Huma Irshad

Huma Irshad Digital marketer | Canva Designer | Writer

یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال...
11/11/2023

یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی
یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی

کل انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے
ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام "ہیومین اے آئی پن" ہے
اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے
آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے آپ اس سے کال کر سکتے ہیں ، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا
آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا

یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں

عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں
ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے
اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے

ہیومین نے اس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کریں گے

29/09/2023

Work diligently, struggle hard, neglect meals, rest, and sleep. Eventually, you will achieve success.
But remember, One day, unexpected, death will ring the bell - be ready for that moment too. Don't forget to pray.

✍️ Huma Irshad

21/09/2023

To be successful, you don't have to be different. You simply have to be what most people aren't: Consistent.




18/09/2023


کیا آپ سوشل میڈیا مارکیٹر ہیں؟؟؟

آئندہ میں آپ کو کام مانگتے ہوئے نہ دیکھوں۔ سمجھ گئے؟؟؟

آئندہ آپ کسی بھی فیس بک گروپ میں، یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ کہتے ہوئے نہیں پائے جانے چاہئیں کہ میں سوشل میڈیا مارکیٹر ہوں، مجھے کام چاہیے یا مجھے کام نہیں مل رہا۔۔۔

آپ سوشل میڈیا مارکیٹر ہیں؟
اپنا نام خود بنائیں۔ کیونکہ یہی تو آپ کی سکل ہے۔۔۔
اگر آپ اپنا نام نہیں بنا سکتے تو آپ دوسروں کا نام کیسے بنائیں گے؟؟؟

اچھا اب اپنا نام کیسے بنانا ہے؟؟؟
سب سے پہلے سیکھنا ہے۔۔۔۔
سیکھیں کیسے؟؟؟
سب سے پہلے اچھے سے سیکھیں۔۔۔
اچھے سے سیکھیں مطلب اچھے سے سیکھیں۔۔۔
صرف ایک کورس نہیں کرنا۔۔۔ چاہے فری ہے یا پیڈ، ایک کورس نہیں کرنا۔۔۔ ایک سے زیادہ کرنے ہیں۔۔۔۔ شروع میں دو مختلف بہترین کورسز کو ساتھ میں لے کر چلیں اور ایک ٹاپک کو دونوں جگہ سے کوور کریں۔۔۔ ساتھ میں پریکٹس شروع کر دیں۔۔۔ پھر آہستہ آہستہ معلومات میں مزید اضافے کے لیے مزید مینٹورز سے سیکھتے رہیں۔۔۔

پھر پریکٹس کرنی ہے۔۔۔۔
پریکٹس کیسے کریں؟؟؟
اس کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائیں۔۔۔ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو سمجھیں۔۔۔ ایک ساتھ سب کو لے کر نہیں چل سکتے۔۔۔۔ باری باری سب کو سمجھیں۔۔۔ پہلے ایک پر کام کریں، اسے سمجھیں، اس پر ایکٹو رہیں، جب آپ کو لگے آپ کو اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کا طریقہ آ گیا ہے، اسے اب ایک لائن پر لگا کر اگلے کی طرف چلیں۔۔۔۔ ایک لائن پر لگانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ چھوڑ دیں۔۔۔ بلکہ اس پر روزانہ پوسٹنگ ضروری ہے، ایکٹو رہنا ضروری ہے۔۔۔
اس طرح سب پلیٹ فارمز کو کوور کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔

فیس بک پروفائل
فیس بک پیج
انسٹاگرام اکاؤنٹ
ٹویٹر اکاؤنٹ،
لنکڈ ان اکاؤنٹ
ٹک ٹاک اکاؤنٹ
یوٹیوب چینل

یہ ضروری ہیں اور ان کے بعد انٹرنیشنل فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے کہ فائیور اپ ورک وغیرہ بھی۔۔۔۔

