B.A. Nadeem,s Poetey

B.A. Nadeem,s Poetey یہ پیج صرف اور صرف میری شاعری سے متعلق ہے. اس پیج پہ کسی ?

31/05/2024

وہ محبت کا واسطہ دے کر
خواب سارے ہی لے گیا میرے
بی. اے. ندیم

22/05/2024

چوک میتلا یادگار مشاعرہ

ماتھے کو میرے چوم کے ماں نے مری کہا.. !اپنوں  کو  تم  ہرا  کے   کبھی   جیتنا  نہیںبی. اے. ندیم
12/05/2024

ماتھے کو میرے چوم کے ماں نے مری کہا.. !
اپنوں کو تم ہرا کے کبھی جیتنا نہیں
بی. اے. ندیم

01/05/2024

Labour day May 1st.....



یومِ مزدور کے حوالے سے........ جسم جھلس جاتا ہے دھوپ میں جس کا اس  باپ  کی  رانی  کی  خدا  خیر   کرےبی. اے. ندیم
01/05/2024

یومِ مزدور کے حوالے سے........

جسم جھلس جاتا ہے دھوپ میں جس کا
اس باپ کی رانی کی خدا خیر کرے

بی. اے. ندیم

یہ چراغ اَپنوں نے ہی گُل  کئے  سب اب    ہواؤں   سے   کیا   شکایت   ہوکچھ  سکھا  نا  سلیقہ ِ عشق  مجھےاس  محبت   کی  کچھ ...
25/04/2024

یہ چراغ اَپنوں نے ہی گُل کئے سب
اب ہواؤں سے کیا شکایت ہو
کچھ سکھا نا سلیقہ ِ عشق مجھے
اس محبت کی کچھ عنایت ہو

بی. اے. ندیم

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
24/04/2024

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

24/04/2024

ہزاروں دعوے محبت کے کرنے والے آخر اپنی مجبوریوں کا بہانہ بناکر نئے ہمسفر کے ساتھ پرانی محبت نہیں بلکہ محبتوں کو بھول کر نئے عہد وپیماں سے پھر خوشگوار نئی محبت کا آغاز کرتے ہیں.نئے ہمسفر کے ساتھ گزرنے والی پہلی رات جہاں بستر کی چادر کی سلوٹیں ابھی درست بھی نہیں ہوتیں کہ وہ محبت جس کے بغیر کبھی زندگی کا تصور بھی ادھورا لگتا تھا جس کا روٹھنا زندگی کا سب سے بڑا دکھ لگتا تھا. سب کچھ اس ایک لمحے میں بھلا دیا جاتاہے. محبت کو لوگ کتنی آسانی کے ساتھ خشک پتوں کی طرح روند کرآگے بڑھ جاتے ہیں.دکھ تو لگتا ہے لیکن یہ قدرت کا قانون ہے خشک پتوں کو گرا کر وہ درخت پہلے سے زیادہ خوبصورتی کے ساتھ نئے جوبن کے ساتھ اپنے ہونے کا ثبوت دیتا ہے. اور ایک پیغام بھی کہ زندگی رکنے کا نام نہیں بلکہ آگے بڑھنے کا نام ہے.
بی. اے. ندیم

