SB News

SB News news and current affair page where news stories and video will be upload. Watch www.sbnews.com.pk

SB News is a social media platform where you can watch exclusive news and updates

چیئرمین تحریکِ ترقی و کمال  فرخ بشیر نےفروری 2024 کے عام انتخابات کی  معطلی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ت...
06/01/2024

چیئرمین تحریکِ ترقی و کمال فرخ بشیر نےفروری 2024 کے عام انتخابات کی معطلی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹ کی قرارداد کے منتخب کردہ وقت، اور اسکے طریقِ کار کے متنازعہ ہونے سے قطع نظر، اس موقع پر انتخابات میں اس طرز کی رکاوٹیں ماضی میں بھی جمہوری عمل پر عدم اعتمادی اور انتخابی عمل سے بیزاری کا سبب بنتی رہی ہیں۔ افسوسناک امر ہے کہ ہم ان سے سیکھ کر آگے بڑھنے کی بجاۓ دائروں میں ہی سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتخابات کی معطلی حتمی ہوئی تو ملک کو درپیش سیاسی و معاشی عدم استحکام ایسے مسائل کو جنم دے سکتے ہیں جن سے نبٹنا قریباً ناممکنات میں سے ہوگا۔

انہوں نے نگران حکومت کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کی بنیادی آئینی ذمہ داری کو تاحال نہ نبھا سکنے پر شدید مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا۔

17/11/2023

پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی سیاسی پارٹی تحریک ترقی وکمال کے چئیرمین فرخ بشیر صاحب نے عوام کو اپنی پارٹی کے منشور سے بہت آسان الفاظ میں آگاہ کر دیا۔ چئیرمین صاحب نے آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ہے، اور بہت جلد جڑواں شہر کے اہم ترین علاقے، حلقہ 48 سے میں پارٹی کی سیاسی سر گرمیاں شروع ہونے کو ہیں۔ جنرل فرخ بشیر صاحب عوام کے تمام سوالات کے جواب دینے جلد آپ کے دروازے پر تشریف لائیں گے

21/10/2023

Biryani Noon ke lakin vote PTI ka

PPP pitched Jalil Abbas Jilani’s name for the caretaker Prime Minister.
09/08/2023

PPP pitched Jalil Abbas Jilani’s name for the caretaker Prime Minister.

06/08/2023

ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضی علی شاہ کی کرپشن کھانی

2022 سیلاب متاثرین کی رلیف بحالی خورد ونوش ایشیا،پانی،پشتوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپیئے کی کرپشن

ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضی علی شاہ اور دیگر افسران نے مل کر سیلاب میں پڑے پیمانے پر کرپشن کے رکارڈ کیئے زرائع

روزمرہ 2کروڑ 11لاکھ 76 ہزار 40 روپیہ کاغذات میں دیکھائے گئے

44 کروڑ 59لاکھ 36ھزار 635 روپیہ کاغذات میں دیکھائے گئے

کشتیوں کے 86 لاکھ 38 ہزار،آرمی فیول 81 لاکھ،مزدا گاڑی 13لاکھ سیلاب متاثرین کو بریانی 16کروڑ 90لاکھ،پانی پینے کا3 لاکھ 60 ھزار دکھائے گئے ہیں۔زرائع

سیلاب متاثرین تاحال مایوسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے سیلاب متاثرین کے نام پر آیا ہوا سامان بھی مورو کے ٹھیکیداروں کو دے کر ھاتھ صاف کیئے گئے تھے زرائع

دادو ضلع کی عوام نے نااہل ڈپٹی کمشنر دادو کو ہٹانے کے ساتھ انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے

21/07/2023

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22جولائی سے ملک بھر کے پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ اس وقت فی لیٹر مارجن 6روپے ہے جس میں 5روپے کا اضافہ کرکے 11روپے فی لیٹر کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال طول اختیار کرجانے سے 9 اور 10محرم الحرام کو صرف 2روز کے لیے پمپس کھول دئیے جائیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری سرپرستی میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سرعام اسمگلنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی فروخت سے مجاز پیٹرولیم ڈیلرز کی فروخت 30فیصد گھٹ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سے بارہا رابطہ کرکے ان حقائق سے آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ایرانی پٹرول فروخت کرنے پر 20 ڈیلرز کے لائسنس پیٹرولیم ڈیلرز نے کینسل کروائے ہیں، ایسوسی ایشن میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پٹرول ایران سے آرہا ہے۔

