Risalpur News

Risalpur News رسالپور نیوز لائک کریں اور نئی اور تازہ ترین خبروں سے باخبر رہے

رسالپور #رسالپور کے متعدد علاقوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ڈی پی او رسالپور کی نگرانی میں آپریش...
15/03/2024

رسالپور #رسالپور کے متعدد علاقوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ڈی پی او رسالپور کی نگرانی میں آپریشن جاری ۔ درجنوں کے قریب منشیات فروش اور جرائم افراد سے رسالپور تھانہ کا حوالات بھر گیا۔ چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایس ڈی پی او رسالپور روح الامین کا میڈیا سے بات چیت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اظہر خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ رسالپور کے مختلف علاقے رشکئی اور شیرین کوٹھے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ ایس ڈی پی او رسالپور روح الامین کی نگرانی میں ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر کاشف خان بمعہ دیگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ روزہ افطاری کے بعد تھانہ رسالپور کے علاقے رشکئی اور شیرین کوٹھے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ جبکہ جی ٹی روڈ پر مردان سے نوشہرہ میں داخل ہونے والے افراد پر کھڑی نظر رکھنے کےلئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ۔ جس میں متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد سمیت کئی مشتبہ افراد سے رسالپور حوالات بھر گیا ایس ڈی پی او رسالپور روح الامین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میری نگرانی میں جاری رہے گا ۔ اب باتوں پر کام نہیں عملی کام ہوگا۔ رشکئی کے منشیات فروش ہمارے نشانے پر ہیں ۔ اب ان منشیات فروشوں کی جعلی قسموں پر اور جعلی توبہ تائب پر ھم یقین نہیں کریں گے

*نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے*پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے، ج...
11/11/2023

*نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے*
پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے، جس کے بعد نگراں کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

اعظم خان کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان آر ایم آئی اسپتال کے مطابق اعظم خان کل رات دل کی تکلیف پر اسپتال لائے گئے۔ ان کی طبیعت رات ہی سے تشویش ناک تھی اور وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔

رات بھر اعظم خان اسپتال میں زیر علاج رہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے محمد اعظم خان ریٹائرڈ بیورو کریٹ تھے جو ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے ہیں۔ اُن کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے تھا اور وہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس محمد عباس خان کے بھائی تھے۔

اعظم خان نے ماضی میں چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، جس کے بعد وہ بار ایٹ لا کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے لنکن-ان لندن میں بھی زیرِ تعلیم رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر محمد اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال سے نگران کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔اعظم خان صوبائی نگراں کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت نہیں کرسکے، یہ فریضہ نگراں وزیرسیدمسعودشاہ نے انجام دیا۔ اعظم خان ساڑھے 9 ماہ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ رہے۔ نگراں صوبائی کابینہ دوسری مرتبہ ختم ہوئی ہے۔ پہلی مرتبہ تمام نگراں وزرا ازخود مستعفی ہوئے تھے۔

26/10/2023

( غیر قانونی پیٹرول پمپوں پر ہاتھ ڈالنے کی سزا )
پشاور میں غیر قانونی پیٹرول پمپوں کا مافیا جیت گیا۔ ایک قابل ترین، تجربہ کار، ایماندار آفیسراور غیر قانونی پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے والا متنی کا اسسٹنٹ کمشنر فاروق خان کا تبادلہ کردیاگیا۔ پشاور میں ایک دفعہ پھر غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے وارے نیارے ۔عوام کو دونوں ہاتھوں سےلوٹنےلگے۔

20/10/2023
20/10/2023

رسالپور (نمائندہ۔) تھانہ رسالپور کے حدود میں چور سرگرم ایک ہی رات میں چوروں نے تین دکانوں کا صفایا کردیا۔ چوروں نے رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں سے ہزاروں کی نقدی ، اٹا بوریاں چینی کی بوریاں ،گھی کے کاٹن اور ہزاروں کے شیمپوز چوری کرلئے ۔ رسالپور پولیس متاثرہ دکانداروں کے ساتھ آنکھ مچولی کرکے چوری کی ایف آئی آر درج ہونے کی بجائے روزنامچہ رپورٹ درج کرلیا۔ جبکہ رہزنوں نے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کو اسلحے نوک پر ان سے قیمتی موبائل اور ہزاروں کی نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔ چوری کی بڑھتے ہوئے واقعات سے رسالپور کے عوام میں شدید خوف ہراس ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رسالپور کے علاقے زنڈوبانڈہ نامعلوم چوروں نے سید رحمن ، الیاس اور مراد کے دکانوں کے تالے توڑکر دکانوں سے آٹے اور چینی کی بوریا، گھی کے کاٹن اور ہزاروں کے شیمپوز سمیت سیف میں پندرہ ہزار روپے بھی چوری کرلئے جبکہ رسالپور پولیس نے علاقے میں امن و امان خراب ہونے کی ڈر سے ایف آئی آر درج ہونے کی بجائے صرف متاثرہ افراد کا روزنامچہ رپورٹ درج کرلئے۔ جبکہ رسالپور نوئے نہر کا رہائشی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم نبی آمین اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ خیشگی روڈ موٹر سائیکل رہزنوں نے دن دیہاڑے اسلحے کے نوک پر ان سے ہزاروں روپوں کی قیمتی موبائل اور تین ہزار روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رسالپور میں چوری کی بڑھتے ہوئے واقعات سے علاقے کے عوام شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا۔

