Tech Tonix

Tech Tonix Here you will find your expert digital marketers, we will grow your business digitally

14/02/2024







خوبیوں کا ادراک بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں لیکن خوبیوں کا زعم کبھی کبھی انسان کو بکھیر کے رکھ دیتا ہے، ہم بہن بھائیوں می...
18/01/2024

خوبیوں کا ادراک بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں لیکن خوبیوں کا زعم کبھی کبھی انسان کو بکھیر کے رکھ دیتا ہے، ہم بہن بھائیوں میں دونوں طرح کے لوگ شامل ہیں کوئی بےحد محنتی اور کوئی بے انتہا ذہین۔۔۔۔
میں اور بڑے بھائی ڈاکٹر عبداللہ دونوں کی ذہانت لاجواب اور بے مثال رہی، دنوں کے کام گھنٹوں میں گھنٹوں کے کام منٹوں میں نمٹا لینا عام سی بات رہی۔۔۔۔
ایک وقت آیا کہ بیماری پوری شدت سے حملہ آور ہوئی، کھانا پینا تک بند ہو گیا مگر پراڈکٹویٹی میں کسی قسم کا فرق نہ آیا، لوگوں کے لیے حیران کن اور میرے لیے انجوائے منٹ۔۔۔۔
ذہانت کی ایک کڑی ہے کہ بندہ ملٹی ٹاسکر ہوتا ہے اور بغیر کسی مشکل کے بہترین انداز میں سبھی ٹاسک پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
مجھے اپنی اس صلاحیت کا بخوبی ادراک رہا مگر وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدلا بہت فرق آیا اور ایک تکلیف دہ حقیقت یہ مان لینی پڑی کہ اب ملٹی ٹاسکنگ مشکل ہوتی چلی جا رہی ہے
پچھلے دو ہفتوں سے غائب رہنے کی وجہ بھی یہی رہی کہ بہت سارے کام شروع تو کر لیے مگر کب کسے کتنے وقت میں مکمل ہو جانا چاہیے نہیں کر پائی۔۔۔۔
اب امید ہے ان شاءاللہ ہر روز ساتھ ہوں گے، چیزوں کو ایک کے ساتھ دوسری جمع کر کے ترتیب دینے کے بجائے اوپر نیچے ترتیب دے لیا ہے کہ باری باری سب ٹاسک پورے ہو جائیں کہ اتنا بھرم تو باقی رہے کہ ہاں ہم بھی کچھ کر سکتے ہیں۔۔۔

آپ بتائیں ملٹی ٹاسکنگ یا سنگل ٹاسکنگ۔۔۔؟








Moona's words ✍️

کانٹینٹ میکنگ سٹریٹیجی کے کل دو سٹیپ مکمل ہوئے آئیے تیسرے کی جانب بڑھتے ہیں اور چار سٹیپس کے اسے مکمل کرتے ہیںواہ!!!صرف ...
02/01/2024

کانٹینٹ میکنگ سٹریٹیجی کے کل دو سٹیپ مکمل ہوئے آئیے تیسرے کی جانب بڑھتے ہیں اور چار سٹیپس کے اسے مکمل کرتے ہیں

واہ!!!

صرف چار سٹیپس اور کانٹینٹ کریئشن کا مسئلہ حل۔۔۔😊

✅ #کانٹینٹ کریئشن کا تیسرا اور اہم ترین سٹیپ یعنی
"Letrature check"
مواد کو کسی بھی قسم کے یعنی (چوری شدہ) مواد سے خالی کرنا ہے ، چونکہ مواد سارا مختلف ویب سائٹس سے لیا گیا ہے اس لیے اس میں مختلف تبدیلیاں کرنا ضروری ہے تا کہ مواد same to same کاپی شدہ ہونے کی وجہ سے copywrite claim نہ ہونے پائے

✅ مواد کو plagiarism سے کلیئر کرنے کا بھی حل موجود ہے بس آپ کام کرنے والے بنیں 😊

ان ویب سائٹس پر آپ اپنا مکمل مواد کاپی پیسٹ کریں اور دیکھیں کتنا مواد ایسا ہے جو plagiarism میں آ رہا ہے اور کتنا نہیں۔۔۔
یہ ویب سائٹس آپ کی مدد کریں گی✨

