Rawalpindi/islamabad News

Rawalpindi/islamabad News this page is for latest news updates

23/08/2024

*آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاؤن پولیس مقابلہ*

امیر بالاج ٹیپوقتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،

پولیس ملزم کو برائے نشان دہی وگرفتاری ساتھی ملزمان علاقہ تھانہ شادباغ لے جارہی تھی،

ملزم احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،

ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا،

جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی ہی دم توڑ گیا

یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے معروف بزنس مین امیر بالاج ٹیپو کو قتل کروایا تھا،

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایچ او لوہی بھیر نے شانی کیانی ڈکیت کے ملزموں کی ٹنڈیں کروا دی ۔اسلام آباد عرصہ دراز سے بحریہ ٹاون ٹاؤن اور اس کے مل...
23/08/2024

ایس ایچ او لوہی بھیر نے شانی کیانی ڈکیت کے ملزموں کی ٹنڈیں کروا دی ۔

اسلام آباد عرصہ دراز سے بحریہ ٹاون ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرگرم گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اور ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ کی خطرناک شانی کیانی ڈکیت گروہ کےخلاف کامیاب کاروائی

ایس ایچ او و ٹیم کی جدید تکنیکی سہولیات کو برو کار لاتے ہوئے ،تفتیشی مہارت کی بنیاد پر خطرناک ڈکیت گینگ (شانی کیانی گینگ) کے 2 محترک ڈکیت کو سربراہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار گینگ ڈکیتیاں اور لوگوں سےبھتہ وصول کرتے تھےگرفتار گینگ گن پوائنٹ پر چھینے گی نقدی ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پولیس نے برآمد کر لیا۔

22/08/2024

فیصل آباد پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
ڈولفن ٹیم کو دوران پیٹرولنگ کوہ نور چوک میں سڑک کے کنارے ایک موبائل فون گرا ہوا ملا جس کے متعلق گردونواح سے پتہ جوئی کی گئی مگر اصل مالک کا پتہ نہ چلا اسی دوران موبائل فون پر کال آئی جس کے ذریعہ اصل مالک علی حسنین تک پہنچ کر اس کے حوالے موبائل فون کیا جس نے ڈولفن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔



اب ہو گا سب کا شمار۔۔۔پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت صوبہ بھر میں خوشحالی سروے کا آغاز۔ حکومت پنجاب کی م...
22/08/2024

اب ہو گا سب کا شمار۔۔۔
پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت صوبہ بھر میں خوشحالی سروے کا آغاز۔
حکومت پنجاب کی متعدد سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کی خاطر رجسٹریشن کیلئے صوبہ بھر میں قائم 5000 مراکز پر تشریف لیجائیں یا آن لائن پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر اپنے کوائف کا اندراج کریں یا تصاویر میں دئیے گئے کیو آر کوڈ کو سکین کریں۔

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ میچز، راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 4000 سے زائد افسران و اہلکار سیک...
22/08/2024

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ میچز، راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات،

راولپنڈی پولیس کے 4000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، سی پی او

شہریوں کی سہولت کے مدنظر موثر ٹریفک انتظامات کے لیے 350 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں، سی پی او

روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، سی پی او

کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں 99 سپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او

کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او

کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، سی پی او

تمام سینئر افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کر رہے ہیں، سی پی او

شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے، سی پی او

ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط کے ذریعے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او

پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او

شائقین اور ٹیموں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی

جہلم۔تھانہ کالاگجراں پولیس نے6سالہ بچے کےاندھےقتل میں ملوث ملزم کوقلیل وقت میں گرفتار کرلیا،آلہ قتل برآمد۔ملزم نے2ہفتے ق...
22/08/2024

جہلم۔تھانہ کالاگجراں پولیس نے6سالہ بچے کےاندھےقتل میں ملوث ملزم کوقلیل وقت میں گرفتار کرلیا،آلہ قتل برآمد۔
ملزم نے2ہفتے قبل6سالہ بچےکواس رنج کیوجہ سےتیزدھارآلہ سےقتل کیاکہ وہ اسکی والدہ کوگالیاں نکالتاتھا۔
گرفتارملزم کوقرارواقعی سزادلوانےکےلیےتمام قانونی تقاضوں کوپوراکیاجائےگا۔

