12/10/2022
بہاولپور ائیر پورٹ دہلی ائیرپورٹ کے بالکل برابر ہے 35 منٹ کے فاصلے پر ہے۔
دہلی ائیر پورٹ اس لیے بڑا بن گیا ہے کہ وہاں پر ریفیولنگ کی جاتی ہے جس فلائٹ نے یورپ یا امریکہ جاناہے۔
دہلی ائیرپورٹ پر آدھا آدھا گھنٹے فلائٹ ہوا میں رہتی ہے صرف اس لیے کہ نیچے ہینگر فارغ نہیں ہوتا جس فلائٹ نے یورپ یا امریکہ یا دنیا میں کہیں بھی سفر کرنا ہے تو لازمی #دہلی ائیرپورٹ سے فیول بھر کر جاتے ہیں۔
اگر اسکے مقابلے میں ہم بہاولپور میں ری فلنگ اسٹیشن بنادیتے ہیں۔
تو دہلی کا آدھے سے زیادہ رش ٹوٹ کر ہمارے پاس آجائے گا
ہمارا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی بن جائے گا ہمارے ہاں ری فلنگ بھی ہوجائے گی۔
گورنمنٹ اورسول ایویشن کو اچھا خاصہ رینٹ بھی مل جائے گا اور ہمارا ائیرپورٹ فنکشل ہوجائے گا۔
اسکے علاوہ ہمارے پاس ہینکرز بھی ہیں۔
مطلب ایک #ائیرپورٹ بنا ہوا ہے اور ائیرپورٹ کے ساتھ کافی رقبہ پڑا ہوا ہے۔
جہاں سے ایر پورٹ کو اور بہتر کیا جا سکتا ہے ایک جہاز ایک سائیڈ سے لینڈ کرے گا اور دوسری سائیڈ سے ٹیک آف کرے گا۔
نارملی #جہاز 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں۔
دہلی سے بہاولپور اگر اس رفتار کو دیکھتے ہیں تو یہ آدھا گھنٹہ بنتا ہے۔
اگر بہاولپور میں ری فلنگ کام شروع ہوجاتا ہے تو بہاولپور میں انٹرنیشنل فلائٹ اترنا شروع ہوجائے گی۔
ہوٹلنگ کا بزنس شروع اور ایکٹیویٹی بڑھ جائے گی لوکل بزنس میں ترقی ہوگی۔
باہر سے لوگ آنا شروع ہوجائے گے جو #بہاولپور سے ہوکر دوسرے ملکوں میں جائیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اسکے ساتھ ہم اپنے #صحرا کو پکنک پوائنٹ بنا سکتے ہیں دبئی صحرا ہمارے صحرا سے چھوٹا ہے جبکہ ہمارا صحرا اس سے بڑا اور خوبصورت ہے۔
خود دبئی والے بھی یہاں کھینچے چلے آتے ہیں #دبئی کا صحرا ہر وقت سیاحوں سے بھرا رہتا ہے۔
یہی سیاح یہاں بھی آ سکتے ہیں۔
یہاں امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اس کرپٹ نظام اور بدترین حاکموں کو نیست ونابود فرمائے اور ان سے اس ملک کو نجات دے آمین