REAL iSLAM 95

REAL iSLAM 95 💎DiAMOND💎 TEXTiLE 💎COMPANY💎
(2)

13/11/2023

اگر آج کمزور کا ہاتھ نہیں پکڑیں گے
تو کل کسی طاقتور کے پاؤں پکڑنے پڑیں گے۔

17/10/2023

‏اس مصروف زندگی میں اللہ کیلئے وقت نکالو
‏یہی وقت آپ کے برے وقت کو مٹا دے گا۔

17/10/2023

نبیﷺ نے فرمایا:
"آدمی کا جنت میں درجہ اُوپر کر دیا جاتا ہے، جِس پر وہ پوچھتا ہے: یہ میرے لیے کہاں سے؟ تو اُسے بتایا جاتا ہے: تیری اولاد کے تیرے لیے اِستغفار کرنے کے سبب!"
(صحيح الجامع : 1617)

"نیک اولاد اپنے والد کیلئے دعاء کرتی رہتی ہے، حتٰی کہ اُسے معاف کردیا جاتا ہے؛ اور پھر مزید دعاء کی صورت میں اُس کا جنت میں درجہ بلند کر دیا جاتا ہے!"
امام ابن تيمية رحمه الله
(شرح الوصية الصغرى : 131)

17/10/2023

اپنے معاملات میں مشـورہ اس شخص سے کیا کرو جو اللہﷻ کا خوف دل میں رکھتا ہو

17/10/2023

غریبوں کو پتا ہی نہیں کہ مکڈونلڈ کیا ہے
اور جن امیروں کو مکڈونلڈ کا پتا ہے ان کو یہ نہیں پتا کہ
بیت المقدس کیا ہے

02/10/2023

‏اور کامیاب لوگ
تو وہی ہیں جو سَر کو آسمان کی جانب
شکوے کیلئے نہیں
شکر کیلئے اٹھاتے ہیں

02/10/2023

تم تو دنیا کی زندگی کـو ترجیح دیتے ہو حـالانکہ آخرت بہتـر اور زیـادہ پائیـدار ہے

سورة الاعلی ٨٧
آیت ١٧-١٦

02/10/2023

اپنے غم اور مشکلات صرف اللہﷻ کو بتایا کرو اس یقین کے ساتھ کہ بیشک
صرف وہیﷻ غم سے نجات دینے والا اور تکلیف دور کرنے والا ہے

02/10/2023

اللّٰہﷻ جس کی روزی چاہتا ہے بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے

سورة الرعد ١٣ آیت ٢٦

26/09/2023

‏جب اپنے من میں غفلت پاؤ تو
اسے قبروں کا نظارہ کراؤ اور یاد دلاؤ کہ کوچ کا دن قریب ہے

26/09/2023

رسول الله ﷺ سے دوا میں مینڈک کے استعمال کے متعلق پوچھا تو آپﷺ نے مینڈک قتل کرنے سے منع فرمایا

سنن ابوداؤد ٣٨٧١
کتاب الطب

26/09/2023

اور چاہئیے کہ تم میں سے ایک جماعت ہو
جو خیر کی طرف بلائے اور اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے
سورۃ آل عمران ٣
آیت ١٠٤

26/09/2023

"تم ایسے ایسے عمل کرتے ہو؛ جو تمہاری نظر میں بال سے زیادہ باریک ہیں، (یعنی حقیر ہیں) اور ہم لوگ نبیﷺ کے زمانہ میں اِن کاموں کو ہلاک کر دینے والا سمجھتے تھے!"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنه
(صحيح بخاری : 6492)

26/09/2023

"دنیا مصائب کیلئے بنائی گئی ہے؛ لہذا عقلمند کو صبر سے کام لینا چاہیے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(صيد الخاطر : 393/1)

26/09/2023

"جب اللہ کِسی بندے كے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، تو اُس کیلئے عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے، اور لایعنی بحث مباحثہ (جدال) کا دروازہ بند کر دیتا ہے؛
اور اگر كِسی كو بُرائی كی طرف لے كر جانا چاہے، تو اُس کیلئے جدال کا دروازہ کھول دیتا ہے، اور عمل کا دروازہ بند کر دیتا ہے!"
امام معروف الكرخي رحمه الله
(طبقات الحنابلة. : 384/1)

26/09/2023

"جب اللہ کِسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، تو اُس کو اِس طرح بنا دیتا ہے، کہ اُس کو اپنے گناہوں کا اعتراف اور فکر ہوتی ہے؛
وہ دوسروں کی عیب جوئی نہیں کرتا،
اور جو کچھ اُس کے پاس ہے، اُس میں سے سخاوت بھی کرتا ہے،
اور اُس پر قناعت بھی کرتا ہے؛
اور دوسروں کو تکلیف دینے سے باز رہتا ہے!"
(الفوائد : 99/1)