✅ Small S3O Toll
✅ Duplichacker
✅ Plagiarism checker

اور اب آتے ہیں last & final step کی طرف یعنی

"Flow Anylsis"
اپنے تیار کیے گئے کانٹینٹ کو پورا پڑھیے اور لازمی پڑھیے، دیکھیے کہ کہیں پیرے بے ترتیب تو نہیں،
کہیں جملے بے ربط تو نہیں
کہیں مواد چوری شدہ تو نہیں
کہیں مواد کسی اور کی وال سے کاپی تو نہیں کر لیا 😛

اسے مکمل، جامع اور بالترتیب بنانا فلو انیلسیز کہلاتا ہے،

🔮کانٹینٹ بنانے کا کام ہو گیا ناں آسان












Moona's words ✍️

02/01/2024

الله کرے کہ ہر وہ مشکل آسانی میں بدل جائے جو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے
۔

۔

۔





Here you will find your expert digital marketers, we will grow your business digitally

کتب بینی ہمیشہ آپ کو نکھارتی ہے ، آپ کی گفتگو میں شائستگی اور آپ کے مزاج میں متانت لاتی ہے، سب سے بڑا اس کا فائدہ یہ ہے ...
01/01/2024

کتب بینی ہمیشہ آپ کو نکھارتی ہے ، آپ کی گفتگو میں شائستگی اور آپ کے مزاج میں متانت لاتی ہے، سب سے بڑا اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کہیں بھی خود کو چھوٹا محسوس نہیں کرتے

اگر آپ خود سے لکھیں تو دل سے لکھے کی کیا ہی بات لیکن اگر خود سے لکھنا نہیں آتا تو بھی کوئی بات نہیں آپ #مارکیٹنگ کی فیلڈ میں بہترین #کانٹینٹ تیار کر کےخود کو کیسے منوا سکتے ہیں۔۔۔

اپنا ڈیجیٹل رائیٹنگ ایند سیونگ پیج یعنی ورلڈ فائل کھول لیجیے کہ "کام لکھے بغیر ہمیشہ ادھورے رہتے ہیں"
گوگل پر ٹاپک لکھیے مثلا۔۔۔۔
How to lose weight?
How to start freelancing etc....

پھر موضوع سے متعلق بارہ سے پندرہ ویب سائٹ سے کانٹینٹ لیجیے جو بھی پیراگراف بہتر لگے کاپی کر کے ورلڈ فائل پر پیسٹ کرتے جائیں

یہ آپ کا پہلا سٹیپ یعنی ہو چکا
اس کے بعد ان تمام پیراگراف کو دھیان سے پڑھیے ، اپنی ضرورت کے مطابق رکھ کے باقی کرتے جائیں

مناسب مکمل کر کے سارا readout کریں کے کہیں کوئی بے ترتیبی تو نہیں، سارا #کانٹینٹ ایک مکمل مرتب انداز میں سامنے آ جائے تو یہ آپ کا مکمل ہو گیا

یعنی کانٹینٹ سپننگ اینڈ بلڈنگ
Content spinning and building

باقی دو step اگلی پوسٹ میں ان شاءاللہ

Moona's words ✍️






01/01/2024

یا رب العالمین
ہم تمام کو اپنے نور سے علم و عمل متانت و عافیت کا نور بخش دے
ہماری زندگی کے سفر کو روشنیوں کا سفر بنا دے

آمین ثم آمین







Moona's words ✍️
1-1-24

Here you will find your expert digital marketers, we will grow your business digitally

