10/01/2026
پشاور: تھانہ خزانہ کی حدود سے اغ واء ہونے والا سات سالہ ب چہ باحفاظت بازیاب، امام مسجد گرفتار
پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں اغ واء ہونے والا سات سالہ ب چہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں باحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچہ چند روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس پر پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کو اغ واء کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا استاد اور پیش امام تھا، جس کے پاس بچہ دینی تعلیم حاصل کرتا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے تاوان کے حصول کے لیے اس واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ خزانہ طارق روغانی اور ان کی ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ مغوی ب چے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ بچے کی بازیابی کے بعد اہلِ خانہ نے سکھ کا سانس لیا۔
پولیس اسٹیشن میں مدعی پارٹی اور اہل علاقہ نے پولیس کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایس ایچ او طارق روغانی سمیت پولیس ٹیم کو گلے لگا کر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ کی جانب سے پولیس افسران اور ٹیم کے ارکان کو سہرے بھی پہنائے گئے۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیں