Shah E Mardan

Shah E Mardan National,International news,Education,Science,Religion,Sports,Fun,worker as NGO and bring people's
(1)

بلوچستان سِول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل ایک مرتبہ پھر کامیاب یونس زہری دوسری مرتبہ اسٹاف ای...
25/10/2024

بلوچستان سِول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہین پینل ایک مرتبہ پھر کامیاب یونس زہری دوسری مرتبہ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب۔

کوئٹہ سِول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات 24 اکتوبر بروز جمعرات کو سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئے جس میں سیکریٹریٹ کے عملہ نے تنظیم کی نئی کابینہ کیلئے اپنے ووٹ کاسٹ کئے انتخابات میں 4 مختلف پینل نے حصہ لیا جس میں انصاف پینل,شاہین پینل, چاند پینل شامل تھے ۔ جس میں شاہین پینل اور انصاف پینل میں شدید کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جبکہ حتمی نتائج کے مطابق شاہین پینل نے الیکشن 2024-2026 میں 806ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

ٹریننگ سے غیر حاضری پر لیویز کے درجنوں اہلکار ملازمت سے برطرف کردیئے گئےملازمین کی برخاستگی قانونی احکامات کی نافرمانی ب...
15/10/2024

ٹریننگ سے غیر حاضری پر لیویز کے درجنوں اہلکار ملازمت سے برطرف کردیئے گئے

ملازمین کی برخاستگی قانونی احکامات کی نافرمانی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز، 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی ، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالی نویں لائٹ کمانڈو ٹریننگ سے غیر حاضری اور قانونی احکامات کی نافرمانی پر سینتیس (37) لیویز سپاہیوں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ جاری ٹرمینیشن کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں متعدد بار مذکورہ ٹریننگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی لیکن لیویز اہلکاران ٹریننگ سے مسلسل غیر حاضر رہے اور قانونی احکامات کی بھی نافرمانی کی۔جس پر ڈی جی لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے قانونی احکامات کی نافرمانی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز، 2015 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا ۔ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔غفلت کے مرتکب ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

ٹائم میگزین کے 100بااثر شخصیات میں ماہرنگ بلوچ کا نام بھی شامل
03/10/2024

ٹائم میگزین کے 100بااثر شخصیات میں ماہرنگ بلوچ کا نام بھی شامل

یہ میری دلی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے ایک دن میں اپنے پاک فوج کے ساتھ بارڈر میں گزاروں فرح عظیم شاہ
25/09/2024

یہ میری دلی خواہش ہے کہ مرنے سے پہلے ایک دن میں اپنے پاک فوج کے ساتھ بارڈر میں گزاروں فرح عظیم شاہ

کراچی: (شاہ مردان) سمی دین بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پہ عمان جانے سے روک دیا گیا، ایمیگریشن حکام کے مطابق انکا نام ای سی ای...
08/09/2024

کراچی: (شاہ مردان) سمی دین بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پہ عمان جانے سے روک دیا گیا، ایمیگریشن حکام کے مطابق انکا نام ای سی ایل میں ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء سمی دین بلوچ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کراچی ایئرپورٹ میں مسقط عمان جانے سے امیگریشن حکام نے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ میرا نام بلوچستان حکومت کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، لیکن مجھے کوئی تحریری درخواست ابتک نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہیکہ مجھے گزشتہ چار گھنٹوں سے ایک کمرے میں بٹھایا گیا ہے اور میرے نقل و حرکت پر پابندی ہے، نہ مجھے میرا پاسپورٹ واپس کیا جارہا ہے نہ مجھے کوئی تحریری ثبوت دی جارہی ہے جس سے ثابت ہو کہ حکومت بلوچستان کی درخواست پر میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

یاد رہیکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حالیہ تحریک کے بعد متعدد سیاسی کارکنوں کے نام حکومت بلوچستان نے فورتھ شیڈول میں ڈالے ہیں۔ جس پر گزشتہ دنوں اسمبلی فلور پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دوران تقریر انکشاف کیا کہ لگ بھگ تین ہزار افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں۔

متنازع ویڈیو تقریر، ڈاکٹر صبیحہ زھری  بلوچ نے معذرت کردی۔ جوش خطابت میں الفاظ کا صحیح استعمال نہیں ہوا۔ دین اسلام، شعائر...
17/08/2024

متنازع ویڈیو تقریر، ڈاکٹر صبیحہ زھری بلوچ نے معذرت کردی۔

جوش خطابت میں الفاظ کا صحیح استعمال نہیں ہوا۔ دین اسلام، شعائر اسلام صحابہ اور پیغمبر سارے ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ صبیحہ زھری بلوچ