26/09/2023

جس گھر میں دین اور نیک ماں ہو وہ گھر تہذیب اور انسانیت کی بہترین یونیورسٹی ہے

17/09/2023

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مبارک

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ٹھہر ٹھہر کر گفتگو فرماتے تھے کہ اگر کوئی گننے والا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ) گننا چاہتا تو گِن لیتا... (صحیح بخاری: 2567)

13/09/2023

درخت کے نیچے پـانی ڈالو سب سے اونچے پتے پر بھی پانی پہنچ ‏جاتا ہے اسی طرح اخلاص کے ساتھ کئے نیک اعـمال اللّٰہﷻ تک پہـنچ جاتے ‏ہیں

10/09/2023

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بیٹے ہونے کا دعویٰ کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس پر حرام ہے۔
صحیح بخاری: 6766

08/09/2023

ہم تب اللہﷻ سے رجوع کرتے ہیں جب دنیا ہمیں رد کر چکی ہوتی ہے
تمام دروازوں سے دہتکارے جانے کے بعد ہم اللہﷻ کے در پر دستک دیتے ہیں

08/09/2023

اور دنیا کی زندگی تو " متاع فریب " ہے

08/09/2023

جس نے اپنا غم صرف آخرت کے دن کو بنایا
اللہﷻ نے اس کے سارے غم دور کر دیئے

08/09/2023

اور تو لوگوں سے ڈر رہا تھا حالانکہ اللہﷻ زیادہ حق دار ہے
کہ تُو اسﷻ سے ڈرے

06/09/2023

کنگلہ دیش نے بنگلہ دیش کو 7
وکٹ سے شکست دے دی

05/09/2023

‏لگی ہے پھر صدا اک بار کہ سردار بدلے گا۔۔۔🥲

‏فرعونی سلطنت کا بس اک کردار بدلے گا۔۔۔😒
‏جس قوم کوخود پرجبر سہنے کی عادت ہو۔۔۔😷

‏وہاں کب کچھ بدلا ہے جواس بار بدلے گا۔۔۔😕

05/09/2023

رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:
جو شخص اپنے نفس کو کسی چیز کے ساتھ ہلاک کرے وہ دوزخ میں اسی چیز سے عذاب دیا جاتا رہے گا.
صحیح بخاری 6652

03/09/2023

خصوصی طیاروں میں بٹھا کر سُور لائے گئے اورانہیں تیار فصل میں چھوڑ کر سارا کھیت اجاڑا گیا
😷

