VOW ہم دنیا بھر سے مستند خبریں،تجزیے و تبصروں کو تحقیقاتی ص

12/09/2022
میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کما...
26/06/2022

میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کما سکیں گے۔ کمپنی مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہی ہے۔

مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بہت جلد سوشل میڈیا صارفین فیس بُک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کانٹینٹ کریئٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر بھی کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جس کے ذریعے صارفین پیسے کمانا شروع کریں گے۔

25/06/2022

سارا جہاں مست جہاں کا نظام مست

آزادکشمیر کے ضلع باغ میں 5 سرکاری و تنظیمی سکولز کے درمیان گرلز ہائی سکول کا کیمپس قائم کرنے کی انوکھی کارروائی
29/04/2022

آزادکشمیر کے ضلع باغ میں 5 سرکاری و تنظیمی سکولز کے درمیان گرلز ہائی سکول کا کیمپس قائم کرنے کی انوکھی کارروائی

آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی نے 17 مضر صحت منرل واٹر کی فہرست جاری کرتے ہوئے ریاست کے اندر مندرجہ ذیل برانڈ کی فروخت پر پابندی ...
25/04/2022

آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی نے 17 مضر صحت منرل واٹر کی فہرست جاری کرتے ہوئے ریاست کے اندر مندرجہ ذیل برانڈ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے.
ممنوعہ برینڈ میں سٹی سپرنگ، آب نور، آتکو، والو واٹر، سیف لائف، آب حرم، بلو پلس، بلو آئس، ایلفا، ایمپریل، مور پلس، نیشن پیور واٹر، ہائی فریش، سپریم نیچرل، ڈیلین نیچرل اور لاثانی شامل

راولاکوٹ آزادکشمیر میں نوجوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،احسن زاہد نے امریکہ کمرشل پائلٹ لائیسنس حاصل کر لیا
23/04/2022

راولاکوٹ آزادکشمیر میں نوجوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا،
احسن زاہد نے امریکہ کمرشل پائلٹ لائیسنس حاصل کر لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دورا...
22/04/2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دوران تحقیقات کسی غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ’کمیٹی کے اجلاس میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والے ٹیلی گرام کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔ اس دوران اس وقت کے امریکہ کے لیے پاکستانی سفیر نے ٹیلی گرام کے مندرجات اور پسِ منظر سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔‘

😀
21/04/2022

😀

لاہور آن فائر 🔥
21/04/2022

لاہور آن فائر 🔥

چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ میں کوئی عہدہ دے دو، عمران خان
21/04/2022

چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ میں کوئی عہدہ دے دو، عمران خان

واحد راستہ الیکشن ہیں
21/04/2022

واحد راستہ الیکشن ہیں

ابھی تو پارٹی شروع ہوئ ہے
21/04/2022

ابھی تو پارٹی شروع ہوئ ہے

پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف میری کال کا انتظار کرے
21/04/2022

پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف میری کال کا انتظار کرے

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
21/04/2022

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

سندھ پاکستان‏گوٹھ فیض محمد چانڈیو میہڑ ضلع دادو سندھ میں آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے اس بچے کی ماں اپنے لخت جگر کی باقی...
21/04/2022

سندھ پاکستان
‏گوٹھ فیض محمد چانڈیو میہڑ ضلع دادو سندھ میں آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے اس بچے کی ماں اپنے لخت جگر کی باقیات اٹھا کر فریاد کناں ہے ۔

دس بچوں سمیت درجنوں لوگ جھلس گئے۔۔

150 مویشی۔۔دو دیہات مکمل جل گئے۔۔
نہ روڈ نہ رستے نہ کوئی فائر برگیڈ ۔۔۔

یہ سندھ حکومت کا المیہ ہے گیارہ گھنٹے آگ لگی رہی اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکیں۔۔

معصوم بچے آگ سے جلتے رہے مائیں دیوانوں کی طرح بچے اٹھا کر بھاگتیں رہیں۔۔زیرِ نظر تصویر میں ایک ماں اُجڑے حال میں کوئلہ ہوا بچہ سینے سے لگا کر دہائی دے رہی ہے۔۔

عمران خان نے کہا کہ وہ آج ہر حال میں لاہور جلسے میں شرکت کریں گےگزشتہ روز پولیس کمشنر لاہور نے عمران خان کو لاہور جلسے م...
20/04/2022

عمران خان نے کہا کہ وہ آج ہر حال میں لاہور جلسے میں شرکت کریں گے

گزشتہ روز پولیس کمشنر لاہور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ لاہور میں عمران خان پر حملہ ہو سکتا ہے.

