Bunbahk News

Bunbahk News Social Media Influencer
TheNewsUpdater

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونکھاہیگلہ کے نواحی علاقے میں دوتھان  جیپ گہری کھائی میں جا گری  موٹاریں سے تعلق رک...
05/01/2025

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون
کھاہیگلہ کے نواحی علاقے میں دوتھان جیپ گہری کھائی میں جا گری موٹاریں سے تعلق رکھنے والے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کا باپ بنارس بشیر ولد بابو بشیر جابحق
راولاکوٹ کے نواحی علاقے بن بہک سے تعلق رکھنے والے 3 افراد
ملک جہانگیر، خضر رزاق، محمد رشید زخمی ہوگئے جن کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا علاج چل رہا ہے حالت خطرے سے باہر نکل چکی
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے

With بن بہک نیوز – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉
01/01/2025

With بن بہک نیوز – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉

30/12/2024
نشر مقرر کرنل غلام رسول ممتاز عالم دین مولانا زمان علی خان کے گھر مارچ1898 میں بن بہک میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آبا و اجداد ک...
26/12/2024

نشر مقرر
کرنل غلام رسول ممتاز عالم دین مولانا زمان علی خان کے گھر مارچ1898 میں بن بہک میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آبا و اجداد کا تعلق سنگولہ سے تھا۔ آپ کے پانچ بھائی قاضی محمد نور، غلام نبی، کیپٹن نورحسین غازی جہاد کشمیر، مولانا عبداللطیف تھے جنہوں نے جہاد آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ دسمبر 1916 میں برٹش آرمی میں بھرتی ہوئے اور جنگ عظیم اول میں سپین عراق افریقہ اور مصر میں اپنی حربی صلاحیتوں اور شجاعت کا لوہا منوایا جس کے اعزاز میں برطانیہ کی طرف سے انہیں آئی جی اید اور جی ایس ون وکٹری کے اعزازات سے نوازا گیا۔ آپ کو 1932 میں حیدر آباد دکن بٹالین میں تعینات کیا گیا۔ 1938 میں موصوف نے کمپنی کمانڈر کا کورس مکمل کیا اور 1939 میں میں دوسری جنگ عظیم کا آغاز ہوا اور یوں موصوف کو اپنی شجاعت اور حربی صلاحیتوں کے مظاہرے کا ایک اور موقع مل گیا جہاں آپ نے اپنی شجاعت کی نئی داستانیں رقم کیں۔ آپ کو آپ کی شجاعت اور فنون جنگ میں مہارت کی بدولت برطانیہ کے اعلی ملٹری اعزاز وکٹوریا کراس سے نوازا گیا۔ 1946 میں کرنل غلام رسول برٹش آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد کلری ٹوپی باغ جا کر آباد ہوئے جس کے بعد آپ کی زندگی کے روشن ترین باب تحریک آزادی کشمیر کا آغاز ہوا۔
جب کشمیری عوام کے حق رائے کو صلب کرنے کی غرض سے جب انڈین فوج کشمیر میں داخل ہوئی تق آپ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا کل متاع حیات اور اثاثے آپ نے تحریک آزادی کے لیے وقف کر ڈالے اور جہاد آزادی کے لیے برسر پیکار ہو گئے۔
آپ نے بطور لیفٹینٹ کرنل فورتھ بٹالین جو بعد میں اے کے132 کے نام سے موسوم ہوئی کی قیادت کرتے ہوئے فاتح مظفر آباد کی حیثیت سے مظفر آباد کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔ اس کے علاوہ شیر جنگ نےجنگ آزادی کے دوران پیر کنٹھی بارہ مولہ لیدی گلی اور کئی دوسرے جنگی محاذوں پر دشمن کو ناکوں چنے چبووائے۔ دشمن بھی آپ کی شجاعت کے سے نہ صرف واقف بلکہ معترف تھے۔ بریگیڈئیر پریم ناتھ کول نے اپنی ایک کتاب میں لکھا کہ ایک پونچھی نڈر بہادر کمانڈر کرنل غلام رسول نے ہماری سارے منصوبے خاک میں ملا ڈالے اور اس کا مقابلہ ہمارے بس سے باہر ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ عظیم رائٹر محمد دین فوق اور سید محمود آزاد بھی بالترتیب اپنی کتب تاریخ اقوام پونچھ اور تاریخ پونچھ میں آپ کی عظمتوں اور خدمات کے معترف ہیں اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مجاہد اول عبدالقیوم خان نے بن بہک میں شیر جنگ کی برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل غلام رسول جنگی حکمت عملی کے ماہر افسر تھے جنہیں کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں تھی وہ خود اپنی حکمت عملی بنا کر دشمن پر حملہ آور ہوتے تھے اور کامیاب لوٹتے تھے۔ وہ ان کی خدمات کبھی نہیں بھول سکتے اور نہ تاریخ انہیں فراموش کر سکتی ہے۔
غازی ملت سردار ابراہیم خان نے آپ کی جنگی صلاحتوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہیں تحریک کا اثاثہ اور درخشاں ستارہ قرار دیا۔

23/12/2024

بھاٹہ کوت والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں ایک ایسا سٹیپ اٹھایا ہے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے اور شاید انہوں نے اس لیے کیا ہے کہ ان کے اپنے گھر میں بھی بچے موجود ہیں جو اس کا شکار ہو سکتے ہیں
ویلڈن بھاٹہ کوٹ والو باقی تو شاید اس انتظار میں ہیں کہ وہاں بھی کوئی بچہ فوت ہو تو پھر شاید کوئی ایکشن ہو

fans 𝑭𝒐𝒍𝒍𝒐𝒘𝒆𝒓𝒔.

