~Intikhaab-E-Sukhan~

~Intikhaab-E-Sukhan~ یہ سخن جو ہم نے رقم کیے یہ ہیں سب ورق تیری یاد کے Urdu literature say behtareen intekhaab. We don't own the posts we share.

Read the best of the Urdu Writers, the best Urdu novels, the best Urdu dramas, the best urdu afsanay, and other most beautiful creations in Urdu literature ever.

ایک بات زندگی بھر یاد رکھنا اور وہ یہ کہ کسی کو دھوکا دینا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ دھوکے میں بڑی جان ہوتی ہے وہ مرتا نہیں ہے۔ گھوم پھر کر ایک روز واپس آپ کے پاس ہی پہنچ جاتا ہے کیونکہ اس کو اپنے ٹھکانے سے بڑی محبت ہے اور وہ ا

پنی جائے پیدائش کو چھوڑ کر کہیں رہ نہیں سکتا۔

اشفاق احمد

کسی مشاعرے میں ایک نو مشق شاعر اپنا غیر موزوں کلام پڑھ رہے تھے۔اکثر شعراء آدابِ محفل کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش تھے لیکن جوش صاحب پورے جوش و خروش سے ایک ایک مصرعے پر دادو تحسین کی بارش کیے جا رہے تھے۔گوپی ناتھ امن نے ٹوکتے ہوئے پوچھا: قبلہ، یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
جوش صاحب نے بہت سنجیدگی سے جواب دیا: منافقت۔اور پھر داد دینے میں مصروف ہو گئے۔

جوش ملیح آبادی

"Duniya main insaan ki entry jaisay marzi hoo, lakein Exit shaandaar hona chayein...tragic ,dramatic.." By:Umera Ahmed
From :Man O Salwa

Intikhab e Sukhan is an Urdu Adab page. Where we are able, we put references to th author and book.. If you enjoy our page, please let your friends know about us

27/12/2024

,, صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 💞

27/12/2024

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی "ج ہ ل ت" کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)
Copy

23/12/2024

‏بیٹھ جاتے ہیں ملنگ اپنی کہانی لے کر
بھوک درگاہوں کو چوپال بنا دیتی ہے

اس لیے تم کو پریشان نہیں لگتا ہوں
ماں کی عادت ہے مرے بال بنا دیتی ہے

جانے والے ابھی اوجھل نہیں ہونے پاتے
دھول وحشت کے خد و خال بنا دیتی ہے

کوچہ ء عشق تری خاک کے کیا کہنے ہیں
سر میں پڑتی ہے تو ابدال بنا دیتی ہے

17/12/2024

اور اُس شخص سے کنارہ کرلو ۔۔۔ جو تُمہیں اپنی مرضی کے مطابق محّبت دے ۔
یعنی جب چاہے محبت کا احساس دلائے اور جب چاہے اجنبی کر دے ۔۔۔
محبت موڈ پہ انحصار نہیں کرتی ۔۔۔ موڈ اچھا ہے تو محبت ہے ۔۔۔ موڈ اچھا نہیں تو محبت نہیں ۔۔
جو شخص تمہیں اپنے موڈ اور اپنی زندگی میں چل رہے حالات کے مُطابق محبت کرے ۔۔۔ اُس سے کنارہ کرنے کے سوا اور کوئی بہتر راستہ نہیں ۔۔۔

تیری ٹھوکروں کے نذر کر ڈالوں .
اتنا سستا نہیں "خلوص" میرا ...

17/12/2024

‏شام کی اُداسی میں ، رات کے سناٹے میں!!!!!!!!!
چونک چونک جاتے ہیں ، کُچھ کمی سی پاتے ہیں۔

17/12/2024

اپنے گھاؤ کو اتنی اجازت نہ دو کہ یہ تمہیں کسی ایسے انسان میں بدل دے جو تم نہیں ہو۔

پائلو کوہلو

17/12/2024

حساس ہونا دنیا کا سب سے بڑا عذاب ہے کیونکہ ایک حساس انسان ان چیزوں کی وجہ سے بھی پریشان ہوتا ہے جو دوسروں کے لیے کوئی معنی ہی نہیں رکھتی ۔

16/12/2024

آدمی کو دُھتکارتے رہو وہ مُردہ سا ہو جاتا ہے، اور کبھی تو مَر بھی جاتا ہے.

