Bukhari Media

Bukhari Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bukhari Media, News & Media Website, Ch. 197/GB, Samundri.

2 گھنٹے قبلجاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر جاپان ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس ...
02/01/2024

2 گھنٹے قبل
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر جاپان ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں سوار تمام 379 مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر طیارے کی کوسٹ گارڈ کے ایک چھوٹے طیارے سے ٹکر ہوئی جس کے بعد اس میں آگ لگی۔

پولیس کے مطابق کوسٹ گارڈ کے طیارے پر عملے کے چھ میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ اس کے پائلٹ زخمی ہیں۔
امدادی ٹیمیں کئی گھنٹوں سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ یہ طیارہ ہوکائیدو جزیرے کے شہر ساپورو سے ٹوکیو آیا تھا۔

جاپان ایئرلائنز کی پرواز 516 نے مقامی وقت شام چار بجے ساپورو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور اسے پانچ بج کر 40 منٹ پر ہانیدا لینڈ کرنا تھا۔

نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی ہے جس کا اطلاق 15جنوری سے ہوگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی ...
02/01/2024

نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی ہے جس کا اطلاق 15جنوری سے ہوگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد قسطوں کے ذریعے اسمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیف کے مطابق یہ پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ،بنیادی مقصد ذمہ دار مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور اسمارٹ فون کی رسائی میں مسلسل اضافہ کو آسان بنانا ہے۔سرمایہ کاروں کو ڈیفالٹس سے بچانے کی کوشش میں موبائل فون بلاک کرنے اور نادہندگان کے ممکنہ طور پر قومی شناختی کارڈ جیسے اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ سرمایہ کاروں کی حفاظت اور پالیسی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، مسلح افواج ہرجار...
02/01/2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئرشو کا مظاہرہ بھی کیا، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ایئرموبیلٹی اور یواے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔ پاک فضائیہ میں نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔ پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے غزہ متاثرین کیلئے امدادبھجوانے میں پاک فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

02/01/2024
پاکستان اسٹیل ملز کی ہزاروں ایکڑ زمین چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ...
02/01/2024

پاکستان اسٹیل ملز کی ہزاروں ایکڑ زمین چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزکی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلیے مختص کی گئی ہے، اس کی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلیے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
اس سے قبل 29 دسمبر کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ 1982سے 2023تک آڈٹ کیے گئے پاک اسٹیل ملز کے پرفارمنس انڈیکیٹرزکو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت/ایس آئی ایف سی اپنا ذمہ دارانہ قانونی کردار ادا کر کے پاکستان اسٹیل ملزکو بحال کر سکتے ہیں۔

جبکہ 19 دسمبر سامنے آنے والی خبر میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا ۔

نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق جاری نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27سے کم ہوکر26پرآگئی۔ توانائی شعبے کے سب سے زیادہ 14ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔ فناننشل اورریئل اسٹیٹ سے متعلق4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہے۔ انڈسٹریل سیکٹر کی3ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہے ۔
ہوابازی شعبہ کا ایک پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔ نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے۔ بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاور پلانٹس جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔ تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہے ،ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک نجکاری فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہے۔ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد نجکاری پروگرام میں شامل ہے، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نجکاری کے جاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے ۔ جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

سال 2023میںپاکستان کی سب سے بڑی تین کار ساز کمپنیوں ٹیوٹا، سوزوکی اور ہونڈا کی فروخت ہونے والی گاڑیوں کے اعدادوشمار سامن...
02/01/2024

سال 2023میںپاکستان کی سب سے بڑی تین کار ساز کمپنیوں ٹیوٹا، سوزوکی اور ہونڈا کی فروخت ہونے والی گاڑیوں کے اعدادوشمار سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعدادو شمار پاکستان آٹو میٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے سال 2023 میں 9 ہزار 760 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ اس کے برعکس 2022 میں گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ 28 ہزار 928 رہی یعنی فروخت میں مہنگائی کی وجہ سے 66.26 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے سال جنوری سے نومبر 2023 تک ہونڈا سویک اور ہونڈا سٹی کے مجموعی طور پر 7 ہزار 68 یونٹس فروخت کئے گئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران 2022 میں فروخت 25 ہزار 502 یونٹس تھی جس میں 72 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی۔

