Hamara Balochistan News

Hamara Balochistan News This page is for news only. If you want news from around the world to reach you in a timely manner |

یہ بچہ جس کا نام امان اللہ ہے بلوچستان کے ہرنائی چپر لیٹ سے لاپتہ ہے اگر کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں معلومات ہوں مندرج...
08/12/2024

یہ بچہ جس کا نام امان اللہ ہے بلوچستان کے ہرنائی چپر لیٹ سے لاپتہ ہے اگر کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں معلومات ہوں مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03343238549

ڈپٹی کمشنر سوراب ذولفقار علی نے لاپتہ کلیم اللہ کے اہلخانہ سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرلیا**8روز قبل سوراب سے لاپتہ ہونے...
07/12/2024

ڈپٹی کمشنر سوراب ذولفقار علی نے لاپتہ کلیم اللہ کے اہلخانہ سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرلیا*
*8روز قبل سوراب سے لاپتہ ہونے والے کلیم اللہ کے گھر والوں نے احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کررکھا تھا طویل ترین مذاکرات کے بعد ڈپٹی کمشنر سوراب نے قومی شاہراہ پر بیٹھے ہوئے احتجاجی مظاہرین سے کلیم اللہ کی جلد بازیابی کے لئے وعدہ کیا: اور ڈپٹی کمشنر سوراب سے مذاکرات کے بعد کلیم اللہ کے اہلخانہ نے قومی شاہراہ سے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا:*

*ڈپٹی کمشنر سوراب ذولفقار علی نے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کردیا علاقے کی سخت ناکہ بندی کی گئی بلاآخر لیویز فورس کی ٹیموں نے کلیم اللہ کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوئے اور لاپتہ کلیم اللہ کو اُن کے گھر والوں کے حوالے کردیا*

*اہل علاقہ اور کلیم اللہ کے اہلخانہ نے ڈپٹی کمشنر سوراب ذولفقار علی کی کارکردگی اور اُن کے وعد وفا پر ڈپٹی کمشنر سوراب ذولفقار علی کا شکریہ ادا کیا*

07/12/2024

سوراب : کلیم اللہ رودینی کے بازیابی کے بعد ان کے والد محمد گل رودینی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں، میں ڈی سی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں سورب کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لیویز فورس کے جوانوں اور پولیس فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔*

*(ہمارا بلوچستان نیوز)*

07/12/2024

سوراب انتظامیہ نے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کے سوراب کے عوام مضبوط ہاتھوں میں ہے، ایڈوکیٹ منیر آزاد رودینی۔

(ہمارا بلوچستان نیوز)

07/12/2024

آٹھ روز قبل اغواء ہونے والے کلیم اللہ رودینی بازیاب۔

سوراب(ہمارا بلوچستان نیوز) سوراب ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاشوں سے آٹھ روز قبل اغواء ہونے والے کلیم اللہ رودینی کو بازیاب کرالیاگیا۔

کلیم اللہ رودینی کو بازیاب کرانے بعد ڈپٹی کمشنر سوراب ذوالفقار علی کرار ،ڈی ایس پی سوراب ناصر حسین ، پریس کانفرنس کرکے تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔

سوراب : لاپتہ شخص کلیم اللہ رودینی بازیاب ہوکر  سوراب پہنچ گیا۔ مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔۔۔
07/12/2024

سوراب : لاپتہ شخص کلیم اللہ رودینی بازیاب ہوکر سوراب پہنچ گیا۔

مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔۔۔

نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا۔ قلات (ہمارا بلوچستان نیوز)بلوچستان میں نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونوم...
07/12/2024

نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا۔

قلات (ہمارا بلوچستان نیوز)بلوچستان میں نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قلات مونومنٹ کو چند برس قبل سی اینڈ ڈبلیو نے تاریخی قلعہ (مِیری) کے قریب تعمیر کروایا تھا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خیال رہے کہ بلوچستان رواں سے اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل نامعلوم افراد نے پنجگور میں واقع شہید نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو تھوڑ دیا جبکہ گوادر میں بلوچی زبان کے نامور ادیب و ماہرلسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کو تخریب کا نشانہ بنایا گیا۔

سوراب بازار میں چوروں نے تین دکانیں کو با آسانی تھوڑ کر لاکھوں روپے کے سامان اور نقدی رقم لے اُڑے جسکے باعث تاجروں کی جا...
06/12/2024

سوراب بازار میں چوروں نے تین دکانیں کو با آسانی تھوڑ کر لاکھوں روپے کے سامان اور نقدی رقم لے اُڑے جسکے باعث تاجروں کی جانب سے بازار میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال جاری ۔

*سوراب : بازار میں رات گئے چوروں نے تین دکانیں با آسانی تھوڑ کر لاکھوں روپے کے سامان اور نقدی رقم لے اُڑے جسکے باعث تاجروں کی جانب سے بازار میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال جاری ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم سے ایم سی سوراب کی جانب سے چوکیدار کے مد میں 12 افراد کیلئے رقم وصول کئے جاتے ہیں لیکن بازار میں صرف 4 تعینات ہیں باقی 8 بندے کہاں ہیں اور انکے پیسہ کہاں بندر بانٹ ہوتے کچھ پتا نہیں۔*

06/12/2024

۔سوراب کلیم اللہ رودینی کے اغواء کے خلاف احتجاج عارضی طور پر ختم ، سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 18 گھنٹوں کے بعد عارضی طور پر بحال

05/12/2024

سوراب کلیم اللہ رودینی کے اغواء کے خلاف احتجاج جاری ، سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 15 گھنٹوں سے بلاک۔

*سوراب (ہمارا بلوچستان نیوز)سوراب کلیم اللہ رودینی کے اغواء کے خلاف احتجاج جاری ، سوراب کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 15 گھنٹوں سے بلاک، جب تک کلیم اللہ کو بازیاب نہیں کرایا جاتا احتجاج جاری رہے گا، لواحقین، دوسری جانب شدید سردی میں ہزاروں افراد مسافر پھنس گئے ہیں۔

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطاب...
05/12/2024

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔
افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ملک میں 40 ٹن زعفران حاصل کیا گیا، جب کہ گزشتہ سال یہ پیداوار 30 ٹن تھی۔
امریکہ، یورپ، چین، بھارت، سعودی عرب اور عمان کو 40 ملین امریکی ڈالر مالیت کا زعفران برآمد کیا گیا۔
افغانستان زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔پہلے نمبر پر ایران ہے۔افغانستان مسلسل کئی سالوں سے اس نے معیار کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

05/12/2024

خضدار :جھالاوان کمپلیکس ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع
پولیس اہلکار ابراہیم شیخ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے

05/12/2024

تربت۔۔۔۔۔۔۔ نودز میں مسلح افراد کی فائرنگ ، گہرام نامی شخص ہلاک، لیویز ذرائع

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Balochistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Quetta

Show All