Wifaq News

Wifaq News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wifaq News, Media/News Company, office No: 42/43 Motti Mehal Palaza Muree Road Rawalpindi, Rawalpindi.

04/01/2024

04/01/2024

نادرا نے 2023 میں1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات،16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا ۔

نادرا حکام کے مطابق بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023مثالی کامیابیوں کا سال رہا ۔

نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا جن میں 1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات، 16 لاکھ شادیاں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج شامل ہے۔

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیر...
03/01/2024

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیر گردش ہیں اور پیٹرول 10 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی۔
جس کے بعد وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر 2023 سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے 30 نومبر کو نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

رواں ہفتےکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محک...
03/01/2024

رواں ہفتےکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11 ،سکردومنفی 09، گلگت، گوپس منفی06، استور، کالام ، قلات اور سرینگر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سینئر (ن) لیگی رہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے، ان  کے انتقال کی خبر سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر د...
03/01/2024

سینئر (ن) لیگی رہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی-انہوں نے لکھا کہ سرتاج عزیز صاحب انتقال کر گئے ہیں۔ وہ تحریک پاکستان کے تجربہ کار کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔ قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین!

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں مبینہ حملے کے بعد ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مولانا...
03/01/2024

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں مبینہ حملے کے بعد ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو بھی ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا۔
مولانا اسعد محمود کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائشگاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔ غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں۔ اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے ردعمل میں کہا ہےکہ انتظامیہ کا کام صرف نوٹس جاری کرنا رہ گیا ہے؟، صرف نوٹس جاری کرنے سے انتظامیہ کی ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی، آئے روز نوٹس آرہے ہیں لیکن انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کو کوئی پرواہ نہیں۔

دنیا کے کمزور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کا نمبر 5 واں ہے۔مجموعی طور پر  پاکستان 94 ویں نم...
03/01/2024

دنیا کے کمزور ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کا نمبر 5 واں ہے۔
مجموعی طور پر پاکستان 94 ویں نمبر پر موجود ہے،پاکستانی پاسپورٹ پر 47 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔پاکستان سے نیچے صومالیہ (95 ویں نمبر پر)، عراق (96 ویں نمبر پر) افغانستان (97 ویں نمبر پر) اور شام (98 ویں نمبر پر) موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلا دیش (92 ویں)،لیبیا اور فلسطین (91 ویں) ، سوڈان، Eritrea اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔

اڈیالہ جیل کی چکی میں حوالاتی کوزیادتی کےبعدگلےمیں پھندہ دےکرقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخوا...
03/01/2024

اڈیالہ جیل کی چکی میں حوالاتی کوزیادتی کےبعدگلےمیں پھندہ دےکرقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پرچکی میں بند 4حوالاتیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول سبیل کووقاص،آصف،نقاش،بلال نےقتل کیا، مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھ کرزیادتی کی گئی ،زیادتی کے بعد سبیل کے گلےمیں کپڑے کا پھندہ دیا گیا،حوالاتی ملزم وقاص نےمقتول سبیل کےگلےاورچھاتی پرپاؤں رکھ کردبایا۔

کراچی(آئی این پی)چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے ...
03/01/2024

کراچی(آئی این پی)چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں تین سال کے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، بچہ چار روز سے لاپتہ تھا۔مصطفیٰ نامی بچے کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور بچے کی لاش ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے کنارے سے ملی۔بچے کے والد ذاہد خان نے تیس دسمبر پر تھانہ سکھن میں بچے کی اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔جس میں انہوں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے دو بیٹے مل کر چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے تو بڑا بیٹا واپس آگیا مگر چھوٹا واپس نہیں آیا کافی تلاش کرنے کے باوجود وہ نہیں ملا، میرے بیٹے کو نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا ہے۔دوسری جانب بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شد...
03/01/2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد، خشک رہا، بعض علاقوں میں دھند چھائی رہی۔آئندہ 24گھنٹے کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، بدوملہی، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6جبکہ زیادہ سے زیادہ 13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد رہا، لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 243 رہی۔اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ایئر کوالٹی انڈیکس سی سی آر پی آفس 292، فیز 8 ڈی ایچ اے 342، پولو گرائونڈ 317، فیز 8 ایوی گرین 258، یو ایس قونصلیٹ 346، سید فدا حسین روڈ 255 اور فاسٹ یونیورسٹی میں 234 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