17/04/2024

محبت مر گئی آخر (مکالماتی محبت)
بی. اے. ندیم
شاہ زیب۔۔اسلام علیکم۔۔! صبح بخیر
مہرین۔۔و علیکم السلام۔۔! صبح بخیر
شاہ زیب۔۔کیسی ہو
مہرین۔۔۔ ٹھیک
شاہ زیب۔۔پلیز اپنی شکل تو دکھاؤ بہت بے چین ہوں وہ منت کرتا ہے
مہرین۔۔۔او نو۔۔۔۔پلیز
شاہ زیب۔۔ 😭😭😭
مہرین۔۔بڑا پیارا نیوی بلیو سوٹ پہنا ہے اے ون تیار ہو رہی ہوں لیکن آپ کو پک نہیں بھیجوں گی
شاہ زیب۔۔پھررو دینے والا ایموجی سینڈ کرتا ہے
مہرین۔۔میرے خاوندکے دوست کی فیملی آ رہی ہے شادی کی مبارک دینے
شاہ زیب۔۔اچھا ٹھیک ہے پھر بات ہو گی
مہرین۔۔ابھی نہیں وہ تھوڑی دیر تک آئیں گے آپ بات کرو میں فری ہوں
شاہ زیب۔۔میری وجہ سے ایسے ہی موڈ خراب ہو جائے گا میری عادت کا پتا ہے نا۔پلیز ریلکس انیڈ انجوائے
مہرین۔۔۔اپنی شادی کی جیولری کی پک سینڈ کرتی ہے
شاہ زیب۔۔۔او ماشاء اللہ۔۔بہت خوبصورت جیولری ہے۔یہ مجھے جلانے کے لئے سینڈ کی ہے پک کہ میری شادی ہو گئی ہے
مہرین۔۔۔آپ نے بھی کبھی جلایا تھا ہمیں۔اب آپ کی باری۔بہت رلایا ہے آپ نے بڑی منتیں کروائی ہیں۔اب ٹھوکریں کھا کے بہادر ہو گئی ہوں
شاہ زیب۔۔اے خدا!اب تو مجھے موت ہی دے دے۔میری محبت کو کسی اور کی بانہوں میں بھی دے دیااور اس اس کو اس قابل بھی بنا دیا کہ بدلا بھی لے رہی ہے
مہرین۔۔آپ کو میں مناتی تھی مجھے اب وہ مناتا ہے پہلے میں آپ کو میسج کرتی تھی اب وہ مجھے میسج کرتا ہے۔آپ مجھے ڈانٹتے بھی تھے اور وہ مجھے ڈانتتا بھی نہیں ہے۔آپ میری ایک نہ سنتے تھے اور وہ میری کھری کھری بھی سن لیتا ہے
شاہ زیب۔۔۔میں تو ایسا ہی ہوں
مہرین۔۔ظاہر ہے اب میں اس کی بانہوں میں ہی اچھی لگتی ہوں نا
شاہ زیب۔۔ہو سکتا ہے اس کی بانہوں میں رہ کے بھی وہ سکون نہ مل رہا ہو تم کو۔میں تو شاید اس قابل نہ تھا اللہ نے اپنا لکھا کر دکھایا اور تُو مجھے نہ مل سکی
مہرین۔۔اب وہ میری زندگی کا حصہ ہے اور مجھے اس سے پیار بھی ہو گیا ہے
شاہ زیب۔۔کسی نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ عورت چاہے جتنی بھی کسی سے محبت کرے جب ایک رات کسی دوسرے کے ساتھ گزار لیتی ہے سب محبتیں بھول جاتی ہے
مہرین۔۔ایک رات نہیں میں نے تو کئی راتیں گزار لی ہیں
شاہ زیب۔۔انجوائے کرو
مجھے بے موت مرنا تھا
سو تجھ پہ مر گئے ہیں ہم
مہرین۔۔مجھے پتا نہیں تھا کہ شادی کے بعد زندگی اتنی خوبصورت ہوتی ہے
شاہ زیب۔۔۔اچھا یار بائے۔۔غصے سے
مہرین۔۔آج بلاک نہیں کرو گے
شاہ زیب۔۔۔چپ رہا
مہرین۔۔ایک پک بھیجوں اس کی بانہوں والی۔۔؟
شاہ زیب۔۔۔مطلب۔۔
