Star world

Star world welcome to urdu pakistan news page,

03/03/2023
03/03/2023
03/03/2023
یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے وجود کو چیرتے ہوئے گزرے تھے ...
27/01/2023

یہ نہیں معلوم کہ پہلا تھپڑ کس نے مارا تھا۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کس کے زہریلے لفظ سب سے پہلے وجود کو چیرتے ہوئے گزرے تھے مگر یہ معلوم ہے کہ اس بچے کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی تکلیف نہیں تھی کہ اس کی اس طرح تذلیل کی جاتی۔ سرِ بازار اس پہ چوری کا الزام لگایا جاتا۔

اسے کسی نے ایک دکان سے نکلتے دیکھا تھا، جہاں دکان دار موجود نہیں تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک پرفیوم اور گھڑی تھے۔ کسی نے اس سے وضاحت نہیں مانگی ، اسے صفائی کا موقع نہیں دیا بس اس پہ چوری کا الزام لگا کر سب نے اسے پکڑ لیا تھا۔ اور پھر اسے پکڑتے ہی سب کو اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی پرانی چیزیں بھی یاد آنے لگیں۔ پھر کوئی ثبوت ڈھونڈے بغیر سب اپنی اپنی دکانوں سے گم ہوئی چیزوں کی چوری کا الزام اس پہ لگاتے گئے۔ کیوں کہ الزام لگانا کون سا مشکل ہے ، مشکل تو الزام کو ثابت کرنا ہوتا ہے مگر ہمارے یہاں تو بس الزام لگانا ہی کافی ہوتا ہے ، ثابت کرنے کی تو ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ سب جوانوں بوڑھوں نے بھرے بازار میں اس بچے پہ کی جانے والی مار پیٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پولیس کو بلایا گیا ، اس چھوٹے بچے کو کسی عادی مجرم کی طرح تھانے لے جایا گیا۔ اس کا گریبان کسی کے ہاتھ میں تھا تو قمیض کا پلو کسی کے ہاتھ میں۔ سب لوگ اس پہ تھو تھو کر رہے تھے ۔ بڑھتے الزامات کے ساتھ تذلیل بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ لیکن کسی کو پرواہ نہیں تھی کہ اس بچے پہ کیا گزر رہی ہے ، یا اس بچے کی آنے والی زندگی پہ یہ سارا منظر کتنا اثرانداز ہو گا۔ سب لوگ بس تماشے کا حصہ بنے اس تماشے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

بچے کا باپ تھانے آیا تو ایک ایک الزام لگانے والے کو اس کے ہر نقصان کا ازالہ کرنے کا وعدہ کرتا گیا۔ کوئی ثبوت نہیں مانگا بس ان سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔ سب کی منت ترلے کر کے ان لوگوں سے اور پولیس سے جان چھڑا کر سر جھکائے بیٹے کو ساتھ لے گیا۔ تماشہ ختم ہوا تو سب نے اپنے اپنے گھر کی راہ لی۔ سب کے سینے تنے ہوئے تھے، سر فخر سے بلند تھے کہ ہم نے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ دن گزرا ، شام ڈھلی اور سب اپنے اپنے بستر پہ چین کی نیند سو گئے۔

لیکن وہ بچہ جس کی بھرے بازار میں تذلیل کی گئی ، جسے سرعام زد و کوب کیا گیا اس کے بارے میں کون سوچتا۔ جب سب لوگ فخر سے سر بلند کیے جا رہے تھے تو وہاں سے سر شرم سے جھکا کر جانے والے کی پرواہ کسے تھی۔ سب سو گئے لیکن وہ بچہ کیسے سوتا ؟

اسے معلوم تھا کہ یہ تذلیل اب ساری عمر سہنی ہو گی ، یہ داغ ہمیشہ ماتھے کا کلنک بنا رہے گا۔ میرے ماں باپ میری وجہ سے سب سے نظریں چراتے پھریں گے۔ بستر پہ کروٹیں لیتا وہ بچہ کیسے سو جاتا۔ وہ لمبی رات اس بچے نے کس تکلیف میں گزاری ہو گی ، اس کا اندازہ کیسے کرے کوئی ؟