ہونڈا بی آروی اور ایچ آر وی کی فروخت میں بھی بھاری کمی ہوئی، سال 2022 میں کمپنی نے 3 ہزار 426 گاڑیاں فروخت کی تھیں جبکہ 2023 میں یہ تعدا د کم ہو کر 2 ہزار 692 رہ گئی۔سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی گزشتہ سال 2023 میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران مجموعی طور پر کمپنی نے 35 ہزار 253 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ 2022 میں یہ تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 605 تھی یعنی کمپنی کی فروخت میں 69.24 فیصد کمی ہوئی ۔
مشہور زمانہ گاڑی آلٹو کے محض 19 ہزار 71 یونٹس ہی فروخت ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 59 ہزار 526 تھی، سوزوکی کلٹس کی فروخٹ 3 ہزار 424 رہی جبکہ اس سے قبل یہ تعداد 12 ہزار 739 تھی ۔اس مہنگائی کا اثر ٹیوٹا کی سیلز پر بھی پڑا اور کمپنی سال 2022 کی نسبت 2023 میں 66.81 فیصد خسارے کا شکار رہی ، جنوری سے نومبر 2023 تک صرف 19 ہزار 320 گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں جبکہ 2022 میں یہ تعداد 51 ہزار 945 تھی ۔

ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو...
02/01/2024

ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی پر سے ورک لوڈ کم کرنے کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں...
29/12/2023

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔سابقہ اداکارہ نور استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔
نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے ۔ سابقہ اداکارہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں ہیں۔سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بیشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ...
28/12/2023

متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں ابوظہبی کا خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔2023 میں متحدہ عرب امارات کا حکمران خاندان النہیان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست رہا۔
5 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ والمارٹ کے وارثوں کے علاوہ کوئی اور خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان بنا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر والٹن خاندان، تیسرے پر فرانسیسی لگڑری فیشن ہا ئو س ہرمیس کے مالکان ہیں۔ 2023 کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص کتنی دولت کے مالک ہیں امریکی خاندان مارس چوتھے،قطر کا شاہی خاندان الثانی پانچویں،امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان چھٹے،سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود ساتویں، بھارت کے ریلائنس انڈسٹریز کے مالکان ف*امبانی خاندان آٹھویں،نویں پر فرانس کے لگڑری فیشن ہا ئو س کے مالکان،دسویں پر کینیڈا کے میڈیا ہائو س تھامس رائٹر کے مالکان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امیر ترین خاندانوں میں امریکا کے 8، فرانس کے 4، جرمنی کے 3 جب کہ متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سویٹزرلینڈ، بیلجیئم، انڈونیشیا، اٹلی اورہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکمجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹرائل 11 ج...
28/12/2023

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹرائل 11 جنوری تک روک دیا

ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سُرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رن...
27/12/2023

ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سُرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اُگتے ہیں۔ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے، یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔
بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔زیادہ اونچائی سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے نمائش کرواتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کو تیار کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔مزید برآں اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی جانب س...
27/12/2023

پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی جانب سے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے فتح ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا، فتح ٹو میزائل کے تجربے کے دوران مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
حال ہی میں پاکستان غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے، اس دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

بتایا گیا کہ غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا، کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا، صدر، وزیراعظم پاکستان، CJCSC اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں سٹریٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے، ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹیجک پلانز ڈویژن، سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنای...
27/12/2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا، سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے میں بے گناہ ہوں، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے، مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے۔

بتایا جاریا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے، اس حوالے سے ڈی سی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، ان مقدمات میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش درکار ہے، اس لیے شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا، ضمانت کا فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کرسکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں، ملزمان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کیلئے مزید انکوائری کے حوالے سے مناسب شواہد ہیں، مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے۔

مسجد نبویﷺ جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہو سکیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ...
27/12/2023

مسجد نبویﷺ جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہو سکیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک ہی بار جاری کیا جائے گا اور کسی بھی زائر کو دوسری بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہونے کیلئے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ روضہ شریفﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ہی ممکن ہوگا، روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کا کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زائرین کی ریکارڈ تعداد نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کی سعادت حاصل کی، مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ 8 سے 15 دسمبر 2023 کے درمیان تقریبا 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، 15 ہزار 295 بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد نے نامزد سائٹوں تک رسائی حاصل کی جبکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کی خدمات کو مختلف قومیتوں کے 87 ہزار446 افراد نے استعمال کیا۔

