09/08/2024
حال ہی میں امریکہ اپنے ایف 22 ریپٹر ایران کے خلاف میدان میں لایا ہے۔ اس طیارے کو ناصرف عام پاکستانی اکاؤنٹس بلکہ ایرانی اوپن سورس اکاؤنٹس بھی انتہائی انڈر ایسٹیمیٹ کر رہے ہیں۔
آپ ریپٹر کی طاقت کا یہاں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک جنگی مشق کے دوران ایک ریپٹر کے مقابلے میں بیس امریکی ایف 15 آئے اور اس ایک نے بیس کے بیس گرا دیئے۔ مخالف ٹیم کے کپتان نے ری میچ کا مطالبہ کیا۔ اگلی بار دو ریپٹر طیاروں کے مقابلے میں چالیس ایگل بھیجے گئے۔ ان دو نے ان چالیس کو کھنگنے بھی نہیں دیا۔ مخالف کپتان نے ایک بار پھر ری میچ کا مطالبہ کیا جو مان لیا گیا۔
مجھے ایگزیکٹ یاد نہیں کیونکہ کافی پرانی بات ہے لیکن ٹوٹل تین ریپٹر طیاروں کا نقصان ہوا اور اس کے مقابلے میں انہوں نے 90 ایگل طیارے گرا دیئے تھے۔
اس بار امریکہ نے الاسکا سے ریپٹرز کے دو سکواڈرن بھیجے ہیں۔ خود اندازہ لگا لیں کہ اگر امریکہ اور کچھ بھی نا کرے۔ بس یہی طیارے میدان میں بھیج دے تو یہ دو سکواڈرن ایران کا کتنا شدید قسم کا مکھو ٹھپ سکتے ہیں۔ دشمن کو کبھی انڈر ایسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہیئے۔ جہاں ایئر superiority کا معاملہ آئے وہاں ریپٹر ایک بلا کا نام ہے۔