21/06/2023

سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات اج ہے۔ آج 21 جون کو دن کا دورانیہ🕣 چودہ گھنٹے جبکہ رات دس گھنٹوں کی ہوگی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائیگا۔ ستمبر کی 22 تاریخ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا۔ 21/22 دسمبر کو طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوتا ہے..

31/05/2023

شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل

23/03/2023

Sadiq Khan Mayor of London celebrate Happy Ramadan in piccadilly street London.

22/03/2023

Islam Kot Tharparkar

03/03/2023

یہ احساس اگر تمام وزیروں کو ہو جائے۔ تو ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں

16/02/2023

Shifa International Hospital Islamabad fined Rs 900,000 for medical negligence
Government of PakistanShifa International Hospital Islamabad fined Rs 900,000 for medical negligence
FeaturedGovernment of Pakistan
By
Mati
January 28, 2023

ISLAMABAD, Pakistan: President Dr. Arif Alvi has directed the Islamabad Healthcare Regulatory Authority (IHRA) to issue instructions to Shifa International Hospital Islamabad (SHIFA) to refund an amount of Rs 2.9 million to the daughter of a patient who died due to the medical negligence, professional misconduct, and malpractice of the doctors of the hospital.
The president also upheld the imposition of fine of Rs 900,000 on SHIFA as maladministration and medical negligence had been proven against the hospital.
President Arif Alvi issued these directions while rejecting a representation filed by IHRA against the orders of the Wafaqi Mohtasib (WM) in which the Mohtasib had held that the complainant (deceased patient’s daughter) had been discriminated against as in a similar case in the past, IHRA had not only imposed a fine on SHIFA but had also issued the directions to the hospital to refund the amount in lieu of medical bills.
Shifa International Hospital Islamabad fined Rs 900,000 for medical negligenceWhile rejecting IHRA’s representation, the president observed that IHRA had investigated the complaints, found medical negligence and imposed fine of Rs 900,000 upon SHIFA which had also been received by IHRA and thus medical negligence had been established upon the healthcare
The president further stated that IHRA did not direct the hospital to reimburse actual amount of medical bill incurred on the treatment of the complainant’s mother as per orders of the learned Wafaqi Mohtasib; whereas in another case namely Dr. Iqtidar Mehmood Dara Vs. Shifa International Hospital, Islamabad, IHRA had held that “The Medical Bill should be refunded to the complainant by SHIFA International Hospital”.
Dr. Arif Alvi held that it was an established

حساس اداروں کی طرف سے وارننگ اور نوٹس ۔۔... مذکرہ ایپلیکیشن استعمال کرنے پہ قانونی کاروائی اور سزا۔
08/02/2023

حساس اداروں کی طرف سے وارننگ اور نوٹس ۔۔... مذکرہ ایپلیکیشن استعمال کرنے پہ قانونی کاروائی اور سزا۔

*یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک ترقی و کمال کے چئیرمین فرخ بشر  کا پیخام"حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ میں جان و مال ...
06/02/2023

*یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک ترقی و کمال کے چئیرمین فرخ بشر کا پیخام"

حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ میں جان و مال کے نذرانے پیش کرنے والے اہلِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اہلِ عالم کی خاموشی نے کشمیر میں بھارت کے جبر کو تقویت، فسطائیت کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں، اقوامِ عالم کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ہی نہیں، کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کے انسداد میں بھی ناکام ہیں۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے شرمناک اقدام پر بھی اہلِ عالم نے افسوسناک چشم پوشی اختیار کی، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق دیکر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کا اہتمام کیا جائے۔

