Islami Jamiat Talaba Sakrand

Islami Jamiat Talaba Sakrand اسلامی جمعیت طلبہ کا نصب العین "اللہ اور اس کے رسولؐ کے ?

06/01/2023
23/12/2022
23/12/2022

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔

ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے۔حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

23/12/2022
16/12/2022

ٹول، ٹیکنیکس، ڈیمونسٹریشن، کمیونیکیشن، کرئیٹیوٹی، کی دنیا میں اب پھیکے اور لمبے چوڑے لیکچر سے دعوت پہنچانا ممکن نہیں۔

درس و تدریس اور تربیت گاہوں میں کچھ منفرد اضافہ نسل نو کو اسلام کی جانب متوجہ کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے،
لیکچر میتھڈ کو ایکٹیوٹیز میں تبدیل کرنے اور دعوت کو منفرد انداز میں پیش کرنے کی "تکمیل ابھی تو باقی ہے"

زیر نظر ویڈیو اسلامی جمعیت طلبہ بہاولپور کے نوجوانوں کی ایک تربیت گاہ کی ہے، ایک خوبصورت، منفرد اور ایکٹیوٹیز سے بھرپور اس طرز دعوت کو اپنانے اور اس میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے۔



19/10/2021
جمعیت کے وفد کے حکومت سے مذاکرات کامیابی کی طرف پہلا قدم, 4 بڑے مطالبات منظور کر لیے گئے.1- جمعیت کے قائم کردہ شکایات سی...
01/10/2021

جمعیت کے وفد کے حکومت سے مذاکرات کامیابی کی طرف پہلا قدم, 4 بڑے مطالبات منظور کر لیے گئے.
1- جمعیت کے قائم کردہ شکایات سیل میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز حکام کو فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت اس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے شکایات کا ازالہ کرے گی، اس کی بنیاد پر اپنا آڈٹ بھی کرے گی

2 - حکومت Claim Center قائم کرے گی، جہاں متاثرہ اسٹوڈنٹ Claim کر کے اپنے مسائل حل کروا سکے گا

3- حکومت آخری ٹیسٹ کے بعد MDCAT کے پورے نظام کا جائزہ لے گی اور جہاں خرابی ہوئی ہے، اسے دور کرکے اس کے مستقل سدباب کا اہتمام کرے گی.

4- جمعیت کے فیس کے حوالے سے تحفظات کو حکومت نے تسلیم کیا ہے اور ریویو کی یقین دہانی کروائی ہے.

22/09/2021
22/09/2021

میں اسلامی جمعیت ہوں۔۔۔❤️❤️

اسلام کے بعد اس ملک کو دوسری جوڑنے والی چیز اردو ہےزبانیں صدیوں میں پیدا ہوتی اور پروان چڑھتی ہیں  اور پھر ان میں لٹریچر...
10/09/2021

اسلام کے بعد اس ملک کو دوسری جوڑنے والی چیز اردو ہے

زبانیں صدیوں میں پیدا ہوتی اور پروان چڑھتی ہیں اور پھر ان میں لٹریچر تیار و ترجمہ ہوتا ہے۔۔
آہ مگر جب کوئی زبان اس طویل عرصہ کے دوران بھرپور ہوتی اور علمی و تہذیبی دولت سے مالا مال ہو جاتی ہے تو اسے بدل دیا جاتا ہے
جیسے ہمارے اسلاف نے عربی میں کمال خزانے تیار و ترجمہ کئے مگر پھر برصغیر کی زبان فارسی ہو گئی سب گیا پانی میں
پھر سب کچھ فارسی میں منتقل ہوا محنت لگی جوانی کھپ گئیں لمبا عرصہ یہ سلسلہ چلا اور جب سینکڑوں کتابیں تیار ہوئیں تو منہ بسورتی اردو پیدا ہو گئی اور قوم فارسی سے بیگانہ ہو گئی
پھر بڑے اور پڑھے لکھے لوگوں اور علما نے نے پتاماری کرکے علم کو اردو میں منتقل کیا تو اب اردو رسم الخط رومن کی طرف جا رہا ہے اور ہماری نئی نسل اردو لکھنے تو کجا پڑھنے سے بھی جا رہی ہے۔۔۔

