Shah Zainツ

Shah Zainツ Welcome to My page.

04/11/2023

*نکاح خوانِ مصطفی ص حضرت ابو طالب ع کو نعوزباللہ کا فر مشرک اور جہنمی کہنے والا ایک اور حرام ذادہ ملعون گستاخِ اہل بیت ع مفتی محمد مختار پرنسپل جامعہ امام رضا لاہور*
مومنین اس ویڈیو کو اتنا وائرل کریں کہ اس کتے کے خلاف بھرپور آواز اٹھے اور فوری ایکشن لیا جائے

30/10/2023


جب آپ کی سوچ غلام ہو اور آپ کو کسی نے زبردستی ذاتی نوکری کیلئے سیٹ پر بٹھایا ہو تو پھر آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں...
20/09/2023

جب آپ کی سوچ غلام ہو اور آپ کو کسی نے زبردستی ذاتی نوکری کیلئے سیٹ پر بٹھایا ہو تو پھر آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا کر اپنے ملک کا مقدمہ نہیں لڑتے آپ کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ نے وہاں جا کر اپنی سیلفی بنا لی تاکہ آپ کے خاندان میں یاد رکھا جائے کہ آپ نے بھی جنرل اسمبلی میں شرکت کی تھی جبکہ دوسری جانب ایک اسلامی ملک کا وزیراعظم قرآن اٹھا کر اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے وہ کہہ رہا ہے اگر تم قرآن پاک کی توہین کروں گے تو اس کا انجام مناسب نہیں ہوگا قرآن کتاب ھدایت ہے یہ فرق ہوتا ہے آزادی اور غلامی میں🙏🏻🙏🏻

20/09/2023

‏یہ ہیں رائی کے دانے•جس کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے دل میں رائی کے دانے ...
15/09/2023

‏یہ ہیں رائی کے دانے•
جس کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی علئ کا بغض ھوگا وہ جنت سے محروم رہے گا۔

Today Best picture 😍              . . .
13/09/2023

Today Best picture 😍














. . .







     Follow for more Islamic Posts.
13/09/2023


Follow for more Islamic Posts.

Allama Nusrat Abbas Bukhari Fan's  👈👈join this group
26/08/2023

Allama Nusrat Abbas Bukhari Fan's 👈👈join this group

19/08/2023

💙💙ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو۔۔۔
🤍کیونکہ🤍
انسان پہاڑوں سے نہیں پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے💯💯💙💙

یہ بچی جارج فلائیڈ کی بیٹی ہے جو کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا بے گناہ سیاہ فام تھا اور سامنے دنیا کا طاق...
18/08/2023

یہ بچی جارج فلائیڈ کی بیٹی ہے جو کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا بے گناہ سیاہ فام تھا اور سامنے دنیا کا طاقتور ترین انسان امریکی صدر جوبائیڈن جو جھک کر اس بچی سے اس ریاست کی طرف سے معافی کا طلبگار ہے.،
یہ ہوتی ہے ریاستیں ماں جیسی... ❣️
اب موازنہ کیجئیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 😐

اَلْحِلْمُ عَشِيرَْةٌ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۴۱۸)حلم و تحمل ایک پورا قبیلہ ہے۔انسان زندگی میں جتنی بلندیوں پر فائز ہوتا ہے ا...
18/08/2023

اَلْحِلْمُ عَشِيرَْةٌ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۴۱۸)
حلم و تحمل ایک پورا قبیلہ ہے۔

انسان زندگی میں جتنی بلندیوں پر فائز ہوتا ہے اتنی ہی مخالفت کی تند و تیز ہواؤں سے اسے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ جاہل و نادان لوگوں کی جہالت و نادانی کی وجہ سے سخت و توہین آمیز باتیں اور برتاؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ کبھی حسد کی وجہ سے اور کبھی ان کی بات نہ ماننے کی وجہ سے وہ مخالفت کرتے ہیں۔ یہاں واقعاً بلند آدمی وہی ہوگا جو حوصلہ و بردباری سے ان کے آزار سہ لے اور خاموشی و بزرگواری سے اپنے سفر کو جاری رکھے اور یہی قرآن کا حکم ہے کہ عقل مند لوگوں کا جب جاہل سے واسطہ پڑتا ہے تو سلام کہ کر گزر جاتے ہیں۔

امیرالمؤمنینؑ کا دو لفظوں کا یہ جملہ حلم کی اہمیت کو واضح کر رہا ہے اور اسی جملے سے خاندان کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔ خاندان میں دو چیزیں سرفہرست ہوتی ہیں۔ خاندان کے دوسرے افراد سے محبت اور خاندان کے کسی شخص سے زیادتی ہو تو دوسرے افراد اس کا دفاع اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ بردبار و حلیم شخص بھی اگر خاموش رہے تو لوگ اس کے کردار کی وجہ سے جاہل کے مقابلے میں اس سے محبت کریں گے اور اسی محبت کی وجہ سے اس کا دفاع بھی کریں گے۔