19/10/2023

رسالپور تھانے میں ایک مہینہ گزرنے کے باوجود 4 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی کی چوری کا ایف آئی آر درج نہ ہوسکا۔ چوروں نے رسالپور کے علاقے میرہ کھنڈر خطاب کلے میں انارگل نامی شخص کے گھر سے رات کی تاریکی میں شادی کے لیے بنایا گیا 4تولے سونا ، لاکھوں کی تقدی اور دیگر قیمتی سامان کو چوری کیا ہے ۔ متاثرہ شخص نے چوری کی ایف آئی آر درج کرنے لئے تھانہ رسالپور کا چکر لگا لگا کرتھک گیا۔

26/09/2023

رسالپور( نمائندہ۔)چراغ تلے اندھیرا رسالپور کے علاقہ بارہ بانڈہ میں پولیس چوکی کے قریب چوروں نےدن دیہاڑے دوکان کے دروازوں کے کنڈے توڑ کر پکی پکائی دیگوں والے سے ہزاروں روپے کے چاول اور گھی سمیت دیگر اشیا لیکر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق رسالپور میں چوروں کے نیٹ ورک میں زبردست اضافہ رسالپورکے علاقہ بارہ بانڈہ پولیس چوکی کے قریب پکی پکائی دیگیں فروخت کرنے والے پرویز گل نے کہا ہے کہ میں دیگیوں کی آرڈر کیلئے گیا تھا کہ اور وہاں پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران مجھے میرے دوسرے پڑوسی نے ٹیلی فون پر بتایا کہ آپکی دوکان کے شٹر کے کنڈے کسی نے توڑ کر دوکان سے چاول کی بوریاں اور گھی سمیت دیگر اشیا لیکر جا رہے ہیں جب میں آیا تو میرے دوکان سے تقریبا 3سے 5بوریاں چاول کے اور اسی طرح کئی کلو گھی کے تھیلے سمیت دیگر اشیا غائب تھی جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

25/09/2023

رسالپور(نمائندہ۔) رسالپور میں چوروں کا وارداتیں جاری۔ چوری کی ایف آئی درج کرنا بند پولیس نے چوری سے متاثرہ افراد کا ایف آئی ار درج کرنے کی بجائے روزنامچہ رپورٹ درج کرنے لگے چوروں نے رسالپور بہرام خان آفریدوں کلے میں ایک ہی رات میں کئی گھروں کاصفایا کردیا چوروں نے گھروں سے صندوقیں چوری کرنے کے بعد صندوقوں سے ہزاروں روپوں کی قیمتی سامان نکال کر خالی صندوقیں کھیتوں میں پھنک کر فرار ہوگئے جبکہ رشکئی خورہ آباد میں چوروں نے سابقہ ایجوکیشن ای ڈی او کے گھر کے سامنے بجلی کے پول بھی چوری کرلئے۔مسلسل چوری کی وارداتوں سے علاقے میں شدید خوف ہراس رسالپور میں بار بار چوری کی وارداتیں ہونے سے اور بدنامی سے بچنے کے لئے رسالپور پولیس نے بھی چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے چوری سے متاثرہ افراد کے روز نامچہ رپورٹ درج کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہیں۔ گزشتہ رات چوروں نے رسالپور بہرام خا ن ٓفریدوں کلے میں مجید اُستاد،اور وھاب نامی شخص کے گھر سے او ر نوئے نہر کے علاقے میں شیر افضل عرف بڈھا ماما کے گھروں کا صفایا کردیا کئی چوروں نے گھروں سے صندوقیں اور دوسرے سامان چوری کرنے کے بعد صندوقوں سے ہزاروں روپوں کی قیمتی سامان نکال کر خالی صندوقیں کھیتوں میں پھنک کر فرار ہوگئے۔جبکہ رشکئی خورہ آباد چوروں میں سابقہ ایجوکیشن ای ڈی او جان محمد خان کے گھر کے سامنے پڑے بجلی کے دو پول بھی چوری کرلئے۔مسلسل چوری کی وارداتوں سے رسالپور کے علاقوں میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا رسالپور میں بار بار چوری کی وارداتیں ہونے سے اور پولیس بدنامی سے بچنے کے لئے رسالپور پولیس نے بھی چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے چوری سے متاثرہ افراد کے روز نامچہ رپورٹ درج کرنے لگے۔

