The Supreme News

  • Home
  • The Supreme News

The Supreme News all peoples supreme
(7)

08/11/2024

اگر کسی شخص کی ایف آئی آر درج نہ ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں ۔ 0819202555۔ ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ

ایس ایس پی اپریشن محمد بلوچ کا عوام کو پیغام ۔عوامی آگاہی

07/11/2024

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر کچہری بار روم میں ہنگامی پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔

07/11/2024

میونسپل کرایہ داران کی پریس کانفرنس

07/11/2024

گرینڈالایئنس کے رہنما پریس کانفر نس سے خطاب کررہے ہیں

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔...
06/11/2024

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 292 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 502 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کملا ہیرس نے 6 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 830 ووٹ حاصل کیے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 200 اور ڈیموکریٹس 180 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔

سینیٹ میں ری پبلکن نے 52 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا، ٹرمپ کا فتح کے بعد پہلا خطاب
امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

*بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید...
06/11/2024

*بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت, صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ*

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ سماج دشمن عناصر اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے مافیاز کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کیا ہے۔ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈے کو بند کروانے کی وجہ سے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔

بی یو جے نے نے ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈوں اور مافیاز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو برائیوں سے بچایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

06/11/2024

کوئٹہ/الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل تھری کے جج جسٹس محمد عامر رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا

کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 رخشان ڈویژن پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا

کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کی جیت کو فتح محمد حسنی نے چیلنج کیا تھا،

05/11/2024

ترجمان بلوچستان حکومت/ پریس کانفرنس

ترجمان بلوچستان حکومت اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی پریس کانفرنس

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان نے حلف اٹھاتے ہی کوئٹہ سٹی کی صفائی کا فیصلہ کیا ، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ : کوئٹہ سے اب تک 1 لاکھ ٹن کچرہ اٹھایا جاچکا، شاہد رند

کوئٹہ : کوئٹہ میں 8 گرین بسیں ہیں جس سے 10 ہزار لوگ فائدہ اُٹھا رہے ، سی ای او بلوچستان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی

کوئٹہ : عوام سے گرین بس سروس کی افادیت کا پوچھا جا سکتا، ڈاکٹر فیصل

کوئٹہ : پی پی بورڈ ترقیاتی پروجیکٹ کی اجازت دیتا ہے ، ڈاکٹر فیصل

کوئٹہ : ہر نئی حکومت آتے ہی ٹرانسفر پوسٹنگ کرتی، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ : ڈاکٹر فیصل کو حکومت کا تعاون حاصل ہے، شاہد رند

کوئٹہ : پی پی ایکٹ کا قانون 2021 سے موجود تھا، شاہد رند

کوئٹہ : ایم سی کیو سال میں 12 کروڑ سے کم ریونیو جنریٹ کر رہی، کمشنرکوئٹہ

کوئٹہ : کیفے بلدیہ نے چھ سال سے ایک روپے جمع نہیں کئے ، حمزہ شفقات

کوئٹہ : امداد ہسپتال نے 6 سال سے ایک روپے جمع نہیں کروائے ، حمزہ شفقات

کوئٹہ : کیا 2 ارب کی پراپرٹی کو چند ہزار روپے کیلئے دیا جاسکتا؟، کمشنرکوئٹہ حمزہ شفقات

04/11/2024

پی ٹی آئی کے کور کمیٹی ممبر وپولیٹیکل کمیٹی ممبر سالار خان کاکڑ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔

04/11/2024

وکلاء ایکشن کے رہنماؤں کی 26ویں ترمیم کے حوالے سےپریس کانفرنس

کوئٹہ:26ویں ترمیم کے خلاف وکلاء ایک پیج پر ہے،راحب بلیدی

کوئٹہ:فل کورٹ تشکیل دے کر وکلاء کی آئینی ترمیم کی سماعت کی جائے،راحب بلیدی ایڈووکیٹ
کوئٹہ:سپریم بار کے الیکشن کے دوران بیرونی مداخلت کی گئی،منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ
کوئٹہ:سپریم کورٹ بارکے الیکشن میں اداروں کی جانب سے مداخلت کی گئی،منیر احمد
کوئٹہ:بلوچستان کے وکلاء دلیر ہیں،منیر احمدکاکڑ
کوئٹہ:ہمیشہ سے ادارے بلوچستان کو منفی انداز میں سامنے لاتے ہیں،منیر احمد
کوئٹہ:سپریم کورٹ بار کو نو منتخب صدر وکلاء کا نہیں اداروں کانمائندہ ہے،منیراحمد کاکڑ
کوئٹہ:عدلیہ کو منہدم کرنے کےلئے 26ویں ترمیم لائی گئی ہے
کوئٹہ:ملک میں جنگل کا قانون بنانے کے لئے آئین سازی کی جارہی ہے،منیراحمد
کوئٹہ:اس ترمیم کے خلاف ہرسطح پر مہم چلائیں گے،منیراحمد کاکڑ
کوئٹہ:ادارے قانون کے دائرے میں رہیں گے تو ویلکم کہیں ورنہ انکے خلاف کھڑے ہوں گے،منیر احمد کاکڑ
کوئٹہ:عدلیہ پر حملے برداشت نہیں کریں
کوئٹہ:عوام کے مفاد میں ہرقدم اٹھائیں گے،منیراحمد کاکڑ
کوئٹہ:ہم شخصیات نہیں اداروں کےلئے لڑیں گے،منیراحمد کاکڑ
کوئٹہ:سپریم کورٹ بار کے الیکشن کو متنازعہ بناادیاگیا،منیراحمدکاکڑ
کوئٹہ:کچھ وکلاء مفادات کےلئے کام کررہے ہیں،منیر احمد کاکڑ
کوئٹہ:جیت حق کی ہوگی،منیر احمد کاکڑ
کوئٹہ:تحریک کےلئے حقیقی وکلاء یکجاہیں،راحب بلیدی
کوئٹہ:اب عوام سڑکوں پر نکلےگی،راحب بلیدی

04/11/2024

منیر احمد کاکڑ خطاب کررہے ہیں

04/11/2024

ایڈووکیٹ سلیم لاشاری خطاب کررہے ہیں

04/11/2024

ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی خطاب کررہے ہیں

04/11/2024

ایڈووکیٹ علی خان کاکڑ خطاب کر رہے ہیں

04/11/2024

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حاجی خالد کبدانی بار سے خطاب کررہے ہیں ۔دی سپریم نیوز

برشور اولسی کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس کویٹہ : برشور تو یہ کاکڑی اور پیشین کی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اسفند...
03/11/2024

برشور اولسی کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس

کویٹہ : برشور تو یہ کاکڑی اور پیشین کی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسفندیاری کاکڑ

کویٹہ: گزشتہ چند سالوں سے دنوں برشور توبہ کا کڑی میں بہت بڑے پیمانے پر وہاں کے مقامی قبائل کے لاکھوں ایکڑز کے حساب سے زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے۔

کویٹہ : یہ زمین کاکڑ قوم کے ذیلی قبیلے (تر غزئی) کے ذیلی شاخوں احمد خلیل، سلیمان خیل ، بارکزئی، لمڑا اور کھرل کے تاریخی، جدی پشتی ہیں،

کویٹہ: تمام زمینیں ان قبائل پر تقسیم ہے۔

کویٹہ : یہاں ایسی زمین موجود نہیں ہے جو بغیر کسی مقامی شخص کی ملکیت نہ ہوں۔

کویٹہ : حکومت اور کچھ پرائیویٹ کمپنیوں نے مل کر غیر مقامی افراد کے نام پر جعلی اور بوگس طریقے سے الاٹمنٹ کیا،

کویٹہ: گزشتہ دنوں ہمیں باوثوق ذرائع اور دستیاب سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے ،
اسفندیاری کاکڑ

کویٹہ : وہاں مختلف معدنیات کی تلاش کے بہانے مقامی لوگوں کی معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں، زرخیز زمینوں اور جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی مذموم سازش کرنے کی غیر قانونی کوشش کی ہے۔

کویٹہ : اس میں مقامی آبادی، سکول، مساجد ، ہسپتال، سٹرکیں، باغات، کاریز اور قبرستان کو بھی نہیں بخشا گیا ہیں،

اسفندیاری کاکڑ

کویٹہ: مائنز ڈیپارٹمنٹ کے اصولوں کے مطابق 14 نکات ایسے ہیں جو کہ الاٹمنٹ کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے،

کویٹہ : جبکہ یہاں ان تمام شرائط و ضوابط کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

کویٹہ: موجودہ دستیاب دستاویزات کے مطابق بر شور توبہ کاکڑی میں 7 چھوٹے اور 2 بڑے الاٹمنٹ مکمل کر دیے گئے ہیں ۔

اسفندیاری کاکڑ

کویٹہ: پی ایم ڈی سی کمپنی کو توبہ کاکڑی میں ایک لاکھ 26 ہزار ایکٹر ز زمین الاٹ کر دی گئی ہے ،

کویٹہ: جبکہ 7 لوکل کمپنیوں کو الگ الگ ہزاروں ایکٹرز کی،

کویٹہ : جو کہ غیر مقامی لوگوں کے نام پرہیں : ساتھ ہی تحصیل کاریزات اور تحصیل حرمزئی میں بھی غیر مقامی لوگوں کو زمین الاٹ ہو چکی ہے