امرتا پریتم

16/12/2024

"ہمسفر کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں"
ہمارے قریبی ہیں ٖ میاں بیوی میں تعلقات اچھے نہیں تھے ٖ ناراضگی اتنی تھی کہ سالوں تک بچوں نے باپ کی شکل نا دیکھی ٖ وہ ماں کے پاس رہے ٖتقریباً پندرہ سال بعد باپ کے انتقال کی خبر آئی ٖ تب بچے جنازے پر گئے
میرے ذہن سے بات ہی نہیں نکل رہی کہ باپ کو سالوں بعد اس طرح دیکھ کر بچوں کے دل پر کیا گزری ہوگی ٖ ملاقات ہوئی بھی تو وہ باپ سے بات نا کر سکے ٖ اسے گلے نا لگا سکے ٖ یہ کمی اور خالی پن اب ساری زندگی ان کے دل میں رہے گا وہ اس آخری چہرے کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ٖ شاید اس وقت انہیں احساس ہوا ہوگا کہ ہمارا کیا نقصان ہوا ہے ٖ
کیا ہوا ٖ کس کا قصور تھا ٖ کون وجہ بنا ٖ وہ ساری باتیں تو اب ختم ہوگئی نا ٖ
میاں بیوی کا رشتہ بچوں کے بعد صرف ان دونوں کا نہیں رہتا ٖ اس میں بہتری یا بگاڑ بچوں میں برابر تقسیم ہوتا ہے ٖ آپس میں جتنے مرضی اختلافات ہوں ٖ بچوں کے ذہنوں میں گندگی نہیں بھرنی چاہیے ٖ ماں باپ جیسا رشتہ بچوں کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے ٖ دونوں میں سے کسی ایک کو بھی یہ حق نہیں ہوتا کہ وہ بچوں کو اس سے محروم کرے ٖ
آپ کے لڑائی جھگڑوں میں آپ ٖ بچوں کا بچپن ٖ انکی معصومیت چھین لیتے ہیں ٖ پھر انا اور ضد کی خاطر بچوں کے ذہنوں کو تار تار کر دیتے ہیں ٖ انکی شخصیت میں کبھی نا بھرنے والا خلا چھوڑ دیتے ہیں ٖ
اسلئے چاہے مرد ہو یا عورت ہمسفر کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں ٖ
ہمارا رشتہ سسٹم بھی عجیب ہے ٖ پورا خاندان رشتہ دیکھنے چلا جاتا ہے ٖ لیکن جن دو لوگوں نے آپس میں زندگی گزارنی ہوتی ہے انہیں موقع ہی نہیں ملتا کہ بات کر سکیں ٖ
بیشک یہ نصیب کی بات ہے ٖ لیکن پھر بھی اس رسک کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ٖ بیٹھ کر ایک دوسرے کے مزاج کی بات کر لی جائے ٖ عادات کا بتا لیا جائے ٖ خیالات کا اظہار کر لیا جائے ٖ
صبر ٖ برداشت ٖ ساتھ اور وفا پر بات کر لی جائے ٖ تا کہ اندازہ ہوجائے سامنے والا انسان کس طبیعت کا مالک ہے اور ہم اس طبیعت کے ساتھ چل سکتے ہیں یا نہیں ٖ مکمل کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن کس حد تک کمپرومائز کرنا پڑے گا ٖ اندازہ ہوجائے گا ( یہ بھی اس صورت میں ہی ممکن ہے جب سامنے والی اپنی اصلی شخصیت کو سامنے رکھے)
رہی بات محبتوں میں ہوئی شادی کی ٖ کہ وہ بھی تو ناکام ہوتی ہیں ٖ
تو میں اس حق میں ہوں کہ اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تب بھی اختلافات کی گنجائش رکھیں ٖ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ سب کچھ اچھا اچھا ہی نہیں ملے گا ٖ اگر کبھی سمجھانا ہوگا تو کسی وقت سمجھنا بھی پڑے گا ٖ کوئی بات منوانی ہے تو کبھی ماننی بھی پڑے گی ٖ کبھی معذرت بھی کرنی پڑ سکتی ہے
ٖ وقت کے اتار چڑھاؤ میں آپ کو تحمل مزاجی سے کام لینا ہوگا ٖ محبت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مشکل وقت نہیں آئے گا ٖ تب آپ دونوں ایک الگ رشتے میں ہوں گے ٖ آپ کو اپنی ذات ٖ ایک دوسرے کے علاوہ ایک دوسرے کے رشتوں کو بھی دیکھنا ہوگا ٖ
زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے ٖ کہیں کانٹوں سے بھی سامنا ہوسکتا ہے ٖ
یہ محض چار دن نہیں پوری زندگی کی بات ہے ٖ
اللہ پاک سے دعا کیا کریں وہ آپ کا نصیب کسی ظرف والے شخص سے جوڑیں ٖ کسی ایسے انسان کا ساتھ ہو جسکی قربت میں آپ زندگی کی دھوپ چھاؤں سکون سے گزار سکیں ٖ کوئی ایسا انسان جو آپ کے بچوں کا اچھا باپ یا اچھی ماں بن سکے ٖ
ایسا جو حقیقی معنوں میں آپ کا گھر ہو ٖآمین
Copied...

