
23/09/2024
پاکستان کا نااہل ترین ایجوکیشن سسٹم ( 2)
کچھ دن پہلے بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں تعلیمی نااہلی کا ثبوت دیا گیا تھا اور اب اسی کتاب کی گائیڈ(helping book) بنانے والے نے بھی کمال کیا ہے کہ نیوکلیئس پر کوئی چارج نہیں ہوتا۔۔حالانکہ نیوکلیئس پر پازیٹو چارج ہوتا ہے پروٹانز کی وجہ سے جبکہ ایٹم پر کوئی چارج نہیں ہوتا۔۔
اگر یہ لفظی غلطی ہوتی تو سمجھ میں آتا مگر یہ علمی غلطی ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ گائیڈ بنانے والا کو آٹھویں فیل تھا۔۔۔ بچے اب یہ پڑھیں گے اور یہی یاد رکھیں گےاور جب کوئ انہیں صحیح بتائے گا تو وہ اسے یا تو غلط کہیں گے یا حیرت سے دیکھیں گے۔۔۔۔اسی نااہل نظام کی وجہ سے آج تک ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں کیوں کہ کوئ ایک بات بتاتا ہے تو کوئی دوسری۔۔۔ کاش کہ کوئ تھوڑی عقل استعمال کرلے،کوئ تحقیق کرلے۔۔۔۔۔