Jawad Ul Hassan

Jawad Ul Hassan Just for Fun

25/09/2024

بدھ
20 ربیع الاول 1446ھ
25 ستمبر 2024ء

* *کھجوریں بھی میسر نا تھیں !*

حضرت عمر بن خطاب رضی اللَّه عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا: میں نے ایک دن رسول اللَّه ﷺ کو بھوک کی وجہ سے کروٹیں بدلتے دیکھا کیونکہ آپ کو معمولی سی کھجوریں بھی میسر نہ تھیں جن سے پیٹ بھر لیتے
[سنــن ابــن ماجہ-4146]

25/09/2024

القرآن - سورۃ نمبر 24 النور
آیت نمبر 37

ترجمہ:
اُن میں ایسے لوگ صبح و شام اُس کی تسبیح کرتے ہیں جنہیں تجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد سے اور اقامت نماز و ادائے زکوٰۃ سے غافل نہیں کر دیتی وہ اُس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹنے اور دیدے پتھرا جانے کی نوبت آ جائے گی

24/09/2024

منگل
19 ربیع الاول 1446ھ
24 ستمبر 2024ء

*میرے بھائیو! اس کیلیے تیاری کر لو!*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم

سیدنا براء بن عازب رضی اللَّه عنہ فرماتے ہیں : ہم اللَّه کے رسول ﷺ کے ساتھ کسی جنازہ میں تھے۔ آپ قبر کے کنارے بیٹھ کر رونے لگے حتی کہ زمین آنسوؤں سے تَر ہو گئی۔ پھر فرمایا:
”میرے بھائیو! اس کیلیے تیاری کر لو!“
[سنن ابن ماجه : ٤١٩٥، حسَّنه الألباني]

23/09/2024

پیر
18 ربیع الاول 1446ھ
23 ستمبر 2024ء

* *دنیا میں حقیری سے بچنے کا راز!*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم

رسول اللَّه ﷺ نے فرمایا:
(دنیا میں) اپنے سے نیچے والے (کم مال) کو دیکھو، اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو، اس سے یہ ہو گا کہ تم اللَّه کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے
[سنــن ابــن ماجہ-4142]

19/09/2024

جمعرات
14 ربیع الاول 1446ھ
19 ستمبر 2024ء

* *اللَّه کی راہ میں نکلنے کی فضیلت !*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
اللَّه کے راستے میں گزرنے والی ایک صبح یا ایک شام دنیا سے اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے
[صحیح بخاری -2792]

19/09/2024

بدھ
13 ربیع الاول 1446ھ
18 ستمبر 2024ء

* *رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم کی اطاعت*

جس شخص نے رسول کی اطاعت کی درحقیقت اس نے اللَّه کی اطاعت کی۔
[مفہوم النساء:80]

17/09/2024

منگل
12 ربیع الاول 1446ھ
17 ستمبر 2024ء

* *رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم کی اتباع*

۔(0 اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا ۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے
[مفہوم سورة آل عمران:31]

حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے ہر اس شخص کے لیے جو اللہ سے اور یوم آخرت سے امید رکھتا ہو، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو.
[مفہوم سورة الأحزاب:21]

16/09/2024

پیر
11 ربیع الاول 1446ھ
16 ستمبر 2024ء

* *تباہ کردینے والے گناہ!*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم

رسول اللَّه ﷺ نے فرمایا:
سات گناہوں سے جو تباہ کر دینے والے ہیں، بچتے رہو ۔ صحابہ رضی اللَّه عنہم نے پوچھا یا رسول اللَّه ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپ اللَّه نے فرمایا
* اللَّه کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا
* جادو کرنا
* کسی کی ناحق جان لینا کہ جسے اللَّه تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے
* سود کھانا
* یتیم کا مال کھانا
* لڑائی میں سے بھاگ جانا
* پاک دامن بھولی بھالی ایمان والی عورتوں پر تہمت لگانا
[صحیح بخاری -2766]

14/09/2024

ہفتہ
09 ربیع الاول 1446ھ
14 ستمبر 2024ء

* *حرام لقمہ سے 40 دن اعمال ناقبول*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم

بندہ جب حرام لقمہ پیٹ میں ڈال لیتا ہے تو چالیس دن تک اُس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا
[المعجم الاوسط، رقم: ۶۴۹۵]

13/09/2024

جمعة
08 ربیع الاول 1446ھ
13 ستمبر 2024ء

* *ہدیہ دے کر واپس لینے کی کراہت*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

عبداللَّه بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص ہدیہ دے کر پھر واپس لے لے اس کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو کھاتا رہے یہاں تک کہ جب وہ آسودہ ہو جائے تو قے کرے، پھر اسے چاٹ لے
[سنن ترمذي:2131]

11/09/2024

منگل
05 ربیع الاول 1446ھ
10 ستمبر 2024ء

* *پریشانی کے وقت دعا !*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم حالت پریشانی میں یہ دعا کیا کرتے تھے
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
”اللہ صاحب عظمت اور بردبار کے سوا کوئی معبود نہیں، اللَّه کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللَّه کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے اور عرش عظیم کا رب ہے
[صحیح بخاری-6346]

