MTv Global

MTv Global This is an official page of MTv Global.
(8)

03/02/2024

‏عمران خان کو مجموعی طور پر 31 سال اور بشری بی بی کو 21 سال کی سزائیں ہوچکی،عمران خان کی 15 سالہ نااہلی الگ سے جبکہ 60 ارب کرپشن کیس،ECP دھمکیاں کیس اور 9 مئی کے کیسز میں سزائیں اور نااہلیاں عمران خان کا انتظار کررہی ہیں

غیر شرعی قرار دینے کے بعد بشری بی بی کو بنی گالہ میں قید نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ وہ اب عمران خان کی بیوی نہیں رہی

پہلا نکاح جو غیرشرعی قرار دیا گیا اس میں حق مہر میں عمران خان نے بشری بی بی کو زمان پارک والا گھر اور بنی گالہ میں 7 کنال کا پلاٹ دیا تھا

03/02/2024

غیر شرعی نکاح کیس/ عمران خان، بشری بی بی

عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا....!!!!

عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

03/02/2024

میاں نواز شریف شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے

مسلم لیگ ن کے قائدین اپنا ووٹ عقاب کے حق میں کاسٹ کریں گے

سارے پاکستان میں شیر پر ٹھپہ لگانے کی مہم چلانے والے خود عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے

نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ووٹ ماڈل ٹاؤن حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے

ن لیگ نے این اے 128 سے اپنا امیدوار عون چوہدری کے حق میں دستبردار کیا تھا

ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے

نواز شریف, شہباز شریف اور حمزہ شہباز حلقہ این اے 128 سے امیدوار عون چوہدری کو ووٹ کاسٹ کریں گے

عون چوہدری استحکام پاکستان پارٹی سے این اے 128 پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخاب لڑ رہے ہیں

03/02/2024

‏ناظم آباد سے شروع ہونے والا جھگڑا نیو کراچی تک پہنچ گیا، حافظ نعیم الرحمان

مجھے حیرت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوجود کھلے عام اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے، حافظ نعیم

ضلع وسطی میں ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں اس لئے لوگوں کو ڈرا کر اپنے مرضی کے نتائج چاہتے ہیں، حافظ نعیم

اس وقت عوامی رائے میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے ائی ہے، حافظ نعیم

یہ ایک سروے ہے جس میں جماعت اسلامی عوام کی مدد سے بڑی جماعت بن رہی ہے، حافظ نعیم

بلدیاتی انتخابات سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے، حافظ نعیم

شہر کے پاس بڑی قوت ووٹ کی ہے، حافظ نعیم

ایم کیو ایم ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سودے بازی کرتی رہی ہے، حافظ نعیم

عوام کو بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی یہ انتخابی مہم اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے نہیں چلارہی، حافظ
نعیم

ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی، حافظ نعیم

ہمیں اپنے لئے کوئی مراعات نہیں چاہیے ہم نے منشور پیش کیا ہے، حافظ نعیم

02/02/2024

آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے، آئی ایس پی آر

مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

مارے جانے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

01/02/2024

تعلیم یافتہ نوجوان جس نے نشے میں زندگی برباد کر دی

01/02/2024

تمام بنک 3 فروری سے 5 فروری تک بنک بند رہیں گے

سرکاری ملازمین بنک سے ضروری لین دین دو فروری تک مکمل کرلیں
اسکے بعد 6 فروری کو بنک کُھلیں گے اور 8 تاریخ پھر بنک بند ہوں گے

الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
01/02/2024

الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

01/02/2024

‏الیکشن 2024 میں خواتین ووٹررجسٹریشن میں اضافہ

لاہور:انتخابی فہرستوں میں ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹر کا اندارج کیا گیا ہے، خواتین ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ نمایاں رجحانات ہیں۔

لاہور:ووٹرز کی تعداد اس وقت ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے، 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔زرائع

لاہور: پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد آبادی ووٹر ہے،زرائعُ

لاہور: سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں، بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔زرائع
لاہور:
2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔زرائع

لاہور:نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں سے 1 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز خواتین اور 1 کروڑ مرد ہیں۔زرائع

لاہور:جن اضلاع میں صنفی فرق 2018 میں 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 85 سے کم ہو کر 24 رہ گیا ہے۔زرائع

لاہور:قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سےکم ہوکر 38 رہ گیا ہے۔ذرائع

12 قومی اسمبلی کے حلقے خیبر پختونخوا، 11 بلوچستان، 10 سندھ اور 5 پنجاب میں ہیں۔ذرائع

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 398 سےکم ہوکر 102 ہوگیا ہے،ذرائع

سندھ کی 31، بلوچستان کی 30، خیبر پختونخوا کی 24 اور پنجاب کی 17 ہیں۔ذرائع

سب سے زیادہ صنفی فرق 50 لاکھ پنجاب میں ہے، سندھ میں 22 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 19 لاکھ ہے، ان میں مجموعی صنفی فرق 10 فیصد سے کم ہے۔ذرائعُ

18 سے 25 سال اور 24 سے 35 سال میں 99 لاکھ کے مجموعی صنفی فرق میں 72 لاکھ ہے ۔ذرائعُ

18 سے25 سال کے گروپ میں مردوں اور خواتین ووٹرز میں 20 فیصد کا فرق سب سے زیادہ ہے، ذرائع

99 لاکھ میں سے 48 لاکھ کا صنفی فرق ہے، 26 سے 35 سال میں مرد ووٹرز خواتین سے 8 فیصد زیادہ ہیں۔ذرائع

01/02/2024

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ میں پی ٹی آئی رہنماء و امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کے قتل کی مذمت

