Mehkaa Punjabi Adabi Board

  • Home
  • Mehkaa Punjabi Adabi Board

Mehkaa Punjabi Adabi Board مہکاں پچھلے بارہ سال سے پنجابی میں چھپنے والا سھماہی پر Punjabi News Bulletin

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام 2024 میں شائع ہونے والی کتابوں پر ایوارڈ کا پانچواں اور آخری پروگرام یونیور...
04/08/2024

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام 2024 میں شائع ہونے والی کتابوں پر ایوارڈ کا پانچواں اور آخری پروگرام یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے اشتراک سے یونیورسٹی کےاقبال کیمپس میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جمیل ملک نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی معروف شاعر اور افسانہ نگار محمد ایوب صابر تھے۔ پروگرام میں معروف فکشن نگار خالد فتح محمد بطور مہمان اعزاز شریک ہوے۔ اس پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کی ذمّہ داری ثمرن جٹھول نےبخوبی سر انجام دی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا ۔یہ سعادت ڈاکٹر حافظ طاہر المصطفی نے حاصل کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے لیے مائدہ ریاض کو سٹیج پر بلایا گیا۔ انہوں نے اپنی مسحور کن آواز سے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل کو سٹیج پر بلایا گیا کہ وہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ اور شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں۔ ڈاکٹر مشتاق عادل نے بتایا کہ ادارہ 2005 سے سہ ماہی رسالہ " مہکاں "اور 2008 سے کتابوں پر ایوارڈ دے رہا ہے ۔پنجابی زبان کے فروغ کے لیے 2019 سے ہفتہ وار پنجابی اخبار "پنجابی چانن "کا اجرا کیا گیا ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شعبہ اردو میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کتابیں شائع کرنے والے اسکالرز کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے خصوصی ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ مہمان اعزاز خالد فتح محمد نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کی فروغ ادب کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی محمد ایوب صابر نے پنجابی ادب کے فروغ میں مہکاں پنجابی بورڈ کی کارکردگی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب کےصدر پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے صدارتی کلمات میں کہاکہ اچھا ادب کسی زبان کا بھی ہو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ پرانے لکھنے والوں کو ان کی کارناموں پر ہدیہ تبریک پیش کیا جاۓ اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور خاص طور پر فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے پلیٹ فارم سے ادبی پروگرام کے لیے ہر طرح کی معاونت کا یقین دلایا۔ پروگرام میں ماہم سجاد کو ان کی کتاب" حفیظ خان کے ناولوں کا کرداری مطالعہ "پر ایوارڈ دیا گیا ،انیلا مشتاق کو ان کی کتاب" اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان" ستارہ کو "دو افسانہ نگار" نازیہ کوثر کو "فرخندہ رضوی شاعری اور شخصیت "نعمت اللہ کو" تاب اسلم فن اور شخصیت" کونب گھمن کو "شعری میلانات "عاصمہ خوشی کو "افسانہ اور حقیقت" احسان فیصل کنجاہی کو "خط میرے نام" عینی ملک کو "جل بھی چکے پروانے" ثروت سہیل کو" سلگتی سرزمین" ڈاکٹر عامر اقبال کو "پروفیسر عبدالحق بطور اقبال شناس "اور خالد فتح محمد کو ان کے پنجابی ناول" چن دے دوجے پاسے" پر ایوارڈ دیا گیا آخر میں ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈیں پیش کیں۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی پر تکلف چائے سے تواضع کی گئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال، فیصل آباد ،اسلام آباد اور لاہور میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقاریب کا انعقاد کر چکا ہے۔

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی چوتھی تقریب آج 2 اگست 2024...
02/08/2024

