11/11/2022
*رحیم یار خان اے ایس پی سرکل صادق آباد شاہ زیب چاچڑ کی زیر نگرانی تھانہ کوٹ سبزل پولیس کی بڑی کاروائی ، سندھ سے پنجاب میں شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی ،ملزم ٹینکر سمیت گرفتار ، 29 ہزار 7 سو 30 لٹیر شراب برآمد ،مقدمہ درج*
رحیم یار خان: تھانہ کوٹ سبزل پولیس کی اے ایس پی سرکل صادق آباد کی زیر نگرانی بڑی کاروائی ، ہزاروں لیٹر شراب برآمد ،ملزم گرفتار ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان: پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ، ملزم کی سندھ سے پنجاب میں شراب کی بڑی مقدار میں سپلائی کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان: ملزم ٹینکر میں حیدر آباد سے شراب لے کر پنجاب کے راستے خیبر پختونخوا جا رہا تھا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان: دریافت پر گرفتار ملزم نے اپنا نام محمد آصف سکنہ جہانیاں ضلع خانیوال بتلایا ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان: پولیس کے چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے ٹینکر اور جیری کین میں سے 29730 لیٹر شراب برآمد ہوئی ، ملزم راستے میں شراب فروخت کرتا جا رہا تھا, ترجمان پولیس
رحیم یار خان: پولیس نے برآمدہ شراب اور ٹینکر کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان: منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کاروائی پر ڈی پی او اختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش ، ترجمان پولیس