Dua e noor collection

Dua e noor collection Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dua e noor collection, Digital creator, Rawalpindi.

29/07/2023

میں چاہتی ہوں میرے پاس ایک ایسا شخص ہو کہ اگر میں میسج نہ بھی کروں تو وہ میرا انتظار کرے ، موبائل اٹھاؤں تو بہت سے میسجز آئے ہوں ، کچھ غصے والے تو کچھ پرواہ والے ❤۔ میں ریپلائے کروں تو فوراً موبائل سکرین چمک اٹھے ، اس کی کال آرہی ہو ، کال اٹینڈ کروں ، سوری آج لیٹ ہوگئ۔۔! 🙂- آگے اس کی آواز میں تھوڑا غصہ ، تھوڑا پیار ، تھوڑی پرواہ ہو ، کہاں تھی۔۔؟ اب تک ریپلائے کیوں نہیں کیا۔۔؟ وہ مجھے ڈانٹا رہے ، میں سنتی رہوں اور مسکراتی رہوں ❤
۔ پر جب میں موبائل اٹھاتی ہوں تو کوئی میرا منتظر نہیں ہوتا ، کبھی بھی اتنے سارے پرواہ والے میسجز نہیں ہوتے ، کوئی نہیں پوچھتا کہاں تھی اب تک 🙂۔ موبائل بالکل خالی ہوتا ہے ، کوئی نہیں جس کی ڈانٹ سن کر میں بھی آگے سے چپیڑ لگاوں🙂🙂

22/04/2023
31/03/2023

چند کمزور چراغوں سے عقیدت ہے مجھے ۔۔۔۔
مجھ سے چڑھتے ہوے سورج نہیں پوجے جاتے ۔😎

16/03/2023

چُپ کرسیں تے موتی مِلسن،صبر کریں تاں ہیرے
پاگلاں وانگوں رولا پاویں ، نہ موتی نہ ہیرے۔۔۔
(میاں محمد بخش)

08/03/2023

*‏احسان مانو میرا 🫣😔*

*میری پوسٹس پڑھ کر مسکرا تو لیتے ہو 🤨*
*ورنہ سارا دن کھڑوس منہ لیئے پھرتے رہتے ہو😛😝😜😂

02/03/2023

‏آئیے ہم کُھلے دل کے ساتھ اُن لوگوں کو بھول جائیں جو ہم سے محبت نہیں کر سکے

18/02/2023

عورت کوصرف گندا وہی کہتے ہیں
جو عورت سے گندے تعلقات قائم کرتے ہیں
حقیقت میں عورت بہت ہی مقدس ہے ہر رشتے میں.

17/02/2023

آ جا ، کہ ابھی ضبط کا ، موسم نہیں گزرا​
آ جا ، کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ھے​ !

خوشبو کے جزیروں سے ، ستاروں کی حدوں تک​
اِس شہر میں سب کچھ ھے ، بس تیری کمی ھے​

حالات دنیا نے کب چاک کیا دل.......؟
تیرے ہجر کے غم میں میری سانس تھمی ہے

تو بہار، تو ہی بارش، تو ہی موسم ہے گرم و سرد
یہ دنیا تو تیرے بن دنیا ہی نہیں ہے

محسن یہ تیرے لفظ ہیں یا پاگل کا حال دل
تیرے لفظوں میں میرا درد، اور ایک شخص کی کمی ہے

14/02/2023

اب سنبھلتے ہی نہیں ، رنگ ہمارے ہم سے
‏دل بناتے ہیں تو ویرانی سی بن جاتی ھے

13/02/2023

" مرد کے ہاتھ میں اِتنی گِرفت تو ہونی چاہیے ہے کہ ؛ وہ اپنی مٙن پسند عورت کا ہاتھ سارے زمانے کے سامنے دلیری سے تھام سکے! ۔ " 🖤🙂

12/02/2023

" موت تکلیف دہ نہیں ہوتی بلکہ ؛ یہ دُنیاوی زندگی تکلیف دہ ہوتی ہے جو کہ ؛ موت کے جیسی ہے! ۔ " 💔🙂

