UFC News Rojhan

UFC News Rojhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UFC News Rojhan, News & Media Website, Tehsil Rojhan, Rojhan.

04/01/2025

روجھان :عمرکوٹ منور سانگھی شہید قتل کیس کا معاملہ نئے تفتیشی افسر اور کرائم فائیٹر ایس ایچ او ابرار احمد خان برمانی پہنچ گئے

عمرکوٹ :ابرار احمد خان برمانی ایس ایچ او نے متاثرہ فیملی مقتول کے والد سے اظہار تعزیت کیا

عمرکوٹ :ایس ایچ او ابرار احمد برمانی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا

عمرکوٹ: قاتلوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا-ابرار احمد برمانی ایس ایچ او

Report ✍️ Umar Farooq Cheema Tehsil Reporter Rojhan Daily Primemex FaisalabadDistrict Bureau Chief Rajanpur Daily Qaumi ...
04/01/2025

Report ✍️
Umar Farooq Cheema
Tehsil Reporter Rojhan
Daily Primemex Faisalabad
District Bureau Chief Rajanpur
Daily Qaumi Muhafiz Faisalabad
Rojhan press Club

03/01/2025

روجھان :عمرکوٹ مقتول منور حسین کے فرش ماتم پر ایم این اے روجھان ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار شمشیر علی خان مزاری کی آمد

عمرکوٹ:سردار شمشیر علی خان مزاری نے مقتول کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا

عمرکوٹ:اولاد کا درد وہ جانے جس نے اپنا جوان بیٹا کھویا ہے افسوسناک سانحہ پر دل افسردہ ہے ،،سردار شمشیر علی خان

عمرکوٹ:مقتول منور حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ،سردار شمشیر علی خان

عمرکوٹ:قاتل بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،،سردار شمشیر علی خان مزاری

روجھان کے نواحی علاقے عمر کوٹ میں گزشتہ شب ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول منو...
03/01/2025

روجھان کے نواحی علاقے عمر کوٹ میں گزشتہ شب ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول منور سانگھی کا نمازِ جنازہ ادا کر دیا گیا مرحوم کے نمازِ جنازہ میں مقامی سیاسی قیادت شہید سردار عاطف حسین مزاری گروپ کے قائدین سردار احمد حسن مزاری، سردار ریحان عاطف مزاری، ایس ایچ او تھانہ عمرکوٹ غفار خان برمانی، ملک شفقت ،صحافی، تاجر، اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا خاندان کی جانب سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

03/01/2025

عمرکوٹ/اعلان نماز جنازہ
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎😭
گزشتہ رات عمرکوٹ میں ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والے نوجوان منور حسین سندھی کا نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کیا جائے گا ، ہائیر سیکنڈری سکول عمرکوٹ ،
تمام دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

روجھان کے نواحی علاقے عمرکوٹ میں ڈکیتی مزاہمت پر دکاندار نوجوان منور حسین سانگھی قتل،نوجوان کو مزاہمت پر گولیاں مار دی گ...
02/01/2025

روجھان کے نواحی علاقے عمرکوٹ میں ڈکیتی مزاہمت پر دکاندار نوجوان منور حسین سانگھی قتل،نوجوان کو مزاہمت پر گولیاں مار دی گئی۔

روجھان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں کی ترسیل کا عمل تیسرے روز بھی نہ ہو سکا،،،مستحقین خواتین ذلیل و خوار,چالی...
02/01/2025

روجھان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں کی ترسیل کا عمل تیسرے روز بھی نہ ہو سکا،،،مستحقین خواتین ذلیل و خوار,چالیس سے زائد آئی ڈیز کی راٹیٹس کے با وجود رقوم کی ترسیل ممکن نا بنائی جا سکی،،تمام ڈیوائسز،اونرز ادائیگی سینٹر پر موجود ہیں مگر قسط بینیفشریز کےلیے امتحان بن چکی ہے،تین دن سے دوردراز علاقوں سے آئی خواتین بغیر پیسے لیے واپس جانے پر مجبور ہیں،بینیفشری خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈائریکٹر بیسپ سے ادائیگی سینٹر کی بندش اقساط میں بلا وجہ رکاوٹوں کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

روجھان 2022 میں سیلاچی برادری کے اونٹ بیوپاری برکت علی مرحوم کے قتل کا فیصلہ بمقام مزاری ہیڈ کوارٹر بنگلہ سردار شوکت حسی...
02/01/2025

