04/03/2023
مرزا کی نہایت مرغوب غذا، گوشت کے سوا کوئی اور چیز نہ تھی۔ ایک روز دوپہر کا کھانا آیا اور دسترخوان بچھا۔ برتن تو بہت سے تھے مگر کھانا نہایت قلیل تھا، مسکرا کر کہنے لگے، اگر برتنوں کی کثرت پہ خیال کیجئے تو میرا دسترخوان یزید کا دستر خوان معلوم ہوتا ہے اور جو کھانے کی مقدار دیکھیے تو بایزید رحمۃاللہ کا۔