مہرین۔۔یہ انگوٹھی انہوں نے مجھے گفٹ دی ہے۔ایک انگوٹھی کی پک سینڈ کرتی ہے جو اس نے پہنی ہوتی ہے
شاہ زیب۔۔تم کو خوشی ہوتی ہے مجھے اس طرح جلا کے
مہرین۔۔اس میں جو کرسٹل لگا ہے ہے اس میں 100 مختلف زبانوں سے" "i love you لکھا ہے۔
پیاری ہے نا۔۔۔خوبصورت لگ رہی ہے نا میری انگلیوں میں۔۔۔؟
شاہ زیب۔۔۔کیا 100دفعہ" i love you "بولنے یا لکھنے سے محبت ہو جاتی ہے۔اس طرح تو تم مجھے ہزاروں دفعہ "i love you"بول بھی چکی ہو اور کہہ بھی چکی ہو۔قسمیں بھی اٹھائیں تھی اور قرآن پہ ہاتھ رکھ کر آخری سانس تک ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔تمہیں مجھے tease کر کے اچھا لگتا ہے
مہرین۔۔کبھی آپ کو خوشی ہوتی تھی مجھے tease کر کے۔جتنامیں روئی آپ کے لئے آپ میرے ایک آنسو کا بھی قرض ادا نہیں کر سکتے
شاہ زیب۔۔وہ خوشیاں دے گا تمہیں۔تم خوش رہو گی کیا اس کے ساتھ۔۔؟
مہرین۔۔وہ دے گا خوشیاں مجھے کیوں کہ اللہ نے چُنا ہے اسے میرے لئے۔اور جسے اللہ چُنے وہ بے وفا نہیں ہو سکتا
شاہ زیب۔۔کیا میں بے وفا تھا۔۔ کون سی بے وفائی کی میں نے۔۔۔؟
مہرین۔۔نہیں بے وفا تو آپ بھی نہیں تھے مگر ملنا قسمت میں نہ تھا
شاہ زیب۔۔سچ کہا ہے اب سب قسمت پہ ڈال دو۔اور تیرے وہ وعدے۔۔؟
مہرین۔۔اس نے مجھ سے ایک وعدہ بھی نہیں کیا
شاہ زیب۔۔۔اور تم وعدہ نے وعدہ کیا نہیں ہو گا کیونکہ تم وعدہ کی پاسداری کر نہیں سکتی
مہرین۔۔چپ رہی
شاہ زیب۔۔چلیں دیکھتے ہیں محبت تیرے اور میرے ساتھ کیا کرتی ہے
مہرین۔۔پہلے دن ہی ہمارے درمیان کوئی وعدہ نہیں تھا
شاہ زیب۔۔۔کوئی وعدہ نہیں سب بھول گئی یا بھلا دیا تم نے
مہرین۔۔۔اب آپ کبھی ہمارے درمیان مت آئیے گا
شاہ زیب۔۔میں نے سنا تھا کہ ایک رات دوسرے مرد کے ساتھ گزارنے سے عورت سب کچھ بھول جاتی ہے خیر تم نے تو اب راتیں گزار لی ہیں
مہرین۔۔میں اس کے اور اپنے درمیان جوئی گنجائش نہیں چھوڑی
شاہ زیب۔۔۔یہی بات مجھے بھی کہتی تھی تم
مہرین۔۔۔میں نے اسے بتایا ہے کہ میری تم سے زبردستی شادی ہوئی ہے لیکن میں اس رشتے کو جان لگا کر نبھاؤں گی۔باقی جو اللہ کو منظور
شاہ زیب۔۔میری محبت اتنی کمزور نہیں اگر خوش میں نہیں رہا تو تم بھی خوش نہیں رہو گی۔سکون تم بھی نہیں ہاؤ گی دیکھنا
مہرین۔۔ٹھیک ہے کر لو بد دعائیں
شاہ زیب۔۔میں نے کیا کرنا اللہ جی انصاف کرے گا۔اگر میری دعاؤں میں طاقت ہوتی تو تو تم مجھے مل جاتی میں نے سب کچھ اسی کی ذات پر چھوڑ دیا ہے
مہرین۔۔۔میں نے بہت قربانیاں دیں
شاہ زیب۔۔تم نے کیا قربانی دی۔۔؟

