Apna Sadiqabad

Apna Sadiqabad Apna Sadiqabad's Source: News, Issues & Activities 🏙️ "

21/01/2023

پلاننگ ڈویژن نے بھونگ انٹرچینج کیلئے 100 ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی

21/01/2023

سپریم کورٹ میں بھونگ موٹروے انٹرچینج کیس کی سماعت

17/01/2023

Metro 1 News Tv Channel

صادق آباد تحصیل بھر میں آٹے کا بحران غریب آدمی خواتین بچے سارا دن گھنٹوں لائنوں میں لگ کر پریشان شہریوں کا کہنا ہے جب ہمارا نمبر آتا ہے آٹا ختم ہوجاتا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کردیا رپورٹ کرینگے ہمارے نمائندے محمد شہباز میرانی

محمد شہباز میرانی نمائندہ میٹرو 1 نیوز صادق آباد

28/08/2022

Whale Shark feeding process.

حالیہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کی بڑی  کامیابی. کمراٹ میں پھنسے ہوئے پنجاب سے آئے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو...
28/08/2022

حالیہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کی بڑی کامیابی.
کمراٹ میں پھنسے ہوئے پنجاب سے آئے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ KP Police

28/08/2022

امام کعبہ حرم شریف میں پاکستان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں
اللہ پاک سیلاب زدگان کی مدد فرمائے۔

28/08/2022

ایک بہت بڑا چیلنج آرہا۔

سیلاب متاثرین شاید پانی سے تو بچ جائیں لیکن ملیریا و ڈینگی مشکل۔

اس وقت سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں ڈینگی و ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مچھردانی کی ضرورت ہے۔ مچھردانی کی قیمت 300-500 روپے ہے اور ملیریا کا علاج 5000۔
ضروری فیصلے کرنے کا وقت ہے۔

27/08/2022

قرآن اٹھاو کہ ووٹ دو گے تو راشن ملے گا، یا خدا یہ کونسا ظلم ہے، سیلاب زدگان سے ،
یہ کیسے بے حس لوگ ہیں۔
اللہ کی پکڑ دور نہیں

27/08/2022

قیامت واقع ہو چکی ہے
غریبوں کی آہ سے بچو

Red Marked=Under threat Who is responsible?today we aren't part of any political party we are Part of ts disaster and th...
27/08/2022

Red Marked=Under threat Who is responsible?today we aren't part of any political party we are Part of ts disaster and this is all happening just because of mismanagement of Our Governments.Allah Pak Sy Dua hai aesy hukmran kisi dushmn mulk ko bhi na milyn.

We are sorry brothers, we have trillions to buy MNAs but we need foreign help to rescue you
27/08/2022

We are sorry brothers, we have trillions to buy MNAs but we need foreign help to rescue you


12/08/2021
12/08/2021
21/07/2021

Eid Mubarak All Friends and Members

03/07/2021

لازمی شیئر کریں

03/07/2021

ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
اس ویڈیو کو لازمی شیئر کریں تاکہ #ارسلان کی فیملی کو انصاف مل سکے

26/06/2021

Minimum Qualification : Metric/Inter
MS office (Good Typing Speed)
Website work experience (preferred)

For apply contact:
Dr. Jawad Mustafa
0333-7411770

Al murtaza hospital kacha shahi road sadiqabad.

صادق آباد قومی شاہراہ پر منٹھار پٹرولیم کے سامنے گنے سے لوڈ ٹرک کو آگ لگ گئی...... ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر ...
08/03/2021

صادق آباد
قومی شاہراہ پر منٹھار پٹرولیم کے سامنے گنے سے لوڈ ٹرک کو آگ لگ گئی...... ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا

07/03/2021

صادق آباد
گلی نمبر 6 محلہ عارف ٹاؤن سےعدنان نامی شخص کا ماڈل20 CD-70 (ACJ-5701) موٹر سائیکل چوری
C: expressnews

07/03/2021

لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد اُلٹ گئیں،
حادثے میں ایک خاتون مسافر جاں بحق، 23 مسافر زخمی
اُلٹنے والی بوگیوں میں متعدد مسافر پھنسے ہوئے ہیں،
ٹرین کو حادثہ روہڑی کے قریب دبر تھانے کے سامنے پیش آیا۔ امدادی کاروائیاں جاری
اب تک بوگیوں میں پھنسے 20 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے، پولیس .