جلسہ ختم ہونے کے بعد مجھے یہ شارٹ کلپ کئی لوگوں نے بھیجا غور کرنے پر پر مجھے غلطی کا احساس ہوا۔ ڈاکٹر صبیحہ زھری بلوچ

جوش خطابت میں الفاظ کا ٹھیک استعمال نہیں کرسکی جس پہ میں معزرت خواہ ہوں۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ
ایک طبقے کی طرف سے ہمیں کمیونسٹ اور لبرل کا ٹیگ لگانے کی کوشش کی گئی جو افسوسناک ہے۔ ڈاکٹر صبیحہ زھری بلوچ

دین اور شعائر اسلام کا ہمیں مکمل احترام ہے اور ہمارے خاندان میں بھی علماء موجود ہے۔ ڈاکٹر صبیحہ زھری بلوچ

کمیونسٹ اور لبرل کا پروپیگنڈا کرکے بلوچ عوام کو ہم سے متنفر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر صبیحہ زھری بلوچ

تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچ علماء نے مظلوم بلوچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جو ریاست کو قابل قبول نہیں، جسکی وجہ سے اک زبان کی غلطی کو غلط رنگ دیکر پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

بلوچ عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کے راستے میں کسی بھی رکاوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار نہیں بنیں گی۔
ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

13/07/2024

*بلوچ یکجہتی کمیٹی*

*کوئٹہ*

ڈاکٹر صبیحہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے اراکین مذاکرات کے نام پہ یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ ہمارے لوگوں نے گاڑیاں جلائیں حالانکہ ہمارے لوگوں نے نہ کوئی گاڑی چلائی ہے نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے ہمارے لوگ پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے.حکومت مذاکرات کے نام پر ٹال مٹول کر رہے ہے حکومت مذاکرات کے لیے بالکل سنجیدہ نہیں ہے

صرف چار لوگ تھے جنہوں نے حضرت صالح ع کی اونٹنی کو مارا۔لیکن پوری قوم کو عذاب دیا گیا اور حضرت صالح علیہ السلام کی پوری ق...
15/06/2024

صرف چار لوگ تھے جنہوں نے حضرت صالح ع کی اونٹنی کو مارا۔
لیکن پوری قوم کو عذاب دیا گیا اور حضرت صالح علیہ السلام کی پوری قوم تباہ و برباد ہو گئی۔

ظالم کے ظلم پر خاموش رہنے والوں کو اللہ سزا دیتا ہے۔

اس غریب کے اونٹ کی ٹانگ وقت کے ظالموں نے کاٹ دی ، ان پر خدا کا غضب نازل ہوگا، لیکن اپنی خاموشی کو یاد رکھیں،،

ہم ایس ایس پی سانگھڑ سے درخواست کرتے ہیں کہ اسے جلد از جلد گرفتار کر کے اس اونٹ کی طرح اسکا ٹانگ کاٹا جائے،،
تمام دوست اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

وفاق نے کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کی فراہمی کا منصوبہ منسوخ کردیا،  ذرائعکوئٹہ، صوبائی حکومت نے وفاقی بجٹ میں 100 گرین ب...
05/06/2024

وفاق نے کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کی فراہمی کا منصوبہ منسوخ کردیا، ذرائع
کوئٹہ، صوبائی حکومت نے وفاقی بجٹ میں 100 گرین بس فراہم کرنے کی تجویز دی تھی، ذرائع
کوئٹہ، پلاننگ کمیشن نے 100 کی بجائے 25 بسوں کی منظوری دی پھر سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں اسے بھی منسوخ کردیا گیا، ذرائع
کوئٹہ، بلوچستان واحد صوبہ جہاں ماس ٹرانزٹ کی سہولت شہریوں کو میسر نہیں
کوئٹہ، صوبائی حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کے ذریعے 8 گرین بسیں چلائی جارہی ہیں۔
کوئٹہ، فی الحال یہ منصوبہ منسوخ ہوا ہے اس کیس کو دوبارہ وفاق کیساتھ اٹھائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
کوئٹہ میں ماس ٹرانزٹ گرین بسوں کی فراہمی وزیراعلی بلوچستان کی ترجیح میں شامل ہے، شاہد رند
کوئٹہ، سو بسیں نہ بھی ملیں تو زیادہ سے زیادہ بس وفاق سے لینے کی کوشش کریں گے، شاہد رند
کوئٹہ، باقی بسیں صوبائی بجٹ سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے، شاہد رند
کوئٹہ، صوبائی تجویز بجٹ میں شامل کرنا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق کا حق ہے اس میں کوئی منفی چیز نہیں، ترجمان شاہد رند