پولیس کمشنر نے ہدایات کی ہیں کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں،

جلسے میں شرکت کی صورت میں گاڑی کے شیشے بند رکھے جائیں،

اسٹیج پر بلٹ پروف شیشے کا استعمال کیا جائے،

کسی صورت گاڑی سے باہر نہ نکلنے جیسی کئ دیگر ہدایات بھی لکھی گئی ہیں.

تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، آج رات 9 بجے لاہور کے جلسے میں ہر حال میں شرکت کریں گے_

4 تصویریں اور 4 کہانیاں!
20/04/2022

4 تصویریں اور 4 کہانیاں!

شہباز کی ٹیم میں 5 خواتین بھی شامل
19/04/2022

شہباز کی ٹیم میں 5 خواتین بھی شامل

اسلاموفوبیا پھر سے سر اٹھانے لگا، متعدد واقعات میں مندرجہ ذیل ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی اطلاعات ہیں
19/04/2022

اسلاموفوبیا پھر سے سر اٹھانے لگا، متعدد واقعات میں مندرجہ ذیل ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی اطلاعات ہیں

وفاقی کابینہ میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیران برائے وزیر اعظم شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ کے 1...
19/04/2022

وفاقی کابینہ میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیران برائے وزیر اعظم شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ کے 12، پی پی پی کے نو اور دیگر اتحادی جماعتوں کے 16 ارکان شامل ہیں۔

قمر زمان کائرہ مشیر وزرات امور کشمیر
18/04/2022

قمر زمان کائرہ مشیر وزرات امور کشمیر

نو منتخب وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا قانون ساز اسمبلی میں خطاب قائد ایوان منتخب ہونے پر چیئرمین...
18/04/2022

نو منتخب وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا قانون ساز اسمبلی میں خطاب

قائد ایوان منتخب ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سیکرٹری جنرل اسد عمر، علی امین گنڈا پور، صدر آزادجموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمو دچوہدری اور تمام ممبران اسمبلی کو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،کا شکر گزار ہوں۔

ممبران اسمبلی کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں فنڈز کی کمی نہیں ہونے دوں گا۔

سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں جو ان کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ ہو ں گے۔

اوور سیز کشمیریوں کے لیے ایک بڑا پروگرام شروع کریں گے جس میں وہ براہ راست شامل ہو سکیں گے۔ اوورسیز کمیشن کو فعال بنائیں گے۔

سیاحت کے شعبہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے جس پر فوکس کریں گے۔

مری ایکسپریس وے کو کوہالہ تک توسیع دینے کے لیے وفاقی حکومت سے معاملہ اٹھائیں گے اور آزادکشمیر کے اندر حادثات کے خاتمہ کے لیے سڑکوں کے کناروں پر سیفٹی لگائیں گے۔

شاہرات اور بلڈنگ کوڈز کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

مظفرآباد اور راولاکوٹ میں سوئی گیس فراہم کریں گے۔

مظفرآباد تک ریلوے لائن بچھانے کے لیے فزیبلیٹی تیار کروائیں گے۔

سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کے 14 ویں بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب
18/04/2022

سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کے 14 ویں بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب

آزادکشمیر کے 14 ویں وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے بلائے گئے قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں شیڈول جاری ہو چکا ہے۔تحریک انصاف ک...
18/04/2022

آزادکشمیر کے 14 ویں وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے بلائے گئے قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں شیڈول جاری ہو چکا ہے۔تحریک انصاف کے 32 جب کہ اپوزیشن کے 11 اراکین اسمبلی میں موجود ہیں تاہم وزارت عظمیٰ کےامیدوار سردار تنویر الیاس خان کے مقابلے میں اپوزیشن نے اپنا امیدوار نامزد کرنے کی بجائے بائیکاٹ کا اعلان کررکھاہے۔

مظفرآباد اسمبلی اجلاس شروع ،اپوزیشن جماعتوں کا یو ٹرن کے بعد اجلاس میں شرکت،اسمبلی کے باہر اسکرین نصب کی گئی ہے جہاں پی ...
18/04/2022

مظفرآباد اسمبلی اجلاس شروع ،

اپوزیشن جماعتوں کا یو ٹرن کے بعد اجلاس میں شرکت،

اسمبلی کے باہر اسکرین نصب کی گئی ہے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہیں،

انتظامیہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے تیار

وزارتِ عظمیٰ 🪑کا کھیل، ایک کھلاڑی اور تھرڈ امپائر📝کالم نگار؛ راجہ زوہیب....تعویذ........ شہر اقتدار مظفرآباد کے کشمیر لا...
17/04/2022

وزارتِ عظمیٰ 🪑کا کھیل، ایک کھلاڑی اور تھرڈ امپائر
📝کالم نگار؛ راجہ زوہیب....تعویذ........

