M Akash Saleem

M Akash Saleem I am a Writer, Blogger, Content Creator, WordPress Website Designer, and SEO Expert.

22/04/2023

کاپی شدہ، طویل اور انگریزی میں عید مبارک کہ میسج کرنے والوں،
موٹر سائیکل کہ دو پہیے ہونے کہ باوجود صرف ایک پر چلانے والوں، اور چاہت فتح علی خان کہ علاوہ باقی سب کو میری طرف سے نِکی عید مبارک 😊

14/04/2023

12/04/2023


افیلیٹ مارکیٹنگ کیسے کرتے ہیں
پہلی بات یہ سمجھ لے کہ افیلیٹ مارکیٹنگ کے لئے سب سے بیسٹ پلیٹ فارم ہے امیزون اور امیزون کی سب سے بیسٹ مارکیٹ پلیس ہے امیریکہ
سب سے پہلے تو آپ کو بلاگنگ کے لئے ویب سائٹ چاہئے ہوتی ہے اور آپ کو امیزون پہ اپنا افیلیٹ اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے جو فری میں بن جاتا ہے اور آپ کو آپ کا ایک افیلیٹ لنک مل جاتا ہے اب آپ نے اپنی بلاگنگ کی ویب سائٹ کو رینک کرنا ہوتا ہے اور اپنے بلاگ پہ اپنا امیزون کا لنک اٹیچ کرنا ہوتا ہے پھر جتنے لوگ آپ کا بلاگ ریڈ کر کے آپ کے لنک سے امیزون پہ جا کر کوئی بھی چیز خریدیں گے تو امیزون آپ کو اس کی کمیشن دے گا یہاں تک تو کلیئر ہو گیا کہ افیلیٹ مارکیٹنگ ہوتی کیا ہے مطلب آپ کے لنک سے کوئی امیزون سے کوئی چیز خریدے یہ افیلیٹ مارکیٹنگ ہے۔ اب آگے کا مین پراسیس سمجھتے ہیں
افیلیٹ مارکیٹنگ کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟؟
سب سے پہلے آپ نے ورڈ پریس کی ویب سائٹ بنا لی اگر آپ کو ویب سائٹ نہیں بنانی آتی تو آپ کسی ویب ڈویلپر سے ویب سائٹ بنوائیں گے 95٪ لوگ ایسے ہی بنواتے ہیں اب ویب سائٹ بن گئی اس کے بعد اگر تو آپ خود کانٹینٹ رائٹر ہیں SEO friendly آرٹیکلز لکھ سکتے ہیں تو ٹھیک ہے نہیں تو آپ اپنی niche یعنی کیٹگری سے ریلیٹڈ بلاگز لکھوانے کے لئے کانٹینٹ رائٹر کو ہائیر کریں گے مثال کے طور پر آپ دیکھیں گے کے امیزون پر کچن سے ریلیٹڈ کوئی پراڈکٹ یا ایک پین ہے جو بہت سیل ہو رہا ہے تو آپ کانٹینٹ رائٹر سے بلاگ پوسٹ لکھوائیں گے جو ایس ای او فرینڈلی آرٹیکل ہو اور اس میں پراڈکٹ سے ریلیٹڈ کی ورڈز کو یوز کیا گیا ہو اب اس بلاگ میں اس پراڈکٹ کی ڈیٹیلز ہوں گی اور آرٹیکل کے اینڈ پہ آپ کا افیلیٹ لنک ہوگا جس میں ساتھ لکھا ہو گا کہ یہ پراڈکٹ امیزون سے خرید سکتے ہیں تو جتنے لوگ اس لنک سے خریداری کریں گے آپ کو کمیشن ملتی جائے گی یہاں تک کے پراسس کو جس میں ایس ای او فرینڈلی آرٹیکلز لکھنا کی ورڈز ٹیگز وغیرہ کا استعمال کرنا یہ سب on page SEO کہلاتا ہے۔ اگر آپ خود اچھے کانٹینٹ رائٹر ہیں تو یہاں تک یہ سب کچھ آپ خود بھی کر لیں گے اور اگر خود نہیں کر سکتے تو آپ کو کانٹینٹ رائٹرز ہائیر کرنا پڑیں
گے
اب اس کے بعد باری آتی ہے off page SEO کی بلاگنگ اور افیلیٹ مارکیٹنگ میں ارننگ کے لئے 90 فیصد اہمیت off page SEO کی ہوتی ہے اس میں آپ نے بڑی ویب سائٹس جن پہ زیادہ ٹریفک ہوتی ہے ان سے رابطہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ کی پوسٹ میں آپ کے بلاگ کی پوسٹ کا لنک بھی شیئر کر دیں تا کہ ٹریفک آپ کے بلاگ پر بھی آ سکے وہ ویب سائٹ اس چیز کے آپ سے پیسے لے گی ان کی مرضی ہے وہ 300 ڈالر مانگیں یا 1000 ڈالر صرف آپ کا لنک اپنی بلاگ پوسٹ پہ شیئر کرنے کا لیکن اگر اس ویب سائٹ سے آپ کی پوسٹ میں 2 ہزار لوگ بھی آتے ہیں اور ان دو ہزار میں سے 100 لوگ بھی آپ کے لنک سے خریداری کرتے ہیں تو آپ کے پیسے بھی پورے ہو جائیں گے اور پلس پرافٹ بھی ہو جائے گی اور اگر آپ کا بلاگ ایڈسنس سے بھی اپروو ہو تو ڈبل ڈبل ارننگ مطلب ایڈسنس سے بھی پیسے آئیں گے اور افیلیٹ مارکیٹنگ سے بھی لیکن حقیقت یہ ہی ہے کے اچھی ارننگز آپ کے بلاگ پہ ٹریفک آنے سے ہوتی ہے اور ٹریفک بھی باہر ممالک کی ہو اور بلاگ بھی انگلش میں ہو
اس لئے یہ کلیئر کر لیں کے افیلیٹ مارکیٹنگ میں ارننگز بہت اچھی بھی ہوتی ہیں لیکن نا تو یہ کام بالکل فری ہے اور نا ہی بہت زیادہ آسان ہے
اس کے بعد ٹیکنیکل ایس ای او ہے جس میں مزید کچھ چیزیں ویب سائٹ باؤنس ریٹ وغیرہ چیک کیا جاتا ہے کہ لوگ آپ کی ویب سائٹ پہ آکر کتنا ٹائم گزار رہے یا فورآ واپس جا رہے
اب آپ سب کا سب سے اہم سوال کے افیلیٹ مارکیٹنگ سے کتنی ارننگ ممکن ہے تو دیکھیں اگر تو آپ کے بلاگ پہ باہر ممالک کی ٹریفک ہے تو آپ ڈیلی کا 10 لاکھ بھی کما سکتے ہیں جتنا بلاگ رینک ہو گا جتنی بلاگ پہ ٹریفک ہو گی جتنی بلاگ کی off page SEO کی جائے گی اتنی ہی زیادہ ٹریفک ہوگی اور ٹریفک ہو گی تب ہی ارننگ بھی ہو
گی
افیلیٹ مارکیٹنگ آپ بلاگ کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل فیسبک انسٹینٹ آرٹیکل یا کسی بھی سوشل میڈیا چینل کے تھرو بھی کر سکتے ہیں کیونکہ مین مقصد تو یہ ہی ہے کہ لوگ آپ کے لنک سے امیزون پہ جا کر خریداری کریں.