ان سب پلیٹ فارمز پر اپنا نام بنائیں۔ اس میں تھوڑا وقت لگے گا اور آپ کو تھوڑا صبر کا مظاہرہ کرنا پڑے گا لیکن اس کے بعد کام خود آپ کے پاس چل کر بھی آۓ گا۔۔۔۔ بلکہ اس کے دوران بھی آتا رہے گا۔۔۔
اچھا اب ایسا بھی ہو سکتا ہے بلکہ زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے کہ آپ سب پلیٹ فارمز کو کوور نہیں کر سکتے، بلکہ ایک یا دو یا تین پلیٹ فارمز پر شہرت پاتے ہیں۔۔۔۔ اس میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔۔۔ چاہے ایک ہی پلیٹ فارم پر کام کریں لیکن پھر اس پر ایسا کام کریں کہ اس کے پروفیشنل مانے جائیں اور اس پر آپ کا ایک نام ہو۔۔۔۔

یہ تھی میری سٹریٹیجی۔۔۔۔ جس پر میں کام کر رہی ہوں، جس پر ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔۔۔۔ لوگوں کو جب کام مانگتے ہوئے دیکھتی ہوں کہ میں نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کورس کیا ہوا ہے مجھے کام نہیں مل رہا تو بہت دکھ ہوتا ہے۔۔۔۔ اس لیے سوچا آج اس پر کچھ لکھ دوں ہو سکتا ہے کسی کے کام آ جائے۔۔۔۔

Copied from



🌷FB ads🌷🌷How many kinds of Audience Targeted in compaign?Ans: 3 kinds1️⃣ Base on their interest e.g. what they like or s...
17/09/2023

🌷FB ads🌷

🌷How many kinds of Audience Targeted in compaign?

Ans: 3 kinds
1️⃣ Base on their interest e.g. what they like or search on fb
2️⃣ Base on demographics e.g. their age, qualification, life style etc.
3️⃣ Base on their behavior
e.g. customer have ever purchased something from fb or not

🌷How does FB rank your ads after publishing?

Ans: Ads rank based on 4 things
1️⃣ Quality
(audience relevancy with ad, good copywriting, precise information, beautiful and simple graphics, good user experience with landing pages, long term ads)
2️⃣ Engagement (wether people are attracted towards ad or not) accordingly rank will go up or down
3️⃣ Conversion (wether people make sales or not) rank will be given to your add
4️⃣ Budget (yes, high budget matters)

رات کے اُلّو کی طرح کیا آپ کی creativity بھی رات کے وقت باہر نکلتی ہے؟؟ ہاں؟ بہت خوب🤝چلیں آ ہی گئے ہیں تو تحریر پوری پڑھ...
16/09/2023

رات کے اُلّو کی طرح کیا آپ کی creativity بھی رات کے وقت باہر نکلتی ہے؟؟
ہاں؟ بہت خوب🤝

چلیں آ ہی گئے ہیں تو تحریر پوری پڑھتے جائیں۔
ایک ایسی اسکل جو سب کو آنی چاہیے چاہے آپ کسی بھی فیلڈ سے ہوں۔
جی بات کر رہے ہیں copywriting کی،
سادہ الفاظ میں copywriting کا مطلب ہے پڑھنے والے کو اپنی تحریر میں جکڑ لینا۔ ویسے تو copywriting کو خصوصاً اشتہاروں میں ہی استمعال کیا جاتا ہے لیکن آپ اسکو ضرورت کے تحت کسی بھی تحریر میں استعمال کر سکتے ہیں۔

چلئے سیکھتے ہیں۔
پہلا rule ہے
1۔ AIDA
A= Attention
I= Interest
D= Desire
A= Action ( call to action)

مثلاً؛
مہنگائی کے اس دور میں کیا آپ بھی اپنے من پسند کپڑے بھی خرید پاتے؟ (Attention)

کیا آپ سستے اور خوبصورت ملبوسات کی تلاش میں ہیں؟ (interest)

کیا آپ کو تلاش ہے کسی پاکٹ فرینڈلی Clothing brand کی جو آپکے معیار کے مطابق ہو؟ (desire)