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارمنٹ تحریک ترقی و کمال

05/02/2023
اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مختلف تنطیموں کے نمائندوں سے موجودہ سنگین معاشی بحران میں بھی اشرفیہ کی شاہ خرچیوں پر تبا...
05/02/2023

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مختلف تنطیموں کے نمائندوں سے موجودہ سنگین معاشی بحران میں بھی اشرفیہ کی شاہ خرچیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکا نے اشرافیہ کی تمام مراعات کے خاتمہ تک ملک گیر تحریک کی ضرورت پہ نہ صرف اتفاق کیا بلکہ تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ احتجاج کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ تحریک ترقی و کمال کی سب سے اپیل ہے کہ اس احتجاج کا حصہ بنیں اور قوم کو اس لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شکاگو۳۰ جنوری ۲۰۲۳*ہنگامی بنیادوں پر معیشیت کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے سے ہی ہم ترقی کی جانب سفر کا آغاز کر سکتے ہیں...
31/01/2023

شکاگو
۳۰ جنوری ۲۰۲۳

*ہنگامی بنیادوں پر معیشیت کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے سے ہی ہم ترقی کی جانب سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری بلال علوی کا شکاگو میں بزنس کمیونیٹی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال۔*

وقتی اور ذاتی فوائد کے حصول اور دوررس نتائج کو نظر انداز کر کے کیے گۓ فیصلوں کی بدولت ہم جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے لیحاظ سے آخری صف میں ہیں۔

ملکی مسائل کا حل اداروں کو مضبوط کرنے اور ان کے بلا تفریق احتساب اور مواخذے میں مضمر ہے۔ جب بھی کوئی شخص یا ادارہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرے اور اسکا احتساب نہ ہو تو ریاست کی بنیاد پر ایک اور ضرب لگتی ہے، جو اسے مزید کمزور کرتی ہے۔

ریاست کے کامیاب مستقبل کی کنجی اسکے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور انکو نہ دہرانے میں ہے۔ یہ وقت سیاسی اختلافات کو بالاۓ طاق رکھ کر وسیع تر قومی مفاد میں یکجا ہو کر کوشش کرنے کا ہے، مخالفین کے جلسوں کی کرسیاں گننے یا اپنی جماعت کی معاشی بدانتظامی کا ہٹ دھرمی سے دفاع کرنے کا نہیں۔

کوئی بھی حکومت اس ملک کو اس حالت تک لانے میں اپنے آپ کو بری الزمہ نہیں قرار دے سکتی، اپنی معاشی اور سیاسی بدانتظامی کا الزام دوسروں پر ڈالنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صرف اس جماعت کا ساتھ دیں جو خلوص دل کے ساتھ اداروں کو مضبوط اور عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کا عہد کرے اور اس پر پابند رہے۔ موجودہ سیاسی منظر نامے پر دہائیوں سے آزمودہ جماعتوں کا قبضہ ہے، جن پر بذات خود نسل در نسل چند با اثر خاندانوں کی بدشاہت نافذ ہے، وہ کس منہ سے عوام کو حقیقی آزادی دلانے کا وعدہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ ترقی و کمال کی بنیادیں اس ملک کی عوام میں سے ہیں، اور ہماری جمہوری سوچ کی عکاسی ہماری اپنی تحریک میں واضح طور پر نظر آتی ہے، جسکی تشکیل اور تنظیم مکمل طور پر عوامی نمائیندگی اور جمہوری طرز عمل کے اصولوں پر کی گئی ہے۔ کوئی اور نیشنل پارٹی یہ دعوٰی نہیں کر سکتی کہ اسکی بنیاد کسی ادارے یا گروہ کی سیاسی یا مالی امداد کے بغیر رکھی گئی ہے۔ تحریکِ ترقی و کمال عوامی تحریک ہے اور ہم اسکے جھنڈے تلے کامیاب ریاست کی اس منزل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جسکا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشیت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انکو دعوت دی کہ وہ تحریک کا حصہ بنیں اور ہماری
*باعزت پاکستانی- باعزت پاکستان*
کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

حقیقت تسلیم نہ کرنے سے حقیقت تو نہیں بدلتی البتہ خود فریبی ضرور بڑھتی ہے۔
30/01/2023

حقیقت تسلیم نہ کرنے سے حقیقت تو نہیں بدلتی البتہ خود فریبی ضرور بڑھتی ہے۔

29/01/2023

Govt announced new prices of Petroleum Products with effect from 11.00 hrs, 29 Jan ,2023.