کوئٹہ ، امید ہے وفاق کیساتھ دوبارہ بات چیت میں درمیانی راستہ نکل آئے گا، ترجمان بلوچستان
کوئٹہ، عوام کو سفری سہولیات کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے، صوبائی حکومت کا موقف

ایس بی کے تحت بھرتیوں پر سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل ہوگا، وزیر تعلیم بلوچستانکوئٹہ  وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ ح...
04/06/2024

ایس بی کے تحت بھرتیوں پر سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل ہوگا، وزیر تعلیم بلوچستان

کوئٹہ وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ مجھے SBK ملازمت کے امیدواروں کی طرف سے بہت سے پیغامات اور درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں آپ کے تحفظات اور بلوچستان کے اپنے لوگوں کو درپیش چیلنجز کو بخوبی سمجھتی ہوں۔ میں نے اپنے لوگوں کی مسلسل وکالت کی ہے اور موجودہ مسئلے پر سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آگے بڑھنے کا عوامی طور پر عہد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور فی الحال وہ ملک سے باہر ہیں۔ ہم ان کی طرف سے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ براہ کرم جان لیں کہ میں ہر اس شخص کی مدد کرنے کے لیے حاضر ہوں جو حقیقی مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور جو بھی میرے لیے ممکن ہے میں کرتی رہوں گی

کلغلی میں ایک اور حادثہ ڈرائیور زخمیبسیمہ کے علاقے کلغلی کے مقام پر پروبکس گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی ، لیویز ذرائع ۔ حا...
02/06/2024

کلغلی میں ایک اور حادثہ ڈرائیور زخمی

بسیمہ کے علاقے کلغلی کے مقام پر پروبکس گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی ، لیویز ذرائع ۔ حادثہ آوور ٹریکنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، زخمی کو لیویز اہلکاروں نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا ہے ، زخمی ڈرائیور کا تعلق مستونگ سے بتائی جا رہی ہے ، ہسپتال حکام

جب تک بلوچ زندہ ہے بلوچستان قائم ہے، پروفیسر صبا دشتیاری زندہ رہیں گے، ڈاکٹر ماہ رنگملیر (شاہ مردان) پروفیسر صباءدشتیاری...
02/06/2024

جب تک بلوچ زندہ ہے بلوچستان قائم ہے، پروفیسر صبا دشتیاری زندہ رہیں گے، ڈاکٹر ماہ رنگ

ملیر (شاہ مردان) پروفیسر صباءدشتیاری نے اپنی زندگی بلوچ قوم کی علمی آبیاری کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ بلوچ اپنے قومی ہیروز کو کبھی فراموش نہین کرتا، جب تک بلوچ زندہ ہے بلوچستان قائم ہے پروفیسر صبا دشتیاری زندہ رہیں گے۔ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ تفصیلات کے مطابق ملیر میں سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر کے زیر اہتمام معروف بلوچ دانشور و مصنف پروفیسر صباءدشتیاری کی 13ویں برسی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچی ادب کے قارئین و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے کہا پروفیسر صبا دشتیاری میرے استاد تھے، انہوں نے اپنی زندگی بلوچ قوم کی علمی آبیاری کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ مجھے فخر ہے میرا تعلق ایسی قوم سے جو اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ ڈاکٹر ماہرنگ نے کہا جب تک بلوچ زندہ ہے بلوچستان قائم ہے پروفیسر صبا دشتیاری زندہ رہینگے۔ بلوچی زبان کے نامور مصنف اے آر داد، شاعر و نقاد اسحاق خاموش، پروفیسر رمضان بامری، غلام رسول بلوچ، سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر کے صدر اکبر ولی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پروفیسر صبا دشتیاری ادب و لسانیات کے مضامین میں مہارت رکھتے تھے انہوں نے بلوچی زبان و ادب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ پروفیسر صباءدشتیاری ایک کمیٹیڈ انسان تھے وہ زندگی بھر بلوچ قوم و بلوچی زبان کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر 12 سے زائد کتابیں لکھیں، لسانیات کے مضمون میں ان کی تحریر کردہ کتب نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ مقررین نے کہا پروفیسر صباءدشتیاری نہ صرف کتابوں کے مصنف تھے بلکہ انہوں نے نوجوانوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقررین نے کہا بلوچ کو پہچاننے کے لئے اس کی قومی نفسیات کو سمجھنا ہوگا۔ بلوچ مشکل حالات میں جینے کا ہنر جانتا ہے۔ اس ملک کی پچھتر سالہ تاریخ میں بلوچ کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی پروفیسر صباءدشتیاری نے بلوچ کے بارے میں اس لاعلمی کے خلاف جدوجہد کی