البرٹ کامیو! ۔ 🖤

02/02/2023

اگر سوشل میڈیا کا استعمال کم نہیں کر سکتے۔۔۔۔
تو پھر ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے پیجز لائک کریں جن سے مثبت چیزیں ملتی رہیں۔۔۔۔
صرف سات دن تک سامنے آنے والی ہر بے مقصد پوسٹ پر رکے بغیر اسے پیچھے کر دیں۔۔۔۔
اور ہر اچھی پوسٹ کو مکمل دیکھیں۔۔۔۔
سات دن بعد سوشل میڈیا آپ کو مثبت چیزیں ہی دکھائے گا۔۔۔
مثبت چیزوں میں وقت گزارنے سےسوچ مثبت ہوگی۔۔۔
پھر کلام پھر اعمال اور پھر ساری ذندگی مثبت ہو جائے گی۔۔۔۔

02/02/2023

self fulfilling prophecy

روزنتھل اور جیکبسن نے ایک تجربہ کیا۔ ایک کلاس کے بچوں کا IQ ٹیسٹ لیا۔ اس کے بعد اس کلاس کے اساتذہ کو بتایا کہ یہ 80فیصد بچے اوسط ہیں۔ جبکہ یہ 20 فیصد بچے اچھے IQ والے ہیں اور ذہین ترین ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے دیکھا کہ اساتذہ کا رویہ ان ذہین ترین سٹوڈنٹس کی طرف مختلف تھا۔ وہ ان اسٹوڈنٹس کو زیادہ توجہ دیتے تھے اور زیادہ توقعات رکھنے لگے تھے۔ تقریبا آٹھ مہینوں بعد ایک ٹیسٹ لیا گیا۔ انہوں نے اس ٹیسٹ میں دیکھا کہ جو 20 فیصد بچے جن کو ذہین ترین قرار دیا گیا تھا، ان کا سکور باقی تمام بچوں سے زیادہ تھا۔
یہ نتائج لینے کے بعد انہوں نے اساتذہ کو بتایا کہ یہ کوئی ذہین بچے نہیں تھے، وہ عام بچے ہی تھے۔ صرف ہم نے تجربہ کرنے کے لیے ان کو لیبل دیا تھا۔ تو جب اساتذہ نے ان سے زیادہ توقعات رکھیں تو ان بچوں نے بھی ویسا ہی رویہ اپنایا۔ باقی بچے جن کو اوسط بچے کہا گیا تھا، ان میں بھی ذہین بچے موجود تھے لیکن چونکہ ان سے توقعات ختم کی تھی، اس لیے انہوں نے ویسا ہی نتیجہ دیا۔ اس کے بعد بہت سی ریسرچز نے اس چیز کو صحیح ثابت کیا۔
سائیکالوجی میں اس تصور کو self fulfilling prophecy کہا جاتا ہے۔ اس کی تعریف یہ ہے کہ ایسا پروسیس جس توقعات خود اپنے آپ کو صحیح ثابت کریں۔ اس تھیوری کے مطابق جو بھی توقعات انسان لگاتا ہے تو پھر اس کو پورا کرنے کے لیے وہ اپنا رویہ تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کی دو اقسام میں۔
1۔ self imposed prophecies.. ایسی توقعات جو کہ انسان اپنے عمل اور اپنے رویے سے رکھتا ہے۔
2۔ other imposed prophecies
دوسروں کی توقعات جو انسان کے ساتھ ہوتی ہیں۔
اس کو روزمرہ زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ مثبت بھی ہو سکتی ہیں اور منفی بھی۔ مثلا اگر مینیجر اپنے نیچے والے لوگوں سے امیدیں نہیں رکھے گا اور اپنے رویے اور عمل سے ظاہر کرے گا کہ اس کو ان لوگوں سے اچھے کام کی امید اور توقع نہیں ہے۔ تو آہستہ آہستہ اس کے نیچے کام کرنے والے لوگ اس کی اس امید اور توقع کو خود بخود پورا کرنے لگیں گے۔
اسی طرح اگر ایک انسان یہ توقع کرتا ہے کہ وہ اسٹیج پر کھڑا ہو کے نہیں بول سکے گا تو اس کی سوچیں اور اس کے عمل اس prophecy کو پورا کرنے لگ جائیں گے۔ اگر اپنے بچوں کو بار بار یاد دہانی کرائیں گے کہ ہمیں تم سے کوئی امید نہیں ہے کہ تم کوئی اچھے نتائج لاؤ گے، تو ایسا بچہ اس prophecy کو پورا کرنے لگ جائے گا۔ اسی طرح رشتوں میں بھی اگر آپ دوسرے کو یہ احساس دلائیں گے کہ آپ کو اس سے بہت توقعات وابستہ ہیں تو ممکن ہے کہ وہ اس توقعات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لے گا۔ اسی طرح اگر آپ رشتوں میں اپنے ایکشن اور رویے سے یہ ظاہر کریں گے کہ آپ کو ان سے کوئی امید نہیں ہے کوئی اچھی توقع نہیں ہے تو آہستہ آہستہ وہ اس prophecy کو پورا کرنے لگے گا۔
آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ انسان اپنی قسمت خود بناتا ہے۔ جہاں اور بہت زیادہ عوامل کار فرما ہوتے ہیں ان میں یہ prophecy بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ اپنے مستقبل کے لئے جو بھی توقعات رکھیں گے چاہے اچھی ہوں یا بری، تو آپ اپنے رویے سے اس کو ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔ حدیث قدسی میں بھی ہے کہ "جیسا تم گمان کرو گے مجھے ویسا ہی پاؤ گے"
جب آپ اچھے کی توقع رکھنے لگتے ہیں تو آپ کا ذہن صرف اچھی چیزوں کو فلٹر کرنے لگتا ہے۔ ہمارے ذہن کو دس ملین bits سے زیادہ انفارمیشن فی سیکنڈ آرہی ہوتی ہے۔ اس میں صرف وہی ذہن اپنے پاس رجسٹر کر پاتا ہے جس طرح کے فلٹر اس نے لگائے ہوتے ہیں یا جس طرف اس کی توجہ ہوتی ہے۔ باقی تمام انفارمیشن ختم ہوجاتی ہے۔
اس کو اپنی زندگی میں مثبت طریقے سے استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں۔ اگر آپ تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی طالب علم کو تھوڑا سا سنجیدہ ہو کے کہہ دیں کہ مجھے لگتا ہے کہ تم ضرور کامیاب ہو جاؤ گے۔ کچھ دنوں کے بعد آپ نوٹ کریں گے کہ وہ شخص آپ کی اس prophecy کو پورا کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ تبدیل ضرور ہوگا۔ یا آپ کسی کو سنجیدہ ہو کے کہیں کہ آج آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہو، آپ کے بال کتنے اچھے لگ رہے ہیں یا آنکھیں بڑی چمک رہی ہیں۔ اپ نوٹ کریں گے کہ اس شخص کو اپنا آپ خوبصورت لگنے لگے گا یعنی وہ اس prophecy کو پورا کرنے لگے گا لیکن اس میں سنجیدہ ہونا شرط ہے۔ اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ تجربہ کر رہے ہیں۔ اور اگر اس شخص کو تین چار لوگ کہہ دیں گے پھر تو وہ ضرور اس prophecy کو پورا کرے گا۔