High Speed Diesel-Rs 262.80 per litre

MS Petrol —Rs 249.80 per litre

Kerosene Oil -Rs 189.83 per litre

Light Diesel Oil - Rs 187 per litre

تعلیم کےعالمی دن پر  این جی اوز اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے"تعلیم میں سیاسی جماعتوں کا کردار" پرایک قومی مکالمے کا ا...
26/01/2023

تعلیم کےعالمی دن پر این جی اوز اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے"تعلیم میں سیاسی جماعتوں کا کردار" پرایک قومی مکالمے کا اہتمام کیا۔
یہ تقریب اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی، جسے مختلف این جی اوز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعلیمی نظام میں سیاسی جماعتوں کے کردار پر بحث کی گئی ۔اس موقع پر راولپنڈی میں مورگا کے علاقے میں واقع بچیوں کے سرکاری سکول ورکرز ویلفیئر گرلز سکول راولپنڈی کی طالبہ اقصیٰ جبین کی جانب سے منشور کا ایجوکیشن چارٹر پیش کیا گیا اور وہاں بیٹھے ہوئے تمام پارلیمنٹیرینز کے سامنے اس ہونہار طالبہ نے تعلیمی معیار کے بارے میں اہم نکات اٹھائے اور بتایا کہ اسے ہر بچے، خاص طور پر ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے، جسے پینل میں موجود شرکا نے بہت سراہا

26/01/2023

راولپنڈی پریس کلب کے باہر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم جسارت کے خلاف ایپسما کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرہ میں پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد شامل،

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے

جنھوں نے سویڈن حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی ،

فروغ قرآن کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا،صدر ایپسما ابرار احمد

والدین اور اساتذہ کو ہر سطح پر بچوں کو قرآن کی تعلیمات دینی ہوں گی،صدر ایپسما ابرار احمد

پریس کلب احتجاج کے بعد مظاہرین ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگے

26/01/2023

Mushaal Hussein Mullick Video message on Indian Republic Day as Kashmiris Black Day, 26th January

26 Jan Kashmir Black Day

انصاف کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ بے جا پکڑ دھکڑ خوف و ہراس اور انتشار تو پھیلا سکتا ہے استحکام نہیں لا سکتا۔ ایسی پالیسیا...
25/01/2023

انصاف کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ بے جا پکڑ دھکڑ خوف و ہراس اور انتشار تو پھیلا سکتا ہے استحکام نہیں لا سکتا۔ ایسی پالیسیاں ریاست کے وجود کے لئے انتہائی خطرناک ہیں. فرخ بشیر، چئیرمین تحریک ترقی و کمال

25/01/2023

بجلی کا لاک ڈاون کیوں ہوا۔۔۔
پاکستان میں جتنے بھی پاور پلانٹس ہیں چاہے وہ تھرمل یا ھائڈل ہیں۔۔۔ ان کے جنریٹر سیم سپیڈ سے چلتے ہیں۔ انکی سپیڈ گورنر سیٹ کنٹرول کرتا ہے۔ انٹرسٹنگ پوائنٹ یہ ہے کہ سب کے سب سیم سپیڈ سے چلتے ہیں۔۔