مہرین۔۔میں نے اپنی انا کو قربان کیا ہے۔
شاہ زیب۔۔تم نے کچھ بھی قربان نہیں کیا تم تولفظ قربانی کے نام سے بھی ڈر گئی تھی
مہرین۔۔مجھے نہیں لگتا اللہ کبھی میری طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالے گا مجھ پر
شاہ زیب۔۔اُس صبح جب تمہاری مجھے آخری کال آئی تھی سوچنا کبھی جب تم نے مجھے کہا تھاکہ آئیندہ مجھے کال مت کرنا
مہرین۔۔۔ہاں یاد ہے پہلے پچھتاوا تھا اب نہیں ہے
شاہ زیب۔۔۔قسمت کیا کرتی ہے کون کہاں ہو گا وقت کا انتظار کرتے ہیں
مہرین۔۔۔اگر میں اپنی امی سے وفا نہیں کر سکی تو کسی سے بھی وفادار نہیں
شاہ زیب۔۔تم تو کم از کم وفا کی بات نہ کیا کرو۔وفا کا لفظ تمہاری زبان پر اچھا نہیں لگتا
مہرین۔۔پلیز بس کرو
شاہ زیب۔۔۔تم اتنا کیسے بدل سکتی ہو۔کتنے وعدے کیے تھے تم نہیں سب کچھ بھلا دیا
مہرین۔۔آپ نے بھی مجھ سے پہلے کسی سے وعدے کئے تھے۔مجھ سے پہلے ایک نہیں دو نکاح کئے تھے۔پھر جب ان کے نہیں بن سکے تو میرے کیسے بنتے
شاہ زیب۔۔تم سے وعدوں سے پہلے نکاح ہوا تھا اور تم نے وعدوں کے بعد نکاح کیا۔تم میں اور میں یہی فرق ہے
مہرین۔۔مجھے آپ کسی کی بانہوں میں برداشت نہیں کر سکے تو میں کیسے کر سکتی تھی
شاہ زیب۔۔یہ سب میں نے پہلے تم کو بتایا تھا
مہرین۔۔نکاح سے پہلے بے وفائی معاف ہو جاتی ہے نکاح کے بعد شرک ہوتا ہے اور شرک کی کوئی معافی نہیں
شاہ زیب۔۔۔یہ اس وقت کیوں نہ سوچا تھا شرک کا۔۔؟
مہرین۔۔۔چپ
شاہ زیب۔۔یہ تمہارے اندر کا مذہب کہتا ہے معافی تو ہر لمحہ مل جاتی ہے لیکن اس کے ضابطے اور شرطیں الگ الگ ہوتی ہیں۔میں نے زندگی میں تم سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔اپنی زندگی کی ہر بات سچ سچ تم کو بتائی
مہرین۔۔جھوٹ تو میں نے بھی نہیں بولا
شاہ زیب۔۔بس کرو یار خود کواتنا justifiedمت کرو
مہرین۔۔مجھے نفرت ہے اس وقت سے جس جس میں مجھے لگتا تھا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔مجھے اپنے ماضی سے نفرت ہے
شاہ زیب۔۔تمہیں کبھی اپنے حال سے بھی نفرت ہو گئی
مہرین۔۔اللہ نہ کرے ہر بار میں ہی کھو دوں اپنا سب کچھ
شاہ زیب۔۔سب کچھ تو تمہیں مل گیا تم نے کیا کھویا ہے
مہرین۔۔مجھے اپنے اس داغ سے نفرت ہے جو میرے دل پہ لگا ہے آپ کی وجہ سے۔ان اٹھی انگلیوں سے نفرت ہے جو میرے کردار پہ اُٹھیں ہیں آپ کی وجہ سے
شاہ زیب۔۔۔۔اس میں میرا کیا قصور۔۔؟
مہرین۔۔۔چپ
شاہ زیب۔۔وقت اور رشتے بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔ایک وقت آتا ہے کہ پرانی محبت پھر ترو تازہ ہو کر اچھا لگنے لگتی ہے۔کمرے میں رکھے تازہ گلابوں کے گجرے بھی بدبودار لگنے لگتے ہیں