تحریر: جواد شاہ

11/04/2023

06/04/2023

کسی بھی کام کو مسلسل کرتے رہنے کیلے ہمیں passion کے ساتھ ساتھ motivation کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم تھک جاتے ہیں، اُکتا جاتے ہیں، حوصلہ ہارنے لگتے ہیں، امید کھونے لگتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں ہمیں motivation کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنا فرینڈز سرکل ہمیشہ پازیٹو رکھیں جو آپکا حوصلہ بڑھاتا رہے آپکو ہمت دیتا رہے کہ آپ کر سکتے ہیں۔اور اپنے ساتھ جُڑے رشتوں کو دیکھیں، اپنے والدین کو دیکھیں، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں، یہ چیزیں آپکو motivated رکھیں گی۔

05/04/2023

اللہ رب العزت کا جتنا ہم پر کرم ہے اور جتنی نعمتوں سے ہمیں نواز رکھا ہے اگر ہم محسوس کریں یا گننا شروع کر دیں تو ہم ندامت میں ڈوبتے جائیں، ہمیں ڈر لگنے لگے کہ ہم تو اس قابل ہی نہیں ہیں، ہم تو ہر روز اُس کی نافرمانیاں کرتے ہیں پھر بھی اُس رحیم و کریم ذات نے اتنا نواز رکھا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

05/04/2023

When someone says you can't do it, do it twice and take pictures 😊

02/04/2023

You call it rejection,
I call it Allah blocking what's not meant for you.