تھانہ رسالپور پولیس کی چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔سرغنہ سمیت ساتھی گرفتار۔تفیش جاری مزید انکشافات متوقع* *سلیمان ول...
08/07/2023

تھانہ رسالپور پولیس کی چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔سرغنہ سمیت ساتھی گرفتار۔تفیش جاری مزید انکشافات متوقع*

*سلیمان ولد سید زمان ساکن خان محمد کورونہ رسالپور نے رسالپور پولیس کو اپنے زیر تعمیر گھر سے تعمیراتی سامان کی چوری کی رپورٹ درج کروائی۔SHO رسالپور اشفاق خان نے علاقہ میں مخبر کی اطلاع پر سرغنہ فواد ولد جمشید ساکن حافظ آباد کورونہ رسالپور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا جس نے دوسرے شریک جرم ابرار،افضل ولد گل زادہ کے نام بتائے ۔نشاندھی پر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔مزید انکشافات متوقع ۔اس موقع پر اشفاق خان نے مزید کہا کہ رسالپور سمیت دیگر علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جاری ہے عوامی تعاون درکار ہے*

رسالپور صدر بازار میں فائرنگ کا ناخوشگوار رونماہونے والے واقع پر ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر اشفاق خان کا ایکشن صدر با...
27/06/2023

رسالپور صدر بازار میں فائرنگ کا ناخوشگوار رونماہونے والے واقع پر ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر اشفاق خان کا ایکشن صدر بازار رسالپور میں پولیس اہلکاروں کی گشت بڑھا دی گئی ۔

18/05/2023

رسالپور(نمائندہ۔)رسالپور پولیس کا بہرام کلی میں راہزن گروہ کیساتھ مڈھ بھیڑ۔جوابی فائرنگ سے راہزن گروہ کا سرغنہ جانبحق۔ملزمان قتل،رایزنی،پولیس مقابلہ کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزم کے ساتھی(باپ اور چچا) فرارہونیمیں کامیاب۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹراشفاق خان کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس پر فائرنگ،قتل،اقدام قتل اور راہزنی کے کئی مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری بہرام کلی میں موجود ہیں۔اشتہاریوں میں سلمان اُس کا باپ طفیل اور چچا لقمان شامل تھے۔فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوئے۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو بھاگنے کا موقع نہ دینے کیلئے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ سے ملزمان میں ایک لگ کر جانبحق ہوا۔جانبحق ملزم کی شناخت سلمان ساکن بہرام کلے سے ہوئی ہے۔ملزم کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزم اس سے پہلے بھی پولیس پر فائرنگ،قتل اقدام قتل اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزم کا ایک ساتھی پہلے پولیس مقابلے میں زخمی گرفتار ہو چکا تھا۔جس میں سلمان فرار ہو چکا تھا۔جبکہ اُس کا والد اور چچا بھی قتل و اقدام قتل اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے رسالپور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملزم سلمان ذیل مقدمات میں مطلوب تھا۔علت 224 مورخہ 24-04-22 جرم 392-411 تھانہ رسالپور۔علت 216 مورخہ 16-03-23 جرم 392 تھانہ رسالپور۔علت 273 مورخہ 16-04-2024 جرم 324-353-34 تھانہ رسالپور
طفیل(سلمان کے والد) کیخلاد درج مقدمات۔علت 240 مورخہ 15-04-21 جرم 302-324 تھانہ رسالپور۔علت 392 مورخہ 30-05-2009 جرم 302-324 تھانہ رسالپور۔لقمان (سلمان کے چچا) کیخلاف درج مقدمات
علت 304 مورخہ 25-06-20 جرم 9D تھانہ رسالپور۔علت 240 مورخہ 15-04-21 جرم 302-324 تھانہ رسالپور۔
علت 216 مورخہ 11-03-23 جرم 391-411 تھانہ رسالپور
Write to Muhammad Ateeq Khan

