26/02/2024
اسلام میں مولوی کی گنجایش
جب میں نے اسلام پر تحقیق کی تو مجھے رسول اللہ اور چاروں خلفا کے دور میں کوی مولوی نظر نہ آیا۔ کوی ایسا بندہ نہ تھا اس دور میں جو نماز پڑھانے جا جمعے کا خطبہ دینے کی اجرت وصول کرتا ہو۔ یہ مولوی دین میں آئے کہاں سے اس کی کوی کھوج تو مجھے نہ مل سکی۔ ان کو فتویٰ دینے کا اختیار کس نے دیا اس کا بھی ریکارڈ نہیی ہے۔ حضور کے دور میں تو فتویٰ کی ضرورت نہ تھی کہ وہ خود موجود تھے اس کے بعد بھی سینکڑوں سال فتوی کا اختیار مسلمان عدلیہ کے پاس رہا جو عدالت کے فیصلے کرتی تھی۔
لاہور میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ یہ مولوی اتنے جاہل ہے کہ عربی میں لکھی کسی بھی چیز کو قران سمجھ لیتے ہیں۔ کویت میں بہت بار میں نے خواتین کو ایسا ڈریس پہنے دیکھا جس پر عربی میں کچھ لکھا ہوتا تھا۔ لیکن وہاں کے مولوی کے لوگوں کو عربی آتی ہے اس لیے انہیں پتہ ہے کہ قرآن نہیں ہے۔
سب سے زیادہ افسوس مجھے تب ہوا جب اس خاتون سے بلاوجہ معافی منگوای گئ اور اس کے سامنے مولوی بدمعاش بن کر بیٹھا ہوا تھا اور پولیس بے بس کھڑی تھی۔
اس مولوی کو اس کی جہالت سمیت محدود کیجیے ورنہ یہ معاشرہ انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہے گا
شکریہ
ذریاب میکن