![*قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،انتہائی مطلوب 4 عسکریت پسند زندہ گرفتار ، نیٹورک تباہ ، سیکورٹی ذرائع*قلعہ ...](https://img5.medioq.com/946/288/1093405259462885.jpg)
13/12/2024
*قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،انتہائی مطلوب 4 عسکریت پسند زندہ گرفتار ، نیٹورک تباہ ، سیکورٹی ذرائع*
قلعہ عبداللہ، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں ایک انتہائی منصوبہ بند انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ، زرائع
قلعہ عبداللہ ، سیکورٹی فورسز کی خفیہ کاروائی میں 4 عسکریت پسند زندہ گرفتار ، زرائع
قلعہ عبداللہ، گرفتار عسکریت پسند علاقے میں کھیتی باڑی کی آڑ میں کام کر رہے تھے ، زرائع
قلعہ عبداللہ، گرفتار ہونے والے عسکریت پسند افغانستان کے رہائشی ہیں ، اور ان کا تعلق کلعدم شدت پسند تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے ، زرائع
قلعہ عبداللہ، گرفتار ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت ، 1- جلیل عرف قدرت اللہ (آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر ) ساکن اسپن بولدک، افغانستان ، 2- نعمت اللہ عرف لالک (آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر ) ساکن اسپن بولدک، افغانستان، 3- نصیب اللہ عرف سردار، ساکن اسپن بولدک، افغانستان، 4- عزیز اللہ عرف عنایت ساکن، افغانستان، زرائع
گروپ نے گزشتہ 10 دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے دو آئی ای ڈی حملے کرنے کا اعتراف کیا، زرائع