24/10/2023
Crypto currency
کرپٹو بہت رسکی کام ہے میں چار سال سے کرپٹو ٹریڈنگ کر رہا ہوں رسکی اس لئے کہ اگر میں ایک کوائن میں 2000 ڈالر انویسٹ کرتا ہوں تو مجھے ایک دن میں 300 ڈالر پرافٹ بھی ہو جاتا ہے اور ایک دن میں 300 ڈالر نقصان بھی ہو جاتا ہے بعض دفعہ میری انویسٹمنٹ چند دن میں ڈبل بھی ہوئی ہے اور بعض دفعہ چند دن میں 50 فیصد نقصان میں کم بھی ہوئی ہے اور بعض دفعہ کوائن کی ویلیو ڈاؤن ہونے کے بعد آپ کو کافی عرصہ ویلیو اوپر ہونے کا انتظار بھی کرنا پڑ جاتا ہے مطلب انویسٹمنٹ باونڈ ہو جاتی ہے آسان الفاظ میں پیسے پھنس جاتے ہیں بالکل اسی طرح آپ نے کوئی پلاٹ خریدا اور وہ دو سال بعد بھی خریدیں ہوئی قیمت سے بھی کم سیل ہو رہا ہو، اور اگر آپ کرپٹو میں کم انویسٹ کرتے ہیں مثال کہ طور پہ 50.100 ڈالر تو پرافٹ اور لاس بھی اس حساب سے کم ہی ہوتا ہے
میرے اس کام میں ملینز ڈوبے بھی ہیں اور کمائے بھی ہیں اوور آل ڈوبے زیادہ ہیں، کم زیادہ چلتا رہتا ہے
مجھے بہت سے لوگ کرپٹو سکھانے کا بھی کہتے ہیں لیکن میں ایسا کام دوسروں کو ریکومنڈ نہیں کرتا جس میں رسک زیادہ ہو کیونکہ ممکن ہے آپ میرے سکھانے کے بعد اپنی جمع پونجی جو 50 ہزار بھی ہو سکتی ہے وہ اس کام میں لگا کر ڈبو لیں اور میں ایسی بدعائیں نہیں لینا چاہتا
لیکن بہر حال کرپٹو کرنسی میں فائدہ بھی بہت زیادہ ہو سکتا ہے لیکن 95 پرسنٹ رسکی کام ہے اس لئے اس میں صرف ایکسٹرا پیسے انویسٹ کریں جو آپ کی روزمرہ ضروریات کے نا ہوں کیونکہ اگر مارکیٹ کریش بھی ہو جائے تو اس نقصان سے آپ کو خاص فرق نا پڑے، مزید یہ کہ کوائن کی سپورٹ رززٹنس دیکھنا اور ٹیکنیکل انیلسز کرنا اور مارکیٹنگ فنڈا مینٹلز ابزرو کرنا سیکھ لیں اس سے رسک فیکٹر تھوڑا بہت کم ہو جائے گا
اس کے علاوہ ذکر کرتے ہیں مزید کچھ سکلز کا
مشکل سکلز
1.paython( artificial intelligence)
2. Cloud computing
3.block chain development
4. Machine learning and data science
5.cyber security
6. Web Development( with coding )
7. Mobile app development ( with coding )
یہ سکلز مشکل اور ٹیکنیکل ہوتی ہیں اور ان کو سیکھنے کے لئے کم سے کم ایک سے دو سال کا وقت چاہئے ہوتا ہے۔ ان سکلز کی جاب میں زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے ان سکلز میں ایکسپرٹس کی تنخواہ لاکھوں میں ہوتی ہے اور سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیک کمپنیز میں ان کی لوگوں کی کافی ڈیمانڈ ہوتی ہے لیکن ان کی جاب بھی کافی محنت طلب ہوتی ہے
آسان سکز
1.Web development ( WordPress, Shopify without coding)
2.Android app development ( basics )
3.Graphic designing
4.Video editing
5.Video animation
6.Social media marketing
7.Digital marketing
8.Paid ads
9.SEO
10.Amazon virtual assistant
11.Content Writing
12.Copywriting
یہ سکلز ٹیکنیکل سکلز کی نسبت آسان ہوتی ہیں ان سکلز کو سیکھنے کے لئے دو سے چھ ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ آپ کے کام میں نکھار آتا جاتا ہے اور آپ ایکسپرٹ بنتے جاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ فری لانسنگ میں ان سکلز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی اور کئی آسان سکلز والے فری لانسنگ میں مشکل سکلز والوں سے زیادہ ارننگز بھی کر رہے ہوتے ہیں بس اس کے لئے صبر محنت پورٹ فولیو اور کمیونیکیشن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے
E-commerce
ای کامرس آن لائن بزنس ہوتا ہے اور اس کا مقابلہ کسی سکل سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بزنس ہمیشہ بزنس ہوتا ہے آپ کا اپنا asset ہوتا ہے اور چل جائے تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں لیکن اس میں انویسٹمنٹ چاہئے ہوتی ہے اور ہر بزنس میں کچھ رسک بھی موجود ہوتا ہے
Passive income
اس میں یوٹیوب چینل بلاگنگ ویب سائٹ اور فیسبک پیج مونیٹائزیشن وغیرہ شامل ہوتی ہے اس میں آپ کا کانٹینٹ آپ کیسی ویڈیوز بناتے ہیں کیسے آرٹیکلز لکھتے ہیں لوگ ان کو کتنا پسند کرتے ہیں آپ کی ویڈیوز پہ کتنے ویوز آتے ہیں آپ کی ویب سائٹ پہ جتنی ٹریفک آتی ہے اور قسمت کا کھیل بھی ہوتا ہے آپ کی ویڈیوز چینل وائرل ہو جائے تو آپ سو رہے ہوتے ہیں اور آپ کی ویڈیوز پہ ویوز آرہے ہوں تو آپ کے پیسے بن رہے ہوتے ہیں
بس یہ ہی سب آن لائن ارننگز کے اصل طریقے اور سکلز ہیں باقی سب فراڈ ہے👍
Copied
جواد شاہ