ایسے میں چند ایک دیوانے اردو کا شکستہ پرچم بلندکئے ہوئے ہیں انکو دیکھ کر لوگ اذکار رفتہ لوگ سمجھتے ہیں رحم کھاتے ہیں اور بس ازراہ ہمدردی ان کی بات سنتے یا یادداشت پر دستخط کر دیتے اور چل دیتے ہیں جانتے نہیں کہ جو لوگ کسی ذاتی غرض کے بغیر ملت اور اس کی شناخت کے پاسبان بنتے ہیں وہ کتنے انمول ہوتے ہیں جو بن مول قوموں کو مل جاتے ہیں سو
اہل زمانہ قدر کرو۔۔۔

#خودکلامی۔۔۔زبیر منصوری

03/08/2021

اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کا حصہ بنائیں۔
علی رحمان: 03111080327
کامران مغل: 03043196699

26/06/2021
"They refused to bring a copy of the Holy Qur'an to my room. What they didn't know was that I had memorized Qur'an for t...
17/06/2021

"They refused to bring a copy of the Holy Qur'an to my room. What they didn't know was that I had memorized Qur'an for thirty years. I just wanted to touch the Holy Qur'an."
Muhammad Mursi r.a
#یومِ_شہادت

اے شہیدوں تمہارا یہ احسان ہےآج ہم سر اٹھانے کے قابل ہوئے ہیںظلم سہتے رہے ہیں بڑی دیر تکآج بدلہ چکانے کے قابل ہوئے ہیں12 ...
12/06/2021

اے شہیدوں تمہارا یہ احسان ہے
آج ہم سر اٹھانے کے قابل ہوئے ہیں
ظلم سہتے رہے ہیں بڑی دیر تک
آج بدلہ چکانے کے قابل ہوئے ہیں
12 جون 2007
یومِ شہادت
سید واصف عزیز شہید رح

09/06/2021

Islami Jamiat-e-Talaba strongly condemns the attack on a Pakistani-origin Muslim family in Canada, in which 4 precious lives were lost. The rise of is deeply alarming. It must be countered effectively.

اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے تحت "درس قرآن" کا انعقاد کیا گیا"عبداللہ خان صاحب"(کراچی) سابق رکن جمعیت و سابق ناظم سکرنڈ نے...
08/06/2021

اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے تحت "درس قرآن" کا انعقاد کیا گیا
"عبداللہ خان صاحب"(کراچی) سابق رکن جمعیت و سابق ناظم سکرنڈ نے درس قرآن پیش کیا

۲۹ مئی ۱۹۷۴ تاریخِ پاکستان اور تحریکِ ختمِ نبوت کا وہ تاریخی دن جب اسلامی جمعیت طلبہ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے طلبہ نے ر...
29/05/2021

۲۹ مئی ۱۹۷۴ تاریخِ پاکستان اور تحریکِ ختمِ نبوت کا وہ تاریخی دن جب اسلامی جمعیت طلبہ نشتر میڈیکل کالج ملتان کے طلبہ نے ربوہ سٹیشن پہ ببانگِ دہل تاجدارِ ختمِ نبوت کے نعرے بلند کئے ، اس حق گوئی کی پاداش میں ان طلبہ پہ قادیانیوں نے بدترین تشدد کیا۔

ربوہ سٹیشن پہ جمعیت کے جوانوں کے بہنے والے خون سے ملک بھر میں تحریکِ ختمِ نبوت نے زور پکڑا۔ جمعیت نے ملک بھر میں زبردست تحریک چلائی جس میں بتدریج علماء کرام، سیاسی جماعتیں اور عوام الناس نے آگے بڑھ کر حصہ لیا اور بلآخر مملکتِ پاکستان کی مقننہ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا.