Muhammad Waqas.
Psychologist..

01/02/2023

Never give up. Believe in yourself. Be passionate. Work hard. It’s never too late.

01/02/2023

حصار زات کوئی راستہ تو دے مجھ کو....

بڑے دنوں سے تمنا ہے خود کو پانے کی....!!!

01/02/2023

پل پل انتظار کیا اس پل کے لیے

وہ پل آیا بھی تو اک پل کے لیے💔

01/02/2023

جسے ڈر ہی نہ تھا میرے کھونے کا
بھلا اسے کیا فرق پڑے گا میرے نا ہونے کا🦋

01/02/2023

میری اذیت کی حدیں پوچھتے ہیں

میں ہر نماز میں خود کے لئے صبر مانگتی ہوں_"

01/02/2023

*‏دعائیں تو دل کا راز ہوتی ہیں ،*

*جن کا راز دار خود رب ہے اور اپنے بندے کے رازوں کی لاج رکھنا اسے خوب آتا ہے ...*

*اللہ تعالی ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے ۔*

*آمین ثم آمین یارب العالمین*

01/02/2023

السلام علیکم ۔۔۔۔۔!!

صبح بخیر زندگی ۔۔۔۔۔۔!!

آغاز صبح ایک خوبصورت مسکان کے ساتھ جو صرف اور صرف آپ کے اپنے لئے ہو۔۔۔۔۔ :)

آج کے دن کم از کم 15 منٹ اپنے ساتھ گزاریں۔۔۔ جو آپ کو اچھا لگتا ہے وہ کریں ۔۔۔۔ خود کو ہر سوچ سے آزاد کر کے کافی/چائے/جوس یا نیم گرم پانی کی چسکیاں لیں ۔۔۔۔۔۔۔

خود کو ٹریٹ دیں ❤️

مریم امین اعوان

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dua e noor collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Rawalpindi

Show All