شہر اقتدار مظفرآباد کے کشمیر لاجز میں سیاسی ہنگامے سے جاں کی امان پائی تو یہاں کی مشہور مدینہ مارکیٹ کے کرتوت کافراں سے لطف اندوز ہونے کے بعد دو دریاؤں کنارے ڈیرا لگایا تو خیال آیا کہ صبح نو منتخب ہونے والے وزیراعظم سرادر تنویر الیاس کو بطور وزیراعظم دیکھنے والے خوشی سے نڈھال ہیں تو دوسری جانب اختلافات رائے بھی موجود ہے.

ہمارے معاشرے میں کسی شخص کے پاس دولت آتے ہی اسکے متعلق پہلا جنم لینے والا اختلاف یہ ہوتا ہے کہ اس کے پاس اتنی دولت آئی کیسے اور آیا حلال بھی ہے یا نہیں؟ ... گویا اس کے حلال حرام کا حساب ہم سے ہونا ہے____

ایک سوال یہ بھی ہے کہ جب الیکشن کے دنوں میں الیکشن کمپین چلائی جا رہی تھی اس دوران کی مذہب تقریروں نے اچانک حلقہ انتخاب جیتنے کے بعد پاکستانی کینٹینر والی سیاست کو کشمیر میں لانا وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے شیان شان تھا؟؟ ...

لیکن نو منتخب ہونے والے وزیراعظم سرادر تنویر الیاس پر کچھ سوالات بڑے لاجکل ہیں جیسے،

اس قدر سرمایا ہونے کے بعد ایک سرمایا دار کا سیاسی منڈی لگانے کا آخر مقصد کیا ہے؟

سیاست کے کھیل میں 3 مقصد اہم ہوتے ہیں،
پہلا ٹو پلس ٹو فارمولا یعنی اپنی انوسیٹمینٹ میں سے کچھ رقم کو 5 سالوں میں دگنا کرنا.

دوسرا ریاستی مشینری سے پروٹوکول لینا اور تاریخ میں نام درج کروانا.

تیسرا عوامی فلاح کا جزبہ.

اب ان 3 پوائنٹس پر اگر نو منتخب ہونے والے وزیراعظم کو پرکھا جائے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس قدر پیسہ بہا کر وزارت عظمیٰ کا تاج سجانے کا مقصد کیا کہیں یہ تو نہیں ریاستی زمینوں کو لیز پر لے کر پرائیوٹ کنسٹرکیشن کی جائے اور اس ضمن میں ریاستی فارن انویسٹرز کو فعال کیا جائے.
اس صورت میں بھی فائدہ عوام کو ہونا جیسے روزگار کے مواقع، علاقے کی ڈویلمپنٹ.

دوسری طرف اس قدر دولت والا پرائیویٹ پروٹوکول تو لے سکتا ہے لیکن ریاستی پروٹوکول و ریاستی تاریخ میں مقام پانا ایک الگ مقام رکھتا ہے ___

تیسرا پوائنٹ ہے ریاستی فلاح کا تو وہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ جناب کا سیاسی تجربہ اور جماعت میں شمولیت کتنی پرانی ہے؟

نو منتخب ہونے والے وزیراعظم نے اپنی سیاسی خدمات پاکستانی پی ٹی آئی کے دور میں وفاقی ادارے کے لیے وقف کیں اور انکا اعتراف وہاں کی قیادت نے بھی کیا لیکن تنقیدی حضرات نے اس 3 سالہ دور کی کارکردگی کو جانچنا اہم نہیں سمجھا.

آزادکشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد نو منتخب ہونے والے وزیراعظم نے نہ صرف سیاسی اتار چڑھاؤ کو دیکھا بلکے یہاں کا سیاسی ماحول بھی بخوبی سمجھ لیا....

اب یہ الگ بات کے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے لیے بقول وزیراعظم عبدالقیوم نیازی پیسے سے وزرا کو خریدنا ہارس ٹریڈنگ و کرپشن ہے لیکن جب پراڈکٹ بکنے والی ہو تب ہی خریدار خریدتا ہے__

لیکن ایک غیر ریاستی شخص کے سامنے بیت کرنے پر شکوہ تنویر الیاس سے نہیں ان ضمیر فروشوں سے ہونا چاہیے__ اور ساتھ ہی ساتھ کشمیری اپوزیشن پارٹیوں کا مشکوک کرادر ایک الگ بحث کے دروازے کھولتا ہے__

