Idah Tuah Usman

Idah Tuah Usman ۱ کرنتھِیُوں 16 23 خدا وند یسوع کا فضل و کرم تم پر ہو تا رہے۔

۱ کرنتھِیُوں 1619 ایشیاء کی کلیسائیں تم کو سلام کہتی ہیں۔ اور اکولہ اور پرسکہ اور اس کلیسا سمیت جو انکے گھر میں جمع ہیں ...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
19 ایشیاء کی کلیسائیں تم کو سلام کہتی ہیں۔ اور اکولہ اور پرسکہ اور اس کلیسا سمیت جو انکے گھر میں جمع ہیں تم کو خدا وند میں سلام کہتی ہیں۔ 20 تمام بھا ئیوں اور بہنوں کی جانب سے تمہیں سلامت مقدس بوسہ کے ساتھ تم آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرو۔

21 میں پو لس خود اپنے ہاتھ سے سلام لکھتا ہوں۔

22 اگر کو ئی خدا وند سے محبت نہیں رکھتا وہ ملعون ہے۔ اے خدا وند آؤ! [a]

23 خدا وند یسوع کا فضل و کرم تم پر ہو تا رہے۔

24 یسوع مسیح میں میری محبت تم سب کے ساتھ رہے۔

۱ کرنتھِیُوں 1615 تم جانتے ہو کہ ستفناس کا خاندان اخیہ کا پہلا پھل ہیں اور وہ خدا کے لوگوں کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر ...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
15 تم جانتے ہو کہ ستفناس کا خاندان اخیہ کا پہلا پھل ہیں اور وہ خدا کے لوگوں کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیئے ہیں۔ 16 میں التماس کر تا ہوں بھائیو اور بہنو! تم لوگ بھی اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے اور ہران کے ساتھ خدمت کر نے والے ہر ایک کے تم تابع رہو۔

17 میں ستفناس ، فرتُونانس اور اخیکُس کے آنے سے خوش ہوں۔ کیوں کہ جو کچھ تم سے رہ گیا تھا انہوں نے پو را کردیا۔ 18 انہوں نہ صرف تمہاری بلکہ میری روح کو بھی تا زہ کر دیا۔اسی لئے ایسے لوگوں کا احترام کرو۔

۱ کرنتھِیُوں 1612 اب ہمارے بھا ئی اپلُوس کی بات یہ ہے کہ میں نے اسے دوسرے بھا ئیوں کے ساتھ تمہارے پاس جا نے پر زیادہ زور...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
12 اب ہمارے بھا ئی اپلُوس کی بات یہ ہے کہ میں نے اسے دوسرے بھا ئیوں کے ساتھ تمہارے پاس جا نے پر زیادہ زور دیا۔ مگر اس وقت جا نے پر وہ مطلق راضی نہ ہوا۔ لیکن خدا کی یہ مرضی بالکل نہیں تھی کہ وہ ابھی تمہارے پاس آتا۔ پس موقع ملتے ہی وہ تمہارے پاس آئے گا۔
13 ہو شیار رہو، اپنے ایمان پر سختی سے قا ئم رہو۔ حوصلہ مند رہو ،اور مضبوط رہو۔ 14 تم جو کچھ کرو محبت سے کرو۔

۱ کرنتھِیُوں 168 میں پنتکُست کی تقریب تک افسس میں رہوں گا۔ 9 کیوں کہ میرے لئے ایک وسیع دروازہ مؤثر کام کر نے کے لئے کھلا...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
8 میں پنتکُست کی تقریب تک افسس میں رہوں گا۔ 9 کیوں کہ میرے لئے ایک وسیع دروازہ مؤثر کام کر نے کے لئے کھلا ہے اور میرے بہت سارے مخالف ہیں۔

10 اگر تیمتھیس آجا ئے تو خیال رکھنا کہ وہ تمہارے پاس بلا خوف آرام سے رہے کیوں کہ میں جس طرح خدا وند کا کام کر تا ہوں وہ بھی اسی طرح کر تا ہے۔ 11 پس کو ئی اسے حقیر نہ جا نے۔ اسکو میرے پاس سلامتی سے روانہ کرنا تا کہ وہ میرے پاس آجائے کیوں کہ میں منتظر ہوں کہ وہ بھا ئیوں سمیت آئے۔

۱ کرنتھِیُوں 165 جب میں مکدنیہ سے گزرونگا تو تمہا رے پاس آؤنگا کیوں کہ مجھے مکدنیہ ہو کر جا نا ہی تو ہے۔ 6 شا ید تمہارے ...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
5 جب میں مکدنیہ سے گزرونگا تو تمہا رے پاس آؤنگا کیوں کہ مجھے مکدنیہ ہو کر جا نا ہی تو ہے۔ 6 شا ید تمہارے ہی پاس کچھ دنوں کے لئے رہ سکوں یا پو رے جاڑوں تک یا جاڑا بھی تمہارے پاس گزار دوں تا کہ جس طرف میں جا نا چا ہونگا تم مجھے اس طرف سفرکرنے میں مدد کرو۔ 7 کیوں کہ میں اب صرف راہ میں تم سے ملا قات کر نا نہیں چا ہتا بلکہ مجھے امید ہے کہ اگر خدا وند کی مرضی شا مل ہو تو میں طویل عرصہ تک تمہارے پاس رہو ں گا۔

۱ کرنتھِیُوں 16 اکٹھا کر نے کے بارے میں میں نے گلتیہ کی کلیساؤں کو جو حکم دیا ہے تم بھی ویسے ہی کرو۔ 2 ہفتہ کے پہلے دن ت...
28/11/2024

۱ کرنتھِیُوں 16
اکٹھا کر نے کے بارے میں میں نے گلتیہ کی کلیساؤں کو جو حکم دیا ہے تم بھی ویسے ہی کرو۔ 2 ہفتہ کے پہلے دن تم میں سے ہر شخص اپنی آمدنی کے موافق کچھ اپنے پاس رکھ چھو ڑو تا کہ میرے آنے تک کو ئی چندہ جمع نہ کر نا پڑے۔ 3 جب میں آؤنگا تو ایک سفارشی خط کے ساتھ تمہارے منظور کر دہ کچھ آدمیوں کو روانہ کرونگا کہ تمہاری خیرات یروشلم کو پہنچا دیں۔ 4 اور اگر میرا جا نا مناسب معلو م ہوا تو وہ میرے ساتھ جا ئیں گے۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idah Tuah Usman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share