16/12/2024

کون واقف ہے اُس اذیت سے جو پھول نے کتاب میں کاٹی

16/12/2024

اگر بڑھ جائیں، دل کے فاصلے یکدم
‏بچھڑ جانے کا پھر یہ فیصلہ کر بھی سکتی ہے
‏محبت مر بھی سکتی ہے

‏فاخرہ بتول

13/12/2024

صبح سے پنڈی میں گھوم رہا ہوں تو مشاہدہ پیش خدمت ہے

جو لوگ کہیں کہ نہیں رہتے، وہ پنڈی میں رہتے ہیں۔

جو لوگ پنڈی میں پیدا ہو کر ستر سال گزار کر پنڈی میں ہی رہائش پذیر ہیں، وہ بھی نہیں بتا سکتے کہ پنڈی کی حدود کیا ہیں۔ لوگوں کے گھروں کے دو دروازے ہوں تو ایک پنڈی میں کھلتا ہے اور دوسرا اسلام آباد میں۔

پنڈی میں سیدوں کی تعداد سعودی عرب کی کل آبادی سے زیادہ ہے، اور ان کے پاس ایف ایکس اور مہران کاریں اس سے بھی زیادہ ہیں جتنی سوزوکی کمپنی نے بنائی تھیں۔ شنید ہے باقی کی کاریں انہوں نے گھر پر بنانا شروع کردی تھیں۔

پنڈی کے لوگ کاروبار میں سب سے زیادہ ایماندار ہیں۔ یہاں کے دکاندار پروفیشنل بزنس مین ہیں، وہ کاروبار کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں، تنگ دل نہیں ہیں، اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو ذبح کرنے کے قائل بھی نہیں۔

جو لڑکی محبت میں بے وفا ہو اور پنڈی کی ہو، وہ جھوٹی ہے، پنڈی کی نہیں ہے۔ جو لڑکا محبت میں تمیز سے رہے، وہ بھی جھوٹا ہے، پنڈی کا نہیں ہے۔

