Rahim Yar Khan City

Rahim Yar Khan City Rahim Yar Khan (رحیم یار خاں) is a city in Punjab province of Pakistan.

*شیخ زید ہسپتال ایچ آئی وی /ایڈز معاملہ**ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے  ہسپتال  سےڈائلاسز ک...
09/12/2024

*شیخ زید ہسپتال ایچ آئی وی /ایڈز معاملہ*
*ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال سےڈائلاسز کروانے والے 207 مریض جنہیں ہسپتال انتظامیہ نے ایچ آئی وی ایڈز نیگیٹو ڈکلیئر کیا تھا ان تمام مریضوں کے ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ دوبارہ کسی اور لیب سے کرانے کے احکامات جاری کر دیئے*
*یاد رہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان تمام مریضوں کے تین دن میں ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کرنے اور تمام مریضوں کے نیگیٹو ہونے کا دعویٰ کیا تھا*

17/11/2024

پنجاب کے بارہویں جماعت تک کے تمام تعلیمی ادارے 17 نومبر کے بعد بھی مذید ایک ہفتہ بند رہیں گے
وزیر اطلاعات و نشریات

رحیم یار خان کے شہریوں کیلئے اطلاع ہے کہ نورے والی پھاٹک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تین دن کیلئے بند کردیا گیا ہے تعمیراتی کا...
17/11/2024

رحیم یار خان کے شہریوں کیلئے اطلاع ہے کہ نورے والی پھاٹک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تین دن کیلئے بند کردیا گیا ہے تعمیراتی کام جاری ہے شہری آبادیوں سے نورے والی ٹبی لاڑاں اسلامیہ کالونی جانے والے افراد لیور پل ، چوک پٹھانستان والا راستہ اختیار کریں

17/11/2024

پنجاب میں اسموگ: اکتوبر میں سانس کے امراض میں مبتلا 19 لاکھ سے زائد افراد اسپتال لائے گئے
*صرف نومبر کے 14 دنوں میں پنجاب بھر میں 7 لاکھ 7 ہزار 695 افراد پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے: تہلکہ خیز رپورٹ

وی پی این سروس کو بند کرنے کا فیصلہ
15/11/2024

وی پی این سروس کو بند کرنے کا فیصلہ

15/11/2024

ایک دن موسم قدرے صاف رہنے کے بعد آج پھر سموگ کا راج۔۔۔

اس وقت رحیمیارخان کا (AQI) 600 کے قریب ہے ⚠⚠⚠

آر وائی کے ملز رکن آباد میں کماد کی آمد شروع ہو گئی ہے ،اللہ پاک زمیندار ، ملز اور ملز ورکر کے رزق حلال میں برکت عطاء فر...
15/11/2024

آر وائی کے ملز رکن آباد میں کماد کی آمد شروع ہو گئی ہے ،
اللہ پاک زمیندار ، ملز اور ملز ورکر کے رزق حلال میں برکت عطاء فرماے۔۔۔

(محترم علامہ محمد عبد الرحمن بھٹی صاحب)علم کا ایک عہد اپنی خدمات پوری کرنے کے بعد آج اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوا۔ کمپ...
14/11/2024

(محترم علامہ محمد عبد الرحمن بھٹی صاحب)
علم کا ایک عہد اپنی خدمات پوری کرنے کے بعد آج اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوا۔ کمپری ہنسو سکول کے بہترین اور خوش اخلاق استاد بلکہ استادوں کے استاد اپنی خدمات پوری کرنے کے بعد آج سکول میں آخری حاضری پر دستخط کرتے ہوئے۔
بہترین استاد، بہترین معلم اور بہترین عالم دین۔ اللّہ تعالیٰ عبد الرحمن بھٹی صاحب کو مکمل صحت یابی اور تندرستی اور خوشیوں کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین۔
خوش رہیں آباد رہیں سلامت رہیں۔

نوجوان کے قتل معاملہ صادق آباد : متاثرین نے احتجاجاً نعش قومی شاہراہ ایف ایف سی کے مقام پر رکھ کر روڈ بلاک کردیٹریفک جام...
14/11/2024