یوں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یہ جدوجہد جو مودودی کی کتاب “قادیانی مسئلہ” سے چلی، اسے جمعیت کے جوانوں نے اپنے لہو سے پروان چڑھایا اور بلآخر قوم، علماء کرام اور مقننہ کے متفقہ فیصلے نے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

تاجدارِ ختمِ نبوت - زندہ باد
صلی اللہ علیہ وسلم

وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةًاور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہےایک امت کی حیثیت سے ہمارے درد بھی ایک ہ...
21/05/2021

وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً
اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے

ایک امت کی حیثیت سے ہمارے درد بھی ایک ہیں،ہماری خوشیاں بھی ایک❤️
اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کی جانب سے حماس کی مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے سیزفائر کے معاہدے کی خوشی میں "یوم فتح" منایا گیا
اس موقع پر شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔




وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةًاور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہےایک امت کی حیثیت سے ہمارے درد بھی ایک ہ...
21/05/2021

وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً
اور یہ تمہاری اُمّت ایک ہی اُمّت ہے

ایک امت کی حیثیت سے ہمارے درد بھی ایک ہیں،ہماری خوشیاں بھی ایک❤️
اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کی جانب سے حماس کی مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے سیزفائر کے معاہدے کی خوشی میں "یوم فتح" منایا گیا
اس موقع پر شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ساتھیوں کی خواہش پر 33 سالہ پرانا عامر سعید شہید کی والدہ کا کھلا خط کراچی کے شہریوں کے نام یہ خط اسلامی جمعیت طلبہ کراچ...
18/05/2021