مہرین۔۔۔کاش آپ دکھ محسوس کر سکتے جو ایک بھائی کو دیا آپ نے
شاہ زیب۔۔۔میں نے دیا۔۔؟
مہرین۔۔۔میں تو چھوٹی تھی نا سمجھ تھی آپ تو سمجھدار تھے
شاہ زیب۔۔میں نے تو ہر بار تم کو اچھا راستہ دکھایا کبھی غلط راستہ کی طرف نہیں لے گیا۔یہ بات مین نے ہی تک کو کہی تھی جب تم نے کورٹ میرج کا کہا تھا۔یاد ہے میں نے ہی کہا کہ لوگوں کہیں گے کہ شاہ زیب تم تو سمجھدار تھے۔یہ میں نے ہی کہا تھا نا کہ جب تک تمہارے گھر والے راضی نہیں ہوتے ہم شادی نہیں کریں گے۔یاد ہے میں تیرے گھر آیا تھا ایک بار ہم تو ایک دوسرے کو دیکھ بھی نہیں پائے تھے۔ابھی بھی کہہ رہی ہو میں نے غلط کیا۔
مہرین۔۔چپ
شاہ زیب۔۔۔جواب دو نا
مہرین۔۔آپ وہی ہیں نا جو ہر بار مجھے بلاک کر دیتے تھے۔بات بات پہ ناراض ہو جاتے تھے۔میں منتیں کرتی تھی۔بہت تھکا دیا آپ نے اور آپ کی محبت نے اتنا تھکا دیا کہ سانسیں اکھڑ گئی ہیں پلیز no more messege
شاہ زیب۔۔جس سے محبت ہو وہاں ناراضگیاں ہوتی ہیں روٹھتے بھی ہیں مناتے بھی ہیں۔مجھے یقین ہے ایک دن تم لوٹ کر آؤ گی میرے پاس
مہرین۔۔اگر مجھے ساری دنیا نے بھی دھتکار دیا تو بھی میں کبھی آپ کے دروازے پر محبت کا واسطہ لے کے نہیں آؤں گی۔میرے لئے اللہ ہی کافی ہے
شاہ زیب۔۔میری محبت نے تھکا دیا یا ہمسفر کے ساتھ چل کے تھک گئی ہو۔؟
مہرین۔۔چلیں جائیں میری زندگی سے میری ماضی سے میرے حال سے اور میرے مستقبل سے بھی۔مر گئی وہ مہرین جسے تم پیار کرتے تھے پلیز no more messege
شاہ زیب۔۔کبھی سوچنا اس کی بانہوں میں بیٹھ کے میری محبت۔میں کیا تھا تیرے لئے۔میں جذباتی ضرور تھا لیکن تمہارے ساتھ دل کا رشتہ تھا سانسوں کا رشتہ تھا تم کو خود سے زیادہ چاہا
مہرین۔۔آپ میری محبت تھے اور وہ میری قسمت
شاہ زیب۔۔ قسمت comprmise کا نام نہیں
مہرین۔۔۔پلیز میں کمزور پڑ جاؤں گی آپ کے سامنے۔پلیز آپ اپنی یادیں لے کر چلے جائیں میری دنیا سے۔میں رو پڑوں گی۔اس سے پہلے میں آپ کو پھر نہ روک لوں چلے جائیں آپ میری دنیا سے
شاہ زیب۔۔ایک بات یاد رکھنا میں ہر وقت تیرے ساتھ ہوں سانسوں کی طرح تیرے دل میں دھڑکتا رہوں گا۔ہر لمحہ تجھے یاد آؤں گا۔اس کی بانہوں میں بھی تم مجھے محسوس کرو گی
شاہ زیب۔۔ایک بات یاد رکھنا میں ہر وقت تیرے ساتھ ہوں سانسوں کی طرح تیرے دل میں دھڑکتا رہوں گا۔ہر لمحہ تجھے یاد آؤں گا۔اس کی بانہوں میں بھی تم مجھے محسوس کرو گی
مہرین۔۔بد دعائیں دے کے ساتھ نہیں نبھایا جاتا۔جن سے محبت ہو انہیں بد دعائیں کون دیتا ہے۔آپ مجھے میری بے وفائیں کی بد دعائیں دے رہے ہیں