نوجوان کے قتل معاملہ
صادق آباد : متاثرین نے احتجاجاً نعش قومی شاہراہ ایف ایف سی کے مقام پر رکھ کر روڈ بلاک کردی
ٹریفک جام ہونے سےگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں
ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر محبوب عباسی نے معاملہ حل کرا دیا اور ،ٹریفک کو بحال کروا دیا جس پر ڈرئیور حضرات نے پنجاب پولیس کے آفیسر محبوب عباسی اور اسکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا
ڈرئیور حضرات اپنی گاڑیوں کیساتھ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے

14/11/2024
14/11/2024

الحمدللّٰہ ہمارے رحیم یارخان
کے گروپ میں 46,000 ممبر مکمل ہوئے
آپ بھی شامل ہوں ⬇️
رحیم یار خان نیلام گھر

ٹیم الخیر ویلفیئرفاؤنڈیشن رحیم یار خان سب بھائیوں کو بلڈ کیمپ میں شرکت کی اپیل ہے۔15 نومبر 2024بروز جمعۃ المبارک ٹائم صب...
14/11/2024

ٹیم الخیر ویلفیئرفاؤنڈیشن رحیم یار خان
سب بھائیوں کو بلڈ کیمپ میں شرکت کی اپیل ہے
۔15 نومبر 2024
بروز جمعۃ المبارک
ٹائم
صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک
لوکیشن
پی پی بلاک شیخ زید ہاسپٹل رحیم یار خان

14/11/2024

سردی، گرمی، بہار اور خزاں کے بعد سموگ پنجاب میں ایک پانچواں موسم کی صورت اختیار کر چکا ہے. آج بھی رحیمیارخان کا ہوا کی کوالٹی انڈیکس 300 کے قریب ہے.

14/11/2024

ڈاکٹر خالد محمود صاحب کی بخیرئیت رہائی و بازیابی پر ان کے اہل خانہ اور پولیس کو مبارکباد

اسکی وجہ کیا بنی  ؟ رحیم یارخان: اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کے عملہ نے ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کا پلازہ بشیر مال سیل کر...
14/11/2024

اسکی وجہ کیا بنی ؟

رحیم یارخان: اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کے عملہ نے ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کا پلازہ بشیر مال سیل کردیا

14/11/2024

سموگ اور دھند کے باعث
سولر مارکیٹ کریش کرگئی.
قیمتیں مزید نیچے آگئیں‌۔

افسوسناک واقعہ!!! قومی شاہراہ جن پور کے قریب ٹوٹل پمپ پر سموگ کی وجہ سے وڑائچ ایکسپریس ٹریلر سے ٹکراؤ، وڑائچ بس کا ڈرائی...
14/11/2024

افسوسناک واقعہ!!!

قومی شاہراہ جن پور کے قریب ٹوٹل پمپ پر سموگ کی وجہ سے وڑائچ ایکسپریس ٹریلر سے ٹکراؤ، وڑائچ بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق، متعدد افراد زخمی۔

14/11/2024

رحیم یار خان// سی آٸی اے صدر سرکل انچارج ملک سلیم درگھ کی کچہ میں بڑی کارروائی ،ڈاکٹر خالد محمود بحفاظت بازیاب ،سی آٸی اے ٹیم نے ملزمان کو حراست میں لے لیا،مزید کاروائی جاری، بحفاظت بازیابی پر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈی پی او رحیم یار خان کو گلے لگا کر سی آٸی اے ٹیم کا شکریہ ادا کیا

رحیم یار خان: سی آٸی اے صدر سرکل انچارج ملک سلیم درگھ کی کچہ میں کاروائی ،ڈاکٹر خالد محمود کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

سی آٸی اے نے خفیہ اطلاعات پر سندھ سے ملحقہ کچہ ماچھکہ میں کاروائی کرتے ہوئے مغوی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا ، ڈی پی او
تاریخ میں پہلی مرتبہ بغیر تاوان کے مغوی کی رہائی
سی آٸی اے نے ڈاکٹر خالد کے اغواء میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے،

ڈاکٹر خالد محمود کو 21 اکتوبر کو رانی پور گمبٹ سندھ جاتے ہوئے راستے سے اغواء کیا گیا تھا، رضوان عمر گوندل

سی آٸی اے نےڈاکٹر خالد محمود کے اغواء کے مقدمہ میں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلیجنس ،تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کی،

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اغواء میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے ،

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share