27/12/2025
شکرگڑھ: ضیاء روڈ اور درمان روڈ کو ملانے والا مین چوک خطرناک بن گیا، انتظامیہ خاموش۔
شکرگڑھ — ضیاء روڈ اور درمان روڈ کو ملانے والا مرکزی چوک کھلے نالوں اور ٹوٹی ہوئی پلی کے باعث شہریوں کے لیے شدید خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق خصوصاً دھند کے موسم میں یہ جگہ ایک اندھے کنوئیں کی شکل اختیار کر لیتی ہے، جہاں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بارہا گر چکی ہیں، جبکہ کئی شہری معمولی اور سنگین زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
تشویشناک امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہری سڑکوں، نالوں اور پلوں کی مرمت و حفاظتی اقدامات سے متعلق واضح اور سخت ہدایات کے باوجود یہ مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسران اور ملازمین روزانہ اسی راستے سے گزرتے ہیں، اس کے باوجود نہ تو حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئیں اور نہ ہی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔
یہ سڑک نہ صرف شہر کی مرکزی جنازگاہ، قبرستان اور عیدگاہ سے منسلک ہے بلکہ اس کے اطراف درجنوں سرکاری و نجی اسکول بھی واقع ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں چھوٹے بچے اور طالبعلم اسی خطرناک پلی سے گزرتے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔
شہریوں کا سوال:
کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے؟
کیا کسی قیمتی جان کے ضائع ہونے کے بعد ہی نوٹس لیا جائے گا؟
مقامی عوام اور والدین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، پلی کی مرمت، کھلے نالوں کو ڈھانپنے اور واضح حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی ممکنہ المیے سے پہلے اس خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
Deputy Commissioner Narowalal
#شکرگڑھ #وائرل