03/09/2023

ایک صحابی آئے یا رسول اللہ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل لگتا ہے اور ٹوٹ کر گرتا ہے تو میرے بچے اٹھا لیتے ہیں ہم غریب ہیں تو وہ بھاگتا ہوا آتا ہے اور آکر میرے بچوں کے منہ میں سے کھجور کو نکال لیتا ہے۔ یا رسول اللہ آپ اس کو کہیں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر اتنی زیادتی نہ کرے۔ آپ نے اسے بلایا وہ منافق تھا۔ آپ نے فرمایا بھئی ایک سودا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا کون سا سودا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کھجور کا درخت مجھے دے دو اور اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے کر دونگا۔ وہ کہنے لگا یارسول اللہ یہ اصل میں میرے بچوں کو بہت پسند ہے اگر کوئی اور کھجور ہوتی تو میں دے دیتا تو یہ میری معزرت ہے یا رسول اللہ اور چلا گیا۔
ایک صحابی بیٹھے تھے ابو دحداح وہ کہنے لگے یا رسول اللہ اگر میں وہ کھجور کا درخت لے دوں تو مجھے جنت میں کھجور کا درخت لیں دیں گے آپ؟ آپ نے فرمایا ہاں تو مجھے لے دے اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے دوں گا۔ وہ صحابی اٹھ کر اس منافق کے پیچھے چلے گئے اور بلایا اے بھائی بات سنو، کھجور کا درخت کتنے کا بیچو گے؟ اس نے کہا میں نے اللہ کے نبی کو نہیں دیا تمہیں کیسے دے دوں۔ انہوں نے کہا اچھا بھائی منہ سے بول کتنے پیسے لو گے۔ تو اس نے جان چھڑانے کے لیے کہا کہ اپنا سارا باغ مجھے دے دے اور یہ ایک کھجور کا درخت لے لے اور باغ میں 600 کھجور کے درخت اور یہ کھجور کا درخت کسی اور کو دینا ہے وہ کہنے لگے پکے ہو؟ سودے سے پھرو گے تو نہیں؟ کہا میں پاگل ہوں کہ میں مکر جاؤں گا مجھے 600 کھجور کے درخت مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے منظور ہے کھجور کا درخت میرا اور سارا باغ تیرا۔
ابودحداح گئے اور باغ کے باہر کھڑے ہوگئے اندر بھی داخل نہ ہوئے اور جیب میں جو پیسے تھے وہ بھی زمین کے اندر ڈال دیے کہ یہ بھی باغ کی کمائی ہے اور باغ کا جنت کے بدلے سودا کر دیا ہے اللہ کے نبی سے اور اپنی بیوی کو آواز دی باہر آؤ یہ باغ اب ہمارا نہیں ہے، اس باغ کا اللہ کے نبی کے ساتھ سودا کر آیا ہوں بیوی نے جب اللہ کے نبی کا نام سنا تو وہ بھی بچوں کو لے کر باغ سے باہر آگئی اور کہا تم نے بہت خوبصورت سودا کیا۔
حضرت ابو دحداح اللہ کے نبی کے پاس گئے یارسول اللہ میں نے سودا کر لیا ہے۔ فرمایا ابو دحداح کیسے کیا سودا ؟ کہا یارسول اللہ سارا باغ دے دیا اور وہ کھجور کا درخت لے لیا۔ اللہ کے نبی نے فرمایا پھر میرا سودا بھی بدل گیا اور فرمایا میرے ساتھی میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں اللہ نے تیرے لیے جنت میں ایک محل نہیں سینکڑوں محل بنا دیے ہیں اور ایک باغ نہیں ہزاروں باغ تیرے لیے تیار کر دیے ہیں۔ اور جب حضرت ابودحداح فوت ہوئے تو اللہ کے نبی نے فرمایا میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ایک لاکھ جنت کے کھجور کے درخت ابو دحداح کے جنازے کے اوپر جھکے ہوئے ہیں۔♥️🤍♥️
Reference:۔
مسند عبد بن حمید: 1334
ابن حبان: 71
الطبرانی: 763
الحاکم: 2/20
شعب الایمان: 3451

03/09/2023

جس آدمی کا مال
ناحق چھینا جائے اور وہ اُس کی حفاظت کیلئے دفاع کرتا ہوا مارا جائے تو وہ شہید ہے

رواہ جامع الترمذی ١٤٢٠

03/09/2023

رسول الله ﷺ نے فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی نسبت افضل ہے.

سنن ابو داؤد ٩٥١
کتاب الصلاة

03/09/2023

رسول اللہ ﷺ نے فرمايا
جس نے قرآن مجيد كا ایک حرف پڑھا اسے ایک نیکی ملتی ہے اور ایک نیکی دس گنا ہے

جامع الترمذى ٢٩١٠

03/09/2023

صبر کی ایک بات بہت ہی اچھی ہے
جب آ جاۓ تو پھر اور کسی کی طلب نہیں رہتی

03/09/2023

جب گناہوں پر آسانی ملنے لگے تو سمجھ لینا آخرت خراب ہو گئی
اور توبہ کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں

03/09/2023

ہم شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں

سورة ق ٥٠
آیت ١٦

03/09/2023

اور جب میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں کہو کہ میں قریب ہوں

سورة البقرہ ٢
آیت ١٨٦

03/09/2023

انسان چار دن منظر سے غائب ہوکر دیکھ لے
لوگ اس کا نام تک بھول جائیں گے اور انسان ساری زندگی اس فریب میں گزار دیتا ہے وہ بہت اہم ہے

02/09/2023

رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اپنے ساتھی سے کہے آؤ جوا کھیلیں تو اسے چاہیے کہ
اس کے کفارہ میں صدقہ کرے
صحیح البخاری ٦٦٥٠
کتاب الرقاق

01/09/2023

نبیﷺ نے فرمایا:
"جِس نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کیلئے مغفرت کی دعاء کی، اللہ اُسے ہر مومن مرد و عورت کے بدلہ میں ایک ایک نیکی عطاء فرمائے گا!"
(صحيح الجامع : 6026)

01/09/2023

‏انسان کو چاہئیے
کہ ایک سانس میں
اللہ رب العزتﷻ کی حمد کرے اور دوسرے سانس میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگے

Address

Sargodha
400100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when REAL iSLAM 95 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to REAL iSLAM 95:

Videos

Share

Category