Emimated

Emimated تاریک دور
دور جہالت
قرون وسطی

26/08/2023
🤣
26/08/2023

🤣

19/04/2023
21/02/2023

تین چُھٹیوں کا اعلان
29 30 اور 31 فروری
کو تمام سرکاری اور غیرسرکاری ادارے بند
رھیں گے..

17/02/2023

ایک موٹرسائیکل پر اگر تین بندے سفر کریں ۔تو پٹرول 91 روپے فی لیٹر پڑے گا۔

16/02/2023

سگریٹ کو ہر بجٹ میں ایسے مہنگا کرتے ہیں جیسے سارا قرضہ نشیوں نے کھایا ہے۔
بندہ ٹینشن میں دو کش بھی نی لگا سکتا😏

29/01/2023

میرے حساب سے پچھلے سال کی سردیاں زیادہ اچھی تھیں صرف ہونٹ ہی پھٹے تھے😏

29/01/2023

75 سال سے بارياں لگا کر عليحدہ عليحدہ ملک کو لوٹ رہے تھے جب اکھٹے ہوئے تو ديواليہ ہی کر ديا۔
نیا نتیجہ
”اتفاق ميں برکت نہیں ”
😁😁😁
اک دوست کی وال سے

29/01/2023

‏میاں جدوں آوے گا
لگ پتہ جاوے گا ۔۔۔!!!

ابھی تو صرف بیٹی آئی ھے۔

27/01/2023

اسحاق ڈار اور ڈالر

2013 میں جب ن لیگ کی حکومت بنی۔ تو اکتوبر 2013 میں ن لیگ کو بیل آؤٹ پیکج 6.4 ارب ڈالر مل گیا تھا۔ جس سے قرضوں کی ڈالر سپلائی لائن کھل گی اور اگلے چار سال سازگار معاشی حالات رہے۔
مزید برآں ۔۔۔۔ تب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل/ تیل کی قیمتیں اگلے 2 سال تک بہت کم رھیں۔ جس سے ڈالر کا آؤٹ فلو بھی کافی کم رھا۔
مگر ھوا کیا۔۔۔۔ برآمدات جو 2013 میں 25 ارب ڈالر تھی 2017 تک 23 ارب ڈالر رہ گئ۔
یعنی 2 ارب ڈالر کا خسارہ۔

اگرچہ اس دوران ڈالر سپلائی کم ہوتی رہی لیکن کرنسی سٹیبل رہی۔۔ وجہ؟ مصنوعی طریقے سے ڈالر کنٹرول کرنا اس وقت سپلائی کو ڈیمانڈ سے مطابق بنانے کے لیے مسلسل قرضوں سے ڈالر مارکیٹ میں پھینکے جاتے رہے

2022 میں ڈار صاحب نے آکر وہی طریقہ اپنایا لیکن اس دفعہ ائی ایم ایف کا پروگرام منقطع تھا ڈالر سپلائی کم ہو رہی تھی ڈالر کنٹرول کرنے کے لیے ایل سیز روکی گئی تانکہ ڈیمانڈ کم ہو جس کا نقصان یہ ہوا

ایکسپورٹس سیکٹر تباء ہو گیا انڈسٹری بند ہو گی برآمدات کم ہونے سے ڈالر کی سپلائی مزید کم ہوگئی ۔ساتھ ڈالر ریٹ کو مصنوعی طریقے کنٹرول کرنے کی وجہ سے ڈالر کی بلیک مارکیٹ نے جنم لے لیا۔ جس سے ترسیلات زر میں کمی ہوگی کیونکہ بلیک مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے مہنگا تھا ۔حوالہ ہنڈی سے ترسیلات زر بییجی گئی

صرف ڈالر ریٹ کنٹرول کرنے کے چکر میں پچھلے 6 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات 1.5 ارب ڈالر کم ہو چکی ہیں ۔اور اب ڈالر ریٹ بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اپنی اصل کی طرف رواں ھے ایک دن میں 24 روپے مہنگا ہوچکا۔۔

اگر ڈالر کو مارکیٹ ریٹ پر رکھا جاتا تو کرنسی جو اب ڈی ویلیو ہو رہی ھے اس سے کم ڈی ویلیو ہونا تھا لیکن وقت پر تو ہونا تھا۔

انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ھیں

یہ ھے تجربہ کاری۔
مگر ذمہ داری کسی کی نہیں۔

اب جو مہنگائی کا طوفان اٹھے گا۔ اس کا مقابلہ کرنے کی 90 فیصد پاکستانیوں میں ہمت نہیں ھوگی۔

27/01/2023

دنیا کے دیگر ممالک میں نظام "اکنامکس" پر چلتا ھے۔
اور۔۔۔۔۔
پاکستان میں۔۔۔۔
" ڈارونومکس" پر

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیںاسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیںاگر...
27/01/2023

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!

ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے آج کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 180000 رپے ہے، یعنی
ایک ماشے کی اندازہ قیمت15000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 45000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے
قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ اسی ہزار کا ھے تو سنیارا آپ کو 135000 کا سونا دے کر ریٹ 180000 روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 158000 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 180000 سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 135000 سے158000 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی 180000 لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔

26/01/2023

میں آٹھ گیا ہوں 😇🙈
اللہ آپ سب کو بھی اٹھا لے 😎😁😂😂
گڈ والی مارننگ 🌻

26/01/2023

پاکستان کی معیشت
‏بچانے کا آخری راستہ
‏100 ممالک کے ساتھ 100 ارب کی کمیٹی ڈالیں،
‏اور پہلی کمیٹی پاکستان والے لیں.

23/01/2023

باہر سے کوئی کچھ کہے تو گانا ریلیز کر دیتے ہیں-
اگر اندر سے کوئی کچھ کہے تو ٹوٹا ریلیز کر دیتے ہیں-

Address

Sadiqabad

Telephone

+923316742563

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Emimated posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Emimated:

Videos

Share


Other Digital creator in Sadiqabad

Show All