روجھان

2022 میں سیلاچی برادری کے اونٹ بیوپاری برکت علی مرحوم کے قتل کا فیصلہ بمقام مزاری ہیڈ کوارٹر بنگلہ سردار شوکت حسین مزاری میں لغاری کھوسہ اور سیلاچی برادری کے مابین فیصلہ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی آمور سردار شمشیر علی مزاری کی قیادت و نگرانی میں منصفین معززین و عمائدین علاقہ کی موجودگی میں فیصلہ کیا گیا فریقین کے مابین کیئے گئے فیصلہ پر دونوں فریقین کھوسہ برادری اور سیلاچی برادری کے مقتول برکت علی کے بھتیجے منہاج خان سیلاچی کی مدعیت فیصلہ ہوا فیصلہ کو دونوں فریقین بار روبرو عمائدین معززین منصفین وڈیرے مقدمین کی موجودگی میں من و عن قبول کیا فیصلے کا متن درج ذیل ہے ۔
قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی الحاج سردار شمشیر علی مزاری نے دونوں جانب سے سرگزشت سنی حالات و واقعیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا فریق اول کھوسہ لغاری پر قتل کا ہرجانہ 1 کروڑ 50 لاکھ روپیہ مقتول برکت علی سیلاچی کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم صادر کیا دونوں فریقین نے ہاہمی رضامندی اور عمائدین معززین منصفین وڈیرے مقدمین کے روبرو فیصلہ کو ذہنی اور قلبی طور پر قبول کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کی ادائیگی پر رضا مند ہوئے اس طرح یہ قتل کا فیصلہ سرانجام کو پہنچا فیصلہ میں شامل منصفین کے نام ۔
بشیر احمد خان لعلانی مزاری، وڈیرہ رسول بخش شہہ، وڈیرہ کرم الہی خان سرگانی ،وڈیرہ جلال خان سرگانی شامل تھے۔
فیصلے میں شامل ہونے والے عمائدین معززین علاقہ کے نام ۔ سید وقار حسین شاہ رضوی، حاجی غلام حیدر خان بالاچانی، وڈیرہ غلام رسول بالاچانی، سہراب خان بنوں، رشید خان بنوں ،شاہ زین خان دولانی، حاجی بجر خان سرگانی، وڈیرہ حق نواز خان سرگانی، سابق کونسلر گل خان بالاچانی، عبداللطیف خان سیلاچی، عبدالرزاق خان سیلاچی، خالد خان بالاچانی و دیگر سینکڑوں افراد فیصلہ میں موجود تھے.

01/01/2025

روجھان پریس کلب کے جملہ عہدیدران سال 2025 ۔۔۔۔
صدر پریس کلب ۔۔۔۔نور احمد راہی
چیرمین پریس کلب ۔۔۔الحاج غلام علی راجپوت ۔۔۔
سرپرست اعلٰی ۔۔۔۔۔عبدالصمد مزاری ۔۔۔
چیرمین مجلس عاملہ۔۔۔ملک عمران
جنرل سیکرٹری ۔۔۔۔دانش مزاری
سینئر نائب صدر۔۔۔شکیل خان سعیدی
نائب صدر ۔۔۔سلطان محمود مزاری۔۔۔
نائب صدر ۔۔۔شکیل عمران پنوار
نائب صدر ۔۔۔۔طاہر رضا
سیکرٹری فنانس ۔۔مزمل نور
وائس چیرمین ۔۔۔معراج الدین مزاری وائس چیرمین دوئم ۔۔۔عامر ندیم۔۔۔
وائس چیرمین مجلس عاملہ
محمد علی انجم ۔۔۔
وائس چیرمین مجلس عاملہ عاطف مزاری ۔۔۔
جوائینٹ سیکرٹری ۔۔۔یوسف سلیم مزاری ۔۔۔سیکرٹری اطلاعات ۔۔۔محمد عدنان راجپوت ۔۔۔
آفس سیکرٹری ۔۔۔فوج علی مزاری ۔۔۔
سرپرست اعلٰی ۔۔۔فاروق احمد سیال ۔۔۔۔
ممبر مجلس عاملہ۔۔۔۔
محمد علی عامر
امجد مزاری
عمر فاروق چیمہ
سید تیہمور شاہ
رانا روشن علی
رانا حنیف ۔۔۔
سکندر مزاری۔۔۔
ممبر پریس کلب ۔۔۔
ڈاکٹر مشتاق خان مزاری
عامر شھزاد ۔۔۔۔
حاکم علی ۔۔۔
بختیار مزاری ۔۔۔
نوید چوہدری ۔۔۔
اےڈی امجد ۔۔۔۔
رحمت اللہ سومرو
رائس مزمل یسن ۔۔۔

نوٹ اس لسٹ کے علاوہ کوئی بھی صحافی پریس کلب روجھان کا ممبر نہیں ہے جو بھی روجھان پریس کلب کی رکینیت کے خواہشمند ہیں اور قومی رجسٹرڈ اداروں کے رپورٹر ہیں ان کو صدر نور احمد راہی صاحب چیرمین پریس کلب حاجی غلام علی صاحب اور سینئر عہدیداران کی مشاورت سے پریس کلب کی رکنیت دی جائے گی ۔۔۔۔
پریس کلب روجھان کے جملہ ممبران و عہدیدران کا ایک ہی مقصد اور منشور علاقائی عوامی مسائل کو مثبت طریقے اجاگر کرنا اور روجھان کا قومی اور مذہبی اداروں کی تشخص کو برقرار رکھنا ہے جس میں پریس کلب روجھان کے تمام نمائندگان اپنا کلیدی کردار ادا کرتے تھے کرتے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے ۔۔۔

