𝘼𝙣𝙂𝙚𝙇 𝙊𝙁 𝙂𝙧𝙞𝙚𝙛

𝘼𝙣𝙂𝙚𝙇 𝙊𝙁 𝙂𝙧𝙞𝙚𝙛 𝙥𝙤𝙨𝙞𝙩𝙞𝙫𝙚 𝙩𝙝𝙤𝙪𝙜𝙝𝙩𝙨 𝙖𝙣𝙙 𝙑𝙞𝙗𝙚𝙨 𝙄 𝙖𝙢 𝙧𝙚𝙘𝙚𝙞𝙫𝙞𝙣𝙜 𝙛𝙧𝙤𝙢 𝙩𝙝𝙚 𝙪𝙣𝙞𝙫𝙚𝙧𝙨𝙚

17/12/2023

‏مرے صبر پر کوئی اجر کیا مری دوپہر پہ یہ ابر کیوں
مجھے اوڑھنے دے اذیتیں مری عادتیں نہ خراب کر🥀

05/12/2023
01/12/2023

‏بہت تھوڑا وقت لگتا ہے 'عمروں' کے ڈھلنے میں 'لذتوں' کے ختم ہونے میں لوگوں کی 'نظروں' سے اوجھل ہونے میں 'چاہتوں' کے ختم ہونے میں بہت تھوڑا وقت لگتا ہے🥀

01/11/2023

‎اپنی انا کی جیت میں دنیا کی مان کر
‎محروم میری ذات سے اک شخص ہو گیا۔۔

31/10/2023

جو کچھ مجھ پر گزرا ، میں نے بس اُس کے "نارمل" ہونے کی بہانے بازی کی، حالانکہ وہ سب اذیت ناک تھا اور بہت دردناک تھا.

31/10/2023

اور اس دن میں اس کے لیے آخری بار روئی تھی کیونکہ وہ میری آخری کوشش تھی، اور تب مجھے پتہ چل چکا تھا کسی سے زبردستی توجہ اور محبت نہیں مانگی جاسکتی، اور مجھے لگتا تھا میں اسے منا رہی ہوں ...جبکہ میں تو اسے پریشان کر رہی تھی

_

31/10/2023

"کسی کو اس کی مرضی کے خلاف صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے جھکنے پر مجبور اور سرتسلیم خم کرنے پرمجبورکرنا بھی دراصل انتقام کی اعلیٰ ترین قسم ہے"۔

28/10/2023

" کِسی کا الوداع کہنا خالی اک لفظ نہیں بلکہ ؛ ایک پُورا زمانہ ہوتا ہے جو الوداع ہو جاتا ہے ، الوداع کہنے سے صرف ایک اِنسان ہی پرایا نہیں ہوتا بلکہ ؛ پرائے ہو جاتے ہیں بُہت سے لوگ ، سڑکیں ، گلیاں ، کُچھ گانے ، کِتابیں ، احساسات ، جذبات اور روح ، پرائے ہو جاتے ہیں وہ خُمار میں ڈُوبے دِن و رات ، موسم اور ہنسی قہقہے ، کوئی گاؤں ، شہر ، مُحلہ ، عِلاقہ ، اور ہر وہ چیز جو اُس بِچھڑنے والے شخص سے منسُوب ہوتی ہے! ۔ " 💔

28/10/2023

جب انسان کِسی ایسے شخص سے ' بچھڑ ' رہا ہو جس کے ساتھ گزارے ہوۓ لمحے ' خواب 'کی طرح ' روح ' میں سِلے ہوں،جس کی ہر آواز پر ' دل ' الگ سی تان پر دھڑکتا ہو تو یہ ' قیامت ' کا عالم ہوتا ہے اور اس وقت انسان کو اپنی ہی سانسیں ' اذیت ' لگتی ہیں🖤🥀
اُن کے اندازِ کرم اُن پہ وہ آنا دل کا
آئے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا... ♥️🔥

#

27/10/2023

ہم اپنے ان دکھوں پر دلاسے چاہتے ہیں جو کسی سے بیان بھی نہیں کیے ہوتے۔ ہم بہت روتے ہیں اور بہت خاموش ہو جاتے ہیں۔ جیسے دریا کنارے کاٹ کر پرسکون ہو جاتا ہے۔ ہم وہ موسیقار ہیں جن کے گلے چیخوں کی دھنیں بناتے بناتے پھٹ جاتے ہیں۔ ہم چھوٹے چھوٹے دکھ پالتے ہیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے انہیں اپنا دل کھلاتے ہیں۔ یوں ہم ایک قبیلہ بنا کر اس کی سرداری کرتے ہیں۔ ہمیں سب سے بڑی خوشی یہی دی جاتی ہے کہ ہم مر جائیں گے۔

