عدسے cataract کو دھندلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

5 – ٹماٹر
یہ بھی وٹامن"C" سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی لیے آنکھوں کی صحت کی مضبوطی کے لیے عمومی طور پر بہت فائدہ مند ہے۔

6 – زیتون کا تیل
یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

7 – مگر ناشپاتی (ایووکاڈو)
یہ ان بہترین پھلوں میں سے ہے جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔

8 – خشک میوہ جات
تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی اور بندق (ہیزل کا مغز) میں وٹامن"E" سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

*👨🏻‍⚕️Family, Health, Kids👩🏻‍⚕️
=

27/08/2022

🥀 _*یا اللہ اب سیلاب روک دے!*_ 🥀

یا اللہ ہمیں مزید نہ آزما
یا اللہ ہم کمزور بندے ہیں
یا اللہ تیری آزمائشیں سخت ہیں
اے غالب قوت والے رب تجھے تیرے القوی ہونے کا واسطہ
یا اللہ ہمارے بہن بھائیوں کو اس آفت سے نجات دلا دے
یا رب العالمین دیکھ لوگ کیسے بے بسی کا نشان بنے کھڑے ہیں
یا اللہ ہم تیرے کُن کے محتاج ہیں یا رب اس کائنات کی تمام چیزوں پر تیرا حکم چلتا ہے یا رب اب یہ سیلاب روک دے
یا اللہ دیکھ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں
یا اللہ کچے پکے گھر ٹوٹ کر پانیوں میں بہہ گئے ہیں
یا اللہ قبرستان ڈوب گئے ہیں
یا اللہ سفید بالوں والے بوڑھے بے سروسامان ہیں مجبور ہیں اور رو رہے ہیں
یا اللہ بچے حیران ہیں
یا اللہ ہمارے لوگ بھوکے ہیں
یا اللہ ہمارے لوگوں کے جوتے گُم گئے ہیں
یا اللہ کپڑے نہیں ہیں پہننے کے لیے
یا اللہ سب کُچھ بہہ گیا ہے
یا اللہ اناج بہہ گئے ہیں
یا اللہ عورتیں گھروں سے باہر ہیں
یا اللہ لوگ غم سے اور دُکھ سے نڈھال ہیں
یا اللہ تو ان کی بے بسی کو دیکھ رہا ہے نا؟
یا اللہ رحم اور مہربانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے
یا اللہ رحم نچھاور کر
اے رحیم رب رحم نچھاور کر
یا اللہ یہ ہمارے سب سے کمزور علاقے ہیں
یا اللہ ادھر کی عوام تو پہلے ہی غریب ہے
یا اللہ فصلیں اُن کی سال بھر کی آمدن ہوتی ہیں
یا اللہ وہ بہہ گئیں ہیں
یا اللہ تو دیکھ رہا ہے نا؟
یا اللہ تُجھے تیرے اللہ ہونے کا واسطہ
یا اللہ تجھے تیرے ذوالجلال والاکرام ہونے کا واسطہ
یا اللہ تجھے تیرے اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ہونے کا واسطہ
یا اللہ تجھے تیری غالب حکمت کا واسطہ
یا اللہ سیلاب روک دے
یا اللہ یہ بڑی مشکل کی گھڑی ہے
یا اللہ لوگ رو رہے ہیں
یا اللہ لوگوں کے پاس رہنے کے لیے چھت نہیں ہے
یا اللہ تو دیکھ کیسے اپنے بدن سے پانی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
یا اللہ یہ کمزور ہیں بے بس ہیں لیکن ان کا رب تو ہے اور ان کا رب کمزور نہیں ہے
یا اللہ اب بس کر دے
یا اللہ سیلاب روک دے
یا اللہ سیلاب روک دے
یا اللہ ہم گناہگاروں کی دعا قبول فرما کہ تیرا علاوہ کوئی دعاؤں کو سننے والا نہیں تیرے علاوہ کوئی نہیں
یارب اگر تو نے نہ سُنی تو ہم کدھر جائیں گے؟
یا اللہ مدد کر
یا اللہ مدد کر
یا اللہ مدد کر
یا اللہ سیلاب مکمل روک دے ہر علاقے کونے میں سیلاب روک دے
یا اللہ آسانیاں پیدا فرما آمین ثم آمین یا رب العالمین! 🤲🏻🙏🏻

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azmuda totky or cooking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category