22/08/2024

خواتین بلا خوف و جھجھک اپنے قدم بڑھاتی رہیں۔
پیدل سفرکے دوران کوئی ہراساں کرنے کی کوشش کرے، تو آپ خاموش نہ رہیں۔ فوراً 15 پر کال یا قریبی لیڈی/ٹریفک پولیس افسر کو مطلع کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آپ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
Ministry of Information and Broadcasting, Pakistan DGPR Punjab Punjab Police Pakistan Traffic Police Punjab RPO Rawalpindi Rawalpindi Police

وزارت داخلہ نے اضافی نفری اسلام اباد پہنچانے کیلئے خیبر پختونخوا, پنجاب اور کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا
23/10/2021

وزارت داخلہ نے اضافی نفری اسلام اباد پہنچانے کیلئے خیبر پختونخوا, پنجاب اور کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا

اسلام آباد: 26 اکتوبر کو تاجر برادری فیض آباد میں دھرنا دے گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس ...
23/10/2021

اسلام آباد: 26 اکتوبر کو تاجر برادری فیض آباد میں دھرنا دے گی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26 اکتوبر کو پاکستان انجمن تاجران فیض آباد میں دھرنا دے گی، جب ایف بی آر نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو ہم نے ایک ماہ قبل فیض آباد دھرنے کا اعلان کیا تھا، ہم نے پہلے بھی شاہراہ دستور پر مظاہرہ کیا تھا، ملک بھر سے تاجر فیص آباد پہنچ کر امن احتجاج کریں گے، انتظامیہ 26 اکتوبر کو ہمیں فیض آباد دھرنے کی اجازت دے اور حکومت فیض آباد کو ہمارے مظاہرے کیلئے خالی کرے۔




اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات ناجائز نہیں ہیں، حکومت کیوں دوکانوں پر ڈیوائس سیل کیوں لگانے پر ضد کر رہی ہے، ڈیوائس کے پیچھے سیلز ٹیکس رجسٹریشن چھپی ہے، چھوٹے تاجر کے لیے یہ نا ممکن ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی یہ کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی، بیوروکریسی نے حکومت کا چلنا محال کر دیا ہے، بیوروکریسی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے تاجر متاثر ہو رہا ہے، حکومت نے ایف بی آر کو پولیس کے اختیار دے دیئے، ہر تاجر ٹیکس ادا کر رہا ہے، قیف بی آر جان بوجھ کر متنازع قوانین بنواتا ہے،

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آ...
23/10/2021

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار کی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

*محکمہ موسمیات نے شدید ترین بارشوں  کا الرٹ جاری کردیا
08/07/2021

*محکمہ موسمیات نے شدید ترین بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

07/07/2021

۔ملتان: تھانہ قطب پور کے علاقے میں اوباش نوجوان کی لڑکی کو بار بار چھیڑنے کی کوشش
اوباش موٹر سائیکل سوار لڑکی کا پیچھا کرتا رہا

لڑکی کو اوباش نوجوان نے موٹر سائیکل پر بیٹھنے پر بھی مجبور کیاواقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی سی سی ٹوی فوٹیج میں اوباش نوجوان کا چہرہ باآسانی پہچانا جاسکتا ہے لڑکی نے ایک بار رہمت کر کے پتھر بھی اوباش نوجوان کو مارا اوباش نوجوان نے لڑکی کو زور دار تھپڑ مار ڈالا زور دار تھپڑ لگنے سے لڑکی زمین پر بری طرح گرگئ اوباش نوجوان تا حال گرفتار نہ ہوسکا۔

‏راولپنڈی گروٹی سٹاپ کے قریب گھر کے واحد کفیل 17 سالہ ریڑھی بان اسرار نے مالک مکان کے کرائے میں اضافے کے مطالبہ سے تنگ آ...
22/12/2020

‏راولپنڈی گروٹی سٹاپ کے قریب گھر کے واحد کفیل 17 سالہ ریڑھی بان اسرار نے مالک مکان کے کرائے میں اضافے کے مطالبہ سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کو 2 گھنٹے قبل اطلاع کی گی لیکن ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی، وزیراعظم صاحب غریب مر رہا ہے!
‎ ‎

20/12/2020

" Teri aisi ki taisi DRUNK WOMEN assaults police in posh area of Lahore"

After footage of a woman, who was allegedly intoxicated, thrashing and hurling abuse at policemen outside a high end restaurant in Lahore’s Defence Housing Authority went viral on Saturday night, police have booked the suspect.

A case was registered against the suspect in the Defence B Police Station.

