
18/01/2025
گزشتہ روز ضلع دیر بالا کے پسماندہ گاوں دورو کے گورنمنٹ مڈل سکول میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر بالا جواد علی صاحب کے زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں تمام محکموں کے آفسران صاحبان، علاقہ مشران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں جن پر اس وقت موجود محکموں کے افسران نے جوابات دیٸے اور ان مسایل میں سے کچھ مساٸل کو موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر بالا نے حل کرنے کے احکامات صادر کٸے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے ایسے افراد کی بھی حکومت تک رسائی ممکن ھوئی ہے جنہیں سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کا حکومت سے براہِ راست رابطہ قائم ہوا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ کم مُدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