اب ان جنریٹر میں کسی ایک کی بھی سپیڈ میں فرق آۓ۔۔۔ وہ اپنا ایفیکٹ سب پر ڈالتا ہے۔۔۔۔
آج بھی ایسا ہوا ہے۔۔ ایک جنریٹر سلو ہوا۔۔۔۔ انٹرکنٹڈ سسٹم مے اسکا لوڈ دوسرے جنریٹر پر ڈالا۔۔اسکی سپیڈ کم ہوئ۔۔۔ انکا لوڈ اس سے اگلے پر۔اور سب جنریٹر کی سپیڈ مختلف ہو گئ۔۔۔۔ جس سے سارا سسٹم آؤٹ آف سنکرونائز ہو گیا اور بلیک آؤٹ ہوگیا پورے ملک میں۔۔۔ اس طرح کے بلیک آؤٹ کو کاسکیڈنگ بولتے ہیں۔

جنریٹر کو دوبارا آن کرنے۔۔پھر اس کو سنکرونائز کرنے میں 9 گھنٹے لگتے ہیں۔۔۔۔

20/01/2023

صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے مختلف اضلاع میں 70 ورکرز ویلفیئر سکولوں کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کو پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک مفت تعلیم فراہم کی جاہی ہے۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے لیے سیکرٹری بورڈ، پنجاب عبدلرؤف نے مورگاہ سکول کی گرلز برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل عروج ہمدانی بھی انکے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری راولپنڈی بورڈ نے سکول میں فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کی کاوشوں کر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ، پنجاب نے اساتذہ کو انھیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا۔سکول کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ نے شجرکاری مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا

تحریک ترقی و کمال پاکستان  نے عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے حصول کےلیے اپنی جدو جہد کا آ غاز کر دیا۔ میجر جنر...
20/01/2023

تحریک ترقی و کمال پاکستان نے عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے حصول کےلیے اپنی جدو جہد کا آ غاز کر دیا۔ میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر

تحریک ترقی و کمال کے زیر انتظام کانگڑہ کالونی (ہری پور) میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر تقریباً دن بھر پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ اور انھیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نے کہا کہ ملک کو حقیقی ترقی کے سفر کے لیے حقیقی قیادت کی ضرورت ہے جو دن رات محنت کر کے ملک کو اقبال کے حقیقی خواب کی طرز پر تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو یکجا کر کے ایک مضبوط قوم بنانے میں کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہری پور کے باقی علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے جایئں گے، اور یہ واضع کیا کہ مہنگائی سے پسی ہوئی غریب عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جایئں گی۔
اس دوران تحریک ترقی و کمال کے بانی چئیرمین فرخ بشیر نے ہری پور کے مرکزی پارٹی رہنما الحاج عبدالمناف صاحب اور خآص طور پر میجر جنرل وقار صاحب اور معاوننین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کاوشوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ممکن بنایا گیا۔

ریاستی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔  ہم اگر اپنی ۷۵ سالہ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہماری ناکامیوں کی فہرست کامیابیوں ...
20/01/2023

ریاستی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ہم اگر اپنی ۷۵ سالہ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہماری ناکامیوں کی فہرست کامیابیوں سے کئی گنا لمبی ہے۔ ہماری معشیت، اخلاقیات اور امن تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اپنا وقار کھو چکے ہیں۔ ہمارے چار میں سے تین ہمسایوں کے ساتھ تعلقات خراب ہیں اور دہائیوں سے ملک کے دو صوبوں میں شورشوں کا سامنا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر دن بدن ہماری پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اگر ہم حقیقت اور بدلتے ہوئے حالات کو بھانبتے تو یہ مسئلہ با عزت طور پر کافی عرصہ پہلےحل کیا جا سکتا تھا۔ ہم اپنی ناکامیوں کا سبب بیرونی سازشوں کو ٹھراتے ہیں۔ بےوقوفوں کے ہی دشمن زیادہ ہوتے ہیں اور سازشیں بھی انہیں کے خلاف ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ ذاتی اور اداروں کے مفادات سے بالا تر ہو کر ہمیں تمام ریاستی پالیسیوں پر حقیقت پسندانہ اور جامع نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ہم کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

31/12/2022

I wish to have a year filled with happiness and strength to overcome all the dark hours. Happy New Year 2023

Address

Flat No 3 Naseem Plaza Stadium Road Rawalpindi
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SB News:

Videos

Share



You may also like