عدنان احمد راجپوت سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحصیل پریس کلب روجھان

روجھان پریس کلب میں چیِئرمین پریس کلب غلام علی راجپوت اور سنیئر نائب صدر شکیل احمد سعیدی کی زیر صدارت میٹنگ منعقد کی گئی...
01/01/2025

روجھان پریس کلب میں چیِئرمین پریس کلب غلام علی راجپوت اور سنیئر نائب صدر شکیل احمد سعیدی کی زیر صدارت میٹنگ منعقد کی گئی،میٹنگ میں جملہ سینئر عہدیاداران و ممبران نے شرکت کی،میٹنگ کا ایجنڈا پریس کلب کی فلاح و بہبود،یکجہتی صحافتی امور کی انجام دہی سمیت ممبران پریس کلب کو درپیش مشکلات کا تدارک سہولیات کی فراہمی صحافتی شعبے میں آسانیوں اور صحافی کالونی کو زیر بحث لایا گیا،تمام عہدیداران و ممبران نے پریس کلب کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے متحد و یکسو ہونے کا عہد کیا،مثبت تعمیری صحافت کے فورغ کےلیے تمام تر صلاحیتیں بروے کار لانے کا اعادہ کیاگیاجبکہ زرد صحافت کی روکتھام بلیک میلنگ غیر اخلاقی صحافتی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے معاشرے میں بہتر کردار سازی کے فروغ غیر صحافتی سرگرمیوں کی روکتھام ایسے عناصرین کے خلاف مکمل یکجہتی سے نمٹنے کا عہد کیا گیا،منعقدہ میٹنگ میں الحاج غلام علی راجپوت،دانش مزاری،مزمل نور،ملک محمد عمران شکیل سعیدی،محمد طاہر رضا،معراج الدین مزاری،عبدالصمد مزاری،عامر ندیم راجپوت،محمد علی ڈوگر،امجدآفتاب مزاری،عدنان راجپوت،عاطف حسین مزاری،سکندر علی مزاری ،حاکم علی اویسی،بختیار مزاری شریک ہوئے جبکہ عدنان احمد راجپوت کو انفارميشن سیکرٹری، فوج علی مزاری کو آفس سیکرٹری عبدالصمد مزاری کو سرپرست اعلی،عاطف مزاری کو واٸس چیرمین مجلس عاملہ، عامر ندیم راجپوت کو واٸس چیٸرمین مقرر کیاگیا ہے،حاکم علی اویسی اور بختیار مزاری کو عہدیداران و ممبران کیجانب سے روجھان پریس کلب میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا،میٹنگ کے اختتام پر الحاج غلام علی راجپوت نے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کےلیے خصوصی دعا کرائی۔

عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ روجھان پریس کلب!!!

*راجن پور**ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس**اجلاس میں مختلف نوعیت کے...
01/01/2025

*راجن پور*
*ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس*
*اجلاس میں مختلف نوعیت کے 28 کیس پیش کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی انسانی زندگی بچانے والی ادویات پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا.*
*Report ✍️*
*Umar Farooq Cheema*
*Tehsil Reporter Rojhan*
*Daily Primemex Faisalabad*
*District Bureau Chief Rajanpur*
*Daily Qaumi Muhafiz Faisalabad*
*Rojhan press Club*

31/12/2024
روجھانٹی سی ایس آفس روجھان کا شاندار افتتاحروجھان میں عرصہ دراز سے کورئیر سروس نہ ہونے سے تحصیل بھر کے لوگوں کو کافی مشک...
31/12/2024

روجھان
ٹی سی ایس آفس روجھان کا شاندار افتتاح
روجھان میں عرصہ دراز سے کورئیر سروس نہ ہونے سے تحصیل بھر کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔۔

Report ✍️
Umar Farooq Cheema
Tehsil Reporter Rojhan
Daily Primemex Faisalabad
District Bureau Chief Rajanpur
Daily Qaumi Muhafiz Faisalabad
Member Rojhan press Club

روجھان/دھند اندھا دھندروجھان:شہر اور گردونواح میں شدید دھند چھا گئی روجھان:شہر اور انڈس ہائی وے شدید دھند کے باعث حد نگا...
30/12/2024

روجھان/دھند اندھا دھند

روجھان:شہر اور گردونواح میں شدید دھند چھا گئی

روجھان:شہر اور انڈس ہائی وے شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی

روجھان:شدید دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے

روجھان:انڈس ہوئی وے سندھ پنجاب جانے والی قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

روجھان:شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

29/12/2024

روجھان
کل سے روجھان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی مستحقین خواتین کو رقم کی ادائیگی سنٹرز میں شروع کر دی جائے گی ۔

Address

Tehsil Rojhan
Rojhan
33700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UFC News Rojhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share