اس کے علاوہ مسجد کی لائبریری نے 13 ہزار 584 زائرین کو اپنی جانب راغب کیا۔ 4 ہزار 783 لوگوں نے نمائشوں اور عجائب گھروں کی تلاش کی اور 8 ہزار 638 نے فون سروسز ودیگر مواصلاتی ذرائع کا استعمال کیا، اتھارٹی نے زمزم کے پانی کی 1 لاکھ 11 ہزار 600 سے زیادہ بوتلیں اور 92 ہزار 992 افطار باکس تقسیم کیے، نمازیوں اور زائرین میں 42 ہزار 125 تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ماہ 85 ہزار ایرانی زائرین عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچیں گے، ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد 2 جنوری کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی، وہاں سے ایرانی عمرہ زائرین مدینہ منورہ جائیں گے اور عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ معظمہ واپس آئیں گے۔

ملک میں بجلی کے ایک اور بڑے بریک ڈاون کا خدشہ پیدا ہو گیا، بجلی کی پیدوار مسلسل کمی سے خطرناک زون کے دہانے پر آ گئی، شار...
27/12/2023

ملک میں بجلی کے ایک اور بڑے بریک ڈاون کا خدشہ پیدا ہو گیا، بجلی کی پیدوار مسلسل کمی سے خطرناک زون کے دہانے پر آ گئی، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی طلب سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود بجلی کی پیدوار بھی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار اس قدر کم ہو چکی کہ اگر پیدوار میں مزید کمی ہوئی، تو نتیجے میں بجلی کا نظام اس خطرناک زون میں داخل ہو جائے گا جس سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں کم از کم بجلی پیداوار سے فریکوئنسی کی حد ٹوٹی تو ملک پھر تاریکی میں ڈوب سکتا ہے، غیر متوازن پیداوار سے شمال، جنوب میں بجلی کا ترسیلی نظام ٹوٹ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 8 ہزار 800 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم سرما میں طلب کم ہو جانے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ چکا ہے، شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ماضی میں شمال جنوب میں بجلی کی ترسیل متاثر ہونے سے فریکوئنسی ٹرپ کر گئی تھی، فریکوئنسی ٹرپنگ سے ہی ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پانی اور گیس سے بجلی کی پیدوار تقریباً بند ہو چکی ہے۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ انتہائی کم ہو چکا، اسی باعث پن بجلی کی پیدوار نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ ملک میں گیس کی طلب بڑھنے پر قلت بھی بڑھ گئی، اسی باعث گیس سے بھی بجلی کی پیدوار بند ہو چکی۔ ان دو ذرائع سے بجلی کی پیدوار بند ہونے کے باعث ہی بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار صرف 800 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹ سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، آئی پی پیز 5 ہزار میگاواٹ اور نیو کلیئر سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر اربوں روپے کا کسان پیکیج ختم ، ایکسپورٹ انڈسٹری کو دیا جانے والا پیکج بھی ختم کر دیا گیا، دونوں...
27/12/2023

آئی ایم ایف کی شرائط پر اربوں روپے کا کسان پیکیج ختم ، ایکسپورٹ انڈسٹری کو دیا جانے والا پیکج بھی ختم کر دیا گیا، دونوں شعبوں کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا حکومتی پیکج دیا جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور سخط شرط پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تونائی سیکٹر کا گردشی قرضہ 5 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جانے کے بعد نگران حکومت نے 2 شعبوں کو دیے جانے والا اربوں روپے کا سبسڈی پیکج آئی ایم ایف کے مطالبے پر ختم کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر 65 ارب روپے کا برآمدی شعبے اورکسان پیکج ختم کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی اورگیس شعبے کے گردشی قرضے ساڑھے 5 ہزار ارب روپیسے تجاوز کر گئے، بجلی 2 ہزار 611 ارب اورگیس شعبے کا گردشی قرضہ 2ہزار 900 ارب روپے پرپہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں برس گیس صارفین پر 711 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جنوری2023 سے گیس کے ٹیرف میں 112 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دوسری بار یکم نومبر 2023 سے گیس کاٹیرف تقریباً 200 فیصد تک بڑھایا گیا۔ پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کیا گیا، پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ماہانہ 10 روپے سے بڑھا کر400 روپے کیے گئے۔

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں 1 ہزار فیصد اضافہ کر دیا گیا، آئندہ سال سے لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کی جائے گی۔ ت...
27/12/2023

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں 1 ہزار فیصد اضافہ کر دیا گیا، آئندہ سال سے لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لرنر ، ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول ہو گی۔
حکام کے مطابق لرنر لائسنس کی 5سال کیلئے فیس60روپے مقرر تھی جبکہ حکومت نے ہرسال 500روپے لرنرفیس مقرر کر دی ہے۔ موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے تھی، اب لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔ موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس 550 روپے تھی، اب ہر سال500روپے مقرر کردی گئی ہے ۔ موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950روپے تھی اب موٹرکاروجیپ کے لائسنس کیلئے 1800روپے ہر سال وصول کی جائے گی۔

لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی تاہم اب ہر سال2000وصول کیا جائے گا ۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس 450 تھی جسے اب سالانہ 2000روپے مقر ر کر دیا گیا ہے ۔ ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی جسے ہر سال1000 روپے کر دیا گیا ہے ۔ کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ فیس 450 سے بڑھا کر سالانہ 1500روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی 5سالہ فیس20روپے مقرر تھی تاہم اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی۔
اس کے علاوہ پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس جو450مقرر تھی اب ہرسال1500دینا ہو گا۔ باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس 100روپے سے بڑھا کر1000مقرر کردی گئی۔ لائسنس فیسوں میں 20سال بعد 1ہزارفیصدتک کا اضافہ کیا گیا، عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔ یکم جنوری 2024سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

26 دسمبر 2007 کی رات جب بے نظیر بھٹو ایک لانگ ڈرائیو کے بعد اسلام آباد کے زرداری ہاؤس پہنچیں تو وہ بہت تھک چکی تھیں لیکن...
27/12/2023

26 دسمبر 2007 کی رات جب بے نظیر بھٹو ایک لانگ ڈرائیو کے بعد اسلام آباد کے زرداری ہاؤس پہنچیں تو وہ بہت تھک چکی تھیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کا پیغام ان تک پہنچا تھا کہ وہ ایک اہم کام کے لیے ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے فیصلہ کیا کہ وہ دو گھنٹے سوئیں گی اور رات گئے ندیم تاج سے ملاقات کریں گی۔ یہ ملاقات رات ڈیڑھ بجے ہوئی اور بے نظیر کے علاوہ ان کے سلامتی کے مشیر رحمان ملک بھی اس میں شامل تھے۔

ندیم تاج نے انھیں بتایا کہ اس دن کوئی انھیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔ آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کو اپنے ذرائع سے اتنا یقین تھا کہ وہ خود دیر رات بے نظیر کی اسلام آباد رہائش گاہ پہنچے تھے۔

بی بی سی کے اسلام آباد میں سابق نمائندے اوین بینیٹ جونز اپنی کتاب 'دی بھٹو ڈائنیسٹی دی سٹرگل فار پاور ان پاکستان' یعنی 'پاکستان میں طاقت کے لیے جدوجہد میں بھٹو خاندان' میں لکھتے ہیں: 'یہ سنتے ہی بے نظیر کو شبہ ہوا کہ ندیم تاج کہیں ان پر اپنے پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ تو نہیں ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے تاج سے کہا اگر آپ ان خودکش بمباروں کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ انھیں گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ تاج کا جواب تھا کہ 'یہ ناممکن ہے کیونکہ اس سے ان کے وسائل کا راز افشا ہوجائے گا۔'
اس پر بے نظیر نے کہا کہ آپ میری سکیورٹی میں اضافہ کریں۔ آپ نہ صرف میری بلکہ میرے لوگوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائيں۔ آئی ایس آئی کے سربراہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے لیے اپنی پوری طاقت لگآ دیں گے۔'

Last Friday, December 22, 2023, armed militants ambushed two vehicles of the Indian Army in Rajouri district of Jammu an...
25/12/2023

Last Friday, December 22, 2023, armed militants ambushed two vehicles of the Indian Army in Rajouri district of Jammu and Kashmir and killed three soldiers. The bodies of three local youths were found near the army camp the next day.

These three youths named Muhammad Shaukat, Safir Hussain and Shabbir Ahmed are among the many youths who were detained by the army soon after the clash. Among them, 25-year-old Shaukat got married at the beginning of this year.
After two decades of calm in Rajouri and Poonch districts, which are very close to Pakistan-administered Kashmir, militant attacks have picked up again since 2020, but this is the first time in four years since the clash with the army. It is accused of targeting civilians.

Officials have ordered a probe into the matter and said mobile phone and internet services have been suspended in Rajouri and neighboring Poonch district to curb rumours.

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu has said that Israel will intensify its fight against Hamas in the coming days...
25/12/2023

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu has said that Israel will intensify its fight against Hamas in the coming days.

He told members of his party that he had visited Gaza on Monday morning and that the ongoing Israeli military operations there would not end.

His statement came a few days after the statement of the US Secretary of State in which he said that Israel should reduce the intensity of its attacks.

The war began on October 7 when Hamas launched deadly attacks inside Israel's border.