27/11/2023

مارکیٹنگ بلاشبہ اسی چیز کا نام ہے کہ آپ اپنی پراڈکٹ یا سروسز تک انہی کو لائیں جن کو ان کی ضرورت ہے
اس کے لیے مختلف سٹریٹیجیز اپنانا، نت نئے طریقوں سے اپنا پیغام ، اپنی پراڈکٹ اور اس کی خصوصیات دوسروں کے سامنے لانا عرصے سے چلا آ رہا ہے
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں جو ترقی آئی ہے وہ قابلِ ذکر ہے مگر۔۔۔۔۔
یاد رکھیں کچھ چیزیں انسان کو طبعی طور پر ناگوار گزرتی ہیں، دیکھیں آپ نلکے سے نکلا پانی سٹیل کے گلاس میں بھی پی لیں گے کہ حلال کی برکت ہے مگر خون کا گھونٹ بھلے چاندی کے گلاس میں کیوں نہ ہو نہیں بھر سکیں گے۔۔۔۔
بالکل اسی طرح کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں آپ دیکھ کر ہشاش بشاش ہو جاتے ہیں اور بعض کو دیکھ کے وہ حالت ہوتی ہے کہ ابکائی آنے لگتی ہے
خود بتائیے۔۔۔۔!!
ایسی چیز کو کوئی رک کے دیکھے گا۔۔۔۔؟؟
خریدنا تو بعد کی بات ہے
دو دن پہلے ایک ایڈ نظر سے گزرا اور طبیعت ایک دم اوب کر رہ گئ۔۔۔۔
The lice..........
(نام نامکمل اس لیے کہ پوسٹ کا مقصد اصلاح ہے نا کہ تکیلف دینا)
اگر آپ کی پراڈکٹ باریک کنگھی ہا جوؤں کو ختم کرنے کا شیمپو ہے یا اس سے ملتی کوئی چیز تو آپ اس کے لیے کئی طرح کی سٹریٹیجی استعمال کر سکتے ہیں ناں کہ جوؤں کا طوفان دکھا کر۔۔۔۔۔۔
یاد رکھیئے کسٹمر کے جذبات کو نہایت عمدگی اور خوبصورتی سے استعمال میں لایا جاتا ہے کہ انہیں چیز کی افادیت یوں بتائی جائے کہ انہیں لگے ہاں یہ پراڈکٹ ہماری ضرورت ہے یا ہمارے لیے مفید ہو سکتی ہے ناں کہ انہیں ایک اطرح کی ذیت سے گزارا جائے۔۔

نفاست ہمیشہ قریب لاتی ہے اور گندگی دور کر دیتی ہے بھلے آپ خود ہوں یا آپ کے پیج پہ چلنے والے اشتہار۔۔۔۔۔

کیا خیال ہے۔۔۔؟









Moona's words ✍️

20/11/2023






11/11/2023

کنٹینٹ مارکیٹنگ ایک تجارتی تشہیر کا طریقہ ہے جس میں کسی برانڈ کی مصنوعات یا ایجنسی وغیرہ کی خدمات کو مواد کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے تاکہ مخصوص مواد بطورِ خاص انہی لوگوں کو متاثر کر سکے جن کو وہ فائدہ دے۔ اس کا مقصد مصنوعات یا خدمات کی اہمیت کو بڑھانا ہوتا ہے تاکہ خریدار ان پر پر پیسہ لگانے میں نہ ہچکچائیں ۔ اس کے ذریعے ویب سائٹ کنٹینٹ، ویڈیو کانٹینٹ، بلاگ، سوشل میڈیا پوسٹس، اور دیگر وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بزنس آنرز کو تشہیر کا بہترین حل فراہم کیا جا سکے






Moona's words ✍️

28/10/2023

کچھ صلاحیتیں خدادا ہوا کرتی ہیں کچھ محنت کر کے اپنائی جاتی ہیں
میں کھلے دل کہا کرتی تھی کہ آپ جانتے ہیں ناں میں کریئٹو مائنڈڈ نہیں ہوں مگر پھر مجھے لگا کہ کیوں بھئ دماغ کو ایک منفی پیغام دیتے دیتے خود کو مفلوج کر رہی ہوں اسے استعمال میں لایا جائے
درمیان کے سفر پہ پھر کسی وقت لکھوں گی ابھی یہ کہ کسی بھی چیز کو سوچتے اس کی مختلف طرح سے کی گئی پلاننگ دوران گفتگو مکمل ہو چکی ہوتی ہے الحمدللہ اور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہوں کہ لائیے یہ کام میں بتاؤں گی کیسے کیا جائے کہ یونیک بھی ہو اور وننگ بھی۔۔۔۔
مارکیٹنگ مزے کی شے ہے کہ آپ کو کہیں رکنے نہیں دیتی، اس کے بیسیوں طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ پراڈکٹ یا سروسز کی تشہیر کر سکتے ہیں

رات مارکیٹنگ کے ایک اہم طریقے پر بات ہو گی۔۔۔۔








Moona's words ✍️

Be focused on your mission & goals
27/10/2023

Be focused on your mission & goals





دن کے چوبییس خوبصورت ترین گھنٹوں کو رائی برابر کر کے اڑا دینا کہیں کی دانشمندی نہیںآپ کے پاس لیپ ٹاپ نہیں، ناں سہی۔۔۔ وہ...
26/10/2023

دن کے چوبییس خوبصورت ترین گھنٹوں کو رائی برابر کر کے اڑا دینا کہیں کی دانشمندی نہیں