02/01/2024

‏بریکنگ نیوز

‏ٹھلیاں گاؤں میں زمینداروں اور رنگ روڈ بنانے میں مصروف FWO/دیگر کنٹریکٹرز میں تصادم کا خدشہ

‏وجہ ٹھہری FWO کی جناب سے ٹھلیاں گاؤں میں تیار فصلوں کنارے بُتیاں لگانے اور کل (بدھ) کو بلڈوز پھیرنے کی دھمکیاں دینا

‏ہم کسی صورت FWO کو اپنی تیار فصلیں تباہ نہیں کرنے دیں گے اور بلڈوزرز سامنے لیٹ جائیں گے: اہلیان ٹھلیاں-

02/01/2024

راولپنڈی
تھانہ سول لائن کی حدود کچہری میں دوملزمان نے شہری کو مبینہ طور پر آگ لگا دی آگ سے جھلس کر شہری جابحق ،ملزمان مقتول کو گھر سے لے کے گئے راولپنڈی پرانی کچہری میں نشے کی حالت میں اس کو لگا دی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا لاش کو لوائقین کے حوالے کر دیا گیا-

لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشوں کی تعداد بڑھنے لگی، دوسرے شہروں سے اغوا ء اور قتل ہونے والے افراد کی لاشیں بھی صوبائی د...
02/01/2024

لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشوں کی تعداد بڑھنے لگی، دوسرے شہروں سے اغوا ء اور قتل ہونے والے افراد کی لاشیں بھی صوبائی دارالحکومت سے ملنے لگیں، گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں نامعلوم لاشوں کے اعدادو شمار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسرے شہروں سے اغوا ء اور قتل کے بعد لاشیں لاہور سے ملنے لگیں، دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہر لاہور لاشوں کی ڈمپنگ سائٹ بننے لگا، چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
لاہور سے 2023 میں 38خواتین سمیت 650نامعلوم لاشیں ملیں، 2022میں یہ تعداد 562تھی۔نامعلوم لاشوں کی بڑھتی تعداد نے لاہور پولیس کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔امدادی کارروائیاں کرنے والے اداروں کے مطابق شہر میں ماہانہ اوسطاً60 سے زائد نامعلوم لاشیں ملتی ہیں، جنہیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا جاتا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 8فرور ی 2024 کوالیکشن کی نہیں بلکہ سلیکشن کی تیاریاں ...
02/01/2024