22/04/2023

سوشل میڈیا پر وائرل رسالپور کے رہائشی سے چوری کی وڈیو کے بارے میں سنا ہے کہ اس کیس میں کچھ حقائق سامنے آئے ہیں ۔ ان شاءاللہ کیس بہت جلد حل ہوجائیگا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود نے ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر ایوب خان کو بہترین کارکردگی ، قتل اقدام کا ملزم پک...
17/04/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود نے ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر ایوب خان کو بہترین کارکردگی ، قتل اقدام کا ملزم پکڑنے اور گزشتہ رات راہزن کی واردات ناکام کرنے اور راہزن گروہ سے کامیاب مقابلہ کرنے اور راہزن گروہ کا سرغنہ عمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر دس ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دے دیا

رسالپور ( نمائندہ۔)خیبر پختونخوا میں آئے روز پولیس ڈبل ڈیوٹی اور افسروں کی جانب سے نظر انداز کرنے پر پولیس کے جونیئر رین...
11/04/2023

رسالپور ( نمائندہ۔)خیبر پختونخوا میں آئے روز پولیس ڈبل ڈیوٹی اور افسروں کی جانب سے نظر انداز کرنے پر پولیس کے جونیئر رینک کے کانسٹیبلان آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے ہونے والے ظلم کے خلاف بول پڑے انہوں نے آئی جی کے پی کے سے پر زور اپیل کی کہ پولیس کے پی کے کانسٹیبلان کا دربار منعقد کیا جائے تاکہ ہم آئی جی کو کھل کر اپنے مطالبات پیش کر سکے پولیو مردم شماری میں ڈیوٹیاں اپنی جیب سے کر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہمارے کانسٹیبل بھائی آئے روز ناقص بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں آخر ہمارے خون کے ساتھ کب تک کھیلا جائے گا کے پی کے پولیس کی پولیس کانسٹیبلان زندہ باد

08/01/2023

رسالپور(رپورٹ۔ آختر محمود سے) مہنگائی کا شور مچانے والے پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ ستر سالوں سے ملک کو لوٹتا رہا اور اب صرف اپنے خلاف کرپشن کے کیسوں کو ختم کرنے میں لگے رہے۔ جبکہ عوام بھوک سے مررہے ہیں عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کا شور مچارہاتھا کہ آٹا بارہ سو روپے کا ہوگیا۔ان کے حکومت میں اب وہی آٹا 3500سو روپے عوم کو مل رہا ہے اب ان کو مہنگائی نظر نہیں آرہی۔ وفاق حکومت کے پی کے حکومت کو اپنا حق نہیں دے رہا۔جس کی وجہ سے خیبر پختون میں آٹا کا بحران پیدا ہوگیا۔تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکیم آباد عالم شادی ہال میں پیر زاہداللہ کی شادی کے موقع پر تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پی ڈی ایم نے کافی شور مچار ہا تھا۔ کہ ملک میں بڑا مہنگائی ہے اور عمران خان حکومت کو اسی وجہ سے ختم کیا ملک میں مہنگائی اور بُرا حال ہے اور پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی مہنگائی کو ختم کریں گے آج آپ لوگ خود دیکھ رہا ہیں کہ آٹے کی بوری 3500روپے تک پہنچ گیا۔ اور آٹا غریب کی ہاتھ کی پہنچ سے بہت دور ہوگیا ہے آج ہم پی ڈی ایم سے پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی حکومت کو ہٹا کے اپ نے اس ملک کا کیا حال کردیا آج غریب عوام کا بُرا حال ہے آج ہمارے ضلع نوشہرہ میں صوبائی حکومت کے ہاتھ میں تھوڑا بہت آٹا سات ہزار بوری ڈیلی کی حساب سے دیتا ہے فی ویلج کونسل کو 120بوری ملتا ہے۔وہ بہت کم ہے ڈیمانڈ سو فیصد ہے اور سپلائی پانچ فیصد ہے تو گورنمنٹ پورا نہیں کرسکتی۔ وفاقی حکومت نے جو آٹا خیبر پختون خواہ پر بند کیا جس کی وجہ سے ملک بُراحال ہے پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ غریب کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے اور جب انسان بھوکا ہوجاتا ہے تو لڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں افراتفری ہو اس لئے ہمارا لیڈر عمران خان نے اس مہینے میں پورے پاکستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اس وجہ سے کل نوشہرہ مانکی چوک میں مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج ہوگا۔اور پی ڈی ایم کو بتا ئیں گے کہ اپ لوگوں نے جو فیصلے کئے تھے وہ غلط تھا مہربانی کرکے اپنے اقتدار اور اپنے کرسیوں کے لئے اس ملک کا قربانی نہ دیں اور مہنگائی کا شور مچانے والے پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ ستر سالوں سے ملک کو لوٹتا رہا اور اب صرف اپنے خلاف کرپشن کے کیسوں کو ختم کرنے میں لگے رہے۔ جبکہ عوام بھوک سے مررہے ہیں عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کا شور مچارہاتھا کہ آٹا بارہ سو روپے کا ہوگیا۔ان کے حکومت میں اب وہی آٹا 3500سو روپے مل رہا ہے اب ان کو مہنگائی نظر نہیں آرہی۔ وفاق حکومت کے پی کے حکومت کو اپنا حق نہیں دے رہا۔جس کی وجہ سے خیبر پختون میں آٹا کا بحران پیدا ہوگیا ۔اس وقت صوبائی حکومت نوشہرہ کے لئے سات ہزار بوری گندم کی گرانٹ دے رہاہیں۔جو برابر نہیں ہورہاہمارا وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ پنجاب سے آٹے کی پابندی ختم کریں تاکہ صوبے میں آتے جو بحران ہے وہ ختم ہوسکے۔