پنڈی میں لاہور کے چنے پائے ملتے ہیں، کراچی کی حلیم اور بریانی ملتی ہے، چارسدہ کی کھچڑی، ملتان کا حلوہ، شکارپور کا اچار، اور چکوال کی ریوڑھیاں سب چیزیں مل جاتی ہیں۔ پنڈی کا کچھ نہیں ملتا۔ پنڈی میں صرف پنڈی کے کچھ ہی لوگ ملتے ہیں، جو پریشان ہی ملتے ہیں۔ ان بے چاروں کا تو موسم بھی اپنا نہیں۔ مری میں برف پڑے یا مانسہرہ میں بارش ہو، ان کی جیکٹیں صندوقوں سے نکل آتی ہیں۔

پورے ملک میں جو لڑکے سکولوں سے بھاگ جاتے ہیں، وہ پنڈی کے راجہ بازار میں ٹھیلہ لگاتے ہیں۔ اس بازار کو باقاعدہ اسی مقصد سے بنایا گیا ہے۔ ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ آدھے دن میں راجہ بازار پیدل ایک سرے سے دوسرے سرے تک نکل گیا۔ تو ورلڈ گنیز بک والوں نے اس کا نام عالمی ریکارڈ میں لکھ دیا، کہ یہ شخص مستند جھوٹا ہے۔

پنڈی میں سب سے بہترین بزنس ہسپتال بنانا ہے۔ یہاں لوگ صحت مند ہوں تو پریشان ہو کر اپنا ٹیسٹ کرواتے ہیں کہ دوستوں و رشتہ داروں کو کیا منہ دکھائیں گے۔

جس شخص کو باپ کی دعا اور ساس کی بد دعا اکٹھی لگ جائیں، وہ کسی اور شہر سے پنڈی ہجرت کر جاتا ہے۔ باپ کی دعاؤں سے امیر ہو جاتا ہے اور ساس کی بد دعا سے امیر ہو کر بھی پریشان ہی رہتا ہے۔

سکندر حیات بابا

13/12/2024

اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ ــــــــ!!
کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا ـــــ!!
یہاں سب کو اپنی پڑی ہے ـــــ!!
خود کو خود روشن کیجیے تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے اندھیرے دور کر سکے... !!

12/12/2024

واصف علی واصف صاحب لکھتے ہیں:

· جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔

· وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔

کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔

جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔

· پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔

· بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔

· اُلجھائے گا نہیں۔

· رستہ دے دے گا۔

· بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔

· سادہ بات کرے گا۔

· میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔

· حق سے زیادہ دیتا ہے۔

میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔

جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔

یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔

· اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔

· اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔

· اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔

· نہیں تو کیا ہو گا؟

· حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا۔

· دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔

· دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔

جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔

آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی

12/12/2024

دلوں سے غم مٹاتا ہے...
مُحمد نام ایسا ہے...

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

12/12/2024

اگر کسی میں درج ذیل پانچ باتیں ہیں تو اس کی تعلیم پر اس کے والدین کے پیسے ضائع ہوچکے ہیں ، چاہے وہ کسی بھی پوزیشن پر کیوں نہ ہوں

وہ جو کسی کی رنگت و قد و قامت کا مذاق اڑاتے ہیں

وہ جو کسی بے اولاد کو اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے ہیں چاہے کتنے بھی غصے میں کیوں نہ دیں

وہ جو لوگوں کی خریدی ہوئی چیزوں میں نقص نکال کر ان کا دل برا کرتے ہیں

وہ شوہر جو بیوی پر ہاتھ اٹھاتے ہیں

اور وہ بیویاں جو ہر جانے و انجانے کے ساتھ بیٹھ کر گھر کے دکھڑے رونا خود پر واجب سمجھتی ہے

اور جو ان میں سے کسی ایک پوائنٹ کے ساتھ بھی اگر مگر لگائے وہ مستند جاہل ہیں اور یہ والے اصلاح کے بھی قابل نہیں

شکریہ

سکندر حیات بابا

Address

Office # 2/22, Silk Centre Rehmanabad
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ~Intikhaab-E-Sukhan~ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share