01/11/2023
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) میئر آف لندن آف باروہنسلوافضال کیانی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملکی حالات سے لاتعلق اور بے خبر نہیں رہ سکتے،سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے دل ملک کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بیرون ملک جا کر پاکستان سے محبت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانیوں نے بیروں ممالک جاکراپنی شبانہ روز محنت سے تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے،رجیم چینچ کے معاملے پر تارکین وطن کی ناراضی کے بارے میںبے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے، جو بھی حکومت یا سیاسی جماعت ملک کی بہتری کیلئے کام کرے گی اسکا ساتھ دینگے، سابق میئر لندن آف بارو ہنسلو محترمہ سمیعہ چوہدری،
بیرسٹر ریاض گل اور ڈاکٹر امجد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے پروگرام "میٹ دی پریس " میں اظہار خیال کرتے ہوئےمیئر آف لندن آف باروہنسلوافضال کیانی کا پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر انور رضا اور سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہانکی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی پھر برطانیہ چلا گیاجہاں جا کر انتھک محنت کیاور اپنی محنت کے بل بوتے پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیںاور میئر آف لندن بارو آف ہنسلو منتخب ہوا،ترقی یافتہ ممالک میںانصاف اور قانون کا احترام کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں میرٹ پر عام بندہ بھی کسی بھی اعلیٰ عہدے پر پہنچ جاتا ہے، اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطے میں رہتے ہیں،
برطانیہ میںسوشل ویلفیئر کے کافی ادارے کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں نوجوانوں کو مصروف رکھنے میں کافی تیزی آ گئی ہے،فلسطین اسرائیل جنگ میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسو س ہے،پاکستانی میڈیا پاکستانی کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،اس موقع پر لندن کی سابق میئر محترمہ سمیعہ چوہدری نے کہا کہ افضل کیانی تیسرے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان میئر ہیں،اس وقت 20 پاکستانی کونسلرز اپنے کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں،بیرسٹر ریاض گل کا کہنا تھا کہ قومیں انصاف اور قانون کی حکمرانی سے بنتی ہیںکیونکہ ترقی یافتہ ممالک میں میرٹ اور انصاف کی جہ سے تمام شہریوں کو یکساں مواقع میسر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاںٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ جاتا ہے،
تمام ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کرتے ہیں،قبل ازیں صدر پی ایف یو جےافضل بٹ اور صدر این پی سی انور رضانےمعزز مہمانوں کااین پی سی آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہم سے زیادہ محب وطن ہیں ،یہ ہمارے ملک کا اصل چہرہ ہیں جو خاندانوں کو متحد رکھنے کا اہم ذریعہ ہیں،ہمارے ملک کی معیشت انہی کے بھیجے گئے فنڈز سے چلتی ہے،یہ لوگ پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، تقریب کے آخر میںمیئر آف لندن آف باروہنسلوافضال کیانی نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور صدر این پی سی انور رضاکو ایوارڈز اور نیشنل پریس کلب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