It’s not rejection, it’s redirection💖

18/03/2023

27/02/2023
 دوپہر کا وقت تھا، معمول کہ مطابق ہاسٹل کی چھت کہ کنارے پہ کھڑا دھوپ کہ نظارے لے رہا تھا۔ نیچے جھانکتے ہوئے یہ خیال کیا ...
29/12/2021


دوپہر کا وقت تھا، معمول کہ مطابق ہاسٹل کی چھت کہ کنارے پہ کھڑا دھوپ کہ نظارے لے رہا تھا۔ نیچے جھانکتے ہوئے یہ خیال کیا کہ لوگ خودکشی کیسے کر لیتے ہیں۔چاہے چھت سے چھلانگ لگانی ہو، پنکھے سے لٹکنا ہو، کسی تیز دار آلے سے نبض کی گردن کاٹنی ہو یا کوئی زہریلی دوا کھا کر خود کو ختم کرنا ہو، زندگی کا گلا گھونٹنے کہ یہ سارے ہی طریقے انتہائی دردناک ہیں ذرا تصور کر کہ دیکھیں کہ کیا ہم ایسا کرنے کی جرات کر سکتے ہیں؟
پھر بھی لوگ کیسے کر لیتے ہیں؟
اتنا درد کیسے مول لے لیتے ہیں ؟
نفسیات کا ادنی سا طالبعلم ہونے کہ ناتے میرے ذہن میں جو وجوہات ہیں وہ یہ ہیں۔
انسان کی فطرت ہے کہ اسے درد سے چھٹکارا چاہیے۔۔وہ ہر ممکن کوشش کرنے کہ بعد جب مایوس ہو جاتا ہے تو اس حرام عمل کر مرتکب ہوتا ہے۔۔
اسے اپنے آپ کو ختم کر لینا ہی ہر مسلے کا حل معلوم ہوتا ہے۔
یعنی کہ اسکی زندگی کا درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ اسے خود کشی کی موت کا درد چھوٹا محسوس ہونے لگتا ہے۔
ایک باپ اپنے چار بچوں کو مار کہ خودکشی کر لیتا ہے مطلب یہ کہ بچوں کو روز بھوک سے مرتا دیکھ کہ جو درد اسے ہوتا تھا اس نے موت کو گلے لگا کر اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اب اس سب میں ہمارا کیا کردار ہے؟
ہمیں ارد گرد کی خبر رکھنی چاہیے۔۔ہمیں محسوس کرنا چاہیے کہ ہمارے اپنوں میں سے کسی کو کوئی تکلیف تو نہیں، کوئی مایوس تو نہیں ہو رہا۔۔
ارد گرد رہنے والوں کی کسی بھی غیر معمولی حرکت پر ہمیں الرٹ ہو جانا چاہیے۔۔ہمیں خوشیاں بکھیرنی چاہیے۔۔
چھوٹی چھوٹی خوشیاں۔۔
جیسے کہ کسی کو اچھا لکھنے کی کوشش کرنے پر تھوڑی داد دے دینا ۔۔😇
اللہ باری تعالیٰ ہم سبکو ہر طرح کی مایوسی سے بچائے آمین۔۔

(محمد آکاش)

ناچیز کی طرف سے آپ اور آپ کے اہل و عیال کو عیدِ قرباں مبارک۔دعا گو ہوں کہ آپ ایسی مذید خوشیوں کہ مسلسل گاہک رہیں۔
21/07/2021

ناچیز کی طرف سے آپ اور آپ کے اہل و عیال کو عیدِ قرباں مبارک۔
دعا گو ہوں کہ آپ ایسی مذید خوشیوں کہ مسلسل گاہک رہیں۔

Address

Rajana
Rajana

Telephone

+923420696353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Akash Saleem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M Akash Saleem:

Share


Other Digital creator in Rajana

Show All