صبح ماں ناشتے پہ بلاتی ہے لیکن بچہ ناشتے کی ضرورت سے آگے بڑھ چکا ہے۔ وہ ناشتہ کرنے کے بجائے گھر سے باہر نکل جاتا ہے۔ ماں آوازیں دیتی ہوئی پیچھے آتی ہے۔ بچہ دریا کے پل پہ چڑھ جاتا ہے۔ ماں آوازیں دے رہی ہے مگر بچے کو اپنے جسم پہ لگی کالک دھونی ہے۔ وہ پل سے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے پلٹ کر ماں کی طرف دیکھتا ہے ، الوداعی ہاتھ ہلاتا ہے اور اس سے زیادہ اسے مہلت ہی نہیں ملتی۔ اس کا جسم دریا کے یخ پانی میں ڈوبتا چلا جاتا ہے۔ ماں چیختی ہوئی بیٹے کی طرف بھاگتی ہے ، اس کا بیٹا اس کی آنکھوں کے سامنے جان کی بازی ہار رہا ہے ، اسے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے مگر وہ اسے بچا نہیں سکتی۔ اس کے بیٹے تک پہنچنے سے پہلے ہی دریا کی تیز موجیں بچے کے جسم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہیں۔

سب بچے کے بے جان لاشے کو ڈھونڈنے میں مگن ہیں اور کسی کو خبر نہیں کہ بچے کے تکیے کے نیچے اپنی بہن کے نام ایک چھوٹا سا پیغام درج ہے

Sorry My sister i love you

یہ کوئی فرضی قصہ نہیں ، کوئی افسانہ نہیں۔ چند دن پہلے پیش آنے والا ایک سچا واقعہ ہے۔ بچے کا نام تنویر ضیاء تھا۔ بچے کا باپ ان سب دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کروا چکا ہے جو چوری کا الزام لگانے میں پیش پیش تھے۔ لیکن اب اس سب سے کیا حاصل ؟

ہمیں تو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ہمارے لفظ کتنے ظالم ہو سکتے ہیں، کتنا گہرا اثر کر سکتے ہیں۔ ہم تو بس کہہ دیتے ہیں اور کہنے والے کا تو کچھ نہیں جاتا۔ سہنے والے پہ جو بھی گزرے وہی جانے۔ ہمیں کسی پہ الزام لگاتے ہوئے کوئی ثبوت نہیں چاہیے ہوتا ، بس شک ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ ہمیں کسی کی تذلیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہمیں تو بس اپنا شملہ بلند رکھنا ہے۔

آنلائن جابز اپلائی کرنے کیلئے ربطہ کریں
03/10/2022

آنلائن جابز اپلائی کرنے کیلئے ربطہ کریں

10/09/2022
محمد رضوان جس کو یقین ہو اللہ تعالیٰ پر وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔۔
08/09/2022

محمد رضوان جس کو یقین ہو اللہ تعالیٰ پر وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔۔

او امریکیو! تمہارا ڈالر 221 روپے کا اور ہمارا پیاز 400 کا۔💪
30/08/2022

او امریکیو! تمہارا ڈالر 221 روپے کا اور ہمارا پیاز 400 کا۔💪

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گ...
28/08/2022

یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائے خود گھروں سے جا جا کر لوگوں کو کہا کہ ضروری سامان پیک کرو جلدی اور جہاں آپ کیلیئے انتظام کیا ہے وہاں پہنچیں، کئی لوگ تو فوراً نکل پڑے لیکن کچھ لوگوں نے اعلان پر توجہ نہ دی جس پر مس قراۃ العین صاحبہ نے چھڑی اٹھائی اور دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی باہر نکالا پولیس کی نفری ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے ریڑی، ٹرالی جو جو ٹرانسپورٹ ملی استعمال میں لا کر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر انہیں مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اسلیئے کوئی جانی نقصان نہ ہوا...

حسرت ہی ہے کہ ایسے کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشن ڈپٹی کمشنر ہر علاقے ہر صوبے میں ہوں... ویلڈن میڈم

07/07/2022

فرض کریں آج کے دن آپ میرے استاد ہیں۔

مجھے ایک ایسی غلطی سے منع کریں جو میں اپنی زندگی میں کبھی نہ کرو۔🖤🥀

18/03/2022
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
31/01/2022

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاصحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا مقام

Address

Shorkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Star world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Star world:

Share


Other Gaming Video Creators in Shorkot

Show All

You may also like