شاہ زیب۔۔۔بد دعائیں تو دشمن کو بھی نہیں دی جاتیں آپ تو میری محبت ہو اور بھلا محبت کو بد دعائیں کون دیتا ہے
مہرین۔۔خدا کا واسطہ میری امی ایک بیٹی کے گھر کے اجڑنے کی کیفیت سے پہلے ہی گزر رہی ہے وہ دوسری بیٹی کے اجڑنے کا دکھ نہیں سہہ پائے گی وہ مر جائے گی۔پلیز میری ماں پہ رحم کریں میرے بھائی ے اکیلے کندھے پہ رحم کریں
شاہ زیب۔۔۔میں نے ان کو کیا کہا تم کو کیا کہا۔۔۔؟آج چھ سال ہو گئے میری طرف سے تم کو کال یا میسج آیا ہو جب سے تم نے مجھے منع کیا تھا میں نے نہیں کیا میسج نا کال۔
مہرین۔۔آپ مجھے بد دعا کے سمجھتے ہیں کہ باقی کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا میری ایک غلطی پورے خاندان کو اجاڑ دے گی ہم دو لوگ پورے خاندان کے گنہگار ہونگے
شاہ زیب۔۔غلطیاں دہرائی نہیں جاتی جو دہرائی جاتی ہیں وہ غلطیاں نہیں ہوتیں
مہرین۔۔۔تم میری خوشیوں کی دعا مانگا کرو
شاہ زیب۔۔۔اور میرے دکھوں کا مداوا کون کرے گا۔؟میں تمہاری خوشیوں کی دعا کروں یا اپنے اپنے اجڑنے کا ماتم۔میں چیخ چیخ کے کہوں گا میں نے تم سے صدقِ دل سے محبت کی۔اس بات کا خدا گواہ ہے میرا۔کسی ایک لمحے بھی میں نے تم کو مجبور کیا ہو؟
مہرین۔۔مجبور نہیں کیا تو ایسے ہی سب کچھ ہو گیا۔آپ کے پاس اب اولاد ہے ان کا سوچیں
شاہ زیب۔۔۔انسان کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے لیکن وہ نہیں ہوتا جو وہ چاہتا ہے۔میں comprmise والی زندگی کو نہیں مانتا
مہرین۔۔۔میں کسی کے نکاح میں ہوں
شاہ زیب۔۔دل سے جو قبول نہ ہو وہ نکاح بھی نہیں ہوتا
مہرین۔۔۔میں نے دل میں آپ کی محبت چھپا دی ہے
شاہ زیب۔۔ایک دل میں دو محبتیں اکھٹا رکھنا کب سے سیکھ لیا۔تم تو محبت میں بھی شرک کی قائل تھی نا۔
مہرین۔۔آپ مجھے کبھی نہیں سمجھ سکتے
شاہ زیب۔۔۔محبت اگر سمجھداری کا نام ہوتا تو کوئی نہ کرتا
مہرین۔۔۔پلیز تم مجھے بھول جاؤ
شاہ زیب۔۔یہ کبھی نہیں ہو گا کہ میں تمہیں بھول جاؤ ں تم میرے ایک ایک لفظ میں زندہ رہو گی میرے پاس رہو گی میرے ساتھ رہو گی
مہرین۔۔ایک دفعہ ہماری لڑائی ہوئی تھی اور آپ نے مجھے بلاک کر دیا تھا میں نے ساری رات رو رو کر دعا کی تھی کہ اللہ جی میرا مرا ہوا منہ بھی اسے نصیب نہ ہو۔اتنا ٹُوٹ گئی تھی میں۔یاد ہے نا؟
شاہ زیب۔۔کیا یہ تکلیف صرف تم کو ہوئی تھی میں کس کیفیت سے گزرا بھول گئی
مہرین۔۔۔میرے خاوند کیا کال آ رہی ہے۔ بائے۔۔۔ بائے
اور پھر اس نے مجھے بلاک کر دیا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے
اختتام