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی چوتھی تقریب آج 2 اگست 2024 کو پلاک لاہور میں منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری ایاز نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف معروف شاعر عاجز اقبال کو حاصل ہوا جنہوں نے خوبصورت نعتیہ اشعار پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد عاصم چودھری ڈائریکٹر پلاک نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عامر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف سیالکوٹ تھے۔ تقریب میں ایم زیڈ کنول کی کتابوں"پورن ماشی کا چاند "اور "آخر کب تک" زاہد اقبال بھیل کی کتاب" نعتاں دا گلشن" پروین سجل کی کتابوں" سونہہ" اور "گزشتہ " عمران سحر کی کتاب "چپ تے میں" ڈاکٹر نگہت خورشید کی کتابوں "ہمبھڑے" اور No More Now کو ایواڑ دیے گئے ۔
۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاعروں ادیبوں کو دور دراز کے سفر سے بچانے کے لیے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال میں مرکزی تقریب کے انعقاد کی بجائے گزشتہ تین سالوں سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر تقریبات منعقد کر کے ایوارڈ تقسیم کر رہا ہے۔ڈاکٹر محمد عاصم چودھری نے گفتگو کرتے ہوے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی ادبی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں مہکاں رسالہ ، اخبار پنجابی چانن ، ریسرچ جرنل "مذاکرات" جیسے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ زبان وادب کے فروغ میں مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی خدمات قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر مشتاق عادل کی اس حوالے سے کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔پروگرام کے آخر پر مہمانوں کی پرتکلف چاۓ سے تواضع کی گئی۔
ڈاکٹر مشتاق عادل صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے آئندہ سال کے لیے پروگرام میں معروف میاں ظفر مقبول کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ادب دوست لوگوں نے شرکت کی۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایوارڈ تقسیم کرنے کا پہلا پروگرام 18 جولائی ساہیوال اور دوسرا پروگرام 19 جولائی کو فیصل آباد اور تیسرا پروگرام 24 جولائی کو اسلام آباد میں ہو چکا ہے۔

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی تیسری تقریب آج 24 جولائی 2...
24/07/2024

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی تیسری تقریب آج 24 جولائی 2024 کو رائٹرز ہاؤس ہال اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد زاہد نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف معروف شاعر جعفر انجم جٹیانہ کو حاصل ہوا جنہوں نے خوبصورت نعتیہ اشعار پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس تقریب کی صدارت معروف فکشن نگار محمد حفیظ خان نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر روبینہ شہناز کی کتاب " اردو تنقید میں پاکستانی تصور قومیت" ڈاکٹر عثمان غنی رعد کے ناول" چراغ ساز" طالب ہاشمی کی کتاب" معارف فکر اقبال"رفعت وحید کی کتاب "سولی ٹنگیا سورج" رحمت عزیز چترالی کی کتاب سیرت نبوی کے حوالے سے کتاب"رہبر اعظم" محمد سلیم سرور کی کتاب" اردو ادب کا تقابلی مطالعہ" عبد الرحمن عبد کی کتاب " اشک خنداں " رحمت عزیز چترالی کی ادب اطفال پر کتاب"تلاش " اور قمر محمود عبداللہ کے ناول "مٹی کی خوشبو"پر ایوارڈ دیے گئے ۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاعروں ادیبوں کو دور دراز کے سفر سے بچانے کے لیے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال میں مرکزی تقریب کے انعقاد کی بجائے گزشتہ تین سالوں سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر تقریبات منعقد کر کے ایوارڈ تقسیم کر رہا ہے۔ محمد حفیظ خان نے صدارتی کلمات میں مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی ادبی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں بڑے بڑے میڈیا ہاؤس مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے حالات میں مہکاں رسالہ ، اخبار پنجابی چانن ، ریسرچ جرنل مذاکرات ایسے اقدامات ہیں جو قابل تعریف ہیں۔ زبان وادب کے فروغ میں مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی خدمات قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر مشتاق عادل کی اس حوالے سے کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔پروگرام کے آخر پر مہمانوں کی پرتکلف چاۓ سے تواضع کی گئی۔
ڈاکٹر مشتاق عادل صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے آئندہ سال کے لیے پروگرام میں معروف شاعر جعفر انجم جٹیانہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔پروگرام میں چودھری تنویر وارثی ، ڈاکٹر عامر ظہیر بھٹی ، اور محمود امجد ہرل سمیت شاعروں، ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ اس حوالے کا پہلا پروگرام 18 جولائی ساہیوال اور دوسرا پروگرام 19 جولائی کو فیصل آباد میں ہو چکا ہے۔

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی دوسری تقریب آج 19 جولائی 2...
20/07/2024

