31/01/2025
سہنسہ() دفتر اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ میں یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف محکمہ جات کے افیسران، ملازمین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پریس نمائندگان نے شرکت کی۔ جن میں راجہ شکیل ضیاء ایڈووکیٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی سہنسہ، محمد اکرم چوہدری پرنسپل بوائز انٹر کالج پلیٹ، جبران افضل مہتمم برقیات سہنسہ، محمد ریاض سب انسپکٹر تھانہ سہنسہ,، محمد نواز تحصیلدار سہنسہ، ڈاکٹر قمر عباس ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ ، سخی ولایت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سہنسہ، واجد حسین بخاری نائب مہتمم برقیات سہنسہ، خالد یوسف اللہ پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنت سہنسہ، محمد وقاص کمپیوٹر انسٹرکٹر بوائز ہائی سکول سہنسہ، محمد وسیم انچارج صدر معلم ہائی سکول جبری، ضیاء سوز انچارج ٹریفک پولیس سہنسہ ، عثمان ذبیر محکمہ زراعت سہنسہ، محبوب حسین رینج افیسر محکمہ جنگلات، محمد شمعویل ممبر ضلع کونسل یوسی اٹکورہ، محمد عاطف پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول اٹکورہ، چوہدری منشی خان اکاؤنٹنٹ زکواہ و عشر سہنسہ، عظام نصیر بوائز مڈل سکول ہولاڑ، محند رزاق روڈ انسپکٹر محکمہ شاہرات سہنسہ، عبدالرحمن جونیئر کلرک تحصیل مفتی سہنسہ، ملک عاطف جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پوٹھہ، محمد یوسف زرگر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سہنسہ، عظام رفیق ممبر یوتھ کونسلر اٹکورہ، شیراز خان محکمہ ابریشم سہنسہ، مبین مشتاق ہائیر سکینڈری سکول اٹکورہ، آصف نواز صدر امن کمیٹی سہنسہ، سردار عبدالرحمن خان نامہ نگار نوائے وقت، چوہدری محمد شبیر چیئرمین JKHRF نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاف کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ احمد سبحانی نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شرکاء میٹنگ کو بتایا کہ آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ ازاد کشمیر کے آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ تحریک آزاد کشمیر اس کیمپ سے مضبوط کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیری اس وقت ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ 5 فروری کا دن پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ جس کی انجام دہی میں لاپرواہی اور تساہل نہ برتا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہولاڑ پل کے مقام پر سرکاری ملازمین سکولزو کالجز کے طلبا و سٹاف کے علاوہ عوامی نمائندگان سیاسی و سماجی عمائدین پاکستانی عوام سے ملکر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔ میٹنگ میں 5 فروری کو شایان شان طریقے سے منائے جانے کے سلسلہ میں انتظامات کو حمتی شکل دی گئیم تقریب صبح دس بجے شروع ہو گی۔ جس میں راولپنڈی ، کہوٹہ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے سیاسی و سماجی شخصیات ، انتظامی آفیسراں کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 5 فروری کو شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے مساجد میں خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