PMDC نے توبہ کاکڑی میں درج ذیل علاقے الاٹ کیئے ہیں،
جن کے نام یہ ہیں۔ ساگی، بچہ ، قلعه حاجی خان، لیفٹی، غیره طور خان کاری تر تو، سپیدار ، مره ابراهیم خان، صابوره، سور ثال، ژ کیچ، کٹھکہ ، نگاند، شنگئی
شمالا وغیرہ۔

*مستونگ: گرلز سکول کے سامنے دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی *ایس ایچ او مستونگ کے مدعیت میں سانح...
02/11/2024

*مستونگ: گرلز سکول کے سامنے دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی

*ایس ایچ او مستونگ کے مدعیت میں سانحہ مستونگ کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گٸ

پولیس کے مطابق مستونگ کے واقعے سے متعلق مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیئے ،

دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا ، دھماکے کے لیے 7سے 8کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ،

جانبحق افراد 4 بچیاں ایک بچہ ایک پولیس اہلکار اور تین راہگیر شامل ہیں
: ایس ڈی پی او میاں داد عمرانی کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا،

: دھماکے میں 1 پولیس اہلکار اور سکول کے تین بچے و بچیوں سمیت 4 افراد شہید، شہید بچوں کی عمریں 5 سے10 سال کے درمیان ہے زخمیوں 4 پولیس اہلکار بھی
:
مستونگ بم دھماکہ میں جان بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد نعش کو انگے آبائی علاقے روانہ کردی گئی

واقع کے بعد حسب روایت جس طرح سے حکومت کا وطیرہ رہا ہے کہ مزمتی بیان دے کر گلو خلاصی کر لی جائے وہی ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی طرف سے بھی مزمتی بیان ایا

شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثا اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے ،

دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ میں اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انہوں عزم کا اعادہ کرتے ہوتے کہا کہ

معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کے خون کا حساب لیں گے،

شہری آبادی میں مقامی کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی ،

مل جل کر ہی دہشت گردی عفریت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے

اس افسوس ناک واقع پر جب عوام کی رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا ۔کہ دہشت گردی کی اس آگ میں پانچ سال کے معصوم بچوں سے لے کر نوے سال کے بوڑے اور ہر مکتبہ فکر جن میں ڈاکٹر۔وکیل ۔استاد ۔صحافی۔قانون نافذ کرنے والے اہلکار ۔پولیس ۔ایف سی ۔فوج ۔لیویز سمیت ،بلوچ ۔پٹھان ۔ ۔ہزارہ ۔پنجابی ۔مرد ۔عورت حتی کہ چرند پرند ۔جانور اور تو اور درخت بھی قربان ہوچکے ہیں نہ جانے کب یہ دہشت گرد ختم ہوگا اور دہشت گردی پر قابو پایا جائے گا ۔

کوئٹہ واسا ملازمین کی ہڑتال ، یونین نے واسا کوئٹہ کے تمام واٹر سپلائی بورنگ  بند کر دئیے ، یونین صدر حاجی بشیر احمد کی س...
02/11/2024

کوئٹہ واسا ملازمین کی ہڑتال
، یونین نے واسا کوئٹہ کے تمام واٹر سپلائی بورنگ بند کر دئیے ، یونین صدر حاجی بشیر احمد کی سربراہی میں کوئٹہ واسا کے تمام واٹر سپلائی بورز پر گشتی ٹیم لگا رکھا ہے کوئٹہ کے تین اہم واٹر سپلائی پوانٹس کرخسہ ، ہزار گنجی ، اور مری آباد کے واٹر سپلائز پر یونین کے عہدے دار اور نمائندے بذات خود موجود ہیں کسی کو واٹر سپلائی بورنگ اسٹارٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے کوئٹہ کے شہری پریشان پینے کے پانی کا بحران جنم لے سکتا ہے ، گزشتہ شب واسا ملازمین کی ایم ڈی واسا کے ساتھ 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ نہ ھونے کے مذکرات ناکامی پر ہڑتال شروع کی گئی اور گزشتہ شب واسا کوئٹہ کے تمام ٹیوب ویل بند کر دئیے گئے ہیں حکومت بلوچستان ، چیف سیکٹری بلوچستان اور سیکٹری پی ایچ ای اس اہم مسلے پر خصوصی توجہ دیں
ملازمین کے ہڑتال کے باعث شہر میں پانی کی کمی کا مسلہ درپیش ہے

Address


Telephone

03458374348

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Supreme News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share