کوئٹہ، واسا اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ سے کوئٹہ شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیاکوئٹہ، شدید گرمی میں کوئٹہ شہر کے ...
30/05/2024

کوئٹہ، واسا اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ سے کوئٹہ شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
کوئٹہ، شدید گرمی میں کوئٹہ شہر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے
کوئٹہ،شہریوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے واسا کی جانب سے شہر کو پانی کی سپلائی بند کرنے کا نوٹس لینے کی اپیل

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون  #تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں مشکے سے تعلق رکھنے والے چراغ بلوچ سم...
29/05/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
#تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں مشکے سے تعلق رکھنے والے چراغ بلوچ سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس نے حال ہی میں مکران میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کیا۔ آپ مسکراتے چہرے کے ساتھ ایک محنتی طالب علم تھے اور درد بھری دنیا سے رخصت ہو گئے۔

واشک روڈ حادثہ منظم قتل ہے، بلوچوں کی قسمت میں صرف لاشیں لکھی ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگکوئٹہ(شاہ مردان)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہن...
29/05/2024

واشک روڈ حادثہ منظم قتل ہے، بلوچوں کی قسمت میں صرف لاشیں لکھی ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ
کوئٹہ(شاہ مردان)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماءڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے واشک (بسیمہ) میں ہونے والے روڈ حادثے کے حوالے سے کہا ہے کہ روڈ حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا کہ یہ روڈ حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم قتل ہے اور اس قتل کی مکمل ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ ریاست بلوچستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے لیکن وہ بلوچوں کے لیے ڈبل روڈ نہیں بناسکتی اور نہ ہی محفوظ سفری سہولیات فراہم کر سکتی ہے کیونکہ ریاست کو صرف بلوچستان کے وسائل چاہیے؛ بلوچوں کی جان اس کے لیے اہم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچوں کی قسمت میں صرف غم، درد اور لاشیں لکھی ہیں۔ کبھی گمشدگی کے متاثرین کا غم، کبھی ماورائے عدالت قتل میں مارے گئے لوگوں کا دکھ اور کبھی سڑک حادثات میں مارے جانے والے لوگوں کا غم، ہم بلوچ اکیسویں صدی میں بھی خطرناک زندگی گزار رہے ہیں۔واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی ہے جس کے مطابق تربت یونیورسٹی کے نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ ساکن کوئٹہ اور ڈاکٹر عامر زیب کوئٹہ، نوجوان سماجی کارکن اور اسکول فار آل کے درویش عزیز، بلوچستان ریذیڈنشل کالج تربت کے میل نرس محمد ایوب ولد ہاشم سکنہ گیبن، محمد عزیز ولد حسن ساکن جوسک، صابر علی ولد خدابخش ساکن سنگانی شامل ہیں۔

جس دن تم دوسروں کا دردخود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لیناکہ تم "اشرف المخلوقات" ہو...
29/05/2024

جس دن تم دوسروں کا درد
خود پر محسوس کرنے لگو تو سمجھ لینا
کہ تم "اشرف المخلوقات" ہو...

مکران میڈیکل کالج نو منتخب ملازمین کا ایک حتمی فیصلہ.
29/05/2024

مکران میڈیکل کالج نو منتخب ملازمین کا ایک حتمی فیصلہ.

کوئٹہ، محکمہ تعلیم بلوچستان میں 8 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا معاملہ کوئٹہ،  سپریم کورٹ حکم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے امی...
29/05/2024

کوئٹہ، محکمہ تعلیم بلوچستان میں 8 ہزار آسامیوں پر بھرتی کا معاملہ

کوئٹہ، سپریم کورٹ حکم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ، میرٹ کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، سینئر بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، کمیٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے میدواروں کے انٹرویو کرے گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، پبلک سروس کمیشن اس عمل کی نگرانی کریں گی، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ، یہ بھرتیاں کانٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ، جس کی کارکردگی ہوگی اس کی ملازمت میں توسیع ہوگی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، ہم نے فیصلے کیا ہے کہ تعلیم یا دیگر شعبوں میں اب کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، اب نوکریاں بکیں گی نہیں، بلوچستان کے باسیوں پیسے مت دیں، میر سرفراز بگٹی

Address

Office No #08 First Floor Universal Complex M A Jinnah Road Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah E Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shah E Mardan:

Videos

Share