لیکن آزادکشمیر میں دلچسپ ماحول ایسے بنا کہ اپوزیشن سے لے کر حکومتی ارکان تک سب "جادو کی جھپی" میں آ گئے اور یوں سیاسی مبصرین بتاتے ہیں کہ انکے سیاسی کیریئر میں انھوں نے اس قدر خوشگوار ماحول کبھی نہیں دیکھا___

اسی خوشگوار ماحول کی بدولت نو منتخب ہونے والے وزیراعظم سرادر تنویر الیاس سے میں بطور کشمیری 4 کاموں کی توقع کرتا ہوں__

1 آزادکشمیر کو سیاحت میں ایک منفرد مقام دلانے کے لیے حقیقی معنوں میں کوشش کی جائے__

2 کشمیر کی بنجر زمینوں کو دوبارہ زرعی زمین بنانے کے لیے اے جے کے بینک کو کمرشل کیا جائے اور زمینداروں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کر کے ریاستی باشندوں کو باروزگار بنایا جائے .

3 انفراسٹرکچر کی طرف توجہ دیتے ہوئے صحت کے نظام اور تعلیمی میدان میں جدت لاتے ہوئے ریاستی شاگردوں کو مطالعہ کشمیر کا تحفہ دیا جائے.

اور آخری توقع قانون و انصاف کی بالادستی اور سرمائے / گورنمنٹ سکیمیز کی مساوی تقسیم کے لیے ریاست میں بلدیاتی نظام کا نفاذ ممکن بنایا جائے____

بحرحال ان سب باتوں کا جواب نو منتخب ہونے والے وزیراعظم کی چنی جانے والی ٹیم، کل کے ہونے والے خطاب اور انکے عملی اقدامات پر منحصر ہے___
🔹🔹🔹🔹🔹🔹

وزیراعظم آذادکشمیر کا انتخاباپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ۔ ذرائع
17/04/2022

وزیراعظم آذادکشمیر کا انتخاب
اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ۔ ذرائع

امپورٹڈ حکومت کب ختم ہو گی، شیخ رشید احمد نے بتا دیا
17/04/2022

امپورٹڈ حکومت کب ختم ہو گی، شیخ رشید احمد نے بتا دیا

سابق مشیر احتساب کی دبئی روانگی
17/04/2022

سابق مشیر احتساب کی دبئی روانگی

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
16/04/2022

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

پنجاب اسمبلی میں وزیرِاعلٰی پنجاب کے انتخاب کے لیے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ڈپٹی س...
16/04/2022

پنجاب اسمبلی میں وزیرِاعلٰی پنجاب کے انتخاب کے لیے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر لوٹے پھینکے گئے کچھ ہی دیر کے بعد وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی پر بھی تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں انکا بازو ٹوٹ گیا.

مظفرآباد۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کیلئے صدر آزادکشمیر نے اسمبلی اجلاس پیر کی صبح طلب کرلیا۔
16/04/2022

مظفرآباد۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کیلئے صدر آزادکشمیر نے اسمبلی اجلاس پیر کی صبح طلب کرلیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حکومتی اراکین کا حملہ، بال نوچے لوٹے مارے /
16/04/2022

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر حکومتی اراکین کا حملہ، بال نوچے لوٹے مارے
/

سپریم کورٹ آزادکشمیر کے فل بینچ نے قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب پر ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کیخلاف دائر اپی...
16/04/2022

سپریم کورٹ آزادکشمیر کے فل بینچ نے قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب پر ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے الگ سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم جاری کر دیا،

سپریم کورٹ کے فل بینچ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم، جسٹس رضا علی خان، جسٹس خواجہ محمد نسیم،جسٹس محمد یونس طاہر شامل تھے۔

کراچی تیار ہو......؟ کپتان آج کراچی میں پاور شو کرے گا
16/04/2022

کراچی تیار ہو......؟ کپتان آج کراچی میں پاور شو کرے گا

معاملہ سنگین ہے، روس کی امریکہ کو دھمکی
16/04/2022

معاملہ سنگین ہے، روس کی امریکہ کو دھمکی

شیخ عامر آزادکشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس تعینات
15/04/2022

شیخ عامر آزادکشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس تعینات

مظفرآباد، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی دینے سے انکار کر دیا، لارجر بینچ کل سماعت کریگا..
15/04/2022

مظفرآباد، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی دینے سے انکار کر دیا، لارجر بینچ کل سماعت کریگا..

قانون ساز اسمبلی:ہائی کورٹ کے  سوموارتک وزیراعظم کاچناؤ روکنےکےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
15/04/2022

قانون ساز اسمبلی:ہائی کورٹ کے سوموارتک وزیراعظم کاچناؤ روکنےکےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

Address

Opp. Election Commission Of AJK, Al Riaz Palaza
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOW posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Rawalpindi

Show All