بس ابھی دیے گئے لنک سے ہماری website پر جائیں اور پائیں اپنی پسند کی تمام ورائیٹی وہ بھی مناسب قیمت میں۔ (call to action)

دوسرا rule ہے
2۔ Know your audience
یعنی آپ عورتوں کے لیے لکھ رہے ہیں یا مردوں کے لیے یا جنرل سب کے لیے۔ اگر آپ عورتوں کے لیے لکھ رہے ہیں تو کس age group کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور کس ملک یا علاقے کو ٹارگٹ کے رہے ہیں۔

3۔ use headlines
4۔ language should be simple
5۔ focus on benefits
6۔ keep it short
7۔ you can make it in story form
8۔ Choose trendy topic
یعنی موجودہ دور میں لوگوں کے pain point کو hit کریں 🎯
9۔ start with question
جیسے اوپر میں نے quetion سے سٹارٹ کیا ہے۔ اگر آپ سٹوری بنا کے لکھیں گے تو question کی ضرورت نہیں رہے گی، سٹوری بنانا بھی بتائی جائے گی آپکو۔ آپ کیسے لکھتے ہیں آپکی اپنی مرضی
10۔ Follow brand color in graphics
تشہیری مواد میں اگر copywriting کے ساتھ گرافکس بھی استعمال کریں گے تو فائدہ بہت بڑھ جائے گا، گرافکس استعمال کرتے وقت brand color کو فالوکریں، ہر brand کا اپنا ایک خاص color code ہوتا ہے جیسے jazz کا کلر کوڈ ہے red اور black بیک گراؤنڈ پر yellow رائٹنگ۔ گرافکس کو بہت سادہ رکھیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکے علم میں اضافہ ہوا ہے تو like لازمی کیجئے گا
Now this is call to action 😀

✍️ ہما ارشاد

15/09/2023

Self-learning: Where curiosity leads the way, and knowledge knows no boundaries.

13/09/2023

مسئلہ یہ نہیں کہ ہمارے پاس تجربہ نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے بہت لمبی لمبی پھینکی ہوئی ہیں 🙃
ہم پاکستانی beginners جب بھی اپنی اسکل کے بارے میں بات کرتے ہیں تو شدید Pro اور شدید Expert سے نیچے نہیں اترتے😌
بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور جب کام کی باری آتی ہے تو سارے دعوے دھرے کہ دھرے رہ جاتے ہیں🌝
ہم نے کام کی کوالٹی سے زیادہ اس بات پر زور دے رکھا ہے کہ بس کوئی پھس جائے اور ہمیں چار پیسے مل جائیں😇

Huma Irshad

10/09/2023

"Consistency breeds success."

10/09/2023

Busy hands,
inspired heart.

07/09/2023

The best jewel a Woman can wear is "SELF-CONFIDENCE"

07/09/2023

لوگ ایک انجانے خوف کی وجہ سے کوئی اہم فیصلہ نہیں کر پاتے

نقصان کا خوف
ہارنے کا خوف
کچھ کھو جانے کا خوف
شرمندگی کا خوف
یا پھر امید ٹوٹنے کا خوف

ایک بات کہوں ؟

یہ خوف بھی تب تک ہے جب تک آپ وہ کام کر نہیں لیتے

اس کے بعد تو بس Experience ہے، اچھا یا برا

اچھا ہے تو وہ کام آپکے لئے بہترین ہے

اور اگر برا، تو یے بھی تو ایک سبق ہی ہے نا، جس میں مزید محنت کر کے آپ کامیاب ہو سکتے ہیں

صاحب، اچھا یا برا چھوڑیں، کم ازُ کم آپکو یے پچھتاوا تو نہیں ہو گا مستقبل میں کے کاش وہ کام کر ہی لیتا

حقیقت میں ڈر سے لڑنا ہی جیت ہے، کامیابی ہے

فیصلہ کر لو، اوپر والے پے بھروسا رکھو اور ہمت باند لو

صبح بخیر دوستو

Copied

Address

Shorkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Huma Irshad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share