رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو۔۔۔!!
Panah gilgit baltistan
گلگت۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں اور جلسے منعقد ہوئے ۔۔۔۔ گلگت۔ آغا خان شاہی پولو گراونڈ سے مرکزی ریلی منعقد ہوئی۔ ۔۔ گلگت۔ صوبائی وزراء' سیکریٹریز' سکولوں کے طلبہ اور عوام ریلی میں شریک ہوئے۔ گلگت۔ اتحاد چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کا جلسہ گلگت۔۔۔۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ سینئر وزیر کرنل(ر) عبیداللہ بیگ کا جلسے سے خطاب۔۔۔۔ گلگت۔ بھارت کشمیر میں مظلوم عوام پر بربریت بند کرے۔ عبیداللہ بیگ۔۔۔ گلگت۔ گلگت بلتستان کے تمام عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جاوید علی منوا صوبائی وزیر خزانہ۔۔۔۔ گلگت۔ جی بی کے عوام کشمیریوں کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔۔۔ گلگت۔ جلسے کے اختتام پر شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
گلگت (پناہ نیوز) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کے زیر صدارت گورنر ہاوس گلگت میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران کورونا وائرس کے وباء کے دوران صف اول میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے محکمہ صحت کے ورکرز کو ویکسین لگا کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے زیر اہتمام پورے ملک میں ویڈیو لنک کے تحت اس مہم کو شروع کر دیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے گورنر ہاؤس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی گئ۔یاد رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسلام آبادمیں ویکسینیشن مہم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اس دوران محکمہ صحت کے زمہ داران نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ گلگت بلتستان کو پہلے مرحلے میں 3000 ویکسین دئے گئے ہیں جو کہ مہم کے دوران صف اول کے ورکرز کو دئے جائنگے اور اس مقصد کیلئے پورے گلگت بلتستان میں 22 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پہ ویکسین پہنچا دئے گئے ہیں اور وہاں پہ ویکسین لگانے کے کام کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