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 8فرور ی 2024 کوالیکشن کی نہیں بلکہ سلیکشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ،بی این پی کے قومی اسمبلی کے 13جبکہ صوبائی اسمبلی کے 12امیدواروں کے کاغذات نامزدگی انتہائی غیر مناسب جواز لگا کر مسترد کردئیے گئے ، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں گے ،انصاف نہ ملا تو عوام کی عدالت میں جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ساجد ترین ایڈو کیٹ،پرنس موسیٰ جان بلوچ، ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، میر مقبول لہڑی، احمد نواز بلوچ، نذیر بلوچ، ٹکری شفقت لانگو، غلام نبی مری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سر دار اختر جان مینگل نے کہاکہ عام انتخابات کا اعلان ہو تی ہی جس انداز میں سیا سی سر گرمیاں شروع ہو نی تھیں اس انداز میں ہو نہیں پائیں عوام کو یہ حق دیا جائے کے وہ اپنی مرضی کے امیدواروں کا چنائو کریں ہماری بد قسمتی رہی ہے کہ یہاں پر ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی بصات کو قابو کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ کامیاب بھی رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ چند سیا سی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر غیر جمہوری قوتوں کے کندوں پر چڑھ کر اپنے بنائے ہوئے جمہوری اصولوں کی پامالی کی ، 2018کا الیکشن فیض آبادی الیکشن تھا اور 2024کا الیکشن فیصل آبادی ہوگا ،بی این پی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں بلو چستان کے عوام کے لئے جدو جہد اور سیا ست کی جس کی وجہ سے ہمیں بہت کچھ کھونا پڑا آج بھی بی این پی کے کئی ساتھی مسنگ پرسنز میں شامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور سے آج تک بی این پی کوکمزور کر نے اور توڑ نے کی سازشیں کی گئیں ہمارے ساتھیوں کی وفاداریوں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا سہارا لیا گیا آج بھی بلو چستان نیشنل پارٹی کو پزیرائی مل رہی ہے جس کا انداز سب لگا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ2024کے الیکشن کو الیکشن کا نام دیا گیا ہے لیکن میں ایسے سلیکشن سمجھتا ہوں جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں قومی اسمبلی کیلئے 14 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 35امیدووں نے کاغذات نامزد گی جمع کئے جن میں سے اہم امیدواروں کے کاغذات کوبلا کسی وجہ کے مسترد کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ انڈر ٹیکر حکومت نے مختلف علاقوں میں بی این پی کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کئے بلوچستان میں تجربات کئے گئے ہیں جو ناکام ہوئے اب یہ عمل مزید نہیں ہونا چاہیے ،ملک میں دو پارٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے ایک پی ٹی آئی اور دوسری بی این پی ہے پہلے ہم نے اسمبلیوں کے اندر رہتے ہوئے تقدس کا خیال رکھا پر اسمبلیوں کے باہر کوئی تقدس نہیں ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کا کام صاف و شفاف الیکشن کام کروانا ہے وہ خود اب الیکشن کا حصہ بن رہے ہیں، اپنی مرضی کے مطابق نئے آراوز تعینات کئے گئے ہیں بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم آر اوز کے فیصلوں کے خلاف ٹریبو نل جائیں گے اور پھر ہم اپنے حق کے لئے سپریم کورٹ تک جائیں گے پر اگر وہاں سے بھی ہمیں انصاف نہیں نہیں ملا تو عوام کی عدالت تک فیصلہ لے کر جائینگے۔
ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ مجھے یہ حق حاصل نہیں کہ میں کسی کی سیاست پر تنقید کروں یا پھر کوئی میری سیا ست پر تنقید کر ے بات چیت جمہوری ماحول میں کی جا تی ہے جن کو نااہل قرار دیا جاتا وہ بھی الیکشن کے لئے آ جاتے ہیں ہم انتخابات سے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہتے ہم جمہوری انداز میں لڑیں گے اگر ریاست نے تمام دروازے بند کر دئے تو عدلیہ سے رجوع کریں گے آج جو لوگ پہاڑوں پر ہیں وہ کل جمہوری انداز میں اپنے نقطہ پیش کر چکے ہیں صرف قبائلی طبقہ نہیں بلکہ اسلام آباد یونیورسٹی کے لوگ ہمارے ڈاکٹر بھی پہاڑوں پر موجود ہیں نواب اکبر خان بگٹی کو مجبور کیا گیا کہ وہ پہاڑوں پر چلے گئے ریاست نے کیا کچھ نہیں کیا لیکن انہیں اپنی غلطیوں کا اندازہ نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے حلقہ پی بی 44 میں 35 سے زائد امیدوار کے کاغذات کو مسترد کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گورنر بلو چستان کو یہ ذمہ داری دی تھی کہ وہ اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار مظاہرین کو رہا کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو ، گور نر کی کاوشوں سے تمام مظاہرین رہا ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور آئی پو لیس اسلام آبا د کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فرخ حبیب ، عثمان ڈ...
02/01/2024

سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فرخ حبیب ، عثمان ڈار، صداقت عباسی یہ لوگ کون ہیں؟کیا آپ اس بات پرر نجیدہ ہیں کہ یہ پی ٹی آئی چھوڑ گئے؟ کیا ہم انہیں یہ کہیں یہ واپس پی ٹی آئی میں آ جائیںں ۔زرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مسنگ پرسن کا بل مسنگ بل کیس بن گیا ہے،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے چیزیں نکالنا ہمارا کام نہیں ہے،یہ بل تو شیخ رشید نے جمع کرایا، آپ نے کہاکہ شیریں مزاری نے جمع کرایا،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ شیخ رشید خود کتنی بار وزیر رہ چکے ہیں؟کیا آپ شیخ رشید کو معصوم لوگوں کی کیٹیگری میں رکھیں گے؟فرخ حبیب ، عثمان ڈار، صداقت عباسی یہ لوگ کون ہیں؟کیا آپ اس بات پرر نجیدہ ہیں کہ یہ پی ٹی آئی چھوڑ گئے؟ کیا ہم انہیں یہ کہیں یہ واپس پی ٹی آئی میں آ جائیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یا تو کسی کو اعتزاز احسن کے سامنے اٹھایا گیا ہو تو وہ بات کرے،آپ ان کی جگہ کیسے بات کر سکتے ہیں؟ شعیب شاہین کیا آپ گواہ ہیں؟وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ پورا پاکستان گواہ ہے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ ایسے ڈائیلاگ نہ بولیں،آپ نے صرف ایک پارٹی کے لوگوں کا ذکر کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ سب پارٹی چھوڑ گئے اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں،ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لینا چاہتے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہاکہ بلوچ لاپتہ افرا دکا معامہ بھی درخواست میں اٹھایا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ محمد خان بھٹی کون ہیں، آپ سے کیا تعلق ہے؟شعیب شاہین نے کہاکہ محمد خان بھٹی پہلے لاپتہ تھے، اب پیش کردیئے گئے،جن لوگوں کو اٹھایا جائے گا ان ہی کی بات کروں گا ناں، جن کو پروٹوکول دیا جائے گا تو ان کی بات تو نہیں کروں گا،جو پرانے بلوچ طلبا کے ساتھ ہوا اس کاریفرنس میں نے دیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم مفروضوں پر نہیں چلیں گے، یہ عدالت ہے کوئی طریقہ کار ہوتا ہے،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مان لیجیے آپ نے کوئی تفریق رکھی ہے، کیا آپ نے کوئی لسٹ لگائی ہے کہ یہ نام مسنگ پرسن ہیں؟کیا آپ نے کوئی لسٹ لگائی کہ یہ لوگ کس پریڈ میں مسنگ ہوئے؟آپ کا کہن اہے کہ جو 50لوگوں کی نگران وزیراعظم نے بات کی وہ غلط ہے،آپ کاکہنا ہے کہ 50لوگوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے،ہم آپ سے جو سوال پوچھتے ہیں آپ اس کا جواب نہیں دیتے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے جس پر ان کاکہناتھاکہ دوہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کر...
02/01/2024

گلوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے جس پر ان کاکہناتھاکہ دوہری شہریت کو جواز بناکر کاغذات مسترد کرنے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون دو شہریتوں کی اجازت دیتا ہے۔
یادرہے کہ چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ڈی آر او کی جانب ان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے تھے۔چاہت فتح علی خان کاکہناتھاکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے پر حیرت ہوئی، پاکستانی قانون کے مطابق دو شہریتیں رکھ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہر ماہ کروڑوں ڈالر ملک بھیجتے ہیں، تارکین وطن کیلئے خصوصی قانون سازی ہونی چاہئے۔

پشاور: تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پو...
02/01/2024

پشاور: تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 سے زیادہ شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کے لیے پوزیشن تلاش کر رہے تھے، پولیس نے شدت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھرکے پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنےکے احکامات جاری ...
02/01/2024

سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھرکے پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنےکے احکامات جاری کر دیئے-زرائع کے مطابق ڈی پی او سوات نے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور کسی ملکی ترقی میں استاد کے کردار سے انکار ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کانسٹیبل سے لے کر سینیئر رینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو سلام کریں، جب بھی کوئی استاد کسی پولیس اسٹیشن، چوکیوں اور چیک پوسٹس پر آئے گا تو انہیں اولین ترجیح دی جائے گی انہیں انتظار نہیں کروایا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔

لوئردیر :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک پر سالہا سال سے مسلط حکمران جماعتوں نے عوام کو سوائے غربت، مہنگائ...
02/01/2024

لوئردیر :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک پر سالہا سال سے مسلط حکمران جماعتوں نے عوام کو سوائے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے اور کچھ نہیں دیا، یہ مزید مواقع کی تلاش میں ہیں اور باریوں پر یقین رکھتے ہیں، عوام اب سانپوں کو دودھ پلائیں گے تو یہ اژدھے بن کر انہی کو کھا جائیں گے۔
لوئر دیر کی تحصیل میدان میں اپنے انتخابی حلقہ 6 میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق غیر یقینی پھیلانے والے اور ان کے التوا ءکی باتیں کرنے والے سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔جماعت اسلامی آئے گی تو سودی معیشت کا خاتمہ کر کے زکوٰۃ اور عشر کی بنیادوں پر قومی معیشت میں بہتری لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے،نوجوانوں کو روز گار ملے گا، وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے، قومی وسائل کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی لاہور سےبڑی وکٹ گرا دی،سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ...
02/01/2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی لاہور سےبڑی وکٹ گرا دی،سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امراءمیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن 1 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورچودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز کھل گئے۔شہر...
02/01/2024

راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز کھل گئے۔
شہر میں متعدد پرائیویٹ اسکولز نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، شدید سردی اور دھند میں طالبعلم اسکول جانے پر مجبور ہیں۔
پرائیویٹ اسکولز کی من مانیوں سے تنگ والدین نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کی تھی۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عدالت میں سماعت کے دوران جج سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انتخابات میں حصہ لی...
02/01/2024

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عدالت میں سماعت کے دوران جج سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انتخابات میں حصہ لینا جرم بن گیا، صرف آپ سے انصاف کی امید ہے۔
زرائع کے مطابق حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی کراچی کی مقامی عدالت پیش ہوئے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لیٹ آئے ہیں، آئندہ لیٹ آئے تو لاک اپ کر دوں گا۔ دوران سماعت مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی عدالت پیش ہوئے ، انہوں نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے التجا کی کہ صرف آپ سے ہی انصاف کی امید ہے، ہمارا تو الیکشن میں حصلہ لینا جرم ہی بن گیا۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سندھ پولیس کا مقصد حلیم عادل کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے، وہ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح قانون پر عمل کرنا چاہیے ویسے نہیں کر رہی۔ عدالت عالیہ نے حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل کو جس طرح گرفتار کیا، دوبارہ گرفتار کرنا غیر معمولی ہے۔

ملک میں رواں نئے سال 2024 میں ڈالر کی قیمت 250 روپے کی سطح سے بھی نیچے آنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوس...
02/01/2024

ملک میں رواں نئے سال 2024 میں ڈالر کی قیمت 250 روپے کی سطح سے بھی نیچے آنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اگر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں تو ڈالر کی قیمت میں جلد مزید کمی واقع ہوجائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات سے مزید استحکام آئے گا، لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے یا پھر الیکشن ہونے کی صورت کسی بڑی جماعت نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کیا تو پھر ڈالر کی قیمت بے قابو ہوسکتی ہے، پھر ڈالر کی قدر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکے گا، کیونکہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں تو ڈالر کی قیمت میں جلد مزید کمی واقع ہوجائے گی، رواں نئے سال 2024 میں ڈالر کی قیمت 250 روپے کی سطح سے بھی نیچے آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت آئندہ 10 سالوں میں112 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اس کیلئے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔
کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات پاکستان میں عام انتخابات کے نیتجے میں ہونے والے سیاسی استحکام کو دیکھ رہے ہیں، انتخابات کے بعد ان ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، جس سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کے قدر میں مزید کمی ہوجائے گی۔دوسری جانب میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ سال 2022 کے آخری دن 31دسمبر کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 887 ڈالر 93سینٹ فی میٹرک ٹن تھی جو 31 دسمبر 2023 کو 783ڈالر 55سینٹ فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔
ایک سال کے دوران پام آئل قیمت میں 104 ڈالر ٹن سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔پام آئل کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں 104ڈالر 38سینٹ کی کمی ہوئی جو 11اعشاریہ 66فیصد کمی بنتی ہے مگر پاکستان میں پام آئل سے بننے والے خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں اس تناسب سے کمی نہیں کی گئی۔دوسری جانب گندم کی قیمت میں تو 8 روپے 47پیسے کلو کمی ہوئی جو 9اعشاریہ 89فیصد کمی بنتی ہے مگر عوام کو اسی تناسب سے کم ریٹ پر آٹا نہیں مل رہا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا،...
01/01/2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا،9جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔زرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے ...
01/01/2024

جاپان میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے پہلے ہی روز آنے والے 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے وسطی جاپان کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد ملک کے مغربی ساحل کے وسیع حصے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، جس میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا پریفیکچرز کے ساحلی علاقوں کو فوری طور پر خالی کردیں، 1.2 میٹر سے زیادہ بلند لہریں اشیکاوا میں واقع نوٹو جزیرہ نما کی واجیما بندرگاہ تک پہنچیں جہاں ایک بڑی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوکائیڈو سے ناگاساکی تک بحیرہ جاپان کے ساحل پر 3 میٹر تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، یہ انتباہات ابتدائی زلزلے کے بعد آنے والے کئی آفٹر شاکس کی بناء پر جاری کیے گئے، زلزلے کے بعد اس علاقے میں 5 میٹر تک اونچی لہریں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، نوٹو کے علاقے میں زلزلے کے 7 آفٹر شاکس آئے جب کہ شام 5 بجے تک پورے جاپان میں زلزلے کے 11 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے۔