ساتھیوں کی خواہش پر
33 سالہ پرانا
عامر سعید شہید کی والدہ کا کھلا خط کراچی کے شہریوں کے نام
یہ خط اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے دس لاکھ سے زیادہ کی تعداد میں کراچی کے شہریوں میں تقسیم کیا تھا دوستوں کی خواہش پر یہ خط موجود ہے
"آپ نے گذشتہ دنوں اخبارات میں جامعہ کراچی کے طالبعلم عامر سعید کے اغوا اور پھر قتل کی خبریں پڑھی ہوں گی۔ آپ میں سے بہت کم لوگ عامر سے واقف ہوگے۔پھر بھی شاید اس واقعہ پر افسوس ضرور ہوا ہوگا۔
عامر میرا سب سے بڑا بیٹا تھا۔ میں نے جہاں اس کی دنیاوی ضروریات اسے فراہم کیں وہیں اس کی دینی اور اسلامی تربیت کا بھی بندوبست کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس کا نتیجہ تھا کہ وہ کوئی آوارہ گرد، بداخلاق اور جھگڑالو لڑکا نہ بنابلکہ اس کے دوست احباب، اس کے عزیزو اقارب اور اسکے ہم محلہ، سب کی گواہی ہے کہ عامر ایک شریف، خوش اخلاق، ملنسار اور نمازی لڑکا تھا۔اس نے اپنی جوانی بےمقصد کاموں کے بجائے اسلام کی خدمت کیلئے وقف کردی تھی۔ اس نے اپنا سب کچھ اللہ کے حوالے کردیا تھا جو اس کو زندگی بخشنے والا، اس کا پالنہار اور اس کا مالک تھا اور جو ایک دن سارے انسانوں کو اپنے سامنے لاکر اس زندگی کا حساب کتاب کرے گا، جو مظلوم کی دادرسی اور ظالم کی بازپرس کرکے انصاف کو مکمل کرے گا۔
30 اگست 1988ء کی سہ پہر عامر کو اغوا کر کے اس کے نحیف و نزار جسم میں سات گولیاں اتار دی گئیں اور یہ گولیاں ان لوگوں نے اتاریں جن سے ہماری کوئی لڑائی تھی نہ دشمنی۔ عامر مطمئن دل لے کر اپنے رب کے پاس چلا گیا۔ شہید کے چہرے نے اس کے اطمینان کی گواہی دی۔ بھلا وہ مطمئن کیوں نہ ہوتا؟ اس کی دعا تھی: الہی مجھے سعادت اور نیکی پر زندہ رکھ اور شہادت کے راستے موت کی وادی میں داخل فرما۔
محترم، میں آپ سے نہ کسی ہمدردی کی درخواست کرنا چاہتی ہوں اور نہ اپنے بیٹے کے بےگناہ قتل کا انصاف مانگتی ہوں۔ میں نے تو اپنے شہید بیٹے پر اپنے گھر میں کسی کو رونے نہ دیا کہ شہید پر رویا نہیں کرتے۔ شہادت کی موت کے بدلہ جنت کے وعدے قرآن نے اسی لیے تو کئے ہیں۔
میں نے بھرے مجمع میں جہاں خواتین قرآن خوانی کیلئے جمع تھی کہا تھا کہ مہاجر حقوق کے نام لیواوں کو اور حقوق کے نام پر جمع کرنے والوں کو میرے ایک بیٹے کا خون مبارک ہو۔ اگر اس کے بدلے تمہیں حقوق مل گئے تو کیا کہنے اور اگر ابھی تمہیں اور خون چاہیئے تو میرا دوسرا بیٹا بھی حاضر ہے۔کسی اور ماں کا گوشہ مت چھیننا۔میں خود اپنے بچوں کو تمہاری گولیوں کے زد پر دیتی ہوں۔
گذشتہ ایک عرصے سے بشری زیدی حادثہ سے لے کر آج تک کراچی میں جتنا خون بہا ہے، عزتیں اور جانیں، گھربار اور چین و سکون جس طرح لٹے ہیں۔ بھارت سے ایک بار اور میری طرح دو بار (بھارت اور مشرقی پاکستان سے) ہجرت کرنے والوں کو ہماری طرح ہی بولنے والے بھائیوں نے جس طرح برباد کیا ہے۔ کاش کہ ہمارا شہر اس کا کچھ پھل کھاسکتا۔جتنی جانیں گئی ہیں، کاش اتنی بھی نوکریاں ہمارے بیٹوں کو ملی ہوتیں۔جتنے گھر جلے اور لٹے ہیں کاش اتنے گھروں میں آسودگی کے چراغ بھی روشن ہوئے ہوتے۔ آپ خوب جانتے ہیں کہ ہمارے شہر نے کیا کچھ کھودیا ہے اور کتنا کچھ اس کی جھولی میں آسکا ہے؟