26/10/2023

ہر نئے دن کا آغاز کسی نئی سوچ کے ساتھ کیجیے۔ رات کا اندھیرا بھی صبح کے اجالوں کی نوید دیتا ہے تو آپ کی مایوسی ، بیزاری یا ناکامی کا اختتام بھی کسی کامیاب منزل پر ہوگا۔ کل آپ کہاں تھے ؟ کون سی غلطیاں ہوئیں؟ کتنا نقصان کر بیٹھے تھے؟ یہ سب کچھ اب ماضی بن چکا ہے۔
آج آپ کہاں ہیں؟ آپ کے حوصلے بلند ہیں؟ آپ ثابت قدم ہیں ؟ نئے راستے تلاش کر رہے ہیں ؟ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں؟ آپ نے ہمت نہیں ہاری ؟ آپ منزلوں کے سفر پر ہیں؟ تو بس آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

26/10/2023

مجھ سے بہت سے لوگوں نے اپنا غم بانٹا اور اپنا درد سے بھرا دل ہلکا کیا مگر خوشی بانٹنے کے لیے انہیں ہمیشہ مجھ سے بہتر لوگ مل گئے_🙂🍁

26/10/2023

اداکاری بڑا دکھ دے رہی ہے
میں سچ مچ مسکرانا چاہتی ہوں

__

26/10/2023

جب برسوں کی رفاقت ہو اور پھر ایک دن اگلے کے الفاظ آپکو مار دیں۔۔۔۔تو پھر آپ کو اس کے واسطے سچ مچ مر جانا چاہئے۔۔۔۔محبت کا اتنا حق تو بنتا ہے نا 🙃🖤
🤍🥀

24/10/2023

ایجادات کے اس زمانے کی سب سے خطرناک ایجاد “عارضی تعلقات” ہیں۔۔!!

24/10/2023

تکیے کی بوسیدہ روئی میں دفن خواب
کچھ چھپے خط
رومال پر جما دکھ؍
ڈائری میں سویا گلاب
ٹوٹی ہوئی انگوٹھی
تصویروں میں تھما وقت
قرض کے چند سکے
گم شدہ پائل
کانچ کی آدھی چُوڑی
ایک ٹوٹا ہوا فون جس میں یادیں
یاد کے صندوق میں چھپی
سب چیزیں نایاب ہوتی ہیں....!!🍂🥀

14/10/2023

دسترس! ترک تعلق کا سبب ٹھہرا
اس کو کافی نا لگا میرا میسر ہونا

31/08/2023

دسترس اتنی مکمل ہے کسی کی مجھ پر۔۔
جب بھی چاہے مجھے منظر سے ہٹا دیتا ہے

‏اب گزری ہوئی عمر کو آواز نہ دینا...اب دھول میں لپٹا ہوا بچپن نہ ملے گا..
31/08/2023

‏اب گزری ہوئی عمر کو آواز نہ دینا...
اب دھول میں لپٹا ہوا بچپن نہ ملے گا..

17/08/2023

‏اپنی زندگی سے درد کو ختم کرنے کیلیئے ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ کچھ بھی ہمارا نہیں ہے، کچھ بھی ہمارا نہیں تھا، اور کچھ بھی ہمارا نہیں رہیگا !!!

10/08/2023

اپنی زات میں ایک ایسا انسان ڈھونڈو جسے صرف اپنے لیے ہی نہیں، دوسروں کیلئے بھی جینا آتا ہو 💛

09/08/2023

جو بھی چیلینجز آپ کے سامنے آئیں ان کو ہیڈ اون فیس کریں۔۔۔کیونکہ آپ کی زندگی میں کوئی چیلینج ایسا نہیں جو پہلے کسی اور کو پیش نا آیا ہو۔۔۔کوئی ٹریجیڈی ایسی نہیں جو کسی اور کے ساتھ نا ہوئی ہو۔۔۔۔اور کوئی کامیابی ایسی نہیں جو کسی اور کو نا ملی ہو۔۔۔

08/08/2023

بیکار ہے وہ تھرما میٹر جو رگوں میں بہتی اذیت کی خد نہ ناپ سکے اور احمق ہے وہ طبیب جو جدائی کی تپش کو بخار کا نام دے کر نیلی پیلی لال گولیاں تجویز کرے۔

08/08/2023

وہ اچھا لڑکا-!"
جو ایک عرصے تک"
ایک غیر محرم لڑکی سے"
اپنی بے پناہ محبتوں کا دعویٰ کرتا رہا ہے-!"
آج اس لڑکی کو"
ایک" اچھی بات" بتا رہا ہے
کہ"
٫٫اچھی لڑکیاں کسی غیر محرم سے-!"
محبت نہیں کیا کرتیں-!"..💔🙂🥀

Address

Rawalpindi
Rawalpindi
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝘼𝙣𝙂𝙚𝙇 𝙊𝙁 𝙂𝙧𝙞𝙚𝙛 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Rawalpindi

Show All