Authorities say the intoxicated woman had first misbehaved with the staff of the café before coming on the street outside

اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ...
20/12/2020

اسلام آباد: تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں عظمیٰ میر نام کی خاتون کو اس کے بھائی نے گلا کاٹ کر مار ڈالا۔ مقتولہ عظمی میر کے والد محمد میر واپڈا میں ایس ڈی او ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عظمی میر مقامی اسکول میں استانی تھیں جب کہ ان کے والد واقعے کے وقت اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔ مقتولہ کا بھائی عادی نشئی ہے، نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔ نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے بنی گالا میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پنجا...
20/12/2020

اسلام آباد: پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے بنی گالا میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کے بعد بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کے چیئرمین کی کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز مذاکرات میں مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی اسلام آباد ثالث بنے اور اس یقین دہانی پر ہم دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں، اگر مطالبات منظور نہیں ہوئےتو ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ بنی گالہ میں احتجاج کریں گے۔
گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 14 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

راولپنڈی راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی، 12 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئیم...
19/12/2020

راولپنڈی

راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی، 12 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

مجرم کو معزز عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سزا سنائ،

مجرم راجہ ایوب کے خلاف جنوری 2019 کو تھانہ رتہ امرال میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی تفتیشی و لیگل ٹیم نے مقدمہ کی موثر تفتیش و پیروی کی۔ پولیس

راولپنڈی پولیس وزیر اعظم پاکستان اور آئ جی پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں سے زیادتی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے. پولیس

مجرم کو قرارواقعی سزا دلوانے پر تفتیشی اور لیگل ٹیم داد کی مستحق ہے، سی پی او محمد احسن یونس

ایتھنز: یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔عالم...
19/12/2020

ایتھنز: یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پولیس نے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔

یونانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست دونوں افراد پر بحیرہ ایجیئن میں یونانی مسلح فورسز کی تصاویر کھینچنے کا الزام ہے۔ دونوں افراد یونان کے شمالی علاقوں میں آباد مسلم اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک ملزم فضائی کمپنی میں بطور باورچی کام کرتا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی شہریت رکھنے والے عہدیدار کی گرفتاری یورپین کنونشن آف ہیومن رائٹس اور قونصلر رابطوں کے حوالے سے ویانا کنونشن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان ساحلی علاقوں اور جزیروں کی ملکیت کے لیے تناؤ برقرار ہے تاہم دونوں کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں قائم امریکی فضائیہ کے سب سے بڑی ایئربیس پر 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے چار عمارت کے اند...
19/12/2020

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں قائم امریکی فضائیہ کے سب سے بڑی ایئربیس پر 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے چار عمارت کے اندر بھی گرے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر ہفتے کے روز شدید حملہ ہوا۔
نامعلوم افراد نے ایئربیس پر یکے بعد دیگرے 10 میزائل داغے، جن میں سے 4 فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جبکہ 6 کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل حملے اس قدر شدید تھے کہ صوبے پروان کے دو دراز علاقوں میں بھی دھماکوں کی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ بھی ہوئے۔
ضلع بگرام کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ای بی کے 12 راکٹس رکھے گئے تھے جنہیں امریکی فضائی اڈے پر فائر کیا گیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میزائل حملوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہوگا مگر امریکی فضائیہ نے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں روز بہ روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز صوبہ غزنی میں قرآن خوانی کے دوران موٹر سائیکل دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تیس افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بختاور بھٹو نے منگنی پرپہنی شال کی تصویرشیئر کردیشال پربینظیرشہید کی تصویر بنی تھیانسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنی اُس ش...
19/12/2020

بختاور بھٹو نے منگنی پرپہنی شال کی تصویرشیئر کردی
شال پربینظیرشہید کی تصویر بنی تھی

انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنی اُس شال کی تصویر شیئر کی ہے جو اُنہوں نے اپنی منگنی کے دن پہنی تھی۔بختاور بھٹو نے طویل کیپشن کے ذریعے شال کے خصوصی ڈیزائن سے متعلق تفصیل بتائی ہے۔اُنہوں نے شال کی ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ندا اور اُن کی ٹیم پاکستان کے باصلاحیت ڈیزائنرز میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی مہارت سے میری شال بالکل اُسی طرح تیار کی جس طرح میں چاہتی تھی۔‘بختاور بھٹو کی منگنی کی شال پر شہید محترمہ بینظیر کی تصویر شائع تھی؟بختاور بھٹو نے شال کی تفیصلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں واقعی میں چاہتی تھی کہ میری والدہ بھی اس خاص لمحے کا حصہ بنیں لہٰذا ہم نے شال کے ڈیزائن کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’شال میں ایک طرف تصاویر اور کڑھائی سے ہمارے اسلام آباد میں گُزرے ہوئے بچپن کی یادوں کی جھلک ہے جبکہ دوسری طرف میری آنے والی زندگی کا آغاز، یعنی ایک ایسا منظر جس میں دولہا منگنی کی انگوٹھی لاتا دکھائی دیتا ہے اور اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔‘بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ ’شال کے بیچ میں آسمان جس پر پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں اور سورج بنائے گئے ہیں، یہ پرندے میری زندگی کے دونوں ابواب کو ساتھ ملاتے دکھائی دیئے گئے ہیں۔‘خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات کا بیٹی کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات کی اپنی بیٹی ...
19/12/2020