انسان اگر برا بھلا کہنے والے کے سامنے بردباری سے کام لے گا تو ممکن ہے اہانت کرنے والا خود بھی شرمندہ ہو مگر جاہل و نادان کا مقابلہ کیا جائے تو جاہل کی بھڑکائی ہوئی آگ بجھنے کے بجائے اور بھڑکے گی۔ بعض لوگ حلم کو کمزوری کی نشانی سمجھتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ حلم ایک طاقت ہے۔ غضب و غصہ پر کنٹرول کر کے نادان و متجاوز کے مقابلے میں عقل کے تقاضوں کے مطابق خاموش رہنا اس طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔ حلم کے بہت سے فضائل بیان ہوئے ہیں۔ اسے علم کے بعد بہترین صفت قرار دیا گیا ہے بلکہ حلم کے بغیر علم کا بھی کوئی معیار نہیں۔

اِفْعَلُوا الْخَيْرَ وَ لَا تَحْقِرُوْا مِنْهُ شَيْئاً۔(نہج البلاغہ حکمت ۴۲۲)اچھے کام کرو اور تھوڑی سی بھلائی کو بھی حقی...
16/08/2023

اِفْعَلُوا الْخَيْرَ وَ لَا تَحْقِرُوْا مِنْهُ شَيْئاً۔(نہج البلاغہ حکمت ۴۲۲)
اچھے کام کرو اور تھوڑی سی بھلائی کو بھی حقیر مت سمجھو۔

انسان کوئی ایسا عمل انجام دے جس سے مخلوق خدا کو فائدہ ہو اور اسے خوشی حاصل ہو اچھائی اور خیر کہلاتا ہے۔ لازم نہیں کہ یہ کوئی بڑا فائدہ ہو، کسی کو تھوڑی سی دوا کی ضرورت ہے اسی سے اسے صحت حاصل ہو جائے تو یہی بڑی خیر اور اچھائی ہے، اسے چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس لیے جتنی بھلائی کی قدرت ہو اسے چھوٹا سمجھ کر ترک نہیں کرنا چاہیے۔ چھوٹی چھوٹی اچھائیاں ہی بڑی بنتی ہیں۔ یہی چھوٹے چھوٹے اچھے کام زندگیوں کو بدلنے کا سبب بنتے ہیں۔

اگر کسی اچھائی کو چھوٹا سمجھ کر چھوڑ دیا جائے تو پھر اچھائیوں کا سلسلہ شروع ہی نہ ہوسکے۔ ساتھ یہ بھی فرمایا کہ کسی اچھائی کو یہ کہ کر مت چھوڑو کہ کوئی دوسرا کر لے گا، اس طرح اچھائی تو دوسرے کی ذریعہ انجام پاجائے گی مگر آپ محروم رہ جائیں گے۔ امیرالمومنینؑ حقیقت میں لوگوں کو اچھائیوں کی تشویق دلا رہے ہیں تاکہ معاشرے میں اچھائیاں عام ہوں۔ اور انھیں دوسروں پر ڈال کر کوئی خود کو محروم نہ کرے۔

11/08/2023


مَنْ عَظَّمَ صِغَارَ الْمَصَائِبِ، ابْتَلَاهُ اللّٰهُ بِكِبَارِهَا۔ (نہج البلاغہ حکمت ۴۴۸)جو شخص ذرا سی مصیبت کو بڑی اہم...
11/08/2023

مَنْ عَظَّمَ صِغَارَ الْمَصَائِبِ، ابْتَلَاهُ اللّٰهُ بِكِبَارِهَا۔ (نہج البلاغہ حکمت ۴۴۸)
جو شخص ذرا سی مصیبت کو بڑی اہمیت دیتا ہے اللہ اسے بڑی مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔

دنیا میں کسی انسان کی زندگی مصائب و مشکلات سے خالی نہیں ہوتی۔ کسی کے لیے یہ مشکلات کم تو کسی کے لیے زیادہ ہوتی ہیں، کبھی یہ تکالیف چھوٹی اور کبھی بڑی ہوتی ہیں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی آدمی ساری زندگی دکھ نہ دیکھے۔ کبھی مرض تو کبھی قرض، کبھی پیاروں کی جدائی تو کبھی اپنوں کی زیادتیاں، کبھی قحط سالی کا سامنا تو کبھی زلزلے اور سیلاب۔ انسان اگر ان مصائب کے دیکھتے ہی شکوہ و شکایت اور نالہ ونفریاد کرنا شروع کر دے تو نہ مشکلیں حل ہوں گی اور نہ مصیبتوں سے چھٹکارا ہوگا۔

