Urdu Adab-اردو ادب

Urdu Adab-اردو ادب یہ پیج صرف نئے نئے شعر شائع کر ے کے لئے ہے

سُندر آپ کس کو کہتے ہیں؟ صرف شریر سےسُندر ہونا کافی نہیں اِنسان کا گُنوں سے سُندر ہونا بھی لازمی ہے ،اِس یُگ کا آدمی شری...
29/11/2023

سُندر آپ کس کو کہتے ہیں؟
صرف شریر سےسُندر ہونا کافی نہیں
اِنسان کا گُنوں سے سُندر ہونا بھی لازمی ہے ،
اِس یُگ کا آدمی شریر سے سندر ناری کو چنتا ہے اور ناری شریر سے سُندر پُرش کو ،
گُنوں پر دھیان ہی نہیں دیتا، شریر سُندر کیول کُچھ منٹ، پل ،دن
آپکو سُکھ دے سکتا ہے /دے سکتی ہے ،
شریر سے سندر انسان آپکو جیون بھر سکھ دے گا اسکی کوئی گارنٹی نہیں،
بہت سے ویگیانکوں کا ماننا ہے کہ گنوں سے سندر انسان کا ساتھ آپ جیون کر سکھ نہ دے سکے لیکن دکھ نہیں دے گا ،
اسی لئے آپ ہمیشہ سُندر گُنوں کی کھوج کریں شریر کی سندرتا کا نہیں،
جُگتا پنوں

اگر کوئی انسان غصہ ہونے کے بعد بھی آپ سے پریم سے بات کرتا ہے زندگی میں اس سے اچھا انسان آپکو کبھی نہیں ملےگاشبھ پربھات
26/11/2023

اگر کوئی انسان غصہ ہونے کے بعد بھی آپ سے پریم سے بات کرتا ہے زندگی میں اس سے اچھا انسان آپکو کبھی نہیں ملےگا
شبھ پربھات

ماچس  کسی چیز کو جلانے سے پہلے خود کو جلاتی ہے! غصہ بھی ماچس کی طرح ہوتا ہے دوسروں کو برباد کرنے سے پہلے ہمیں خُود کو تب...
17/11/2023

ماچس کسی چیز کو جلانے سے پہلے خود کو جلاتی ہے!
غصہ بھی ماچس کی طرح ہوتا ہے
دوسروں کو برباد کرنے سے پہلے ہمیں خُود کو تباہ کرتا ہے

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکامجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی
24/10/2023

دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا
مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی

🖤گھر میں بیوی خوش ہو تو شوہر پرسکون ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر شوہر خوش باش نظر آ رہے ہو تو بیوی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ آخر اس ...
12/10/2023

🖤

گھر میں بیوی خوش ہو تو شوہر پرسکون ہو جاتے ہیں۔
لیکن اگر شوہر خوش باش نظر آ رہے ہو تو بیوی کو فکر پڑ جاتی ہے کہ آخر اس بندے کو کس بات کی خوشیاں چڑھی ہیں۔۔۔

04/09/2023

کسی کی آنکھ جو پر نم نہیں ہے
نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے

سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں
پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے

سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی
اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے

سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل
طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے

یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی
یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے

کنارا دوسرا دریا کا جیسے
وہ ساتھی ہے مگر محرم نہیں ہے

دلوں کی روشنی بجھنے نہ دینا
وجودِ تیرگی محکم نہیں ہے

میں تم کو چاہ کر پچھتا رہا ہوں
کوئی اس زخم کا مرہم نہیں ہے

جو کوئی سن سکے امجد تو دنیا
بجز اک باز گشتِ غم نہیں ہے

امجداسلام امجد

28/08/2023

اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے
خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے

اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیں
کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے

اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دینا
سرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے

دے رہے ہیں تمہیں تو لوگ رفاقت کا فریب
ان کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے

اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے

خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہو
دھوپ اتنی تو نہیں ہے کہ پگھل جاؤ گے

تیز قدموں سے چلو اور تصادم سے بچو
بھیڑ میں سست چلو گے تو کچل جاؤ گے

ہم سفر ڈھونڈو نہ رہبر کا سہارا چاہو
ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے

تم ہو اک زندۂ جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاؤ گے

صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوں
تم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے

23/08/2023

ایک چرسی سگریٹ بنا رہا تھا کہ ایک صاحب نے اُسے کہا: انڈیا چاند پر پہنچ گیا اور تُم ابھی تک سگریٹ بنا رہے ہو

بس جی استاد جی، سُوٹا لگن نی دیر اے، میں وی چن تے ای ہوساں۔ چرسی نے سگریٹ بھرتے ہوئے بے فکری سے جواب دیا۔
🚬🌙

خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سے__فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے_
22/08/2023

خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سے_

_فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے_

15/08/2023

پھر جو اس شہر میں آنا ہو تو ملنا مجھ سے
گھر کا آسان پتہ یہ ہے کہ گھر ہے ہی نہیں

افضل خان

ہم  اہلِ  درد  نے  یہ  راز  آخر  پا  لیا  جالؔبکہ دیپ اونچے مکانوں میں ہمارے خون سے جلتے ہی
07/07/2023

ہم اہلِ درد نے یہ راز آخر پا لیا جالؔب
کہ دیپ اونچے مکانوں میں ہمارے خون سے جلتے ہی

24/06/2023

اسکا دل علی بابا کے پہاڑ جیسے کوئی بولے سم سم کھل جاتا ہے

24/06/2023

وہ جو کہتے ہیں بیابانوں کو سنواریں گے
ان سے پوچھو کہ اُجاڑے ہیں گلستان کتنے ؟

23/06/2023
‏جون ایلیاء ....نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم  خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپ...
20/06/2023

‏جون ایلیاء ....
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا، اخلاص، قربانی،مرو ّت
اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

سنا دیں عصمتِ مریم کا قصّہ؟
پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم

زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے
بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کری ہم

ہماری ہی تمنّا کیوں کرو تم
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے
تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں
فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم

جو اک نسل فرومایہ کو پہنچے
وہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم

نہیں دُنیا کو جب پروا ہماری
تو پھر دُنیا کی پروا کیوں کریں ہم

برہنہ ہیں سرِبازار تو کیا
بھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم

ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی
سو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم

چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہ
تمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم

پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں
زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم

یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی
یہاں کارِ مسیحا کیوں کریں ہم....

14/06/2023

اب میرا عشق دھمالوں سے کہیں آگے ہے
اب ضروری ہے میں وجد میں لاؤں تجھ کو
تو نہیں مانتا مٹی کا دھواں ہوجانا
توابھی رقص کروں ہوکے دکھاؤں تجھ کو

I got 1 reaction and 8 replies on my recent top post! Thank you all for your continued support. I could not have done it...
08/06/2023

I got 1 reaction and 8 replies on my recent top post! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

‏بدن کے جام میں کھلتے گُلاب جیسی هے
سُنا هے اُس کی جوانی شراب جیسی هے

کنول کنول هے سراپا ،، غزل غزل چہرہ
وہ هُوبہو کِسی شاعر کےخواب جیسی هے

اندھیرے دور کرے سب کی پارسائی کے
وہ ایک شکل کہ جو ماهتاب جیسی هے

‏بغیر جام و سُبو ، چاند رات کی حالت
کِسی غریب کے ، عہدِ شباب جیسی هے

نہ شاعری، نہ محبت ،، نہ جام، اے واعظ
یہ زندگی بھی تیری اِک عذاب جیسی هے

قتیلؔ میں نے کیا پیار ، اِک سِتم گر سے
یہ وہ خطا هے ، جو کارِ ثواب جیسی هے

( قتیل شفائی )

‏ناز خیالوی کی ایک بہترین غزل بہت   عرصہ  گنہ  گاروں   میں   پیغمبر  نہیں   رہتے کہ سنگ و خشت کی بستی میں شیشہ گر نہیں ر...
08/06/2023

‏ناز خیالوی کی ایک بہترین غزل

بہت عرصہ گنہ گاروں میں پیغمبر نہیں رہتے
کہ سنگ و خشت کی بستی میں شیشہ گر نہیں رہتے

ادھوری ہر کہانی ہے یہاں ذوق تماشا کی
کبھی نظریں نہیں رہتیں کبھی منظر نہیں رہتے

بہت مہنگی پڑے گی پاسبانی تم کو غیرت کی
جو دستاریں بچا لیتے ہیں ان کے سر نہیں رہتے

مجھے نادم کیا کل رات دروازے نے یہ کہہ کر
شریف انسان گھر سے دیر تک باہر نہیں رہتے

خود آگاہی کی منزل عمر بھر ان کو نہیں ملتی
جو کوچہ گرد اپنی ذات کے اندر نہیں رہتے

پٹخ دیتا ہے ساحل پر سمندر مردہ جسموں کو
زیادہ دیر تک اندر کے کھوٹ اندر نہیں رہتے

بجا ہے زعم سورج کو بھی ناز اپنی تمازت پر
ہمارے شہر میں بھی موم کے پیکر نہیں رہتے

ناز خیالوی 💔

30/05/2023

وہ جو مرنے پہ تلا ہوا ہے
اس نے جی کر بھی تو دیکھا ہوگا

25/05/2023

" اور پھر اذیت تو تب ہوتی ہے جب آپ کِسی ایسے شخص کے ہونے کی ضِد پکڑ لو جو کِسی بھی حالات میں آپ کا ہونا ہی نہ چاہے!💔🙂