بدھ
06 ربیع الاول 1446ھ
11 ستمبر 2024ء

* *ڈر کی وجہ سے حق چھپانا*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

سيدنا أبو سعيد الخدري رضي اللَّه عنه سے روایت ہے، رسول اللَّه ﷺ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے اس میں یہ بھی فرمایا :

خبردار! کسی آدمی کو لوگوں کی ہیبت حق کہنے سے روک نہ دے جب کہ اسے (حق) معلوم ہو۔
یہ کہہ کر سیدنا أبو سعيد الخدري رضي اللَّه عنه رو پڑے اور فرمایا:
قسم ہے اللَّه کی! ہم نے کئی (غلط) چیزیں دیکھیں لیکن (اظہار کرنے سے) ڈر گئے۔
[سنن ابن ماجه : ٤٠٠٧،]

09/09/2024

پیر
04 ربیع الاول 1446ھ
09 ستمبر 2024ء

* *[ ایک انتہائی نفع بخش دعا ]*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه
نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں، آپ یے دعا فرماتے تھے

*’’اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسۡأَلُكَ الۡھُدٰی، وَالتُّقٰی، وَالۡعَفَافَ، وَالۡغِنٰی.‘‘*

"اے ﷲ میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، پاکدامنی اور مخلوق سے بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔"
[ صحيح مسلم : 6904 ]

08/09/2024

اتوار
03 ربیع الاول 1446ھ
08 ستمبر 2024ء

* *رزق حلال یا حرام*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان کوئی پرواہ نہیں کرے گا کہ جو اس نے حاصل کیا ہے وہ حلال سے ہے یا حرام سے ہے
[صحیح بخاری-2059]

07/09/2024

ہفتہ
02 ربیع الاول 1446ھ
07 ستمبر 2024ء

* *راستے میں بیٹھنے کے آداب !*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
تم لوگ راستوں میں بیٹھنے سے بچو لوگوں نے عرض کیا: اللَّه کے رسول! ہمیں اپنی مجالس سے مفر نہیں ہم ان میں (ضروری امور پر) گفتگو کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: پھر اگر تم نہیں مانتے تو راستے کا حق ادا کرو لوگوں نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ اللَّه کے رسول! آپ نے فرمایا:
* نگاہ نیچی رکھنا،
* ایذاء نہ دینا،
* سلام کا جواب دینا،
* نیکی کا حکم دینا
* اور برائی سے روکنا۔
[سنــن ابــو داٶد-4815]

28/08/2024

بدھ
22 صفر 1446ھ
28 اگست 2024ء

* *عمل صرف اور صرف اللَّه کیلئے*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

رسول اللَّه ﷺ نے فرمایا:
جب قیامت کے دن اللَّه تعالی پہلے اور پچھلے تمام انسانوں کو جمع کرے گا ، اور وہ دن ایسا ہے جس میں کوئی شک نہیں ، تب ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : جس نے اللَّه کے لیے کیے ہوئے عمل میں ( کسی کو ) شریک کیا ، وہ اس عمل کا ثواب غیراللَّه ہی سے مانگے کیونکہ اللَّه تعالیٰ دوسرے شریکوں کے مقابلے میں شراکت سے سب سے زیادہ بے نیاز ہے
[سنــن ابــن ماجہ-4203]

26/08/2024

پیر
20 صفر 1446ھ
26 اگست 2024ء

* *قبر کی تیاری کرلو!*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

حضرت براء رضی اللَّه عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ہم ایک جنازے میں رسول اللَّه ﷺ کے ساتھ تھے ۔ رسول اللَّه ﷺ ایک قبر کے کنارے پر بیٹھ گئے اور اتنا روئے کہ مٹی تر ہو گئی۔ پھر فرمایا:
بھائیو ! ایسی چیز ( قبر ) کے لیے تیاری کر لو
[سنــن ابــن ماجہ-4195]

24/08/2024

ہفتہ
18 صفر 1446ھ
24 اگست 2024ء

* *دو پسندیدہ خوبیاں !*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

نبی ﷺ نے حضرت اشج عصری رضی اللَّه عنہ سے فرمایا:
تمہارے اندر دو خوبیاں ہیں جو اللَّه کو پسند ہیں۔
* حلم (بردباری) اور
* حیاء
[سنــن ابــن ماجہ-4188]

22/08/2024

جمعة
17 صفر 1446ھ
23 اگست 2024ء

* *جمعہ کے دن سورة الكهف پڑھنا*

مفہوم حدیث رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم:

سيدنا ابو سعید الخدري رضي اللَّه تعالى عنه سے روایت ہے کہ نبی كريم صلی اللَّه ‌علیه ‌وآله ‌وسلم نے فرمایا :

جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے دو جمعوں کی درمیانی مدت کے لیے نور چمکتا رہتا ہے

جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے اس کے اور بیت الله کے درمیان نور کی روشنی ہوجاتی ہے
[ صحيح الجامع : ٦٤٧١،٦٤٧٠]

Address

Chak No 193/P Post Office Chak 173/P
Sadiqabad
64350

Telephone

+923470728613

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawad Ul Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jawad Ul Hassan:

Videos

Share


Other Digital creator in Sadiqabad

Show All