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2023 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ دینے کی دوسری تقریب آج 19 جولائی 2024 کو گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ امجد علی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف محمد تقی سردارکو حاصل ہوا ۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر آذاد نقیبی نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر محمد ایوب تھے ۔ مہمن اعزاز پرنسپل کالج ہذا جناب پروفیسر خالد حسن تھے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر عارف حسین عارف کی کتاب" رات کی دہلیز پر" رمضان جعفر کی کتاب" بربط تونسوی "شوکت مغل کی کتاب "جیون تارو تار" فاروق عابد کی کتاب "سفنے کت نہ ہوۓ "اور طالب حسین کوثری کی کتاب" ثنائے رھبر عالم" پر ایوارڈ دیے گئے ۔رانا زبیر صابرکو ان کی صحافتی خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ شاعروں ادیبوں کو دور دراز کے سفر سے بچانے کے لیے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال میں مرکزی تقریب کے انعقاد کی بجائے گزشتہ تین سالوں سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر تقریبات منعقد کر کے ایوارڈ تقسیم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عارف حسین عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر مشتاق عادل اور میکاں پںجابی ادبی بورڈ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب اس ادارے کے ادبی کاموں میں ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ پروفیسر خالد حسن نے کہا کہ ادبی تقاریب کا اہتمام بہت خوش آئند ہے اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ایسے پروگرامز میں شرکت کیا کروں۔ میں مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ جب بھی تقریب کا اہتمام کرنا چاہیں ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ آذاد نقیبی نے پروگرام کے انتظامات کوسراہا اور ایوارڈ لینے والوں کو مبارک باد پیش کی ۔ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی فروغ ادب کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ادارہ کی زبان و ادب کی خدمت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتا ہوں اور ہم سب کو چاہیے کہ فروغ ادب کے لیے" ہفتہ وار پنجابی چانن" اور "مہکاں پنجابی ادبی بورڈ" سے ہر ممکن تعاون کریں تاکہ یہ ادارہ زیادہ بہتر انداز میں ادب کے فروغ کے لیے کام کر سکے۔۔پروگرام کے آخر پر مہمانوں کی پرتکلف چاۓ سے تواضع کی گئی۔ ڈاکٹر مشتاق عادل صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے آئندہ پروگرام میں معروف نعت گو شاعر ریاض قادری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے کا پہلا پروگرام 18 جولائی کو احسان کالج آف ہیلتھ سائنسز ساہیوال میں ہو چکا ہے۔

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2024 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ کی تقریب احسان میڈیکل کالج آف ہیلت...
18/07/2024

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام سال 2024 میں چھپنے والی کتابوں پر ایوارڈ کی تقریب احسان میڈیکل کالج آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ علی رضا کو نصیب ہوئی۔تقریب میں نعت رسول مقبول محمد عثمان پھلروان نے پیش کی ۔اس تقریب کی صدارت پیر حاجی احسان الحق ادریس سرپرست اعلیٰ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض حسین ہمدانی ڈائریکٹر کونسل آف آرٹس ساہیوال ڈویژن اور رانا حماد افضل صدر بورڈ آف گورنرز ساہیوال آرٹس کونسل تھے ۔اس تقریب میں شہزاد نسیم کی کتاب" جام وحدت"شاکر جتوئی کی کتاب " اوکھیاں ہویاں ساہواں " رامش منہاس کی کتاب "میں نعت لکھوں ،سلام لکھوں "مزمل احمد کی کتاب " لوک ادب " اور محمد عثمان پھلروان کی کتاب "اچیچی گل وات " پر ایوارڈ دیے گئے ۔ملک دلاور سلطان ڈھکو اور شاہد مقصود سرویا کو ان کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیے گئے۔ محمد اختر خان کو ان کی ادبی خدمات پر "پنجابی سیوک ایوارڈ" دیا گیا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ڈاکٹر مشتاق عادل نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی پیر احسان الحق ادریس نے پروگرام کے انتظامات کوسراہا اور ایوارڈ لینے والوں کو مبارک باد پیش کی ۔ڈاکٹر سید ریاض حسین ہمدانی نے کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی فروغ ادب کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل اس ادارہ کی زبان و ادب کی خدمت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتی ہے اور ہم ہر وقت اور ہر طرح کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ رانا حماد افضل نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر مشتاق عادل اور مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ میں اس ادارے کے ادبی کاموں میں ہر طرح کا تعاون کروں گا ۔ پروگرام میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔پروگرام کے آخر پر مہمانوں کی پرتکلف چاۓ سے تواضع کی گئی۔ ڈاکٹر مشتاق عادل صدر مہکاں پنجابی ادبی بورڈ نے آئندہ پروگرام میں معروف آرٹسٹ عبدالمتین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehkaa Punjabi Adabi Board posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share