انسان کو چاہیے کہ خود کو حقائق سے ہم آہنگ کرے اور جو پریشانیاں لاحق ہوں انھیں زندگی کا حصہ سمجھ کر برداشت کرے۔ بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو بڑی بڑی مشکلیں سہ جاتا ہے چہ جائیکہ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں پر شکایت کرے۔ اگر کسی نے چھوٹی چھوٹی مشکلات پر پریشان ہونا شروع کر دیا اور چیخ پکار کرنے لگا تو پریشانی کئی بیماریوں کا سبب بن جاتی ہے۔ آج سائنس واضح کر چکی ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا اہم سبب یہی پریشانی ہے۔ خود امیرالمومنینؑ نے فرمایا: کہ ’’غم آدھا بڑھاپا ہے‘‘ چھوٹی مشکلیں بڑی مشکلوں کا سبب بن جاتی ہیں۔

عنکبوتایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے. پھ...
11/08/2023

عنکبوت

ایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے. پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔
کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔
قرآن مجید کی ایک سورة ہے” العنکبوت” —-
عنکبوت کو اردو میں “مکڑی ” کہا جاتا ہے۔
قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے
"سب سے بودا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے"

قرآن کا معجزہ دیکھیں
ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت (مکڑی) کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔
”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھر کی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔
اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔
اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورة کانام اس بری خصلت والے کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورة کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔
سورت کی ابتدا یوں ہے :
” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا”
اور فرمایا “لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں ۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں

”ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟
درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے.
اللہ اکبر

09/08/2023

آلِ عمران ع کو تم نہیں مانتے،
نسلِ سفیان کو ہم نہیں مانتے.



360ممبران اسمبلی کےہوتے ہوئے 25لوگوں سے بل پاس کروانا یہ بل جہاں سے آیا ہے ناں ہم اسی بل میں ڈال دیں گے
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

وطن دشمن،سماج دشمن، خلاف اسلام اور فرقہ ورانہ بل

یہ پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ شیعوں کا موقف،ایک فرقہ وارانہ قانون سازی کے ذریعے پورے مکتب کے انسانی،اسلامی اور آئینی حقوق کو پامال نہیں کیا جا سکتا۔
اس آواز کو ہر اس جگہ سنا جانا چاہیے جو پاکستان بنانے کے مخالف نہیں تھے اور آج اس کی حفاظت کو ایمان کا تقاضا سمجھتے ہیں۔

دنیا امام علی علیہ السلام کی نظر میں
08/08/2023

دنیا امام علی علیہ السلام کی نظر میں

مَا اَخَذَ اللهُ عَلٰى اَهْلِ الْجَهْلِ اَنْ يَتَعَلَّمُوْا، حَتّٰى اَخَذَ عَلٰی اَهْلِ الْعِلْمِ اَنْ يُعَلِّمُوْا۔ (نہ...
04/08/2023

مَا اَخَذَ اللهُ عَلٰى اَهْلِ الْجَهْلِ اَنْ يَتَعَلَّمُوْا، حَتّٰى اَخَذَ عَلٰی اَهْلِ الْعِلْمِ اَنْ يُعَلِّمُوْا۔ (نہج البلاغہ حکمت ۴۷۸)
اللہ نے جاہلوں سے اس وقت تک سیکھنے کا عہد نہیں لیا جب تک جاننے والوں سے سکھانے کا عہد نہیں لے لیا۔

انسان کی زندگی میں ہر شخص کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہیں اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تو افراد کی زندگی بھی اور اقوام کی زندگیاں بھی کامیابی اور سکون سے گزریں گی۔ اکثر ناکامیوں کا سبب یہ ہوتا ہے کہ افراد اپنی ذمہ داریاں دوسروں کے کندھوں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔ امیرالمؤمنینؑ نے یہاں جاننے اور نہ جاننے والوں کی ذمہ داریاں معین کی ہیں۔

فرمایا پہلی ذمہ داری عالم یا جاننے والے کی ہے کہ وہ دوسروں کو سکھائے اور پھر نہ جاننے والے کا فریضہ ہے کہ وہ سیکھے۔ یہاں علم و عالم سے مراد فقط دین کے مسائل جاننے والا نہیں بلکہ دین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ضروریات پوری کرنے والے ہر جاننے والے کو شامل ہے۔ ڈاکٹر، معمار، کاشتکار، تاجر، سیاست دان سب کو شامل ہے۔ ہر استاد اور شاگرد کے لیے یہ کلیہ بہت واضح ہے۔ صاحب ہنر اپنے ہنر کو نعمت سمجھ کر اپنے فریضے کے طور پر دوسروں تک پہنچائے۔