آپ کے پاس لیپ ٹاپ نہیں، ناں سہی۔۔۔ وہ تو ہے ناں جس پہ آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے یعنی وینٹیلیٹر۔۔۔ میرا مطلب ہے موبائل 🫣
یقین جانیے لیپ ٹاپ والے اگر مہینے میں اس کے ذریعے لاکھ کما رہے ہیں آپ بھی 50 ہزار کما سکتے ہیں اور ایک بہترین سا لیپ ٹاپ ماسٹر محمد امتیاز فہیم سے لیپ ٹاپ خرید سکتے ہیں
موبائل ہو بھلے لیپ ٹاپ ہو محنت ہی شرط ہے
سوشل میڈیا مارکیٹنگ دراصل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک حصہ ہے
سوشل میڈیا مارکیٹنگ آپ پوری طرح موبائل پر سیکھ کر سروسز دے سکتے ہیں لیکن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لئے کمپیوٹر ضروری ہے
سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں جتنے عام استعمال کے پلیٹ فارمز ہیں یعنی فیس بک، انسٹاگرام ، لنکڈان اور ٹوئٹر، ان پہ پراڈکٹ یا سروسز کی تشہیر کر کے کام کیا جاتا ہے

ڈیجیٹل مارکیٹنگ یوں سمجھئے الیکٹرانکس پر مشتمل ہوتی ہے جیسے ویب سائٹس، ای میل مارکیٹنگ، گوگل ایڈز اور انٹرنیٹ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے کام کرتی ہے۔۔۔۔

(ان تمام کے لیے جو سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کنفیوژ ہیں اور شروع کرنے میں اس لیے دیر کر رہے ہیں کہ ہم کیا کریں)






Moona's words ✍️

✔️ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے سے پہلے اس کے تمام پہلو پوری طرح explore کریں✔️ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف سمجھنا اہم ہے۔ یہ آن...
25/10/2023

✔️ڈیجیٹل مارکیٹنگ شروع کرنے سے پہلے اس کے تمام پہلو پوری طرح explore کریں
✔️ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف سمجھنا اہم ہے۔ یہ آنلائن مواد کو استعمال کر کے products یا خدمات کو بیچنے کی پروسیس ہے۔

✔️ بنیادی مفہومیت: ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بنیادی تصورات، جیسے SEO (Search Engine Optimization)، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، اور ایڈورٹائزنگ کی سمجھ کو بڑھائیں۔

✔️اپنی خود کی ویب سائٹ: اپنی ویب سائٹ بنانا اہم ہوتا ہے۔ ویب سائٹ پر آپ کی معلومات اور professional services یعنی portfolio بنانے کے لیے ضروری ہے

✔️ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ Facebook، Instagram، اور Twitter کو استعمال کر کے اپنی مصنوعات کو advertise کریں۔

✔️ اہمیت مواد: مواد لکھنے کی اہمیت کو سمجھیں۔ content ایسا ہو جو آسن فہم اور بات کو مکمل سلجھانے والا ہو

✔️ تجزیہ ضروری ہے۔۔۔
مواد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی کمپنی/ کلائنٹ کی کمپنی کی پیشرفت کا مسلسل جائزہ لیں اور اہم میٹرکس پر نظر رکھیں۔

✔️جائزہ لیتے رہیں۔۔۔
معلومات اور مواد کے موثر طریقے سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تجزیہ کریں اور strategy بنا کر کام کریں

✔️ یاد رکھیے!! ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ترقی کے ساتھ خود کو اور اپنے کام کو اپڈیٹ کرتے رہنے کی کوشش کریں، کیونکہ اس میں ہمیشہ تبدیلی اور نیاپن ضروری ہوتی ہے








Moona's words ✍️

اے رب دو جہاں!جیسے آپ نے اپنی قدرت کے مظاہر دکھاتے ہوئے سخت گرمی کو یک بیک سردی میں بدلا ہے ہمارے بکھرے معاملات کو بھی ا...
17/10/2023

اے رب دو جہاں!
جیسے آپ نے اپنی قدرت کے مظاہر دکھاتے ہوئے سخت گرمی کو یک بیک سردی میں بدلا ہے ہمارے بکھرے معاملات کو بھی اسی خوبصورتی سے سنوار دیجیئے
آمین اللھم آمین🌷





12/10/2023

سلام ان پر کہ جو سراپا رحمت و شفقت بن کر آئے 💖





12/10/2023

"Good marketing makes the company look smart. Great marketing makes the customer feel smart.”
- Joe Chernov

11/10/2023

“Ignoring online marketing is like opening a business but not telling anyone"



Address

Lahore
Sheikhupura
39480

Telephone

+923126070573

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tech Tonix posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tech Tonix:

Videos

Share