Former Chairman PTI Imran Khan's uncle Javed Zaman Khan passed away. A tweet from the official account of former chairma...
24/12/2023

Former Chairman PTI Imran Khan's uncle Javed Zaman Khan passed away. A tweet from the official account of former chairman PTI Imran Khan on social media website X informed about this sad news. The tweet said that founder chairman Imran Khan's uncle Javed Zaman Khan passed away at his house in Zaman Park this afternoon.

He was Imran Khan's cricketing mentor and beloved uncle. He was also a respected institutional figure in Lahore who was loved by all who knew him.

According to the family, Rana Sanaullah's car met with an accident near Faisalabad bypass.According to the family of the...
24/12/2023

According to the family, Rana Sanaullah's car met with an accident near Faisalabad bypass.

According to the family of the former interior minister, all members of the family are safe in the accident, but three vehicles were damaged. The family members say that Rana Sanaullah was coming from Faisalabad to Lahore along with his family, a trolley full of guns hit the vehicle.

The US military says that a drone launched from Iran on Saturday has targeted a chemical tanker in the Indian Ocean.The ...
24/12/2023

The US military says that a drone launched from Iran on Saturday has targeted a chemical tanker in the Indian Ocean.

The US Department of Defense Pentagon has said that a ship called Cam Pluto was targeted by a drone at 10:00 a.m. local time, 200 nautical miles (ie 370 km) from the Indian coast.

The fire on board has been brought under control and no casualties have been reported.

Iran has not yet commented on the attack.

Miami, a coastal city in the US state of Florida, is famous for its colorful clubs, colorful buildings and Latin America...
24/12/2023

Miami, a coastal city in the US state of Florida, is famous for its colorful clubs, colorful buildings and Latin American-inspired culture.

Compared to other famous cities, Miami is a relatively young city, but it was built on top of the site of the oldest indigenous civilization in North America.

Many people don't know about it but archeological discoveries in recent times have given more information about it.

From 500 BC to the middle of the 18th century, the Tequista civilization lived in the area. They were among the first to settle in Southeast Florida.
The Tequesta people lived near the Miami River and Biscayne Bay and founded a successful coastal region from which trade was carried out to distant regions.

Today South Florida and much of the state is inhabited by indigenous peoples of the Tequesta, Seminole and Mackasukee tribes.

The Macasukee people came to Florida from the states of Alabama and Georgia, and the area was not part of the United States at the time.
In 1830, a law was passed to remove the native Indian population living in the southeastern United States, which forced the indigenous people from their land and moved westward, but it is estimated that About 100 people hid in the watery lowlands, an area now called the Everglades.

The Mackasukee, Seminole and other Florida tribes found here today are the heirs of those who refused to leave their land.

Former Prime Minister and PTI founder Imran Khan has challenged the decision of Chief Justice Islamabad High Court Justi...
24/12/2023

Former Prime Minister and PTI founder Imran Khan has challenged the decision of Chief Justice Islamabad High Court Justice Aamir Farooq to dismiss the petition against Tosha Khana suspension and disqualification in the Supreme Court. have been imposed.

The petition states that the sentence in the Toshakhana case has already been suspended and "the High Court has only suspended the sentence, not the entire verdict."

Imran Khan requested to suspend the decision to contest the election and said that the decision of the Islamabad High Court was taken advantage of by the Election Commission.
Meanwhile, the Registrar's Office of the Supreme Court has returned Imran Khan's appeal raising objections.

It has been objected that the documents filed with the appeal are incomplete whereas the appeal along with all relevant documents can be filed till January 6.

It should be noted that during August this year, a trial court in Islamabad sentenced Imran Khan to three years in prison on the charge of not declaring official gifts in tax returns. The plea to set aside the conviction and sentence was dismissed by the Islamabad High Court.

If you want to avoid frostbite in winter, it is not such a difficult task. Just for that you have to take some simple me...
23/12/2023

If you want to avoid frostbite in winter, it is not such a difficult task. Just for that you have to take some simple measures to improve your immune system.
From the best foods to eat to the duration of exercise, one must know how to avoid colds in winter.

It's not enough to just get the extra vitamins that we can get from the many precious fruits and vegetables to boost our immunity, but the best chance we have to feel fit and healthy during the winter months is by eating a few other foods and It can also be achieved by taking such steps.
1-Eat lots of brightly colored fruits and vegetables.
2-Include garlic and onion in your daily diet
3-Meet your vitamin D needs.
4-Eat more oats and barley.
5-Add healthy fats.
6-Keep your gut healthy
7-Wash your hands regularly
8-Stay active
9-Take hot and cold showers.
10-Get a full and restful sleep.

Address

Ch. 197/GB
Samundri
37020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bukhari Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bukhari Media:

Share


Other News & Media Websites in Samundri

Show All