بلکہ بعض بزرگان کے بقول استاد دوسروں میں علم کی پیاس اور سیکھنے کی تڑپ پیدا کرے تو یہ ایک کمال ہو گا اور اس ذمہ داری کی ادائگی ہو گی۔ پھر شاگرد پیاس محسوس کر کے ہنر مند کے پاس سیکھے تو یہ شاگرد کی ذمہ داری کی ادائگی ہو گی۔ امیرالمؤمنینؑ نہج البلاغہ میں ایک جگہ پر پیغمبر اکرمؐ کا تعارف اس طبیب کے طور پر کراتے ہیں جو اپنے طب کے اوزار اٹھائے ہوئے مریضوں کی تلاش میں ہے۔ اگر صاحبان علم و ہنر میں سکھانے کا یہ جذبہ پیدا ہو جائے اور اللہ نے سکھانے کا جو عہد ان سے لیا ہے وہ پورا کریں تو معاشرہ بدل سکتا ہے۔

ایک مقام پر امیرالمؤمنینؑ فرماتے ہیں: دین اور دنیا کی مضبوطی چار قسم کے آدمیوں کی وجہ سے ہے: عالم جو اپنے علم کو استعمال کرتا اور کام میں لاتا ہے اور جاہل جو علم حاصل کرنے میں عار محسوس نہیں کرتا۔ جب عالم اپنے علم کو استعمال میں نہیں لائے گا اور ضائع کرے گا تو جاہل اس علم کو سیکھنے میں عار محسوس کرے گا۔ یعنی ہر طرف سے ذمہ داریاں ادا ہوں گی تو زندگی کامیاب اور پر سکون ہوگی اور قوم ترقی کرے گی۔

ذرا سوچئے
03/08/2023

ذرا سوچئے

03/08/2023

حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بہترین ساتھی مولا کائنات امام علی علیہ السّلام تھے۔۔۔

I love all people in the world
02/08/2023

I love all people in the world

31/07/2023

حضور نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے کہ چار لوگوں سے پیار کرو صحابہ کرامؓ نے پوچھا یا رسول اللّٰه ﷺ وہ چار لوگ کون ہیں۔
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا علیؑ سے ابوذر ؓغفاری سے اور سلمانؓ فارسی اور مقدادؓ سے مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے ۔

30/07/2023

یزید ، موسمِ عِصیاں کا لاعلاج مَرض
حسینؑ ، خاک سے خاکِ شِفا بناتا ھے

یزید ، آج بھی بنتے ھیں لوگ کوشش سے
حسینؑ، خود نہیں بنتا ، خدا بناتا ھے‏‏

"غلام محمّد قاصر"

‏سری نگر :-انڈین ایس ایس پی پولیس افسر جلوس میں عزاداروں کو سبیل امام حسین علیہ السلام دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی پولیس سب...
28/07/2023

‏سری نگر :-
انڈین ایس ایس پی پولیس افسر جلوس میں عزاداروں کو سبیل امام حسین علیہ السلام دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی پولیس سبیل لگانے والے شیعہ عزاداروں پر ایف آئی آرز درج کر رہی ہے

28/07/2023

افسوس آج سب کو موبائل سروس بند ہونے کی فکر ہے لیکن یہ کسی کو خیال نہیں آلِ رسول ص کس حال میں ہے 💔🥀😥

*▪️عاشور_کا_روزہ**▪️فرمان امام جعفر صادقؑؑ*جوشخص روزہِ عاشورہ روزہ رکھے گا اس کو اس سے وہی حصہ ملے گا جو ابنِ مرجانہ لعن...
27/07/2023

*▪️عاشور_کا_روزہ*

*▪️فرمان امام جعفر صادقؑؑ*

جوشخص روزہِ عاشورہ روزہ رکھے گا اس کو اس سے وہی حصہ ملے گا جو ابنِ مرجانہ لعن اور آلِ زیاد کو ملا تھا اور اس دن ان کو دوزخ کی آگ ملی تھی خدا ہمیں اس آگ سے پناہ دے جو شخص اس دن یہ عمل کرے گا وہ آتشِ دوزخ کے قریب ہوگا۔

*📕احکامِ دین بزبانِ چہاردہ معصومینؑ ص 637*

کربلا‘  وہ درسگاہ ہے جہاں انسانیت کا درس ملتا ہے۔🥺💯🚩السلام علیکم یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام🙌
27/07/2023

کربلا‘ وہ درسگاہ ہے جہاں انسانیت کا درس ملتا ہے۔🥺💯🚩

السلام علیکم یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام🙌

مر ہی جاتے 🙂
25/07/2023

مر ہی جاتے 🙂

Reality 🙂
25/07/2023

Reality 🙂

سوچیں ضرور
25/07/2023

سوچیں ضرور

23/07/2023

کتنا تیار ہیں ہم وقت کے امام کے لیے

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 21:00 - 22:00
Tuesday 21:00 - 23:00
Wednesday 16:00 - 23:00
Thursday 21:00 - 22:00
Saturday 16:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+989035073198

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Zainツ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category