اداکارہ حنا خواجہ بیات کا بیٹی کی شادی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات کی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ہمسفر‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی حنا خواجہ سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو حنا خواجہ کی صاحبزادی کی شادی کی ہے اور ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ اُس میں مشہور بھارتی گانے ’ڈولہ رے ڈولہ‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کر رہی ہیں۔حنا خواجہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والی ہو تو یہ لمحات بہت ہی قیمتی اور حسین ہوتے ہیں۔حنا خواجہ نے اپنی صاحبزادی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میری بیٹی کی زندگی میں دولت، صحت، خوشی اور کامیابی ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے، آمین۔‘اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ چند ہی گھنٹوں پر اُن کی ویڈیو پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی: نیپیئر کے علاقے پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان جسم پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔نیپیئر تھانے...
19/12/2020

کراچی: نیپیئر کے علاقے پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان جسم پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔
نیپیئر تھانے کےعلاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان سینے اور گردن پر چھرے لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ بابر ولد سعید اور 21 سالہ دانیال ولد نور خان کے نام سے کر لی گئی۔
زخمی ایک نوجوان پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ پرسرار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور دیگر پولیس و رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکٹھا کر رہا ہے جس کی ٹیم علاقے کو کلیئر کرکے بتائے گئی کہ دھماکہ کس چیز کا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، اس...
19/12/2020

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔

ملک میں کورونا وائرس کیخلاف کام کرنے والے محکمے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

لاہور: نامورہ اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔مشہور و معروف ...
19/12/2020

لاہور: نامورہ اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مشہور و معروف اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ لاہور کے گھر میں مقیم کرائے دار نے نہ صرف کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ گھر بھی خالی نہیں کررہا ہے۔

بابرہ شریف نے درخواست میں کہا کہ گھر کا کرایہ 5 لاکھ ماہانہ ہے، شروع میں تو کرائے دار نے کرایہ ادا کیا تاہم بعد میں پیسے دینے سے انکار کردیا لہذا عدالت کرائے دار کو فوری طور پر گھر کے تمام اخراجات اداکرنے کا حکم دے۔ جج سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ::تھانہ سہالہ پولیس کی فوری کارروائی اپنے سوتیلے 4 سالہ بیٹے کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلی...
19/12/2020

اسلام آباد ::تھانہ سہالہ پولیس کی فوری کارروائی اپنے سوتیلے 4 سالہ بیٹے کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کرلیا
سوتیلی ماں نے اپنے 4 سالہ سوتیلے بیٹے اکرام انوار کا گلہ دبا کر قتل کیا بعد میں مقتول کی لاش کو لگا دی
ملزمہ عنیقہ 4 اکرام انوار کی سو تیلی ماں تھی
مقتول کے والد محمد انوار سکنہ ڈھوک کھٹانہ روات. نے سرزد وقوعہ کے بارے میں تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع دی
ڈی ایس پی رخسار مہدی اور ایس ایچ او تھانہ سہالہ مرزا گلفراز معہ جوانوں کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی سوتیلی والدہ ملزمہ عنیقہ کو گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردی
مقتول اکرام انوار کے والد محمد انوار نے تین چار ماہ قبل عنیقہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی
محمد انوار کی پہلی بیوی وفات پایا چکی ہے
محمد انوار اور اس کی بیوی عنیقہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا
محمد انوار گھر سے چلا گیا بچے کی سوتیلی ماں نے مقتول اکرام انوار کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا بعد میں اگ لگا کر لاش بوری میں بند کرکے چھپا دی
وقوعہ کے متعلق مقدمہ درج کیا جارہا ہے

Address


Telephone

+923345400986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi/islamabad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rawalpindi/islamabad News:

Videos

Share

Category