راولاکوٹ کے نواحی علاقے  گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بن بہک کے زیر اہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ اور سائنس نمائش زرو و شور سے ...
20/12/2024

راولاکوٹ کے نواحی علاقے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بن بہک کے زیر اہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ اور سائنس نمائش زرو و شور سے جاری ۔ایونٹ کل بھی جاری رہے گا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والی نوجوان نسل کی دلچسپیاں بظاہر الگ نوعیت کی ہیں مگر یہ ثفاقتی میلوں کی بحالی بہترین اقدام ہے
ڈپٹی مئیر راولاکوٹ قاضی نثار دیگر سیاسی و سماجی شخصیات عوام علاقہ نے سٹالز کا وزٹ کیا اور طلباء کی جانب سے سے سجائے گئے اسٹال تعریف کی اور اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹ کی کارکردگی کو سراہا

افسوسناک خبر گاوں بن بہک کی ہر دلعزیز شخصیت  محمد دلشاد طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے  مرحوم نے ریاض شمسی میں طویل ...
19/12/2024

افسوسناک خبر
گاوں بن بہک کی ہر دلعزیز شخصیت محمد دلشاد طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے مرحوم نے ریاض شمسی میں طویل عرصہ تک اپنے بڑے بھائی اسحاق مرحوم کے ساتھ کاروبار کیا دنوں بھائی چند سال کے وقفے سے رب کے حضور پیش ہوگئے
مرحوم انتہائی ملنسار خوش اخلاق مہمان نواز تھے ریاض ان کی رہائش گاہ پر بالخصوص عید اور دیگر مواقعوں پر مہمانوں کا تانتہ بندھا رہتا تھا بے روزگار لوگ بھی وہاں رہاش اختیار کرتے رہتے کبھی ان کے ماتھے پر بل نہیں دیکھا سماجی خدمت میں ہمیشہ اپنا حصہ ڈالتے تھے دعا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالٰی مرحوم کی تمام بشری لغزشوں کو معاف فرما کر جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے فرزند Fahim Malik سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

19/12/2024

بن بہک میں اب بھی پرانے وقتوں کی اری کا استعمال ہوتا ہے آج کی تازہ ویڈیو پرانے وقتوں کے معروف مستری عالم خان صاحب بشیر صاحب کی معاونت سے لکڑی چرائی کر رہے ہیں

18/12/2024

جب کوئی وبا بیماری کسی گھر گاوں میں پھیل رہی ہو تو اس کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ وہ کل کسی کے گھر بھی خدانخواستہ پہنچ سکتی ہے ڈاکٹر پر تنقید کرنے سے کچھ فاہدہ نہیں ہوگا

جنگلات  کو آگ لگانے والے ظالمو!  جنگلات میں آگ لگانے سے پہلے بس یہ سوچ لیا کریں جنگل نے شمار جانوروں، پرندوں اور درختوں ...
17/12/2024

جنگلات کو آگ لگانے والے ظالمو!
جنگلات میں آگ لگانے سے پہلے بس یہ سوچ لیا کریں جنگل نے شمار جانوروں، پرندوں اور درختوں کا مسکن ہے۔
پیغام: امجد میر : راولاکوٹ سیٹیزن فورم ۔

17/12/2024

ایک ساتھی نئے نئے کینیڈا گئے ہیں بتاتے ہیں یہاں پاکستانی فیملی بہت ڈسٹرب ہیں سیکولر ریاست میں والدین اپنے بچوں کو بھی غلط سے نہیں روک سکتے ایک دن چند بچوں نے آئس” نامی نشہ مل کر کیا سب کی موت واقع ہوگئی

پرائیویٹ سکول سردیوں میں مخصوص  جیکٹ سویٹر یونیفارم کی پابندی نہیں لگا سکتے  نوٹیفکیشن جاری
16/12/2024

پرائیویٹ سکول سردیوں میں مخصوص جیکٹ سویٹر یونیفارم کی پابندی نہیں لگا سکتے نوٹیفکیشن جاری

راولاکوٹ کے نواحی علاقے بن بہک سے تعلق رکھنے والے   بابو ولد  کالا خان  جو تقریبا 35 سال پہلے لاپتہ ہوگئے تھے  آج اچانک ...
15/12/2024

راولاکوٹ کے نواحی علاقے بن بہک سے تعلق رکھنے والے بابو ولد کالا خان جو تقریبا 35 سال پہلے لاپتہ ہوگئے تھے آج اچانک اپنے گاوں پہنچ گئے ہیں اپنا شناختی کارڈ پاس رکھا ہوا ہے اور اپنے بھائی صادق کے ساتھ کھڑے نظر ارہے ہیں خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی کہ یہ یہ بابو پائی ہی ہیں دیگر تفصیلات آنے کا انتظار ہے

Address

Bunbahk Post Office Khaigala Poonch District
Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bunbahk News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bunbahk News:

Videos

Share