KHASS LOAG

KHASS LOAG ہم نے بعض لوگوں کو بعض لوگوں پر فضیلت بخشی (القران)

04/05/2023

چیف جسٹس آف پاکستان ٹھنڈے ہو گئے

23/10/2022

عمران خاں کی کی نااہلی اور قیادت کی ذمہ داری
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
خاص لوگ / انور عباس انور

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ نوا ز کے سینٹر محسن نواز رانجھا کی جانب سے دائر کردہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے بھیجے گئےریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خاں نیازی" کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے" یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہ پانچ ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے۔
آج صبح سویرے ہی الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اور انتظامیہ کے انتظامات دیکھ کر کچھ اندازہ ہو گیا تھا کہ الیکشن کمیشن غیر معمولی فیصلہ سنانےجا رہاہے ۔ اس ریفر نس نے توشہ خانہ کے نام سے شہرت پائی۔ یہ ریفرنس اسی سال اگست کے دوسرے ہفتہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے روبرو بھیجا گیا تھا اور اٹھارہ اگست کو الیکشن کسیشن کے پانچ رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کی تھی۔یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خاں کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پارلیمانی سیاست کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ یہ نااہلی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ اس فیصلے کی روشنی میں عمران خاں نہ صرف میانوالی کی نشست سے نااہل ہونگے بلکہ حال ہی میں سولہ اکتوبر کو جیتی گئی چھ نشستیں بھی خالی ہو جائیں گی اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ عمران خاں آئندہ ہونے والے ضمنی اور عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔
عمران خاں کو تحریک انصاف کی چیئرمینی سے بھی ہاتھ دھونےہوں گے۔ انکے جان نشین کا انتخاب بھی ہوگا۔ بادی النظر میں شاہ محمود قریشی بحثیت وائس چیئرمین تحریک انصاف کے متوقع چیئرمین ہو سکتے ہیں۔
فیصلہ سنانے کی کارروائی دیکھنےکے لیے تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر، شریں مزاری ، فواد چودھری اور سینٹر اعجاز چودھری کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچی ۔کئی راہنما گیٹ پھیلانگ کر الیکشن کمیشن کے اندر داخل ہوئے انکے ساتھ کارکن بھی اندر جانے کی تگ و دو کرنے لگے جس پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر جانے کے لیے گیٹ پھیلانگنے کا عمل اگر تحریک انصاف کے عام کارکنان کی طرف سے اختیار کیا جاتا تو سمجھ میں آنا والی بات تھی لیکن باعث حیرت و توجب یہ بات ہے کہ یہ طرز عمل تحریک ا نصاف کے سرکردہ راہنماوں اور سابق وفاقی وزراء اسد عمر ، فواد حسین چودھری اور سینٹر اعجاز چودھری پیش پیش تھے۔
ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خاں نے توشہ خانہ سے مبلغ اٹھارہ کروڑ 70 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کے تحائف وصول کیے۔
توشہ خانہ سے یہ تحائف سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت قواعد و ضوابط کے تحت ان تحائف کی قیمت ادا کرکے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔پہلے ان تحائف کی کل قیمت کا 20 فیصد جمع کروانا ہوتا تھا اب 50 فیصد ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مائنس ون کرنے کے جس عمل کا آغاز کیا گیا تھا عمران خاں اسکی تیسری کڑی قرار دی جا رہی ہے۔
توشہ خانہ سابق صدر آصف علی زرداری ، سید یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کو بھی اپنے حصار میں لیے ہوئے ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ
انھوں نے قوانین میں نرمی پیدا کر کے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ سے گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو حسب روایت سابق حکمران جماعت نے تسلیم کرنے سے انکار کیا بلکہ اس کی جانب سے اپنے ورکرز کو پورے ملک میں صدائےاحتجاج بلند کرنے کی کال دی گئی اور ساتھ ہی سابق حکمران جماعت کی جانب سے نااہلی کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ البتہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہفتہ ہی کو سماعت کرنے کی استدعا رد کردی۔

معاملہ اب عدالت میں ہے جہاں سے جو بھی فیصلہ آئے گا لیکن معاملہ ہر صورت عدالت عظمی کے سامنے پیش ہوگا اس طرح اس کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے میں کم سے کم دو مہینے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران تحریک انصاف کی قیادت کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہر فیصلہ اور قدم سوچ سمجھ لینا ہو گا۔ میری رائے میں اس حوالے سے سب سے اہم ذمہ داری تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ معاملات کو کیسے ہینڈل کرتی ہے۔ کیا یہ قیادت قانون کی انگلی پکڑ کر اسکی راہنمائی میں معاملات کو آگے بڑھاتی ہے یا پھر جذبات کی موجوں میں بہہ کر فیصلے کرتی ہے۔ یہ وقت یقیننا تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان و عمران خاں کے چاہنے والی عوام کے لیے کھٹن وقت ہے لہذا اس آزمائش کے اس وقت خود کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے اور تحریک انصاف کی قیادت کو خود کو زیرک ہونے کا ثبوت دینے کا وقت ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے التماس ہے کہ اب وہ دیگر ریفرنسز کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے میں تاخیر نہ کرے بلکہ فوری روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

29/09/2022

مریم نواز اور انکے مجازی خدا کو ایون فیلڈ کیس میں بریت مبارک ہو

Address

Ismail Street
Sharqpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KHASS LOAG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KHASS LOAG:

Videos

Share

Category