22/12/2022
20/12/2022

ڈسٹرکٹ پولیس نوشہرہ محمد عمرخان کی خصوصی پر تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او انسپکٹر نگاہ حسین کی نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں سمت لیڈی پولیس کی بھاری نفری بھی شامل تھی ۔ 8افراد منشیات فروش، 12مشتبہ افراد اور مجرم اشتہاری کے دو ملزم گرفتاری کے ساتھ شراب کی درجنوں بوتلیں بھی برآمد۔ گرفتار جرائم پیشہ افراد تھانہ رسالپور منتقل

13/12/2022

نوشہرہ میں چوری کی کاروائیاں کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری
تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود ڈاگونہ چوک محلہ عثمان خیل میں رات کی تاریکی میں ایک اور چوری کی بڑی واردات ۔۔نامعلوم چوروں نے عزیر نامی شخص کے گھر دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور پورے گھر کا مکمل صفایا کردیا۔۔نامعلوم چور گھر سے 15 لاکھ نقدی 8 تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اڑے ہیں۔۔گھرکے سربراہ کے مطابق نامعلوم 6 چور رات کے 4 بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے تھے ۔یاد رہے مزکورہ گھر چوکی نوشہرہ کلاں سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے ۔۔جبکہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ تقریبا ایک ہفتہ قبل بھی رونما ہوچکا ہے ۔۔نوشہرہ کلاں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئے ہیں۔۔۔تو دوسری جانب ڈی پی او نوشہرہ جو کہ ڈی آئی جی مردان کا بھائی ہے کا پورا پورا فائدہ اٹھا کر کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں (ذرائع)

رسالپور (نمائندہ۔)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے رزلٹ کے دوران صحافی اختر محمود کیسات...
09/12/2022

رسالپور (نمائندہ۔)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے رزلٹ کے دوران صحافی اختر محمود کیساتھ پولیس کانسٹیبل نے ان کو دوران صحافتی امور روکنے اور زبردستی موبائل چھیننے کی ناخوشگوار واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل جواد کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ٹو کے الیکشن میں رزلٹ کے دوران صحافی اختر اپنی صحافتی فرائض انجام دے رہا تھا کہ اس دوران پولیس کانسٹیبل جواد نے ان کو رپورٹنگ کرنے سیروکا۔ اور ساتھ ہی ان سے زبردستی موبائل چھینا اور ان سے بدتمیزی کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمرخان نے ایکشن لے کر اے ایس پی کینٹ نوشہرہ وقاص رفیق کو انکوئری کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے کانسٹیبل جواد کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے کہا کہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت کا تقدس اور صحافیوں کی عزت کا خیال اولین ترجیح ہے۔ صحافیوں کی حقوق کا خیال رکھا جائے۔کسی کو صحافیوں کی عزت پامال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ قصور وار کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

01/12/2022

نوشہرہ میں لوٹ مار کی رفتار تیزی سے جاری
پبی میں ڈاکووں نے خاتون کو لوٹ لیا۔ واپڈا کالونی کے رہائشی خاتون سے Atm کارڈ شناختی کارڈ بیس ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ،،رسالپور،سیس منڈی میں راہزنوں نےعباس نعیم سے 61 ہزار نقدی موبائل چھین کر فرار

Address

Risalpur
Risalpur
54040

Telephone

+923009357928

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Risalpur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Risalpur News:

Videos

Share


Other Risalpur media companies

Show All