07/03/2021

گھوٹکی: اوباڑو مختیار کار آفیس میں ڈی ایس پی آفیس کے قریب زور دار دھماکہ، پولیس
گھوٹکی: دھماکے میں چار بچے شدید زخمی
گھوٹکی: بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا

07/03/2021

کشمور:جیب خرچی نہ ملنے پر 18سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش
ذرائع
کشمور:نوجوان نے گھروالوں سے تنگ آکر گڈو بئراج کے گیٹ نمبر 35 میں چھلانگ لگا دیا
کشمور:گڈو بیئراج پر مرمتی کام کرنے والی نجی کمپنی ڈیسکون کے ورکروں نے بروقت کوشش کرکے نوجوان کو بچا لیا
ذرائع
کشمور:نوجوان عبدالجبار ملک کو گڈو پولیس تھانے لیکر آئی تفتیش جاری
منانے کیلیے گھروالے بھی پہنچ گئے
پولیس ذرائع

05/03/2021

رحیم یارخان میں 7خواتین کی خودکشی کی کوشش،ہسپتال منتقل

رحیم یارخان : گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 25 سالہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی‘ 7 خواتین سمیت 8 افراد کا اقدام خودکشی۔

تحصیل خانپور کی رہائشی 25 سالہ مسرت نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا

05/03/2021

یوسف رضا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

05/03/2021

ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے درخواست میں نوشین افتخار اور دیگر کو فریق بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا، ای سی پی کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کے اعلان کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکش کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب شفاف انداز میں نہیں ہوئے، خوف و ہراس پھیلایا گیا، لا اینڈ آرڈر بھی ٹھیک نہ تھا، این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب 18 مارچ کو ہوگا۔

04/03/2021

کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ

کورونا کیسز کے سبب کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین 12بجے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ڈاکٹروں نے سابق لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں ہائی ذیابیطس کے مریض ہونے کے سبب احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وسیم اکرم آج شام تک پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

04/03/2021

پاک فوج کی ضرب حدید مشقیں جاری، فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ

پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق 'ضرب حدید' جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کی فارمیشنز مختلف ڈرلز میں شریک ہیں۔ کور لیول مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں مطابقت لانا ہے، یہ مشقیں وسیع صحرا اور میدانی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس سخت موسمی ماحول میں دفاع و جوابی اقدامات کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

04/03/2021

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل

پی ایس ایل میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا دھوم دھڑکا، آج لیگ کا پندرہواں میچ شیڈول ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل کر لئے گئے۔ ٹیم کے بڑوں نے جوڑ توڑ کے لیے سر بھی جوڑ لیے۔ زندہ دلان کے اسکواڈ کو فخر زمان اور محمد حفیظ پر فخر، شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے پر مان ہے۔

ادھر شاداب خان ریڈ شرٹس کے کپتان ہوں گے، ایلکس ہیلز اور حسن علی پر انہیں بھی پورا مان ہے۔ پی ایس ایل کے آخری پانچ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو واضح برتری حاصل ہے جس نے تمام مقابلے جیتے۔

04/03/2021

بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کیخلاف احتجاج جاری، نوجوان فنکار بھی حمایت میں نکل آئے

کاشتکاروں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کرلوگوں کا جذبہ بڑھایا۔

گندم کی کٹائی سر پر آن پہنچی لیکن بھارتی کسانوں کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں۔ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے۔ چندی گڑھ کے مرکزی چوک میں گلوکاروں نے نغمے، گیت اور ٹپے گا کر لوگوں کا جذبہ بڑھایا۔ شرکا کا کہنا ہے کہ کلچرل پروگرام منعقد کر کے زرعی قوانین کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔

03/03/2021

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا آج پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے جوڑ پڑے گا

پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلوں میں آج کراچی کنگز کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز سے جوڑ پڑے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج 2 میچز کھیلے جا رہے ہیں، ایونٹ کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا سامنا کریں گے جبکہ رات 7 بجے ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لیگ کے 14 ویں میچ میں میدان میں اتریں گی۔

گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹاس جیت کر میچ میں کامیابی کی روایت برقرار ہے، ٹاس کی جیت بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی تھی۔

03/03/2021

بھارت میں مین آف دی میچ کیلئے پانچ لٹر پٹرول انعام

بھوپال میں ہونے والے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں پٹرول کی قیمتوں کے مسئلے کو انوکھے انداز میں اجاگر کیا گیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) جہاں فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو کیش انعامات یا ٹرافی کے بجائے پانچ لٹر پٹرول بطور مین آف دی میچ دیا گیا، اطلاعات کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد بھوپال میں کانگریس کے رہنما منوج شکلا نے کیا تھا۔

03/03/2021

2050تک ہرچوتھا شخص بہرہ ہو سکتاہے :عالمی ادارہ صحت

اے ایف پی کے مطابق سننے کے مسائل پر شائع عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کو سماعت کے مسائل کا سامنا ہے ۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آنے والی تین دہائیوں میں سماعت سے محروم افراد کی تعداد میں ایک اعشاریہ پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ یہ تعداد ڈھائی ارب ہوجائے گی جو 2019 میں ایک اعشاریہ چھ ارب تھی۔اسی طرح دو اعشاریہ پانچ ارب میں سے سات سو ملین افراد کو سماعت کے لئے علاج کی ضرورت ہوگی۔رپورٹ میں سماعت کے مسائل کی وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ ان وجوہات میں کم آمدنی والے ممالک میں صحت کی سہولیات تک رسائی نہ ہونا اور ان ممالک میں بہت کم تعداد میں طبی ماہرین کی دستیابی بھی شامل ہے ۔

