29/11/2023
آسمانی بجلیاں تھر میں گرنے کے کچھ اہم سبب ہم آج آپ کو بتائیں گے .
(آسمانی بجلی) صحرا میں زیادہ گرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔
1) تھر کول پروجیکٹ ٹرانسمیشن نے تھر کی زمین کو بہت بڑی تعداد میں ارتھ ایمپیئر فراہم کیے ہیں، جس سے زمین کی ارتھ چارجنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
2) اوپن پٹ مائننگ کا مطلب ہے (کوئلے کی کان) جسکی وجہ سے کاربن کے اخراج میں اضافہ ہو رہا ہے . اس کی وجہ سے موسم بہت بدل گیا ہے- اس کا ثبوت سردیوں میں بارشوں کی آمد ہے۔
3) سردیوں میں، زیادہ تر ہوا کمپریسڈ ہوتی ہے، اس لیے یہ بجلی تک آسانی سے رسائی فراہم کرتی ہے۔
4) سردیوں میں ( Warm/cold front) کے ملاپ سے طاقتور گرج چمک کے طوفان تشکیل پاتے ہیں جس میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
5) تھر میں آسمانی بجلی گرنے کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ تھر ایک کھلا علاقہ ہے جہاں آبادی بہت کم ہے اور ایسے علاقوں میں آسمانی بجلیاں زیادہ گرتی ہے۔
6) آخری اور بڑی وجہ گلوبل وارمنگ ہے جس کی وجہ سے موسم بہت جلدی تبدیل ہورہے ہیں اور جہاں خشک سالی پڑتی تھی اب وہاں شدید موسمی صورتحال پیدا ہورہے ہیں سعودی عرب کی مثال ہمارے سامنے ہے اور انے والے سالوں میں یہ واقعات اور بڑھنے کے امکانات ہیں. اس لیئے تھرپارکر اضلاع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئیے لیکن وہاں کے عوام زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتے ہیں. یہی وجہ ہے انتہائی زیادہ تعداد میں مالی اور جانی نقصانات ہورہی ہیں!