22/03/2024

ہدیہ عقیدت بحضور سرورِ کون و مکاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم

آپ خیر البشر آپ خیرُ الور'ی
زُلفیں والیل اور چہرہ ہے والضحی'
اے نبیِ خُدا.......... اے نبیِ خُدا

آپ آئے تو تاریکیاں چھٹ گئیں
آپ بدرالعُلی' آپ بدرالضُجی'
اے نبیِ خُدا........ اے نبیِ خُدا

رَحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے
آپ نُور الھُدی' آپ شمسُ الضُحی'
اے نبیِ خُدا......... اے نبیِ خُدا

لاج نانا کے دیں کی ہے جس نے رکھی
دلبرِ فاطمہ و علی مرتضیٰ
اے نبیِ خُدا......... اے نبیِ خُدا

یہ جو ہے سلسلہ سب مکاں لا مکاں
آپ کی ابتدا سدرۃالمنتہی
اے نبیِ خُدا......... اے نبیِ خُدا

بی. اے. ندیم

Plz like and share....
10/02/2024

Plz like and share....

Hum Se Aap Tak is a poetry & vlog channel Hey Guy's! In these video you will watch & listen the best Urdu poem poetry. All this will be watch & listen in thi...

Plz watch my new video on our YouTube channel
16/01/2023

Plz watch my new video on our YouTube channel


This a beautiful saying by Bacha Khan a man of History. Plz watch this video till end like share and subscribe our channel

آفتاب شاہ کی ایک خوبصورت غزل......ہمارے یوٹیوب چینل پے...   نظروں سے گر گیا تو اٹھایا نہیں گیامجھ سے وہ رُوٹھا شخص منایا...
12/01/2023

آفتاب شاہ کی ایک خوبصورت غزل......ہمارے یوٹیوب چینل پے...
نظروں سے گر گیا تو اٹھایا نہیں گیا
مجھ سے وہ رُوٹھا شخص منایا نہیں گیا

Aftab Shah is a young poet. This is his beatiful gazal.watch is this video till end. Plz like and share. Subscribe our channel plz. Also join our face book p...

12/01/2023

کبھی جو اس کو خیال آئے
جو دل پہ گزرے ملال آئے

محبتوں کے وہ باب میں پھر
مرا وہ پوچھا سوال آئے

ملے وہ اب کے برس مجھے تو
ہر ایک ڈر کو نکال آئے

نئی محبت ہے راستے میں
کوئی نہ پھر سے زوال آئے

جو تُو نہیں ہے تو فرق کیا ہے
جو ہجر آئے وصال آئے

ہے میری خواہش تُو ملنے آئے
تو اوڑھے میری وہ شال آئے

وہ ساتھ تیرا ملے مجھے بھی
کوئی تو ایسا بھی سال آئے

بی. اے. ندیم

عدنان بشیر کا خوبصورت کلام ہمارے یوٹیوب چینل پر.
11/01/2023

عدنان بشیر کا خوبصورت کلام ہمارے یوٹیوب چینل پر.



Adnan Bashir is a famous poet. This is a one of his beautiful gazal. Totally a new idea.plz watch this video till end also like, comment and share. Also su...

خوبصورت شاعر حسنین آفتاب اعوان کی خوبصورت غزل ہمارے یوٹیوب چینل پر....
08/01/2023

خوبصورت شاعر حسنین آفتاب اعوان کی خوبصورت غزل ہمارے یوٹیوب چینل پر....

Hasnain Aftab Awan is a young poet belong to Khushab. This is his beautiful gazal.plz like and watch till end lso subscribe our channel.