03/03/2021

کورونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو حج کی اجازت دی جائے گی :سعودی وزیرصحت
سعودی عرب نے امسال حج کیلئے آنیوالے افراد پر کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے امسال حج کیلئے آنیوالے افراد پر کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا ویکسین کورس مکمل ہو گا صرف انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے گی،جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔ وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا کہ لازمی ہے کہ صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو گا۔

03/03/2021

سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 341 میں سے 340 ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی غیر جانبدار رہے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

03/03/2021

صادق آباد
رضیہ سرجیکل ہسپتال
دوران آپریشن نوجوان کی ہلاکت ،زور کوٹ روڈ پر ورثہ کا احتجاج جاری، روڈ بلاک

03/03/2021

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 75 افراد جاں بحق، 1388 نئے مریض

کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار 395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 801، بلوچستان میں 19 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 690 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوئے۔

03/03/2021

ٹیکسز کی بھرمار نے لنڈا بازار میں بھی خریداری مشکل بنا دی، عوام پریشان

مہنگائی سفید پوش طبقے کی جان کو آ گئی، ٹیکسز کی بھرمار نے لنڈے بازار میں خریداری بھی مشکل بنا دی۔ عام بازار اور لنڈے بازار میں قیمتوں کا فرق ختم ہونے لگا۔

ہر جگہ مہنگائی کے ڈیرے، لنڈا بازار بھی غریبوں کے ہاتھ سے نکل گئے۔ سستے کی آس میں لنڈے بازار کا رخ کرنے والے سفید پوش طبقے کی جیبیں بھی خالی ہونے لگیں۔ کپڑے ہوں یا پھر جوتے یا پھر لنڈے بازار میں سجی کوئی اور روزمرہ استعمال کی چیز، شہری حیران ہیں کہ لنڈے بازار کی اشیا پر بھی ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔

انکم ٹیکس کی مد میں امریکی چھ سینٹ فی کلو ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں 10سینٹ فی کلو غریبوں سے وصول کیا جارہا ہے۔ پرانے کپڑے بھی کہاں ٹیکسوں سے محفوظ ہیں۔ 5سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ جوتوں پر 13سینٹ، لیدر جیکٹس پر امپورٹ ڈیوٹی 28 سینٹ فی کلو ہے۔ ہینڈ بیگز پر 49 سینٹ، کھلونوں پر 47 اور برتن وغیرہ پر50 سینٹ فی کلو درآمدی ڈیوٹی الگ سے وصول کی جارہی ہے۔

03/03/2021

عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، عبدالرحمان اور ہمایوں فرحت نے پاکستان سپرلیگ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ لیگ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کومل رہی ہے ، تمام ٹیموں کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے ،کسی بھی ٹیم کے بارے میں پہلے سے یہ بات نہیں کہی جاسکتی کہ کون سے ٹیم جیتے گی، بیٹنگ، باؤلنگ میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اب تک ہونے والے تمام میچز میں یہ ہی بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو ٹیم پہلے باؤلنگ کرتی ہے ، اسے ایڈوانٹیج ملتا ہے ۔ کراچی کے بعد لاہور میں میچز کا انتظارہے ، یہاں سٹیڈیم جاکرمیچز میں بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔سابق سپنر عبدالرحمان کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے ، ہائی سکورنگ میچز میں بھی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہدف حاصل کررہی ہے ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے جاندار مقابلے ہورہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت کا کہنا ہے کہ ہائی سکورنگ میچز سے لیگ کو بہت مقبولیت مل رہی ہے ، پاکستان کا نام بھی دنیا میں روشن ہورہا ہے ۔

03/03/2021

سستے گھروں کیلئے بینک الفلاح کا پی ایم آر سی سے معاہدہ

پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی(پی ایم آر سی) بطور ٹرسٹی اور اس کے ذیلی مالیاتی اداروں(پی ایف آئی) بشمول بینک الفلاح نے حکومت پاکستان کے ذریعے قائم کردہ کم لاگت ہاؤسنگ کے لیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹس کے ساتھ کریڈٹ گارنٹی معاہدوں پر اشتراک قائم کر کے ملک میں سستی ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی اور فروغ کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ۔ کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ میں پی ایم آر سی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہوئے ، جس کے ذریعے ان اداروں کو کم آمدنی والے ہاؤسنگ فنانس میں رسک کورکی سہولت میسر ہو گی۔ سونیری بینک لمیٹڈ نے پی ایم آر سی کے ساتھ اپنے ہاؤسنگ پورٹ فولیو میں اضافے کے لیے پی ایم آر سی سے ری فنانسنگ سہولت حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کیا۔

03/03/2021

مودی پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیار، کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا

بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا۔ کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا، کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

بھارت میں کسانوں نے طویل منصوبہ بندی کر لی، متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائےگا۔ کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا کہ چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

تحریک کے لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ حکومتی سیاسی لیڈر کاشتکاروں کے گناہگار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے۔ مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں۔

Address

Sadiqabad
64350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Sadiqabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Sadiqabad:

Share


Other News & Media Websites in Sadiqabad

Show All