ماہر علم نجوم سامعہ خان نے مسلم لیگ (ن)  کے سربراہ  نواز شریف کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ۔ سامعہ خان نے کہا کہ  "10 ج...
01/01/2024

ماہر علم نجوم سامعہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ۔ سامعہ خان نے کہا کہ "10 جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید روشن ہونے جا رہا ہے مگر وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔نواز شریف کو آنے والے دنوں میں مزید کیسز میں ریلیف ملنے والا ہے، ان کی ہر چیز کلیئر ہونے جا رہی ہے۔ نواز شریف کنگ میکر بن جائیں گے یا پھر اپنا ہاتھ کسی پر رکھ دیں گے، کچھ ایسا ہو سکتا ہے"۔
انہوں نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ" اگر 5 جنوری تک کوئی اگر مگر نہیں آتی تو 8 فروری کو انتخابات ہوں گےآنے والے انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملتی نظر نہیں آ رہی، نئی حکومت اتحادی ہو گی"۔

یاد رہے کہ سامعہ خان نے 2018ء کے الیکشن کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے لیاقت بلوچ کے مولانا فضل الرحمن کو صدر پاکستان کہنے پر زرداری...
01/01/2024

جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے لیاقت بلوچ کے مولانا فضل الرحمن کو صدر پاکستان کہنے پر زرداری نے عجیب انداز میں ناگواری کا اظہار کرنے کے ساتھ مستقبل کے ارادے بھی ظاہر کر دیے گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ زرداری کے ارادے نیک نہیں۔انہوں نے جنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر بننے کے لیے امیدوار کے ارادے کی اہمیت نہیں بلکہ ووٹر کی اہمیت ہے کہ کس کے پاس گیم نمبرز پورے ہیں۔
الیکشن جس انداز میں ہو رہے ہیں اس سے جو توقعات تھیں وہ دم توڑ رہی ہیں۔سابق سینٹر نے کہا لگ رہا ہے الیکشن معاشی اور سیاسی استحکام کا موجب ثابت نہیں ہوگا کیونکہ ٹاس کے بغیر اگر ایک ٹیم کو بیٹنگ دے دی جائے گی ان کے کھیلنے کے بعد بلا چھن جائے گا ، کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے نکال دیا جائے تو میچ کا نتیجہ کیسا ہوگا۔
خیال رہے کہ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، آصف زرداری کا لیاقت بلوچ سے مکالمہ۔
مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟، جس پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک بانی آصف علی زرداری نے کہا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمان نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔ سابق صدر کے جملے پر مولانا فضل الرحمان سمیت وہاں موجود تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری اور صادق سنجرانی کے مکالمے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا‘۔ چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو ہیں ناں’۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا رہا، یوں یوں یوں‘۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ ’سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے۔

سال 2023 بجلی اور گیس صارفین کو شاید ہی بھول پائیں آئے روز بڑھتی قیمتوں نے صارفین کو پریشان کیے رکھا اور گھریلو بجٹ کو ...
01/01/2024

سال 2023 بجلی اور گیس صارفین کو شاید ہی بھول پائیں آئے روز بڑھتی قیمتوں نے صارفین کو پریشان کیے رکھا اور گھریلو بجٹ کو شدید مشکلات سے دوچار کیے رکھا ۔ملک بھر میں احتجاج بھی ہوئے جن میں بلز کو نذر آتش کیا گیا ۔ "جیو نیوز " کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر کے صارفین پر 2400ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالا گیا۔سال بھر شہری بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے تلے دبے رہے، بجلی کے بنیادی نرخوں میں 10روپے 73 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔آئی ایم ایف کی شرائط پر 65 ارب روپےکا برآمدی اورکسان پیکج ختم کیا گیا، بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسےکا مستقل سرچارج عائد کیا گیا۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی کی بڑھتی قیمتیں مزید مشکلات پیدا کرتی رہیں۔بجلی کا زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف سیلز ٹیکس سمیت 60 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
بجلی کے بعد رہی سہی کسر گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے نکال دی۔یکم جنوری2023 سےگیس کے ٹیرف میں 112 فیصد تک اور یکم نومبر 2023 سے تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ان دونوں شعبوں کا گردشی قرض5 ہزار روپے سے بھی اوپر چلا گیا۔

