04/12/2023
کالم
تحریر ثمینہ چوہدری
بلدیاتی اداروں اور سپیشل پرسنز کے حوالے سے تقریبات کا احوال
بلدیاتی الیکشن کو ایک سال مکمل ہوا ۔اور آج سپیشل پرسنز کا عالمی دن بھی ہے۔انہی ایام کی مناسبت سے یوسی کے منتخب کونسلرز،ڈسٹرکٹ کونسلر،چیئرمین یوسی اور وائس چیئرمین نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی یاد میں پہلی پررونق تقریب تھی۔آج مورخہ 3دسمبر 2023ءبروز اتوار یونین کونسل تھب کے منتخب کونسلرز کااجلاس دفتر چیئرمین یوسی تھب ڈاکٹر راجہ محمد گلزار خان منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خصوصی ممبر ڈسٹرک کونسلر مفتی شاہد نسیم کی۔اور اجلاس کی صدارت اور میزبانی چیئرمین یونین کونسل تھب ڈاکٹر راجہ محمد گلزار خان نے کی۔اجلاس میں وائس چیئرمین یوسی تھب راجہ حمزہ, منتخب ممبران کونسلر ز سردارقاری الطاف ممبر لوکل کونسلر بنگراں،راجہ عبدالقدیر ممبر لوکل کونسلر بیس بگلہ،راجہ شاہد ممبر لوکل کونسلر جھڑ غنی آباد،راجہ جمشید ممبر لوکل کونسلر میت گلی ،عبدالقدیر گھگڑکالابن،یوتھ کونسلر راجہ فدا،زراعت کونسلر راجہ شوکت سلطان اور لیڈی کونسلر فاخرہ نورین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں ممبران نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہیکہ ہم سب اکھٹے ہوئے ۔اور آج کا یہ اجلاس اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔آج 3دسمبر 2023کو بلدیاتی الیکشن کو ایک سال مکمل ہوا ہے۔اس موقع پر بلدیاتی الیکشن کو ایک سال مکمل ہوا۔تو دوسری طرف سپیشل پرسنز کا عالمی دن ہے ۔اسی مناسبت سے اس موقع پر کیٹ کٹنگ کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔اور سب نے ملکر کیک کٹنگ کی تقریب کو رونق بخشی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ ہمارے اس حلقہ سے دو وزیر ہیں۔محترمہ امتیاز نسیم صاحبہ اور محترم سردار ضیاء القمر کے ساتھ ملکر عوام کی بھلائی کیلئے کام کریں گے۔ہم حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ وہ ممبران لوکل کونسلرز کی فنڈ کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔ہم محکموں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔اور محکمے بھی ہمارے ساتھ کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں۔ہم اس کوآرڈینیشن کو بہترین بنانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر صدر تقریب ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر مفتی شاہد نسیم نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے ۔ہمیں امید ہیکہ کمیٹی ہمارے لیے بہترین فیصلہ کرے گی۔اور ہم اپنے حقوق کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ہمیں امید ہیکہ حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی نمائندوں کو ان کے جائز حقوق دے گی۔
آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔کہ آئندہ یوسی تھب میں محکمے جو تقرری وتبادلہ جات کریں۔اس میں مقامی کونسلر سے کوآرڈینیشن رکھنے کے پابند ہوں گے۔ممبران نے کہا کہ آج سپیشل پرسنز کا عالمی دن ہے۔اس حوالے ہم مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اور سپیشل پرسنز کی بحالی کیلئے ہم ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں یوسی تھب کے سماجی ادارے اور سماجی ورکرز ہماری معاونت کریں۔سپیشل پرسنز کے عالمی دن کے موقع پر ڈیئر اینڈ کیئر سکول ہولڑ سیداں باغ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سپیشل بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کیے۔اس موقع پر سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ سید ظہیر گردیزی ،ریٹائرڈ ڈائریکٹر کالجز سردار اکبر،پرنسل (ر)سردار کبیر اور دیگر نے خطاب کیا ۔مظفرآباد میں سپیشل پرسنز کے حوالے سے منعقد تقریب سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مختیار اعوان اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس طرح آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی نمائندوں نے مختلف پروگرامز اور میڈیا ٹاک میں حصہ لیا ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا ۔کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ مہیا کرے ۔اور محکموں کو پابند کرے ۔کہ وہ بلدیاتی ایکٹ کی رو سے بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے میڈیا ٹاک اور پریس نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔
چیئرمین یونین کونسل تھب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں فنڈ مہیا کرے۔ڈسٹرکٹ باغ کے اندر انتظامیہ اور دیگر ادارے
زراعت ،امورحیوانات،محکمہ تعلیم،محکمہ خوراک ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔البتہ محکمہ جنگلات ضلع باغ کے ضلعی آفیسران طرف سے تعاون تعطل کا شکار ہے۔اور وہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ہمیں امید ہیکہ وہ اپنے رویہ پر غور کریں گے۔اور کوآرڈینیشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔اجلاس کے آخر میں محترم قاری الطاف صاحب کی چچی محترمہ،راجہ جمشید کی چچی محترمہ جو وفات پا گئی تھی۔ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر سابق چیئرمینز یوسی تھب راجہ فرید مرحوم ،سردار قمرالزمان،راجہ عبدالجلیل اور مولانا میرزمان کے حوالے سے خصوصی دعا فرمائی گئ۔اجلاس میں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یگجہتی بھی گی۔