ہمارا گھرانہ بھارت کے صوبہ بہار سے ہندو تہذیب و ثقافت اور ان کے بھالوں برچھیوں سے محفوظ ہونے پاکستان آیا تھا۔وہ پاکستان کہ جس کی دہلیز پر پہنچنے کی تڑپ لے کر چلنے والے قافلوں میں سے ہزاروں نے راستے میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔ اور وہ پاکستان کہ جس کی قیمت آج بھی مرادآباد، احمدآباد، میرٹھ، جمشید پور اور ان جیسے سینکڑوں شہروں اور قصبات میں باقاعدگی سے بشکل خاک و خوں ادا کی جارہی ہے۔ اور وہ پاکستان جس کو بناتے وقت عدل و انصاف کی حکمرانی، ایمان و شرافت کی پاسبانی، ترقی و خوشحالی اور آسودگی و فلاح سے بھرپور زندگانی کے وعدے، دعوے اور نعرے گونجے تھے۔اس ملک میں خدا اور خلق خدا سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو ہمیں نہ انصاف مل سکا اور نہ تحفظ کی چادر میسر آسکی۔ یہ اور بات ہے کہ بھالوں اور برچھیوں کی جگہ کلاشنکوف اور آٹومیٹک پستولوں نے لے لی ہے اور سکھوں اور ہندووں کی جے کاروں اور جےہند کے نعروں کی جگہ جئے مہاجر، جئے پنجابی وغیرہ نے لے لی ہے۔لیکن ہم کل بھی غیر محفوظ تھے اور آج بھی ہمارے جوان بیٹے اغوا کر کے قتل کردئیے جاتے ہیں۔
میرے بھائیو اور بہنو!
ذرا اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر سوچو جب ہمارا ہی گھر لٹنے لگے اور ہماری ہی جانیں چھینی جانے لگیں۔ جب گھروں سے ڈاکو اور لٹیرے مال و اسباب لوٹ لے جائیں۔گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دن دفاڑے چھین لی جائیں۔ اسکولوں، کالجوں اور دفتروں کو گئے ہوئے بیٹے بیٹیوں اور شوہروں کی جانوں کی فکر ہمیں ہردم لاحق رہے تو پھر انصاف کس سے طلب کریں؟ حقوق کس سے مانگیں؟ کیا ان سے جو ہماری زندگی کو تو غیر محفوظ بناچکے ہیں اور خود اپنی گلی میں مسلح پہریداروں اور لوہے کی مضبوط سلاخوں کا حصار بنائے بیٹھے ہیں؟
کیا ان سے فریاد کریں جو کلاشنکوف بردار پیشہ ور قاتلوں کی حفاظت میں گھر سے نکلتے ہیں اور کوئی چڑیا چڑیا بھی ان کے قریب پر نہین مار سکتی(چاہے باقی سارا شہر غیر محفوظ ہی کیوں نہ ہو؟) یا پھر ان سے دادرسی چاہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر اس شہر کو ٹکڑیوں میں بانٹنے سے اور اسے تر نوالہ بنا کر اپنی آمریت کو محفوظ کرنے کے منصوبے تیار کرتے ہیں؟
نہیں! ہم ان سے کسی سے انصاف کی امید نہیں رکھتے۔ میرا بیٹا خداوند کائنات کے پاک نام پر مارا گیا ہے۔ اس کے خون کا انتقام بھی وہی قہار و جبار لے گا۔ اس فرد سے بھی انتقام کہ جس کے حکم سے میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا۔ ان لوگوں سے بھی انتقام کہ جن کی گولیوں نے اس کے جسم کو چھلنی کیا اور سب سے بڑھ کر ظلم کے اس نظام سے انتقام جس نے میری طرح ان گنت ماوں کے جگرگوشے کھائے ہیں۔یہ میرا ایمان ہے اور یہی میری متاع زندگی ہے کہ میری اور میرے بچوں کی جانیں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر قربان ہوجائیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان وہ کچھ بن سکے جس کا خواب بہار، یو پی، سی پی وغیرہ کے مقتولین نے دیکھا تھا اور جس کی آرزو میں بھارت کے مسلمان آج بھی مارے اور لوٹے جارہے ہیں اور جس کا عزم لے کر عامر سعید دن رات مصروف عمل رہتا تھا۔۔ اگر ایسا ہوسکے تو یہ سودا مہنگا نہیں ہے۔میں، عامر کے والد اور بھائی بہن سب اس سودے پر راضی ہیں۔۔ آپ گواہ رہئیے اور خدا کی عدالت میں میری باتوں کی گواہی ضرور دیجئیے گا۔
آپ کا بہت سا وقت لینے پر معذرت۔
والسلام،
شہید عامر سعید رح کی والدہ"

اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے تحت کارکنان جمعیت کے لئے "ٹی پارٹی" کا انعقاد۔
17/05/2021

اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے تحت کارکنان جمعیت کے لئے "ٹی پارٹی" کا انعقاد۔



04/05/2021

دین کا جامع تصور کیا ہے؟؟
دیکھیے خصوصئ سیشن
حافظ عمر احمدخان کے ساتھ
بدھ 5 مئی 2021
22رمضان المبارک شام 6:00بجے انشاءاللہ
براہ راست:
https://www.facebook.com/sindhjamiat/

Address

Sakrand

Telephone

+923111080327

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat Talaba Sakrand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Sakrand

Show All