Acp News

Acp News غریب و مظلوم عوام کی آواز

02/02/2025

بلوچستان میں 18 فوجی جوان شہید جبکہ 23 دہشتگرد مارے گئے.لات کے قریب سڑک بلاک کر کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے 12 جبکہ ہرنائی میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔

ختم گیارہویں شریف
02/02/2025

ختم گیارہویں شریف

02/02/2025

پنجاب ، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج اسلام آباد ہائی کورت تبدیل۔ سنیارٹی لسٹ میں بھی تبدیلی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس آصف شامل

( شعیب چوہان سے)  جنوبی افریقہ کے شہر سکونڈا  میں دو پاکستانی قتل ہوگے ہیں ایک کا نام نثار حیدر المعروف بوبی شاہ اور دوس...
02/02/2025

( شعیب چوہان سے)
جنوبی افریقہ کے شہر سکونڈا میں دو پاکستانی قتل ہوگے ہیں ایک کا نام نثار حیدر المعروف بوبی شاہ اور دوسرے کا نام شہزاد جعفری تھا۔ تعلق ضلع گجرات کے گاوں محمدی پور سے بتایا جا رہا ہے

02/02/2025

تھانہ جاتلی کے علاقہ میں بیس سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کے بعد دفنائے جانے کے واقعہ پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

تین ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا،

ایک ہفتہ قبل واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا،

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا،

واقعہ کی رپورٹ کے بعد معزز عدالت سے قبر کشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کروایا گیا،

پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

حالات و واقعات اور موجود شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان کو تحویل میں لیا گیا ہے،

میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق کو سامنے لا کر تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،

خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں جس وجہ سے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

02/02/2025

پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ 8 فروری کو لاہور میں احتجاج نہ کریں کیونکہ قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کھیل رہی ہو گی یہ انٹرنیشنل کرکٹ کا معاملہ ہے۔ محسن نقوی

01/02/2025
چوکپنڈوڑی ( نامہ نگار) کمال ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چوکپنڈوڑی میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد۔پوزیشن ہولڈر طلباء و ط...
01/02/2025

چوکپنڈوڑی ( نامہ نگار)
کمال ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چوکپنڈوڑی میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد۔
پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں میڈلز و شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
گزشتہ روز کمال ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چوکپنڈوڑی میں تقسمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2024/25 میں مختلف جماعتوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباِء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی مفتی زبیر احمد غفاری، راجہ راشد سلطان، اورنگزیب، پرویز قریشی، چودھری ندیم الفت، پرویز اقبال، راجہ بابر و دیگر تھے۔ مفتی زبیر احمد غفاری نے اپنے خطاب میں بچوں کی تعلیم و تربیت، موبائل فون کے نقصانات پر روشنی ڈالی جبکہ سکول کے پرنسپل نیئر جمال اکرم راجہ نے سکول ، تعلیم ، چھٹیوں و دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا۔

سابق وزیرِ اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی یو سی گف کے گاوں موہڑہ کھڑٹانہ آمدماسٹر چودھری تصور حسین کے بھتیج...
01/02/2025

سابق وزیرِ اعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی یو سی گف کے گاوں موہڑہ کھڑٹانہ آمد
ماسٹر چودھری تصور حسین کے بھتیجے اور چودھری وسیم کے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ابق امیدوار پی پی 8 و جنرل سیکرٹری پی پی راولپنڈی ڈویژن خرم پرویز راجہ، شاہ رخ پرویز راجہ، صدر پریس کلب راجہ راشد سلطان، چیرمین پریس کلب راجہ نوید منور، راجہ نزاکت حسین، فوکل پرسن قاسم کیانی و دیگر موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری کی توپ مانکیالہ آمدشہید میجر حمزہ اسرار کی قبر پر پھول چڑھائے اور گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پ...
01/02/2025

صدر آصف علی زرداری کی توپ مانکیالہ آمد
شہید میجر حمزہ اسرار کی قبر پر پھول چڑھائے اور گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے

چوکپنڈوڑی ( نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی میں مصالحتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد۔ٹریفک کی اگاہی مہم، عوا...
01/02/2025

چوکپنڈوڑی ( نامہ نگار)
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی میں مصالحتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد۔
ٹریفک کی اگاہی مہم، عوامی رابطہ، لائسنسگ و دیگر امور پر گفتگو۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ٹریفک کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، سیمینار منعقد کرنے اور عوام کے لیے اگاہی مہم شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس کی صدارت ڈی ایس پی چودھری ذوالفقار اور معاونت پوسٹ انچارج عتیق کیانی، محرر چودھری اجمل نے کی جبکہ کمیٹی کے صدر سید عمیر شاہ، کنوینئر راجہ راشد ممبران راجہ ظفر، لطیف بھٹی، عاطف اعجاز بٹ، چودھری زاہد اقبال، ارشد بھٹی، چودھری احسان، ارشد بٹ، چودھری جواد مجید، چودھری جبار، چودھری امجد و دیگر نے بھی شرکت کی۔

01/02/2025

شہید میجر حمزہ کی نعت سناتے ہوئے ویڈیو

01/02/2025

ہیلی کاپٹر کی توپ مانکیالہ کے قریب لینڈنگ کی ویڈیو وائرل۔ صدر آصف علی زرداری کی شہید میجر کے گھر آمد بھی تھی

01/02/2025

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا سپریم کورٹ، پنجاب و سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نام خط۔ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا تعلق اسی عدالت سے ہونا چاہیے کسی دوسری ہائی کورٹ سے نہیں

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Acp News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Acp News:

Videos

Share