ریحان زیب مرحوم کا قتل افسوسناک ہے : مولانا فضل الرحمان

کے پی میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے افسوسناک واقعات کا رونما ہونا تشویشناک ہے : ۔مولانا
فضل الرحمان

کے پی کا امن تباہ وبرباد کردیا گیا : ۔مولانا فضل الرحمان

الیکشن کمیشن اور سیکورٹی اداروں کے لئے ایسے واقعات سوالیہ نشان ہیں : مولانا فضل الرحمان

دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے : مولانا فضل الرحمان

اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں : ۔مولانا فضل الرحمان

دعاء ہے کہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے : مولانا فضل الرحمان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ :پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ : نوٹیفکیشنڈیزل کی قیمت می...
31/01/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ :

پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ : نوٹیفکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ : نوٹیفیکیشن

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ابھی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے

31/01/2024

‏الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کل 3 بجے اجلاس بلا لیا، جس میں وزیر داخلہ،سیکرٹری داخلہ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہونگے

31/01/2024

ریحان زیب کے قتل کے بعد باجوڑ میں انتخابات ملتوی ،امیدواروں کے انتقال کے باعث خیبرپختونخوا کے 3 حلقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے

بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیاایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائیبیرون ملک سے آنے والے مسا...
31/01/2024

بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی
بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم عمرے کی غرض سے سعودی عرب گیا تھا۔

ملزم نے جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کی۔

ملزم فلائٹ نمبر XY637 سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم سکندر حسین کے پاسپورٹ پر شینگن کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 20 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا

بعد ازاں ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ,ترجمان ایف آئی اے

31/01/2024

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پانی کی پائپ لائن کے معاملے پر دو سیاسی گروپوں میں تصادم

نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

علاقائی پولیس موقع پر موجود پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع

باجوڑ میں فائرنگ، این اے 8 سے تحریک انصاف کے امیدوار ریحان زیب جاں بحق
31/01/2024

باجوڑ میں فائرنگ، این اے 8 سے تحریک انصاف کے امیدوار ریحان زیب جاں بحق

31/01/2024

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول 5 روپے، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہنے کا امکان

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج پیش کی جائے گی

وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے

30/01/2024

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام سرکاری پریسوں میں تسلی بخش طریقے سے جاری ہے

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 16 جنوری سے شروع ہوا تھا

سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا، بیلٹ پیپرز کی ترسیل سڑک اور ہوائی دونوں ذریعوں سے جاری ہے

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 2 فروری تک مکمل ہو جائے گی

اب تک 9 لاکھ 76 ہزار پولنگ عملے میں سے 9 لاکھ 70 ہزار کی تربیت مکمل ہو چکی، بقیہ عملے کی تربیت اگلے چار دن میں مکمل ہو جائے گی

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی
30/01/2024

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی

30/01/2024

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال کی سزا سنا دی گئی

کرین پارٹی سے کسی بھی اقلیت کو کوئی خطرہ نہیں یہ ایک منظم جماعت ہے ، میسح برادری لاہور
29/01/2024

کرین پارٹی سے کسی بھی اقلیت کو کوئی خطرہ نہیں یہ ایک منظم جماعت ہے ، میسح برادری لاہور

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ
29/01/2024

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

29/01/2024

اگر میرا موقف نہیں سنا جائے گا تو مجبور ہوں کہ کہوں I have been butchered، شاہ محمود قریشی

یہ تاریخ لکھی جا رہی ہے، انسانی تقاضوں کو پامال نہ کریں، شاہ محمود قریشی

جب بندہ جکڑا ہو توڈپریشن میں اونچی آواز میں بات کر جاتا ہے، شاہ محمود قریشی

آپ نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے، شاہ محمود قریشی کا جج سے مکالمہ

28/01/2024

کرین پارٹی قائدین اور کارکنان پر آئے روز ہونے والے حملوں پر ایک کارکن نے ثبوتوں سمیت حملے کرنے والے غنڈوں کو بے نقاب کر دیا اور اداروں سے نوٹس لینے اور کارؤائی کا مطالبہ بھی کیا

27/01/2024

کرین پارٹی کے تگڑے امیدوار آیاز خان بالڑا کا سردار سلیم کو منہ توڑ جواب

27/01/2024

موسمی صورتحال :

الحَمْدُ ِلله اج کافی دنوں بعد اج جنوبی اور وسطی پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع میں اچھی دھوپ نکلے گی اج صبح سے پنجاب کے تمام اضلاع میں سورج نکلنا شروع ہو جاۓ گا ان شاء اللہ

اور ساتھ میں پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہلکے بادل بھی گزرتے رہے گے

27/01/2024

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کو الیکشن سے پہلے مناظرے کی دعوت دے دی

سوشل میڈیا ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف 8 فروری سے پہلے کسی بھی جگہ کسی بھی وقت مناظرہ کرلیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار ٹی وی پر مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں،ان مباحثوں سے ووٹرز کو امیدواروں کے منصوبوں کے بارے علم ہوجاتا ہے

25/01/2024

‏یہ سسٹم چلنے والا نہیں، نہ 2018 میں چلا نہ اب چلے گا،جو الیکشن نہیں لڑ رہے اُن کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جوالیکشن لڑ رہے ہیں، اُن کا کیا حال کیا جاتا ہوگا : شاہد خاقان عباسی

‏35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے اِس سے میرا اتفاق نہیں ہے : شاہد خاقان عباسی

25/01/2024

1 : کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

2 : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کے تھری ایم پی او کا اختیار بحال کردیا

25/01/2024

Breaking News
‏فواد چوہدری کا نام لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں شامل کر لیا گیا

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTv Global posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MTv Global:

Videos

Share