سال نو کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو گئی ،جس سے س...
01/01/2024

سال نو کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو گئی ،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 19ہزار 700روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ2062ڈالر برقرار ہے ،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2082ڈالر برقرار ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ملک میں فی درجن انڈوں کی قیمت فی کلومرغی سے بھی زائد ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ف...
01/01/2024

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ملک میں فی درجن انڈوں کی قیمت فی کلومرغی سے بھی زائد ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی درجن انڈوں کی قیمت 380 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیسی انڈے 740 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب زندہ مرغی فی کلو 370 روپے جبکہ صافی گوشت کا ریٹ 560 روپے فی کلوہو گیاہے ۔

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈ ا جاری کر دیا گیاہے جس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند خان تنگی کی پاک فوج کے خلا...
01/01/2024

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈ ا جاری کر دیا گیاہے جس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہر مند خان تنگی کی پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرار داد بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز سے متعلق منفی پراپیگنڈہ کرنے والے کو سرکاری عہدے کیلئے 10 سال کیلئے نااہل کیا جائےاور سخت ترین سزا دی جائے ۔ قرار داد میں کہا گیاہے کہ سینیٹ حکومت کو کہتی ہے کہ اس پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کیلئے اقدامات کرے۔ فوج، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی سے جنگ ، سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں کا ادراک ہے ۔

متحدہ عرب امارا ت نے جنوری کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول ...
01/01/2024

متحدہ عرب امارا ت نے جنوری کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کےقیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔پیٹرول سپر 98 جو دسمبر میں 2.96 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.85 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد 2.71 درہم میں دستیاب ہوگا۔ای پلس 91 کا نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھا۔ جنوری میں نرخ کم ہوکر 2.64 درہم ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 3 درہم مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈیزل 3.19 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ یہ رائے عام ہے کہ جن حالات میں اور جس انداز میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں اُس کے ن...
01/01/2024

سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ یہ رائے عام ہے کہ جن حالات میں اور جس انداز میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں اُس کے نتیجے میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور اگر سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے تو اُس سے معاشی عدم استحکام بھی بڑھے گا۔ روزنامہ جنگ میں اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ اس وقت ہمارے سامنے انتخابات کے حوالے سے دو صورتیں نظر آ رہی ہیں، اگر انتخابات صاف شفاف انداز میں کروائے جاتے ہیں تو ممکنہ طور پر 9 مئی والے اقتدار میں آ جائیں گے اور اگر انتخابات موجودہ انداز میں ’آزادانہ‘ کروائے جاتے ہیں تو شاید پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ انجینئرڈ انتخابات ہوں گے، جس میں اکثریت کو اقلیت اور اقلیت کو اکثریت میں بدل دیا جائے گا۔
انصار عباسی لکھتے ہیں کہ کہا جا رہا ہے جو بھی ہو تحریک انصاف جتنی بھی مقبول ہو اُسے الیکشن جیتنے نہیں دیا جائے گا، اب ایسے انتخابات کے نتیجے میں ن لیگ اور دوسری جماعتیں ممکنہ طور پر حکومت بنائیں گی لیکن ایسی حکومت جو اتنے متنازعہ انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آئے گی توکیا وہ ملک میں سیاسی استحکام کا موجب بن سکے گی؟ آگے تو رولا ہی رولا نظر آرہا ہے۔
ان کا لکھنا ہے کہ جس ’آزاد‘ انداز میں اس وقت انتخابات کروائے جا رہے ہیں اُس پر پہلے ہی سوال اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے 90 فیصد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، تحریک انصاف کا بلے کا نشان رہے گا یا نہیں اس پر بھی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، 8 فروری تک تحریک انصاف کو الیکشن میں اور کون کون سی مشکلات کا سامنا ہو گا اس بارے میں بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اس صورتحال میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ انتخابات کے جھنجھٹ میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے، قوم کے 50 ارب روپے ضائع کرنے کی بھی کیا ضرورت ہے، سیدھا سیدھا جس کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں اُس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیں۔

Address

Office No: 42/43 Motti Mehal Palaza Muree Road Rawalpindi
Rawalpindi
4600

Telephone

+923155157487

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wifaq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share