قید کرکے تمہارے______ چہرے کو، میری آنکھوں نے___ خودکشی کر لی🍂🖤
22/05/2023

قید کرکے تمہارے______ چہرے کو،
میری آنکھوں نے___ خودکشی کر لی🍂🖤

20/05/2023

حُسن جِس رنگ میں ہوتا ھےجہاں ہوتا ھے
اہلِ دل کے لئے ، سرمایہِ جاں ہوتا ھے

ہائےوہ وقت کہ جب حُسن پہ آتا ھے شباب
اُف وہ ہنگامہ کہ جب عشق جواں ہوتا ھے

دل کو بے درد ، محبت میں بتانے والے
دل سا ہم درد ، زمانے میں کہاں ہوتا ھے

وقت آتا ھےاک ایسابھی محبت میں کہ جب
دل پہ احساسِ محبت بھی ، گراں ہوتا ھے

ہائے وہ سلسلہ اشک ، کہ جو تیرے حضور
دل میں رکھتا ھےنہ آنکھوں سےرواں ہوتا ھے

عزم بے باک اگر ھو ، تو کہاں کی دوری ؟
حُسن خود ، مُنتظرِ عشقِ جواں ہوتا ھے

رُوح بن جاتی ھے خود نغمہ بےساز سدا
ختم جب معرکہِ لفظ و بیاں ہوتا ھے

وسعتِ فکر و نظر بھی نہ مجھےراس آئی
ہر تبسم پہ جراحت کا گماں ہوتا هے

انقلابات سے کیا خوف ، کہ ہر عزم جگر
اسی آغوش میں پلتا ھے، جواں ہوتا ھے

*( جگر مراد آبادی )*

19/05/2023

جو جتنا تمہارا ہے تم بھی اسکے اتنے ہی رہو

‏زیادہ دل کی غلامی میں عزت کی نیلامی ہوتی ہے

18/05/2023

دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں
یار کی شکل ھے، اور یار میں فنا ہوں میں

بشر کے رُوپ میں ، اِک رازِ کبریا ہوں میں
سمجھ سکے نہ فرشتےکہ اور کیا ہوں میں

میں وہ بشر ہوں فرشتےکریں جنہیں سجدہ
اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں

پتہ لگائے کوئی کیا ، میرے پتے کا پتہ ؟
میرے پتے کا پتہ هے، کہ لاپتہ ہوں میں

مجھی کو دیکھ لیں اب تیرے دیکھنےوالے
تو آئینہ هے میرا ، تیرا آئینہ ہوں میں

میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام هے بیدم
وہ مل گئےہیں تو پھرکِس کو ڈھونڈتاہوں میں
*(سید بیدم وارثی)

18/05/2023

یہ پور پور اذیت میں ڈالتے ہوئے تم
یہ سانس سانس محبت پکارتا ہوا میں

پھر ایک رات اذیت سے مر گیا تھا کہیں
تمہارے عشق کو اندر سے مارتا ہوا میں

عجب نہیں ہے کسی روز قتل ہو جاؤں
تمہاری جان کا صدقہ اُتارتا ہوا میں

کہا نہیں تھا کہ مجھ سے سدھر نہ پائے گی
بگڑ گیا ہوں یہ دنیا سدھارتا ہوا میں

میثم علی آغا🖤

18/05/2023

مر جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے!
منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے!
(فیض)

07/05/2023

05/05/2023

جن کے نین نشیلے تھے

05/05/2023

گاؤں میں بھی نیم کے پیڑ کم ہونے لگے
کڑواہٹ اور بڑھ گئی ہے
لوگوں میں مٹھاس کم ہوگئی
شریر میں شوگر اور بڑھ گئی

03/05/2023

سارے آنسو تجھ پر ضائع کیوں کردیں
ہم تیرے بعد اور بھی دلبر کرنے ہیں

03/05/2023

پیار سے جو دیکھو تو تیرا ہوجاوں

02/05/2023

ع سے عشق پڑھنا تم!

02/05/2023

بدل بدل کر مرد کہہ رہی ہے پیار چاہیے

30/04/2023

نیا نسخہ ہے بیمار بھی کرسکتا ہے

‏بدن کے جام میں کھلتے گُلاب جیسی هےسُنا هے اُس کی جوانی شراب جیسی هےکنول کنول هے سراپا ،،  غزل غزل چہرہوہ هُوبہو کِسی شا...
29/04/2023

‏بدن کے جام میں کھلتے گُلاب جیسی هے
سُنا هے اُس کی جوانی شراب جیسی هے

کنول کنول هے سراپا ،، غزل غزل چہرہ
وہ هُوبہو کِسی شاعر کےخواب جیسی هے

اندھیرے دور کرے سب کی پارسائی کے
وہ ایک شکل کہ جو ماهتاب جیسی هے

‏بغیر جام و سُبو ، چاند رات کی حالت
کِسی غریب کے ، عہدِ شباب جیسی هے

نہ شاعری، نہ محبت ،، نہ جام، اے واعظ
یہ زندگی بھی تیری اِک عذاب جیسی هے

قتیلؔ میں نے کیا پیار ، اِک سِتم گر سے
یہ وہ خطا هے ، جو کارِ ثواب جیسی هے

( قتیل شفائی )

Address

Prem Nagar
Rajkan Head
63236

Telephone

+923021444113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab-اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Adab-اردو ادب:

Videos

Share


You may also like