07/01/2023

گُمان سے خیال میں پھنسا ہی رہ گیا
فریب کے مَیں جال میں پھنسا ہی رہ گیا

سَراب تھا نظر کا یا کہ اک فریب تھا
مَیں اُس کے خدوخال میں پھنسا ہی رہ گیا

حدیں منافقوں نے سبھی ہی پھلانگ لیں
مخلص خودی کی شال میں پھنسا ہی رہ گیا

ماضی کو بھول پاؤں تو کچھ اور پھر کہوں
مَیں تو بس اپنے حال میں پھنسا ہی رہ گیا

پتھر بنا گئے جسے ماضی کے ثانیے
گزرے وہ ماہ و سال میں پھنسا ہی رہ گیا

وہ دے کے سب وضاحتیں رخصت ہوا ندیم
اک مَیں کہ بس سوال میں پھنسا ہی رہ گیا

بی. اے. ندیم

05/01/2023

اپنی ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر.....

اگرچہ میری سوچ سے وہ مختلف رہا
وہ پھر بھی میری ذات کا ہی معترف رہا

قبول کِس طرح کرے وہ میرا مرتبہ
جو میری ذات سے ہمیشہ منحرف رہا

یہ ٹھیک ہے جدا ہوئے زمانہ ہو گیا
مگر یہ دل تو پھر بھی اُس کا معتکف رہا

میں چار سمت سے اداسیوں میں گِھر گیا
یہ جان کر بھی کیوں وہ مجھ سے منحرف رہا

جو دیکھتا بھی میں تو کیسے دیکھتا ندیم
وہ روشنی کے جیسے مجھ پہ منکشف رہا

بی. اے. ندیم

https://youtu.be/cwhrSABOsVM
04/01/2023

https://youtu.be/cwhrSABOsVM

Hum se aap tak is a poetry and quotes chanel. Plz watch this video till end if you are a new plz like, comment and subscribe our channel . Also f...

https://youtu.be/AggTQROOH6M
31/12/2022

https://youtu.be/AggTQROOH6M

Waseem Akram Seemi is young poet belong to KPK. This is one of his beautiful gazal. Plz watch tjis video till end. Plz like, comment, share and subscribe our...

https://youtu.be/Z_w7GPExbpc
30/12/2022

https://youtu.be/Z_w7GPExbpc

G.R Bismil a young poet belong to chak. 93 nb distt sargodha. He wrotes many gazals and poems. This is one of his famous gazal. Plz watch till end like shar...

https://youtu.be/LCcyOCtgfbM
27/12/2022

https://youtu.be/LCcyOCtgfbM

Hum Se Aap Tak is a poetry channel! In these video you will watch & listen the best Urdu poem, poetry,and quotes. All this will be watch & listen in this vid...

https://youtu.be/AQ6xRqS63NA
26/12/2022

https://youtu.be/AQ6xRqS63NA

Ajaz Rizvi is beautiful poet. His poetry is heart touching specially poems. Plz listen and watch this beautiful video till end and say your comments. Plz li...

https://youtu.be/GL3VCjKP_Xg
24/12/2022

https://youtu.be/GL3VCjKP_Xg

Hum Se Aap Tak is a poetry channe.So watch the full videos and don't forget to like and share this video before leaving.Thanks you for watching. Subscribe to...

اسلام علیکم.....
24/12/2022

اسلام علیکم.....

23/12/2022

Wow, thank you so much everyone, we just hit 500 subscribers on YouTube!
Hum Se Aap Tak

https://youtu.be/oMTI4E1Kp7w
23/12/2022

https://youtu.be/oMTI4E1Kp7w

ISHFAQ AHMAD SAIM is a beautiful poet.his poetry is heart touching.you can listen all the poetry in my voice (B.A.NADEEM) Label: Delightful Poetry. DISCLAIME...

https://youtu.be/e_44Kb3pD_w
21/12/2022

https://youtu.be/e_44Kb3pD_w

this ia a urdu quote.plz watch this video till end and like,comment and share plz.also subscribe our channel if u are new .you can also listen all the poetr...

https://youtu.be/CoRT85u10yM
19/12/2022

https://youtu.be/CoRT85u10yM

Mariya khan is a famous poetess belong to sargodha.Hum Se Aap Tak is a poetry channel.! In these video you will watch & listen the best Urdu poem poetry. All...

Address

Sargodha
40370

Telephone

+923016771231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B.A. Nadeem,s Poetey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B.A. Nadeem,s Poetey:

Videos

Share

Category